حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب خلیفۃالمسیح الاوّل

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اُس عظیم خدمتِ اسلام کے لئے جو آپؑ کے سپرد کی گئی تھی، ایک معین و مددگار کے عطا ہونے کے لئے دعا کی تو آپؑ کو ایک فاروق کی بشارت دی گئی جو حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحبؓ کے وجود میں پوری ہوئی۔ چنانچہ آپؑ ’’آئینہ کمالات…

محترم چودھری غلام حیدر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍فروری 2000ء میں محترم چودھری غلام حیدر صاحب کا مختصر ذکر خیر مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم چودھری صاحب 1943ء میں لاہور کے ایک ہوٹل میں ایک دوست کے ساتھ بیٹھے تھے اور مجلس احرار کے پُرجوش کارکن تھے۔ آپ نے اپنے دوست سے ذکر…

محترم مولانا عبدالرحیم صاحب شہید

محترم مولانا عبدالرحیم صاحب نواحمدی (فاضل دیوبند) کو 15؍اپریل 2000ء کو لدھیانہ میں واقع جامع مسجد فیلڈ گنج میں مخالفین نے نہایت سفاکی سے مار مار کر شہید کردیا۔ آپ چھوٹا کدمہ ضلع گنج بہار کے رہنے والے تھے اورعبدالبصیر صاحب کے بیٹے تھے۔ آپ نے 1980ء میں الہ آباد بورڈ سے عربی ادب میں…

مکرم خواجہ خورشید احمد صاحب سیالکوٹی

روزنامہ الفضل ربوہ 22؍مئی 2000ء میں محترم خواجہ خورشید احمد صاحب سیالکوٹی کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم فرید احمد ناصر صاحب لکھتے ہیں کہ مرحوم 1934ء کے بعد ایک احمدی دوست سے ’’دعوۃالامیر‘‘ لے کر پڑھنے کے بعد احمدیت کی طرف مائل ہوئے اور پھر سیالکوٹ کی کبوتراں والی مسجد میں حضرت مولوی غلام…

مکرم صوبیدار میجر عبدالقادر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍ستمبر 2000ء میں مکرمہ نسیم ناہید ساہی صاحبہ اپنے تایا محترم صوبیدار میجر عبدالقادر صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ کو جب آپ کے والد کی وفات کے بعد گاؤں کا نمبر دار بنایا گیا تو محترم مہردین پٹواری صاحب کے ذریعہ آپ کو احمدیت سے تعارف حاصل…

شیرسنگھ سے واحد حسین تک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اکتوبر 2000ء میں مکرم محمد سعید احمد صاحب کے قلم سے ایک مضمون مکرم واحد حسین گیانی صاحب کے بارہ میں شامل اشاعت ہے۔ محترم واحد حسین صاحب گوجرانوالہ کے رہنے والے تھے اور پیدائشی طور پر مسلمان تھے۔ آپ کی والدہ کی وفات ہوچکی تھی اور والد دیگر رؤسا کی طرح…

قبول احمدیت کے ایمان افروز واقعات

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سووینئر 2000ء میں مکرم مولانا عبدالسلام طاہر صاحب کے قلم سے قبول احمدیت کی سعادت حاصل کرنے والوں کے بعض ایمان افروز واقعات شامل اشاعت ہیں۔ مکرم چودھری عبدالغنی صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ کویت نے قبول احمدیت کی توفیق اس طرح پائی کہ انہیں غلام احمد پرویز کی تفسیر پڑھتے…

حضرت سردار محمد ایوب خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍فروری 2001ء میں حضرت سردار محمد ایوب خانصاحبؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب رقمطراز ہیں کہ آپؓ کے دادا لطف اللہ خان صاحب اپنے بھائی کے ہمراہ افغانستان سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے تھے۔ بھائی نے پنجاب میں اور آپؓ نے مرادآباد میں سکونت اختیار کرلی، یہیں شادی…

مکرم حکیم محمد عقیل صاحب

مکرم حکیم محمد عقیل صاحب طبیب درجہ اوّل، وقف جدید کے معلمین کو طب کی تعلیم دیا کرتے تھے۔ وقت کے پابند اور متاثر کُن شخصیت کے مالک تھے۔ آپ حضرت خواجہ غلام فریدؒ چاچڑاں شریف کے عشاق مریدوں میں سے تھے۔ ’’اشارات فریدی‘‘ کے کئی حوالے آپ کو زبانی یاد تھے۔ اُنہی میں جب…

