محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2002ء میں محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرم منصور احمد ظفر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ کا ذکر خیر قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 2؍اکتوبر 1998ء کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ ذیل میں وہ باتیں پیش ہیں جو…

مکرم ملک ظفر احمد مجوکہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2002ء میں مکرم ملک ظفر احمد مجوکہ صاحب کا تفصیلی ذکر خیر اُن کی بیٹی مکرمہ شازیہ ظفر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم ملک ظفر احمد مجوکہ صاحب ریٹائرڈ مینیجر نیشنل بینک سرگودھا تھے اور آپ کی رہائش گاؤں حویلی مجوکہ میں تھی۔ روزانہ لمبا سفر اور پیدل…

مکرم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 2002ء میں مکرم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب اُس ابتدائی ہراول دستہ کے اُن سولہ ڈاکٹروں میں شامل تھے جنہوں نے نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم پر لبیک کہا۔ آپ کے والد محترم سردار نور احمد…

مکرم عبدالمنان طاہر صاحب آف مظفرآباد (کشمیر)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اپریل 2002ء میں مکرم عبدالمنان طاہر صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ڈاکٹر محمد صادق جنجوعہ صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ محترم ماسٹر بشیر احمد صاحب آف چارکوٹ (جموں کشمیر) کے بڑے بیٹے تھے، راجوری ضلع ریاسی میں 7؍نومبر 1940ء کو پیدا ہوئے۔ بچپن میں کشمیر سے ہجرت کرکے گوجرانوالہ میں…

محترم پروفیسر عباس بن عبدالقادر شہید

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اپریل 2002ء میں مکرم پروفیسر عباس بن عبدالقادر شہید کی سیرت کا بیان آپ کی بیٹی مکرمہ مریم بنت عباس صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم پروفیسر عباس بن عبدالقادر صاحب کا تعلق صوبہ بہار کے شہر بھاگلپور سے تھا۔ آپ کے والد محترم حضرت پروفیسر عبدالقادرؓ اور آپ…

محترم سیّد شریف احمد شاہ صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 15 فروری 2019ء) انگریزی ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ امریکہ جولائی 2012ء میں مکرمہ سیّدہ عزیزہ خان صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم سیّد شریف احمد شاہ صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ محترم سیّد شریف احمد شاہ صاحب 5؍ستمبر 1928ء کو ضلع جہلم کے گاؤں پنڈوری میں مکرم سیّد رسول شاہ…

محترم حافظ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب آف سرگودھا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اگست 1999ء میں محترم حافظ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر مکرم ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ دونوں احباب میں کئی قدریں مشترک تھیں۔ دونوں ہم عمر تھے، دوست تھے، مدرسہ احمدیہ، تعلیم الاسلام سکول قادیان اور پھر امرتسر کے میڈیکل سکول میں ہم مکتب…

مکرم بشیر احمد خان مندرانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍نومبر 1999ء میں محترم بشیر احمد خان صاحب مندرانی بلوچ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ناصر احمد ظفر صاحب رقمطراز ہیں کہ 1901ء میں تونسہ (ضلع ڈیرہ غازیخان) کے قریب واقع بستی مندرانی کے جن چند احباب کو قبول احمدیت کی سعادت عطا ہوئی اُن میں میرے دادا حضرت حافظ فتح…

محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 1999ء میں مکرم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد صاحب ظفر کے بارہ میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم راجہ صاحب ہجکہ (بھیرہ) میں محترم راجہ غلام حیدر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ مولوی فاضل کے علاوہ…

محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 1999ء میں جماعت احمدیہ گیمبیا کے ایک مخلص اور فدائی احمدی محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب کا ذکر خیر مکرم ایم اے خورشید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم جگنی صاحب کی پیدائش 1923ء کے لگ بھگ ہوئی۔ آپ کا تعلق قبیلہ Jahankey سے ہے جو اپنے علاقہ…

انٹرویو مکرم عبداللہ ناصر بوٹنگ صاحب

ماہنامہ ’’گائیڈنس‘‘ جولائی 1999ء میں مکرم عبداللہ ناصر بوٹنگ صاحب کا انٹرویو شائع ہوا ہے جو مکرم الحاج آدم داؤد صاحب نے قلمبند کیا ہے۔ مکرم بوٹنگ صاحب حال ہی میں غانا کے محکمہ تعلیم سے بحیثیت ڈائریکٹر ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ وہ احمدیہ مسلم مشن غانا کے ٹرسٹی، جماعت احمدیہ غانا کے سیکرٹری تعلیم اور…

محترم چودھری رشید احمد زیروی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍ستمبر 1999ء میں مکرمہ محمودہ سعدیہ صاحبہ اپنے والد محترم چودھری رشید احمد زیروی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ یکم جنوری 1942ء کو زیرہ ضلع فیروزپور میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ایم اے (تاریخ)، B.Ed., L.L.B تک تعلیم حاصل کی اور کچھ عرصہ تک تعلیم کے شعبہ…

محترم محمد عقیل صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍ستمبر 1999ء میں محترم محمد عقیل صاحب معلم وقف جدید کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 14؍ستمبر 1999ء کو وفات پاگئے۔ آپ محکمہ آبپاشی میں ملازم تھے۔ خود احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔ 1961ء میں اُس وقت وقف کیا جب آپ کا نام اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے لئے تجویز…

محترم عیسیٰ درد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر 1999ء میں محترمہ صالحہ درد صاحبہ اپنے چھوٹے بھائی محترم عیسیٰ درد صاحب (ابن حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحبؓ) کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ جب اچھی (عیسیٰ درد) پیدا ہوا تو حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ نے اس کے کان میں اذان دی اور انگلی پر شہد لگاکر…

محترم سیٹھ خیرالدین صاحب

محترم سیٹھ خیرالدین صاحب دنیانگر ضلع گورداسپور سے تعلق رکھتے تھے۔ جب طاعون پھیلی تو آپ کی والدہ بھی اس کا شکار ہوگئیں اور اُن کے اصرار پر آپ کو اس حالت میں گھر چھوڑنا پڑا کہ وہ دم توڑ رہی تھیں۔ پھر آپ مختلف مقامات پر ملازمت کرتے ہوئے ایک سرکس کمپنی میں بطور…

محترم چودھری لطیف احمد صاحب

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس و انجینئرز کے ٹیکنیکل میگزین 1999ء میں محترم چودھری لطیف احمد صاحب کا مختصر ذکر خیر بھی شائع کیا گیا ہے۔ مرحوم نے میٹرک کے بعد پاکستان ایئر فورس میں ملازمت اختیار کی اور ایئر فورس کے امتحان میں کارکردگی کی بنیاد پر اُن چار افراد میں شامل ہوئے…

محترم عبدالسلام اختر صاحب

معروف احمدی شاعر محترم عبدالسلام اختر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرم امتیاز احمد جامی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍مئی 1999ء میں شامل اشاعت ہے۔ محترم عبدالسلام اختر صاحب حضرت چودھری علی محمد صاحبؓ (بی اے. بی ٹی) کے ہاں 14؍جولائی 1916ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ نانا حضرت حافظ مولوی…

مکرم میاں محمد اکبر اقبال صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جون 1999ء میں مکرم محمد ارشاد اقبال صاحب اپنے والد محترم میاں محمد اکبر اقبال صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ مکرم میاں کمال الدین صاحب کے فرزند تھے جن کا تعلق لاہور سے تھا۔ چنانچہ آپ نے میٹرک تک تعلیم لاہور سے حاصل کی۔ چونکہ علم حاصل…

محترم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اپریل 1999ء میں محترم حافظ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالسمیع نون صاحب رقمطراز ہیں کہ محترم حافظ صاحب کو تقریباً55 سال تک تراویح میں قرآن کریم سنانے کا موقعہ ملا۔ کلام الٰہی کو خوب سمجھ کر جب پڑھتے تھے تو آپ پر وجد طاری رہتا تھا…

چند بزرگوں کا ذکرخیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اپریل 1999ء میں حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کے قلم سے سلسلہ کے چند بزرگوں کا ذکر خیر ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ محترم چودھری نذیر احمد خادم صاحب باجوہ ایڈووکیٹ آپ 21؍دسمبر 1964ء کوایک برات کے ساتھ سرگودھا سے سیالکوٹ واپس جا رہے تھے کہ آپ کی کار سیالکوٹ…

انٹرویو محترم ڈاکٹر مسعودالحسن نوری صاحب – دل کی بیماریوں سے بچیں

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ جولائی 1999ء میں پاکستان کے معروف ماہر امراض قلب محترم ڈاکٹر محمد مسعود الحسن نوری صاحب کا ایک انٹرویو شامل اشاعت ہے جسے ایک پینل نے قلمبند کیا ہے جس میں مکرم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب، مکرم فخرالحق شمس صاحب اور مکرم انیس احمد ندیم صاحب شامل تھے۔ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ…

حضرت میاں عبدالکریم صاحب کا توکّل علی اللہ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ یکم فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27دسمبر 2012ء میں مکرم منظور احمد شاد صاحب نے اپنے والد محترم حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ کا ذکرخیر اُن کے توکّل علی اللہ کے حوالہ سے کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میرے والد حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ نے حضرت سید محمود احمد شاہ صاحبؓ…

مکرم چودھری فرزند علی خاں صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 25 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15دسمبر 2012ء میں مکرم ارشد خاں صاحب نے اپنے والد مکرم چودھری فرزند علی خاں صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرم چودھری فرزند علی خاں صاحب ولد مکرم شیر محمد خاں صاحب 1928ء میں لوع کھیتری ضلع پٹیالہ میں پیدا ہوئے۔ ایک ماہ کی عمر میں…

قید وبند کی صعوبتیں برموقع حج بیت ﷲ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 18 جنوری 2019ء) جماعت احمدیہ امریکہ کے اردو ماہنامہ ’’النور‘‘ کے شمارہ اکتوبر 2012ء میں الحاج محمد شریف صاحب مرحوم، مولوی فاضل، کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنا تعارف کروانے کے بعد اُن تکلیف دہ حالات کا ذکر کرتے ہیں جو اُنہیں حج بیت اللہ کے موقع پر…

حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کی دعا کا اعجاز

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے سہ ماہی رسالہ ’’النساء‘‘ کے جلسہ سالانہ نمبر 1999ء میں مکرمہ راضیہ لطف الرحمان صاحبہ اپنے داداحضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کا یہ واقعہ بیان کرتی ہیں کہ جب آپ کی بینائی بہت کمزور ہوگئی تو بھی آپ ہر وقت مطالعہ کرتے رہتے اور دعاؤں میں مصروف رہتے اور…

محترم چودھری محمد افضل خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مارچ 1999ء میں محترم چودھری محمد افضل خان صاحب ابن حضرت چودھری جہان خان صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم ملک سلطان احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ لمبا عرصہ مانگٹ اونچا جماعت کے صدر رہے اور پھر ضلع حافظ آباد کے امیر مقرر ہوئے۔ آپ دوسروں کیلئے خود نمونہ…