محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب

محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب اپریل 1909ء میں فیروزپور میں محترم خانصاحب فرزند علی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1921ء میں زندگی وقف کر کے مدرسہ احمدیہ میں داخلہ لیا۔ 1931ء میں مولوی فاضل اور 1932ء میں میٹرک کے امتحانات پاس کر کے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہو گئے جہاں سے B.A. Hon.…

محترم پروفیسر قاضی محمداسلم صاحب

محترم قاضی محمد اسلم صاحب 2؍فروری 1900 کو پیدا ہوئے۔ امرتسر سے میٹرک اور علی گڑھ سے B.A کرنے بعد 1921ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفہ میں M.A کیا اور اوّل آکر ’’نانک بخشی تمغہ‘‘ حاصل کیا۔ پھر کیمبرج میں بھی زیر تعلیم رہے۔ آپ کالج کے زمانہ طالبعلمی میں یونین کے نائب صدر…

محترم عبدالرحیم صاحب دیانت

محترم عبدالرحیم دیانت صاحب ابتدائی تعلیم میں مثالی طالبعلم تھے لیکن بعض وجوہات کے باعث آپ کو تعلیم ترک کرکے والد کے کاروبار میں ہاتھ بٹانا پڑا اور کچھ عرصہ بعد قادیان میں سوڈا واٹر اور مٹھائی وغیرہ بنانے کا کام خود بھی شروع کر دیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کاروبار میں ایسی برکت دی…

محترم ڈاکٹرسردارنذیراحمدصاحب

حضرت سردارعبدالرحمان صاحبؓ (سابق مہر سنگھ) کا بڑا بیٹا1905ء میں فوت ہوا تو اُن کی اہلیہ محترمہ نے خواب میں دیکھا کہ ’’خدا ہمیں لڑکا دے گا اور اس کا نام نذیر احمد رکھنا‘‘۔ حضرت سردار صاحبؓ نے یہ خواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سنائی تو حضورؑنے فرمایا: لڑکا پیدا ہو تومیرے پاس…

محترم چودھری محمد حسین صاحب کی قبولیت دعا

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 1996ء میں دعااوراحسان کے ضمن میں مکرم عبدالحمید چوہدری صاحب ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ سن ساٹھ کی دہائی میں ایک ادارہ سے انہیں 42؍ہزارروپے لینے تھے لیکن دو افسران کی باہمی چپقلش کی وجہ سے اس رقم کے ملنے میں تاخیر ہورہی تھی۔ آپ باقاعدگی سے حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ اوراپنے…

محترم ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب

احمدیہ ہسپتال کانو(نائیجیریا) کے بانی محترم ڈاکٹرضیاء الدین صاحب20سال تک خدمت خلق میںمصروف رہنے کے بعد 11؍جولائی 1981ء کو 56سال کی عمر میں وفات پاگئے۔آپ کا جنازہ ربوہ لایاگیاجہاں حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میںآئی۔ محترم ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کی ہدایت…

میجر جنرل نذیر احمد ملک صاحب

میجرجنرل نذیر احمد ملک دوالمیال ضلع چکوال میں نہایت فدائی احمدی صوبیدار فتح محمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ دوالمیال کے گاؤں کو جنگ عظیم میں شجاعت کا مظاہرہ کرنے پرجو توپ برٹش گورنمنٹ نے عطا کی تھی اسے سلامی دینے کیلئے لارڈ برڈوڈ جب دوالمیال آئے تو محترم نذیر ملک سے انٹرویو کیا اورآپ…

محترم ماسٹر عبدالرحمٰن خاکی صاحب

محترم ماسٹرعبدالرحمان خاکی صاحب 1894ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد JAV اور SV پاس کرکے ملازمت اختیار کی جس کے دوران B.Aبھی کیا اور حکیم حاذق کی سند بھی لی اور پھر پیشہ تدریس سے وابستہ ہوکر کئی شہروں میں مقیم رہے۔آپ اُس وقت کوہاٹ میں ملازم تھے جب احمدی ہونے…

