بعض نواحمدیوں کا قابلِ رشک اخلاص

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 1998ء میں مکرم نسیم سیفی صاحب اپنے ذاتی مشاہدات کے حوالہ سے بیرون پاکستان کے بعض نواحمدی احباب کے قابل رشک اخلاص سے لبریز واقعات پیش کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ انگلینڈ کے مکرم بلال نٹل صاحب نے جب قبول احمدیت کی توفیق پائی تو اپنے لئے جس نام کا انتخاب…

’’وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا‘‘ – حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی بیعت

حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی اہلیہ اوّل کے صاحبزادے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا تفصیلی ذکر خیر قبل ازیں 18؍اگست و 3؍نومبر 1995ء کے شماروں میں اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ تاہم آپ کے بیعت کرنے کا تفصیلی احوال روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 1998ء میں مکرم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے…

سو سال پہلے – 1899ء تاریخ احمدیت میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 1998ء میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب نے تاریخ احمدیت کے حوالہ سے 1899ء میں کی جانے والی حضرت مسیح موعودؑ کی پُردرد دعاؤں، الہامات و کشوف اوراہم واقعات تفصیل سے بیان کئے ہیں۔ الہامات: 1899ء میں حضور علیہ السلام کو جو…

حضرت بابو فقیر علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اپریل 1999ء میں حضرت بابو فقیر علی صاحبؓ کا ذکر خیر مکرمہ لبنیٰ اکرم چٹھہ صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت بابو فقیر علی صاحبؓ ضلع گورداسپور کے باشندہ تھے اور سندھ میں ریلوے میں ملازم تھے۔1905ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت اور زیارت کی سعادت حاصل کی۔ 1928ء…

محترم الطاف حسین خانصاحب

’’اودے پور کٹیا‘‘ ضلع شاہجہانپور (یوپی۔ بھارت) کے رہنے والے محترم الطاف حسین خانصاحب 1896ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کو کتب جمع کرنے کا بہت شوق تھا اور وہ اُس دور کے لحاظ سے پڑھے لکھے آدمی سمجھے جاتے تھے۔ اُن کی لائبریری میں حضرت مسیح موعودؑـ کی کتب ’’حقیقتۃالوحی‘‘ اور ’’تحفہ گولڑویہ‘‘…

حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت سید محمد سرور شاہ صاحبؓ کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 و 29؍جنوری 1999ء میں مکرم مرزا محمد اقبال صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ 10؍ستمبر 1855ء میں ضلع مظفر آباد (کشمیر) کے قصبہ گھنڈی میں محترم سید محمد حسن شاہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جو حضرت عبدالقادر…

حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحبؓ بقاپوری

حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحبؓ بقاپوری اکتوبر 1873ء میں چک چٹھہ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے بعد 1884ء میں مدرسہ رحیمیہ لاہور میں داخل ہوگئے۔ 1890ء سے 1891ء تک قریباً دو سال لدھیانہ میں تعلیم حاصل کی۔ 1891ء میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی زیارت سے مشرف ہونے کا موقع ملا۔ 1893ء میں…

حضرت مولوی سید عبدالرحیم صاحبؓ کٹکی

حضرت مولوی سید عبدالرحیم صاحبؓ سونگھڑہ کے ایک قصبہ دریاپور میں سید غلام حیدر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سونگھڑہ کے ہی مختلف جید علماء سے حاصل کی۔ لیکن حصول علم کا شوق اس قدر تھا کہ اپنی بوڑھی ماں اور نوبیاہتا بیوی کو چھوڑ کر دو دوستوں کے ساتھ پاپیادہ…

حضرت عبدالستار خانصاحبؓ

حضرت عبدالستار خاں صاحبؓ المعروف بزرگ صاحب کا تعلق خوست کے مشہور قبیلہ منگل سے تھا۔ آپؓ کے والدین علاقہ میں بہت معزز اور خداترس شمار ہوتے تھے۔ بچپن سے ہی آپؓ کی روح کی غذا عبادت الٰہی تھی۔ فرض کے علاوہ نوافل بھی کثرت سے پڑھتے تھے۔ ابتدائً آپؓ کا جھکاؤ فرقہ قادریہ کی…

