محترمہ Claire Clement کے قبولِ اسلام کی مختصر داستان

جماعت احمدیہ کینیڈا کے انگریزی ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ نومبر و دسمبر 2011ء میں محترمہ Claire Clement کے قبولِ اسلام کی خودنوشت مختصر داستان شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ مَیں کینیڈا کے صوبہ Nova Scotia کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئی۔ میرے والد سِول انجینئر تھے اور والدہ کا کام گھر…

تعارف کتاب: ’’یادوں کے جگنو‘‘

(مطبوعہ انصارالدین نومبر و دسمبر 2013ء) (مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 3؍جون 2022ء) تعارف مجموعہ کلام ’’یادوں کے جگنو‘‘ از نبیلہ رفیق فوزی (مبصر- فرخ سلطان محمود) مجھے اکثر یہ احساس ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہر زبان میں (اور بلاشبہ ہر زمانہ میں بھی) شاعر ی (جیسی نازک اور لطیف ادبی…

تعارف کتاب و انتخاب از: ’’زندہ درخت‘‘

فرخ سلطان محمود (مطبوعہ انصارالدین مئی جون 2012ء) ’’زندہ درخت‘‘ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ ہر چیز جو تخلیق کی گئی ہے، اُس کے لئے فنا مقدّر ہے۔ اور وجود میں آنے والی ہر زندگی کے لئے موت کا ایک وقت مقرر ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایسے عبادالرحمن جو اپنی زندگیوں…

محترمہ سیدہ بشریٰ بیگم صاحبہ

مکرم میجر (ر) سید سعید احمد صاحب اپنی اہلیہ محترمہ سیدہ بشریٰ بیگم صاحبہ مرحومہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جون 1997ء میں رقمطراز ہیں کہ مرحومہ ساری زندگی دینی شعار پر قائم رہیں اور برقعہ پوشی ہر حال میں اپنائی حتی کہ مشترکہ تقریبات میں بھی برقعہ پہن کر حصہ لیتی…

حضرت امۃالحمید بیگم صاحبہؓ

حضرت امۃالحمید بیگم صاحبہؓ 15؍مارچ 1905ء کو بوتالہ جھنڈا سنگھ ضلع گوجرانوالہ میں حضرت مولوی محمد عبداللہ صاحبؓ بوتالوی اور حضرت امۃالعزیز صاحبہؓ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ آپؓ خود بھی صحابیہ تھیں اور آپؓ کو حضرت مسیح موعودؑ کی متبرک لسی پینے اور لوائے احمدیت کیلئے سوت کاتنے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ 1919ء میں…

حضرت صغریٰ بیگم صاحبہؓ حرم ثانی حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ

حضرت صغریٰ بیگم صاحبہ حرم ثانی حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ خلیفۃالمسیح الاول المعروف ’’اماں جی‘‘ حضرت صوفی احمد جان صاحبؓ لدھیانوی کی صاحبزادی تھیں۔ حضرت صوفی صاحبؓ بھی حضرت مسیح موعودؑ کے عاشق مریدوں میں سے تھے اور گو آپ حضورؑ کے دعویٰ سے قبل وفات پاگئے تھے لیکن حضورؑ نے آپؓ کا نام…

حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ

حضرت ام المومنین سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ کو الہام میں خدیجہ کا نام دیا گیا اور حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں کہ یہ نام اس لئے دیا گیا کہ وہ ایک مبارک نسل کی ماں ہے۔ چنانچہ حضرت ام المومنینؓ کے بطن سے حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ 2؍مارچ 1897ء کو پیدا ہوئیں۔ حضور…

حضرت فاطمہ بی بی صاحبہؓ حرم اول حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ

حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ خلیفۃ المسیح الاول کی حرم اول حضرت فاطمہ بی بیؓ صاحبہ کا تعلق بھیرہ کے مشہور مفتیوں کے خاندان سے تھا اورآپؓ کو بھی اپنے بزرگ خاوند کی پیروی میں ابتداء میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ آپؓ کا مختصر ذکرِ خیر مکرم محمود…