محترم عبدالوحید خان صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ربوہ اکتوبر 1996ء میں محترم عبدالوحید خان صاحب مرحوم مربی سلسلہ کا ذکر خیر ان کی ہمشیرہ محترمہ حمیدہ بشریٰ صاحبہ نے کیا ہے۔ آپ 27؍ دسمبر 1992ء کو صرف 26 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔ مرحوم بہت مخلص فدائی اور متوکل انسان تھے۔ گجرات کے ایک گاؤں میں جب مربی تھے…

محترم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب

محترم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب آف سرگودھا 18؍ ستمبر 1996ء کو 74 سال کی عمر میں وفات پاگئے اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔ آپ کی ہمشیرہ محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ کے قلم سے آپ کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اکتوبر 1996ء کی زینت ہے۔ محترم حافظ صاحب…

محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب

مکرم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب آف جرمنی ایک مذہبی گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ آپ اوائل عمر میں ہی معاشرتی ناانصافیوں سے بیزار تھے۔ 1968ء میں آپ نے ہپی ازم تحریک کے بانی مبانی کے طور پر حصہ لیا لیکن سکون نہ حاصل ہوا البتہ منشیات کے بکثرت استعمال سے آپ بیمار ہو گئے۔ پھر یوگا…

حضرت منشی علم الدین صاحب شہید

13؍اگست 1979ء کو کوٹلی (کشمیر) کے ایک 90 سالہ احمدی بزرگ محترم منشی علم الدین صاحب کو مقامی عدالت کے قریب ہی سرعام، تیز دھار استرے سے شہ رگ کاٹ کر شہید کر دیا گیا۔ محترم منشی صاحب قبولِ احمدیت سے پہلے اہل حدیث مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔ احمدی ہونے کے بعد آپ جماعت…

محترم مولوی محمد امیر صاحب

محترم مولوی محمد امیر صاحب 1910ء میں ایک زمیندار کے گھر پیدا ہوئے۔ ایک احمدی سکول ٹیچر کی صحبت میں بیٹھ کر حضرت مسیح موعودؑ کی بعض کتب پڑھنے کا موقع ملا تو تحقیق کے بعد 1928ء میں اپنے خاندان میں سب سے پہلے قبولِ احمدیت کی توفیق پائی۔ والدین اور دیگر بزرگوں نے پہلے…

محترم راجی بصیرو صاحب

محترم راجی بصیرو صاحب آف بینن 1915ء میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ بڑی محنت سے دینی تعلیم بھی حاصل کی۔ زمینداری کے علاوہ تجارت کا پیشہ بھی اپنایا۔ 1967ء میں نائیجیریا سے ایک تبلیغی وفد بینن پہنچا جس کے ذریعہ سے آپ نے بینن کا پہلا احمدی بننے…

محترمہ راج بی بی صاحبہ

مکرم رانا عطاء اللہ صاحب نے اپنی والدہ محترمہ راج بی بی صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے جو نہایت متقی ، غریب پرور اور دعا گو تھیں۔ تبلیغ کا جنون تھا۔ شادی کے وقت ان کے خاوند کی پہلے سے دو لڑکیاں تھیں۔ آپ کی بھی پہلے تین لڑکیاں پیدا ہوئیں تو ایک غیر احمدی…

محترم رانا بخش نون صاحب

محترم رانا فیض بخش نون صاحب نے 5؍ ستمبر 1931ء کو بیعت کی سعادت پائی اور پھر تبلیغ میں ایسے منہمک ہوئے کہ کئی علاقوں میں احمدیت کا پودا لگایا اور سینکڑوں افراد آپ کے ذریعہ احمدی ہوئے۔ خدمت خلق کے میدان میں بھی آپ بہت معروف تھے چنانچہ اپنوں کے علاوہ مخالفین نے بھی…

محترم حسن بردائی صاحب کا قبول احمدیت

جماعت احمدیہ جنوبی افریقہ کا ترجمان رسالہ ’’العصر‘‘ مئی و جون 1996ء خصوصی اشاعت ہے اور 7؍اپریل 1996ء کو جنوبی افریقہ کے 33ویں جلسہ سالانہ کے موقعہ پر کی جانے والی تقاریر سے مزین ہے۔ اس شمارہ میں محترم حسن بردائی صاحب آف مراکش کی قبول احمدیت کی داستان بھی شائع ہوئی ہے۔ آپ بیان…

محترم ولایت حسین شاہ صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی 1996ء میں مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب نے محترم ولایت حسین شاہ صاحب آف کانپور کا ذکر خیر کیا ہے۔ محترم شاہ صاحب ایک صوفی منش اور مستجاب الدعوات بزرگ تھے اور اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔ قادیان کے بعد ربوہ میں بھی دودھ، دہی اور مٹھائی کی دوکان کیا…

حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب

حضرت سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب کی قبول احمدیت کی داستان آپ کے صاحبزادے محترم علی محمد الہ دین صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی 1996ء کی زینت ہے۔ حضرت سیٹھ صاحب 16؍ اکتوبر 1877ء کو بمبئی میں خوجہ خاندان میں پیدا ہوئے جو سرآغا خان کا ارادتمند تھا اور ان…

محترم قیس مینائی صاحب

معروف احمدی شاعر محترم قیس مینائی صاحب کا اصل نام ’’محمد یعقوب‘‘ تھا۔ آپ 1905ء میں نجیب آباد ضلع بجنور میں پیدا ہوئے۔ ادیب فاضل اور طبیب فاضل کی سندات حاصل کیں۔ علم فلکیات، منطق، فلسفہ اور عربی و فارسی کے علاوہ انگریزی پر بھی دسترس حاصل تھی۔ کلکتہ ہومیو امریکن کالج سے ہومیو معالج…

محترم چودھری علی محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 1996ء میں مکرم اقبال احمد نجم صاحب مربی سلسلہ نے اپنے والد محترم چودھری علی محمد صاحب کا ذکر خیر کیا ہے جو یکم جون 1996ء کو 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہیں۔ محترم چودھری علی محمد صاحب کے والد محترم خلافت…

محترم چودھری عبدالسلام صاحب

ربوہ میں حضرت خلیفۃ المسیح کے عملہ حفاظت میں لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پانے والے محترم چودھری عبدالسلام صاحب 25؍ جون 1996ء کو 75 سال کی عمر میں ربوہ میں وفات پا گئے۔ محترم چودھری صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے آپ کے بیٹے مکرم عبد الرشید صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 ؍جولائی 1996ء…

محترم سعید احمد اعجاز صاحب

حضرت مصلح موعودؑ 1949ء میں کراچی جاتے ہوئے جب ساہیوال پہنچے تو وہاں حضورؓ کے دست مبارک پر بیعت کرنے والوں میں محترم سعید احمد اعجاز صاحب بھی شامل تھے۔ احمدیت قبول کرنے والے وہ اپنے خاندان میں پہلے فرد تھے۔ آپ کی اہلیہ کو جب اس کا علم ہوا تو وہ بہت ناراض ہوئیں۔…

حضرت مولوی سید غلام محمد صاحب

حضرت مولوی سید غلام محمد صاحب افغانستان کے معزز جاگیردار تھے، حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید رضی اللہ عنہ کے سایہ عاطفت میں پرورش پائی، اُن کے شاگرد ہوئے اور اُنہی کے ذریعہ قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ حضرت صاحبزادہ صاحب کی شہادت کے بعد آپ کو شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ چنانچہ لمبا…

حضرت شیخ عبدالقادر صاحب (سابق سوداگرمل)

حضرت شیخ عبدالقادر صاحب (سابق سوداگرمل) 15؍اگست 1909ء کو گورنہ پٹھاناں ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ لالیاں سے مڈل کر کے اپنے ننھیال کے پاس بیرانوالہ ضلع حافظ آباد چلے آئے جہاں ایک احمدی حضرت میاں محمد مراد صاحب کی دکان پر بیٹھنے لگے اور وہیں جماعتی اخبارات و رسائل پڑھنے کا بھی موقع ملا…

حضرت میاں محمد مراد صاحب

1908ء میں پنڈی بھٹیاں کے حضرت میاں محمد مراد صاحب اپنے چند دوستوں کے ہمراہ آریوں اور عیسائیوں کے بعض جلسوں میں شامل ہوئے تو نتیجۃً اسلام سے متنفر ہوگئے۔ ایسے میں ایک مالدار ہندو نے انہیں ہندو ہو جانے کی صورت میں مال فوائد کا لالچ بھی دیا۔ اتفاقاً آپ کی ملاقات کسی مسلمان…