محترم حاجی محمد ابراہیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 و 11؍جنوری 2001ء میں مکرم پروفیسر محمد خالد گورایہ صاحب اپنے والد محترم حاجی محمد ابراہیم صاحب آف بوپڑہ خورد ضلع گوجرانوالہ کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 14؍جنوری 14-1913ء میں پیدا ہوئے۔ ابھی تین چار سال کے تھے کہ والدین کے سایہ سے محروم ہوگئے۔ ننھیال…

محترم حافظ سخاوت حسین صاحب

محترم حافظ صاحب حافظ قرآن تھے اور اپنی نیک سیرتی، زہدو تقویٰ اور علم و فضل کی وجہ سے سارے محلہ میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ بریلی مسجد کے امام الصلوٰۃ تھے لیکن پیشہ کے لحاظ سے ایک کامیاب تاجر تھے اور پتھر کا کاروبار کرتے تھے۔ دن کا اکثر حصہ تلاوت…

محترم چودھری بشیر احمد وڑائچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍مارچ 2001ء میں مکرم اعجاز احمد وڑائچ صاحب اپنے والد محترم چودھری بشیر احمد وڑائچ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہمارے خاندان میں احمدیت کا آغاز آپ کے ذریعہ سے ہوا اور پھر جوانمردی سے آپ نے مصائب کا مقابلہ کیا۔ آپ کی عمر 22 سال تھی جب…

حضرت راجہ عطا محمد خان صاحبؓ

حضرت راجہ عطا محمد خانصاحبؓ کا شمار حضرت مسیح موعودؑ کے اوّلین صحابہؓ میں ہوتا ہے۔ آپؓ کے والد راجہ شیر احمد خان صاحب کرناہ درادہؔ کے حکمران تھے۔ مہاراجہ گلاب سنگھ کے زمانہ میں اُنہیں اسیرسلطان بناکر کشمیر میں یاڑی پورہ، نونہ مئی وغیرہ بطور جاگیر دیئے گئے۔ حضرت راجہ عطا محمد خان صاحبؓ…

حضرت ڈاکٹر فیض علی صابر صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مارچ 2002ء میں حضرت ڈاکٹر فیض علی صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون مکرم خلیفہ صباح الدین احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کے والد مولوی عبدالغنی نومسلم (سابق سردار رمپ سنگھ) کا اصل وطن حجرہ شاہ مقیم علاقہ قصور تھا۔ جبکہ دادا سردار صوبہ سنگھ سکھوں کی فوج…

محترمہ خدیجہ کوپ مین صاحبہ

محترم ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب کی اہلیہ محترمہ المعروف امّاں خدیجہ (کوپ مین) 11؍جنوری 2001ء کو قریباً 78 سال کی عمر میں لندن میں وفات پاگئیں۔ آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مارچ 2001ء میں مکرم محمود مجیب اصغر صاحب رقمطراز ہیں کہ مرحومہ قریباً بیس سال سے لندن میں مقیم…

حضرت مولوی فرزند علی خانصاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25و 26؍اپریل 2001ء میں حضرت مولوی فرزند علی خانصاحب کے خود بیان کردہ واقعات ایک پرانی اشاعت سے منقول ہیں جنہیں آپ کے نواسے مکرم شیخ خورشید احمد صاحب نے قلمبند کیا تھا۔ حضرت مولوی فرزند علی خانصاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ مَیں 20؍اکتوبر 1876ء کو پیدا ہوا۔ ابتدائی نو سال ضلع…

حضرت بھائی عبدالرحمن صاحبؓ قادیانی

یکم جنوری 1879ء کو سیالکوٹ کی تحصیل شکرگڑھ کے قصبہ کنجروڑ میں مہتہ گوراند تامل اور محترمہ پاربتی دیوی کے ہاں ایک بچہ نے جنم لیا جس کا نام ہریش چندر رکھا گیا۔ شدید ہندوآنہ ماحول میں پرورش ہوئی۔ 1894ء میں جب یہ بچہ چونیاں میں زیرتعلیم تھا تو سورج اور چاند کا گرہن دیکھ…

