روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اپریل 1999ء میں محترم حافظ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالسمیع نون صاحب رقمطراز ہیں کہ محترم حافظ صاحب کو تقریباً55 سال تک تراویح میں قرآن کریم سنانے کا موقعہ ملا۔ کلام الٰہی کو خوب سمجھ کر جب پڑھتے تھے تو آپ پر وجد طاری رہتا تھا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اپریل 1999ء میں حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کے قلم سے سلسلہ کے چند بزرگوں کا ذکر خیر ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ محترم چودھری نذیر احمد خادم صاحب باجوہ ایڈووکیٹ آپ 21؍دسمبر 1964ء کوایک برات کے ساتھ سرگودھا سے سیالکوٹ واپس جا رہے تھے کہ آپ کی کار سیالکوٹ […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ جولائی 1999ء میں پاکستان کے معروف ماہر امراض قلب محترم ڈاکٹر محمد مسعود الحسن نوری صاحب کا ایک انٹرویو شامل اشاعت ہے جسے ایک پینل نے قلمبند کیا ہے جس میں مکرم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب، مکرم فخرالحق شمس صاحب اور مکرم انیس احمد ندیم صاحب شامل تھے۔ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ […]
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ یکم فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27دسمبر 2012ء میں مکرم منظور احمد شاد صاحب نے اپنے والد محترم حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ کا ذکرخیر اُن کے توکّل علی اللہ کے حوالہ سے کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میرے والد حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ نے حضرت سید محمود احمد شاہ صاحبؓ […]
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 25 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15دسمبر 2012ء میں مکرم ارشد خاں صاحب نے اپنے والد مکرم چودھری فرزند علی خاں صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرم چودھری فرزند علی خاں صاحب ولد مکرم شیر محمد خاں صاحب 1928ء میں لوع کھیتری ضلع پٹیالہ میں پیدا ہوئے۔ ایک ماہ کی عمر میں […]
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 18 جنوری 2019ء) جماعت احمدیہ امریکہ کے اردو ماہنامہ ’’النور‘‘ کے شمارہ اکتوبر 2012ء میں الحاج محمد شریف صاحب مرحوم، مولوی فاضل، کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنا تعارف کروانے کے بعد اُن تکلیف دہ حالات کا ذکر کرتے ہیں جو اُنہیں حج بیت اللہ کے موقع پر […]
لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے سہ ماہی رسالہ ’’النساء‘‘ کے جلسہ سالانہ نمبر 1999ء میں مکرمہ راضیہ لطف الرحمان صاحبہ اپنے داداحضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کا یہ واقعہ بیان کرتی ہیں کہ جب آپ کی بینائی بہت کمزور ہوگئی تو بھی آپ ہر وقت مطالعہ کرتے رہتے اور دعاؤں میں مصروف رہتے اور […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مارچ 1999ء میں محترم چودھری محمد افضل خان صاحب ابن حضرت چودھری جہان خان صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم ملک سلطان احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ لمبا عرصہ مانگٹ اونچا جماعت کے صدر رہے اور پھر ضلع حافظ آباد کے امیر مقرر ہوئے۔ آپ دوسروں کیلئے خود نمونہ […]
مکرم فیض صاحب کے آباء کا سلسلہ ہندو راجپوت راجہ اننگ پال سے جا ملتا ہے۔ اُس راجہ کی بیسویں پشت مسلمان ہوئی اور سب سے پہلا شخص جس نے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی وہ راجہ پٹن پال کا بیٹا تھا جس کا اسلامی نام بنگش خان رکھا گیا۔ اُسی کے نام […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍دسمبر 1998ء میں حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے قلم سے بعض بزرگانِ سلسلہ کا تذکرہ شامل اشاعت ہے جو پرانی اشاعتوں سے منقول ہے۔ 1923ء میں جب تحریک شدھی کے خلاف جماعت احمدیہ نے مدافعانہ محاذ قائم کیا تو محترم مرزا غلام رسول صاحب پشاوری اور مجھے، ہم دونوں کو […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍دسمبر 1998ء میں حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے قلم سے بعض بزرگانِ سلسلہ کا تذکرہ شامل اشاعت ہے جو پرانی اشاعتوں سے منقول ہے۔ حضرت مولوی صاحب اُن لوگوں میں سے تھے جو دنیا میں ہوتے ہیں لیکن دنیا کے نہیں ہوتے۔ 1925ء میں مسجد احمدیہ شاہجہانپور کے مقدمہ کی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 1998ء میں محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے والد محترم چودھری محمد حسین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالرشید صاحب رقمطراز ہیں کہ محترم چودھری صاحب کے سمجھانے کا انداز منفرد تھا جو بہت متاثر کرتا تھا۔ آپ کو ذیابیطس کا عارضہ تھا جس کیلئے روزانہ انسولین کا ٹیکہ لگانا […]