حضرت بھائی عبدالرحیم صاحبؓ

حضرت بھائی عبدالرحیم صاحبؓ سکھوں کی قوم میں سے ہونے کے باوجود توحید پرستی کے شیدائی تھے۔ چنانچہ اکیس سال کی عمر میں جب فوج کی ملازمت کے دوران آپؓ کا تعلق سردار سندر سنگھ صاحب سے ہوا تو انہوں نے آپؓ کو قبول احمدیت کی ترغیب دی۔ کئی بار دونوں کے درمیان مذہبی بحث…

حضرت سید خصیلت علی شاہ صاحبؓ

حضرت سید خصیلت علی شاہ صاحبؓ 1856ء میں ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں تالومہی میں ضلع گجرات کے ایک باعظمت سادات خاندان میں پیدا ہوئے۔ اس خاندان کو مغلیہ دربار میں خاص دخل رہا ہے۔ آپ کے والد سید ہدایت شاہ صاحب اپنی پارسائی کی وجہ سے علاقہ بھر میں مشہور تھے۔ آپ کے تین…

حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ

حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ فروری 1890ء میں محترم پیر میاں عدل دین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے- ستمبر 1905ء میں آپؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی سعادت عطا ہوئی اور 3؍ستمبر 1979ء کو آپؓ نے وفات پائی- روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و 20 اگست 1998ء میں آپؓ کا ذکر خیر مکرم…

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ ضلع گجرات پنجاب کے علاقہ سے کشمیر میں آئے تھے اور درس و تدریس کا مشغلہ رکھتے تھے- آپؓ وجیہہ، بارعب اور دلیر آدمی تھے- صاحب کشف و رؤیا اور مستجاب الدعوات تھے- لوگ آپؓ کو ولی اللہ کہہ کر پکارتے تھے- ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر و اکتوبر 1998ء میں…

حضرت مرزا ایوب بیگ صاحبؓ

حضرت مرزا ایوب بیگ صاحبؓ اگست 1875ء میں کلانور ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے- آپؓ کے مورث اعلیٰ مرزا عبدالحکیم بیگ نے کلانور سے تین میل کے فاصلہ پر حکیم پور کی بنیاد رکھی- آپؓ کے پردادا مرزا عبدالرحیم بیگ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مصاحبوں میں سے تھے اور سکھ حکومت سے قبل ریاست ٹونک…

نمبردار حضرت فتح محمد صاحبؓ عرف وَڈّا

نمبردار فتح محمد صاحب آف دوالمیال 1907ء میں اپنے کسی ذاتی کام سے جالندھر گئے اور کام نمٹاکر امرتسر آگئے جہاں رات کو ایک رؤیا دیکھا کہ آپ چند اشخاص کے ساتھ مسجد مبارک قادیان میں داخل ہو رہے ہیں اور ساتھ حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحبؓ بھی کھڑے حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرنے…

قبول احمدیت بذریعہ خواب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مارچ 1998ء میں مکرم ملک بہادر خاں صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے اُن کے بیٹے مکرم ایم کے ملک صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ کے والد جن دنوں گروٹ میں بطور ہیڈماسٹر تعینات تھے تو علاقہ کے مضافات سے آکر بورڈنگ ہاؤس میں بعض طلبہ کے قیام کا انتظام کیا…

کیپٹن ایم۔اے جیلانی کا قبول احمدیت

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر1997ء میں حوالدار کلرک مکرم عبدالرحمٰن دہلوی صاحب، کیپٹن ایم۔اے جیلانی صاحب کا قبول احمدیت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مجھے مزید ٹریننگ کے لئے رنگون (برما) سے سنگاپور بھجوایا گیا جہاں میری یونٹ میں روزانہ بحث مباحثہ ہوا کرتا تھا۔ میں دیکھتا تھا کہ اس میں ہندو،…