احمدی خواتین کی شجاعت

حضرت سیدہ امّ طاہررضی اللہ عنہا کے بارہ میں سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا:- ’’جب کوئی نازک موقع آتا میں یقین کے ساتھ ان پر اعتبار کرسکتا تھا ان کی نسوانی کمزوری اس وقت دب جاتی چہرہ پر استقلال اور عزم کے آثار پائے جاتے اور دیکھنے والا کہہ سکتا…

احمدی خاتون صحافی ۔ بیگم شفیع احمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اپریل 1995ء میں ایک احمدی صحافی خاتون محترمہ بیگم شفیع احمد صاحبہ کے بعض حالات مکرم سید مبشر احمد صاحب نے تحریر کئے ہیں۔ بیگم شفیع احمد صاحبہ نے 1941ء سے 1970ء تک صحافت، تحریک آزادی اور قومی تعمیر میں حصہ لیا۔ مضمون میں ان کوششوں کا بھی ذکر ہے جو پاکستان…

محترمہ سڈنی مَیری ساقی صاحبہ

1954ء میں نائیجیریا کے کثیر الاشاعت مقامی اخبار جو ’’ڈیلی مرر‘‘ کے زیر انتظام شائع ہوتا تھا کی فیچر رائٹر مس پرٹؔ نائیجیریا کے ایک احمدیہ مرکز میں تشریف لائیں۔ ان کی والدہ مغربی افریقہ میں آکسفورڈ پریس کی نمائندہ تھیں اور حضرت حکیم فضل الرحمان صاحبؓ امیر جماعت نائیجیریا سے کتاب ’’لائف آف محمد‘‘لکھوا…

محترمہ راج بی بی صاحبہ

مکرم رانا عطاء اللہ صاحب نے اپنی والدہ محترمہ راج بی بی صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے جو نہایت متقی ، غریب پرور اور دعا گو تھیں۔ تبلیغ کا جنون تھا۔ شادی کے وقت ان کے خاوند کی پہلے سے دو لڑکیاں تھیں۔ آپ کی بھی پہلے تین لڑکیاں پیدا ہوئیں تو ایک غیر احمدی…

محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ

محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ 1903ء میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ آف فیض اللہ چک حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ سے قبل بھی خدمت اقدس میں حاضر ہوا کرتے تھے۔ آپ کے ایک بڑے بھائی حضرت حکیم فضل الرحمان صاحبؓ نے 25 سال مغربی افریقہ میں خدمت کی توفیق پائی۔…

محترمہ میمونہ صوفیہ صاحبہ

محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ مکرم مولوی غلام احمد عطا صاحب کی والدہ تھیں اور لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں شامل تھیں اور لجنہ کی پہلی سیکرٹری مال بھی۔ مدرستہ الخواتین میں تعلیم حاصل کی اور مدرستہ البنات میں معلمہ رہیں۔ 1928ء کے جلسہ سالانہ پر تقریر کی اور پھر 1933ء کے…

حضرت عالم بی بی صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت عالم بی بی صاحبہؓ کے آباء واجدادبھی خاندان مغلیہ کے ساتھ ہی قادیان وارد ہوئے تھے۔ آپؓ حضرت مسیح موعودؑکی بعثت سے قبل ہی بیوہ ہو چکی تھیں۔ آپؓ کی وفات یکم مئی1926ء کو65سال کی عمر میں ہوئی اوربوجہ موصی ہونے کے بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ آپؓ کے پوتے محترم محمد عبداللہ قریشی…

حضرت زینب بی بی صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت زینب بی بی صاحبہ کی وفات جون 1976ء میں 90 برس کی عمر میں ہوئی۔ آپ کی مالی قربانیوں کے بارہ میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍نومبر 1996ء میں ’’تاریخ لجنہ‘‘ سے منقول ہے کہ جب آپؓ لجنہ فیروزپور کی صدر تھیں تو حضرت مصلح موعودؓنے تحریک کی کہ ہرشہرکی لجنہ ایک دیگ کی قیمت…

حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنی والدہ ماجدہ کی سیرت کے بارہ میں جو مضمون رقم فرمایا تھا اس کا ایک اقتباس ’’خدمت خلق‘‘ کے عنوان سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اکتوبر 1996ء کی زینت ہے۔ حضور ایدہ اللہ نے متعدد واقعات بیان فرمائے ہیں جن سے حضرت سیدہ مریم بیگم…

حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حرم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام 1865ء میں حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئیں جو محکمہ انہار میں اوور سیر تھے اور ان کی دیانت داری اور راست بازی کا محکمہ بھر میں شہرہ تھا آپ کی پیدائش گھر کے لئے…

حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت (صاحبزادی سیدہ نواب) مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا بنت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام 2؍مارچ 1897ء کو پیدا ہوئیں۔ پیدائش سے قبل حضورؑ کو بشارت دی گئی کہ یہ زیورات میں نشو و نما پائیں گی۔ 1901ء کے ایک الہام میں انہیں ’’نواب مبارکہ بیگم‘‘ کا لقب عطا ہوا۔ لجنہ کی ابتدائی…

حضرت ہاجرہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت ہاجرہ بیگم صاحبہؓ حضرت خلیفۃالمسیح الاول رضی اللہ عنہ کی نواسی تھیں اور آپؓ سے براہ راست تربیت یافتہ بھی۔ لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی ممبرات میں آپؓ کا نمبر چھٹا ہے۔ آپؓ حضرت چودھری فتح محمد صاحب ؓناظر تالیف و اشاعت کی اہلیہ تھیں۔ لجنہ کے قیام سے قبل بھی خواتین کی ترقی…

حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہو، حضرت مصلح موعودؓ کی حرم اور حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی والدہ حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا کا شمار لجنہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں ہوتا ہے۔ آپؓ حضرت خلیفہ رشیدالدین صاحب کی صاحبزادی تھیں اور آپؓ کی کنیت ’امّ ناصر‘ تھی۔ آپؓ کا رشتہ حضرت…

حضرت مریم بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت مریم صاحبہ رضی اللہ عنہا اہلیہ حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ کا شمار لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں آٹھویں نمبر پر ہوتا ہے۔ آپؓ لجنہ اماء اللہ کی پہلی خزانچی بھی تھیں۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ارشاد پر خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے…

حضرت عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اور محترم مرزا گل محمد صاحب کی اہلیہ تھیں۔ صحابیہ تھیں اور لجنہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں آپؓ کا نمبر 10واں ہے۔ آپؓ نے مدرسۃالخواتین میں داخل ہوکر مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔ مدرسہ کی…

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا (بنت حضرت پیر منظور احمد صاحب رضی اللہ عنہ ، موجد قاعدہ یسرناالقرآن) حضرت میر محمد اسحٰق صاحب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں۔ آپؓ صاحبِ رؤیا و کشوف تھیں۔7 سال کی عمر میں آپ کا نکاح میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک خواب کی…

حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا (حضرت سیدہ امّ طاہر) 1905ء میں حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحبؓ کے ہاں سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں جو بہت عبادت گزار اور مخلص احمدی تھے۔ آپؓ کی والدہ بھی بچپن ہی سے پارس کے نام سے مشہور تھیں اور مستجاب الدعوات اور بلند روحانی مقام کی…

حضرت سائرہ خاتون صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت سائرہ خاتون صاحبہ رضی اللہ عنہا 1901ء میں حضرت میاں محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ تاجر کتب مالیر کوٹلہ کے ہاں پیدا ہوئیں جو جلدساز بھی تھے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کی تعمیل میں بہت سی کتب کی جلد بندی کی سعادت پا چکے تھے۔ حضرت سائرہ خاتون…