حضرت منشی گلاب دین صاحب رہتاسیؓ

حضرت منشی گلاب دین صاحب کا تعلق رہتاس ضلع جہلم سے تھا۔ حضرت مسیح موعودؑ نے اپنی کتاب ’’انجام آتھم‘‘ میں آپؓ کا نام 313 اصحاب میں 34ویں نمبر پر تحریر فرمایا ہے۔ حضرت منشی صاحبؓ کے بارہ میں ایک مضمون ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء میں مکرم ملک مقصود احمد صاحب رہتاسی کے قلم سے…

حضرت مولوی برہان الدین جہلمی صاحبؓ

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمیؓ کے بارہ میں اسی کالم میں (11؍اگست 1995ء کے شمارہ میں) ذکرخیر ہوچکا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2001ء میں آپؓ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم مولانا محمد منور صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں بیان شدہ بعض زائد امور ذیل میں پیش ہیں:- حضرت…

محترم میاں محمد عالم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اکتوبر 2001ء میں مکرم میاں عبدالقیوم صاحب اپنے والد محترم میاں محمد عالم صاحب مرحوم (انسپکٹر پولیس ) سابق امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ محترم میاں محمد عالم صاحب 1901ء میں محکمہ پولیس میں ملازم تھے جب آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ کی…

محترم رحمت علی مسلم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍ستمبر 2001ء میں مکرمہ ملیحہ مسلم صاحبہ اپنے والد محترم رحمت علی مسلم صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ اپنے خاندان میں واحد احمدی تھے۔ آپ کے قبول احمدیت کا واقعہ یوں ہے کہ آپ میٹرک میں کامیاب ہوکر وظیفہ کے حقدار ٹھہرے تو میٹرک کی سند لینے…

حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خانصاحبؓ

ضلع جالندھر کے ایک صحابی حضرت میاں جھنڈا صاحبؓ ایک دو بار زیرہ ضلع فیروزپور میں مولوی علی محمد صاحب کے پاس مسیح موعود کے ظہور کا مژدہ سنانے آئے لیکن دونوں دفعہ مولوی صاحب کے حکم پر مسجد سے دھکے دے کر نکال دیئے گئے۔ ایک روز وہ اپنے ہمراہ ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ لائے…

محترم قریشی نورالحق تنویر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2001ء اور 16؍مارچ 2001ء میں محترم قریشی نورالحق تنویر صاحب کی وفات اور آپ کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے مختصر ذکر خیر کیا گیا ہے۔ آپ 3؍ستمبر 1931ء کو حضرت مولوی قریشی سراج الحق صاحبؓ پٹیالوی کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں 1894ء میں چاند و سورج گرہن کا نشان دیکھ…

محترم الحاج محمد شریف کولی صاحب آف گیمبیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جولائی 2001ء میں محترم الحاج محمد شریف کولی صاحب آف گیمبیا کا ذکر خیر مکرم ندیم خالد رانا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم الحاج محمد شریف صاحب کولی دسمبر 1999ء میں ڈاکار (سینیگال) میں انتقال فرماگئے۔ آپ کو قبول احمدیت کی سعادت 1989ء کے لگ بھگ حاصل ہوئی۔ اس…

حضرت شیخ عطاء اللہ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 2001ء میں مکرمہ نسیم ذکاء اے ملک صاحبہ اپنے دادا حضرت شیخ عطاء اللہ صاحبؓ کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کا تعلق جہلم کے ایک ہندو گھرانہ سے تھا اور آپ کا نام ہری چند ولد لجپت رائے تھا۔ آپ اکثر کشمیر آیا کرتے تھے جہاں…

محترم سید منورشاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍فروری 2002ء میں محترم سید منور شاہ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے آپ کے نواسے مکرم سید حنیف احمد قمر صاحب مربی سلسلہ رقمطراز ہیں کہ آپ 1898ء میں مدینہ سیداں ضلع گجرات میں ریٹائرڈ صوبیدار سید کرم شاہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ جوان ہونے پر فوج میں بھرتی ہوئے…