وہ دلرُبا ، دل نشین چہرہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم اعظم نویدؔ صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’ نذر امام ‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وہ دلرُبا ، دل نشین چہرہ محبتوں کا امین چہرہ سبھی نگاہوں کا ایک مرکز ہر ایک دل میں مکین چہرہ نظر سے جام و سُبو…

محبتوں کے نُور کی جھلک مجھے بھی یاد ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 فروری 2011ء میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو انہوں نے اُس نظارہ سے متأثر ہوکر کہی جب (نو سال کی عمر میں انہوں نے دیکھا کہ) ایک سالانہ جلسہ کے موقع پر بارش کے باوجود ہزاروں افراد کا مجمع دَم سادھے حضرت مصلح موعودؓ…

احمدیت کے جواں سال عَلم بردارو! – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مارچ 2011ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’احمدی نو جوانوں سے ‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: احمدیت کے جواں سال عَلم بردارو! ہم نے ہر وادی و کہسار کو سر کرنا ہے یہ بھی دیکھو کہ ہیں کیا آبلہ پائی کے مزے…

عشق و وفا کی ڈور سے خود کو باندھ لیا جب عروہ سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم ’’عشق کی ڈور‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: عشق و وفا کی ڈور سے خود کو باندھ لیا جب عروہ سے تب سے ہم پر اللہ کے انعام اکرام اترتے ہیں اشکوں کی برسات میں…

کرن کرن میں جہاں اک پیام پنہاں ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں جامعہ احمدیہ کے حوالہ سے کہی جانے والی ایک طویل نظم بعنوان ’’یہ صبحِ نو کی علامت یہ روشنی کا عَلم‘‘ شائع ہوئی ہے۔ محترم رشید قیصرانی صاحب کی اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: یہ صبحِ نو کی علامت یہ روشنی کا عَلم کرن کرن میں…

میرے جسم تم پہ نثار ہوں ، میرے خون تم پہ مباح رہیں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں سانحۂ لاہور کے حوالہ سے مکرم حبیب الرحمن ساحر صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے جو پاکستان کے حکمرانوں کے نام تعریض کے طور پر کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: میرے جسم تم پہ نثار ہوں ، میرے خون…

عشق کے مکتب میں پڑھتے ہیں وفاؤں کا نصاب – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2010ء میں مکرمہ صاحبزادی امۃالقدوس بیگم صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب عشق کے مکتب میں پڑھتے ہیں وفاؤں کا نصاب لکھتے رہتے ہیں لہو سے اپنے کچھ رنگین باب کیسی رنگینی لئے ہے اہلِ دل کی ہر کتاب بخت پہ اپنے بہت نازاں ہوا رُودِ چناب اس کے پہلو میں…

اُس شوخ کا گو ہم پہ کرم بھی ہے ستم بھی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2010ء میں مکرم محمود الحسن صاحب کی غزل شائع ہوئی ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے: اُس شوخ کا گو ہم پہ کرم بھی ہے ستم بھی ہم اہلِ محبت کے لئے شہد ہے سم بھی ہم اہل وفا ہیں اسی امید پہ قائم وا ہو گا کبھی ہم پہ…

سیّد عاشقاں سرور دلبراں – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اگست 2010ء میں مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: سیّد عاشقاں سرور دلبراں تیرے قدموں کے جب سے پڑے ہیں نشاں جادۂ عشق پر ہے بہار جناں جُز ترے کون ہے جان جانان جاں شافع عاصیاں ساقیٔ تشنگاں خاتم…

ثُریا ہے جس کے لئے سرنگوں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2010ء میں شامل اشاعت مکرم ناصر احمد سید صاحب کے کلام بعنوان ’’اک خدا‘‘ میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ثُریا ہے جس کے لئے سرنگوں مسیحا کا اس کو منارہ کہوں زمیں کے کنارے سمٹنے لگے وہ قدموں سے تیرے لپٹنے لگے ہمارا لہو ہار سکتا نہیں کوئی غم ہمیں…

پُرکیف نظاروں کی طرح سامنے آؤ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: پُرکیف نظاروں کی طرح سامنے آؤ تم چاند ستاروں کی طرح سامنے آؤ ہو جائے زمانہ تیرے کردار سے روشن عظمت کے مناروں کی طرح سامنے آؤ اب ڈوبتی کشتی کے…

خلافت کے پرتَو میں بیٹھے یہاں – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی 2010ء میں مکرم محمد ہادی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: خلافت کے پرتَو میں بیٹھے یہاں ستاروں سے آگے کا دیکھا جہاں خلافت نبوت کے منہاج پر خدا کی عنایات کا ہے نشاں عقائد ، معارف ، حقائق ہوئے وجودِ خلافت…

دل غم سے چور چور ہے آنکھ اشکبار ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5 اگست 2010ء میں ڈاکٹر محمد عامر خان صاحب کے کلام میں سے انتخاب پیش ہے: دل غم سے چور چور ہے آنکھ اشکبار ہے ہر اک نفس اداس ، فضا سوگوار ہے ردّ عمل کمال ہے ہر احمدی کا آج شدت ہے نہ بغاوت ، نہ چیخ و پکار ہے جو…

ایک تھی گمنام بستی ، ہے انوکھا یہ نشاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کی ایک نظم ’’یہ سائبان‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ایک تھی گمنام بستی ، ہے انوکھا یہ نشاں گونجتی ہے ساری دنیا میں صدائے قادیاں اس کے کوچے میں مسیحائے زماں کے نقش پا آسماں سے ہے…

دل و جاں جنہوں نے خداوند پہ وارے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5اکتوبر 2010ء میں مکرم عبدالجلیل عباد صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: دل و جاں جنہوں نے خداوند پہ وارے بہت یاد آئے وہ پیارے ہمارے شہادت کو اپنے گلے سے لگائے چلے جب بہادر تو لب مسکرائے ہماری جو آنکھوں سے پھوٹے ہیں…

مسرتوں کے ساتھیو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2010ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی ایک طویل نظم ’’یاددہانی‘‘ شامل ہے جس میں یوم آزادیٔ پاکستان کی شب ایک محفل رقص و سرود دیکھ کر آپ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: مسرتوں کے ساتھیو تمازتوں کے دوستو ہجومِ درد چھٹ…

بہت سال گزرے دعا میں لگے – نظم

لجنہ اماء اللہ ناروے کے رسالہ ’’زینب‘‘ اپریل تا جون 2010ء میں مسجد بیت النصر ناروے کی تکمیل کے حوالہ سے مکرمہ عفیفہ نجم صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: بہت سال گزرے دعا میں لگے دعاؤں کا حاصل یہ تعمیر ہے بلند شان والے یہ مینار…

مکرم سردار رشید احمد قیصرانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اگست 2010ء میں مکرم اسفند یار منیب صاحب کے قلم سے اردو زبان کے ایک بلند پایہ شاعر محترم رشید قیصرانی صاحب کا تعارف اور آپ کے کلام پر تبصرہ شامل اشاعت ہے۔ محترم رشید قیصرانی کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے مشہور بلوچ قبیلے قیصرانی کے سردار گھرانے سے تھا۔ آپ…

چاند کی روشن کرنوں میں جب اس کا چاند سا مکھڑا ہوگا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2010ء میں مکرم ملک منیر احمد ریحان صابرؔ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: چاند کی روشن کرنوں میں جب اس کا چاند سا مکھڑا ہوگا جانے وہ دیسوں کا راجا ، کیسے دیس میں رہتا ہوگا اس کی یاد بسا کر دل میں…

خدایا مجھ کو دکھا میری کاوشوں کا ثمر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2010ء میں مکرم انصر رضا صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’ایک خادم دین کی دعا‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے: خدایا مجھ کو دکھا میری کاوشوں کا ثمر کہ خالی ہاتھ ہی دنیا سے مَیں نہ جاؤں گزر نکلنا راہ میں تیری تھا حکم ، سو مَیں…

تاج وفا کا سر پر رکھنا سیج نہیں ہے پھولوں کی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جولائی 2010ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں جس میں شہدائے لاہور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ تاج وفا کا سر پر رکھنا سیج نہیں ہے پھولوں کی رہِ وفا کے شہزادے پر کرتے ہیں سنگباری لوگ کتنے دریا اترے اب…

ہر طرف ٹوٹتی سانس کی ہچکیاں ، یہ شب و روز گویا سزا ہو گئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جولائی 2010ء میں شائع ہونے والی مکرم انور ندیم علوی صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے۔ اس نظم میں شہدائے لاہور کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ہر طرف ٹوٹتی سانس کی ہچکیاں ، یہ شب و روز گویا سزا ہو گئے نفرتوں کی وہ ظالم چلی آندھیاں ،…

جن کی راہوں میں کانٹے بچھائے گئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 2جون 2010ء میں مکرم مبارک صدیقی صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’ہم وہی لوگ ہیں‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جن کی راہوں میں کانٹے بچھائے گئے جن کے بستے ہوئے گھر جلائے گئے وہ جو ہر دَور میں آزمائے گئے بے گناہ جو لہو میں…

ہو مبارک سالِ نَو ، نوع بشر کے واسطے – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری فروری 2010ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب نے اپنی ایک نظم میں نئے سال کے آغاز کے حوالہ سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: ہو مبارک سالِ نَو ، نوع بشر کے واسطے باعثِ امن و سکوں ہو خشک و تر کے…

زمیں بھی تخلیق کی گئی ہے ، فلک بھی جس کے لئے بنایا – نعت

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اپریل 2010ء میں شائع ہونے والی مکرم صادق باجوہ صاحب کی نظم ’’مراجعتِ مکّہ‘‘ سے انتخاب پیش ہے: زمیں بھی تخلیق کی گئی ہے ، فلک بھی جس کے لئے بنایا وہی ہے درّیتیم یکتا ، مثیل جس کا نہ تھا ، نہ آیا عجیب منظر جہاں نے دیکھا وہ کوہِ فاراں…

مجھے رستہ دکھانے کو ستارہ دُور تک پہنچا – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مئی 2010ء میں خلافت سے متعلق شائع ہونے والی مکرم احمد مبارک صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: مجھے رستہ دکھانے کو ستارہ دُور تک پہنچا کہیں بھٹکا نہیں آخر دَرِ مسرور تک پہنچا رُخِ انور کو تکنے طالب و مطلوب سب پہنچے ہجومِ عاشقاں پہنچا ، بُتِ مغرور تک…