محترم عزیز احمد صاحب کا قبول احمدیت

مکرم محمد ضیاء الحق صاحب اپنے مکتوب مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جنوری 1998ء میں اپنے تایا زاد بھائی محترم عزیز احمد صاحب کیلئے درخواستِ دعا کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میرے والد محترم منشی نبی بخش صاحب نے 1924ء میں احمدیت قبول کی لیکن کسی طرف سے آپ کی کوئی مخالفت نہ ہوئی۔ آپ قادیان…

محترم ملک محمد اعظم صاحب اور دیگر افرادِ خاندان کی قبول احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 1997ء میں مکرم ملک محمد اعظم صاحب اپنے خاندان میں نفوذ احمدیت کا ذکر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میں ضلع سرگودھا کے ایک دورافتادہ گاؤں میں پیدا ہوا اور محض 4 برس کی عمر میں دو بھائیوں سمیت یتیم ہوگیا۔ دیہاتی ماحول میں جہاں تعلیم و تدریس کا چنداں رواج…

محترم اکبر تشاکا احمدی صاحب کا قبول اسلام

مجلس انصاراللہ امریکہ کے سہ ماہی رسالہ ’’النحل‘‘ بہار 1997ء میں محترم اکبر تشاکا احمدی صاحب اپنی قبولِ اسلام کی داستان بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں 11؍ اگست 1939ء کو اٹلانٹک سٹی کے ایک عیسائی گھرانہ میں پیدا ہوا اور اٹلانٹک سٹی میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔ 1972ء کا واقعہ ہے کہ…

عشق و وفا کی داستان … حضرت داؤد جان صاحب

حضرت عبدالرحمٰن صاحبؓ اور حضرت سید عبداللطیفؓ شہید کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی حیات مبارکہ میں ہی افغانستان کی سرزمین پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ لیکن احمدیوں پر ظلم اس کے بعد بھی ختم نہیں ہوئے اور کئی احمدیوں کو اسی جرم میں شہید کردیا گیا۔…

محترم صوفی غلام محمد صاحب کی ایمان افروز آپ بیتی

مکرم اعجاز احمد ایاز صاحب کے قلم سے محترم صوفی غلام محمد صاحب کا ایک بیان روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍ اگست 1997ء کی زینت ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بارے میں تحقیق کر رہا تھا کہ ایک خواب دیکھا جس کے نتیجے میں جلسہ سالانہ 1927ء میں شامل ہوکر…

مکرم محمد عیسیٰ جان خان صاحب

مکرم محمد عیسیٰ جان خان صاحب حال کینیڈا نے حضرت مصلح موعودؓ کے دور خلافت میں قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ آپ اپنی خودنوشت سوانح حیات ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1997ء میں یوں بیان کرتے ہیں کہ میں 1911ء میں موصل (عراق) میں پیدا ہوا۔ میرے والدین عیسائی کُرد تھے اور انہوں نے میرا…

مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ کے پوسٹل انٹرویوز کے سلسلہ میں مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب مشنری انچارج جرمنی (وسابق امیر و مشنری انچارج امریکہ) کا انٹرویو 19؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔ مکرم عطاء اللہ کلیم صاحب 25؍ستمبر 1922ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم میاں سراج الدین صاحب نے 1916ء میں احمدیت…

محترم مولانا محمد ابراہیم بھامبڑی صاحب

محترم مولانا محمد ابراہیم صاحب بھامبڑی کا ایک انٹرویو مکرم غلام مصطفی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23 و 24؍جولائی 1997ء میں شاملِ اشاعت ہے۔ آپ جون 1914ء میں بھامبڑی گاؤں میں پیدا ہوئے جو قادیان سے 5 میل کے فاصلہ پر تھا۔ آپ کے والد محترم چودھری عبدالکریم صاحب بھامبڑی کے زمیندار…

Dr. Wolf Gang Schmidt

انسانی حواس کے ماہر ایک ڈاکٹر Wolf Gang Schmidt متعدّد ثقافتوں اور مذاہب کے موازنہ کے ماہر اور کئی زبانوں کے عالم ہیں۔ چینی زبان اور چینی علوم و فنون میں آخری سند شمار ہوتے ہیں۔ آپ 1950ء میں مشرقی جرمنی کے شہر Avnaberg میں پیدا ہوئے۔ چودہ سال کی عمر میں اپنا وطن چھوڑ…