محترم مولانا شیخ عبدالقادر صاحب کے مختصر حالات زندگی اور قبول احمدیت کا بیان 23؍اگست 1996ء کے شمارہ کے اسی کالم میں ہوچکا ہے۔ مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب کے قلم سے محترم مولانا صاحب مرحوم کا تفصیلی ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍نومبر 1998ء میں بھی شامل اشاعت ہے جس میں بیان شدہ اضافی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 1998ء میں مکرم نسیم سیفی صاحب اپنے ذاتی مشاہدات کے حوالہ سے بیرون پاکستان کے بعض نواحمدی احباب کے قابل رشک اخلاص سے لبریز واقعات پیش کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ انگلینڈ کے مکرم بلال نٹل صاحب نے جب قبول احمدیت کی توفیق پائی تو اپنے لئے جس نام کا انتخاب […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍ستمبر 1998ء میں محترم چودھری محمد علیم الدین صاحب کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے مکرم چودھری محمد صدیق صاحب رقمطراز ہیں کہ محترم علیم صاحب کے دادا حضرت مولوی محمد وزیرالدین صاحب ؓ ’’براہین احمدیہ‘‘ کے زمانہ میں حضرت اقدسؑ کے معتقد ہوگئے تھے اور جب حضورؑ نے دعویٰ فرمایا تو انہوں […]
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 11 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2نومبر 2012ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم محمد ابراہیم بھامبڑی صاحب نے اپنی زندگی کا ایک یادگاری واقعہ بیان کیا ہے جس سے علم ہوتا ہے کہ ایک صدی قبل بھی قادیان اور اس کے نواحی علاقوں میں بلاتخصیص مذہب، باہمی احترام پر مبنی، […]
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 4 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ29ستمبر 2012ء میں مکرم مستری محمد شریف صاحب آف سرگودھا کا ذکرخیر مکرم چودھری حمید احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ضلع سرگودھا کے چک نمبر 35 جنوبی میں احمدیت کا نفوذ (مضمون نگار کے پڑدادا) حضرت چودھری مولابخش صاحبؓ نمبردار کے ذریعہ ہوا جنہیں […]
ڈاکٹر سید برکات احمد صاحب نے عربی کی تعلیم دہلی اور بغداد میں پائی۔ تاریخ عرب میں بیروت کی امریکن یونیورسٹی سے Ph.D. کی اور تہران یونیورسٹی سے فارسی لٹریچر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیا سے انگریزی میں M.A. کیا۔ آپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وفد کے […]
مکرم ڈاکٹر محمد سعید صاحب آف سرگودھا 20؍مارچ 1998ء کو وفات پاگئے۔ آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اگست 1998ء میں مکرم کرنل دلدار احمد صاحب رقمطراز ہیں کہ مرحوم کی پرورش نہایت پاکیزہ اور صحابہؓ کے ماحول میں ہوئی۔ طبیعت میں بہت زیادہ حیا اور شرمیلاپن تھا۔ اس لئے باوجود […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جولائی 1998ء میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب نے علیم صاحب کا ایک خط نقل کیا ہے جس میں علیم صاحب رقمطراز ہیں کہ تھوڑی سی تگ و دَو کرکے مَیں نے اپنی تاریخ پیدائش کا تعین 12؍جون 1939ء کرلیا ہے۔ جناب عبیداللہ علیم […]
ماریشس میں احمدیت کے آغاز میں وہاں کی سورتی فیملی ’’اچھا‘‘ کے بعض افراد نے نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ اسی فیملی کے ایک فرد مکرم یوسف صالح اچھا صاحب تھے جن کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جون 1998ء میں مکرم صدیق احمد منور صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم یوسف صالح […]
روزنامہ الفضل‘‘ ربوہ 26؍جون 1998ء میں محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کا مختصر ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب رقمطراز ہیں کہ اپنے بچپن سے ہی ہم نے دیکھا کہ محترم میاں صاحب نہایت صاف اور خوبصورت لباس اور عمدہ خوشبو استعمال کرتے، جہاں سے گزرتے وہاں کی فضا […]
حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی اہلیہ اوّل کے صاحبزادے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا تفصیلی ذکر خیر قبل ازیں 18؍اگست و 3؍نومبر 1995ء کے شماروں میں اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ تاہم آپ کے بیعت کرنے کا تفصیلی احوال روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 1998ء میں مکرم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے […]
(فرخ سلطان محمود) سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ’’ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے زمانے کو دیکھا جاوے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ بڑے سیدھے سادے ہوتے تھے۔ جب ایک برتن کو مانجھ کر صاف کر دیا جاتا ہے، پھر اُس پر قلعی […]
’’اودے پور کٹیا‘‘ ضلع شاہجہانپور (یوپی۔ بھارت) کے رہنے والے محترم الطاف حسین خانصاحب 1896ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کو کتب جمع کرنے کا بہت شوق تھا اور وہ اُس دور کے لحاظ سے پڑھے لکھے آدمی سمجھے جاتے تھے۔ اُن کی لائبریری میں حضرت مسیح موعودؑـ کی کتب ’’حقیقتۃالوحی‘‘ اور ’’تحفہ گولڑویہ‘‘ […]
نمبردار فتح محمد صاحب آف دوالمیال 1907ء میں اپنے کسی ذاتی کام سے جالندھر گئے اور کام نمٹاکر امرتسر آگئے جہاں رات کو ایک رؤیا دیکھا کہ آپ چند اشخاص کے ساتھ مسجد مبارک قادیان میں داخل ہو رہے ہیں اور ساتھ حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحبؓ بھی کھڑے حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرنے […]