مولانا ظفر محمد صاحب ظفر

ماہنامہ ’’خالد‘‘ نومبر 2010ء میں مکرم ندیم احمد فرخ صاحب کا مرسلہ ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو کہ محترم مولانا ظفر محمد صاحب ظفر کی تصنیف ’’معجزات القرآن‘‘ سے منقول ہے اور اس میں محترم مولانا صاحب کی سیرت و خدمات کا اختصار سے احاطہ کیا گیا ہے۔ محترم مولانا ظفر محمد صاحب ظفر…

مکرم سید طاہر احمد بخاری صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا نومبر 2010ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق جماعت احمدیہ کینیڈا کے پہلے نیشنل صدر مکرم سید طاہر احمد بخاری صاحب 25 ستمبر 2010ء کو 79 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ کی تدفین میپل ریجن میں ہوئی۔ آپ نے اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا بھی یادگار چھوڑے۔…

محترم خضر حیات صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27اکتوبر 2010ء میں مکرم فہیم احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے مختصراً مکرم خضر حیات صاحب (آف سلانوالی ضلع سرگودھا) کے اوصاف بیان کئے ہیں جو 22جنوری 2010ء کو وفات پاگئے۔ مکرم خضر حیات صاحب میں بہت سی خوبیاں تھیں جماعتی کاموں میں بے لوث خدمت کا جذبہ آپ کے اندر بہت…

محترم رشید احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22اکتوبر 2010ء میں مکرم محمد یونس صاحب نے اپنے مضمون میں اپنے والد محترم رشید احمد صاحب کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چوہدری رشید احمد صاحب 1938ء میں پیدا ہوئے۔ پرائمری تک تعلیم حاصل کی۔ آپ کے والد کُل 6 بھائی تھے جن میں سے ایک (یوسف صاحب) احمدی ہوچکے تھے…

محترم ملک محمد عبداللہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 ستمبر 2010ء میں شامل اشاعت مکرم ملک محمد اکرم طاہر صاحب نے اپنے مضمون میں اپنے والد محترم ملک محمد عبداللہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم ملک محمد عبداللہ صاحب 20؍اگست 1904ء کو سرگودھا کے گاؤں کالرہ میں ایک سنی العقیدہ بریلوی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ والدین کا رجحان عرس،…

محترم چودھری عبدالرحیم خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2010ء میں مکرم رانا عبدالرزاق خان صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترم چودھری عبدالرحیم خان صاحب (رئیس کاٹھگڑھ) کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ محترم چودھری عبدالرحیم خان صاحب 1901ء میں حضرت چوہدری غلام احمد خاںؓ آف کاٹھگڑھ کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ نے 1910ء…

مکرم ماسٹر عطاء اللہ خان صاحب آف کاٹھگڑھ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 ستمبر 2010ء میں مکرم رانا عبدالرزاق صاحب آف کاٹھگڑھ کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں مکرم ماسٹر عطاء اللہ خان صاحب کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ محترم ماسٹر عطاء اللہ خان صاحب 1901ء میں کاٹھگڑھ میں حضرت چوہدری خواجہ خان صاحبؓ ولد حضرت چوہدری بلند خان صاحبؓ کے ہاں پیدا…

مکرم صوبیدار ملک محمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 ستمبر 2010ء میں پنجند کے پہلے احمدی مکرم صوبیدار ملک محمد خان صاحب کے بارہ میں مکرم ریاض احمد ملک صاحب کا مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ مکرم صوبیدار ملک محمد خان صاحب ولد نور خان صاحب (قوم اعوان) فوج میں ملازم تھے۔ پہلی جنگ عظیم 1914ء میں آپ ترکی (قسطنطنیہ)…

محترم چوہدری محمد صدیق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 نومبر 2010ء کی خبر کے مطابق محترم چوہدری محمد صدیق صاحب ایم اے سابق انچارج خلافت لائبریری ربوہ مورخہ 6نومبر 2010ء کو وفات پا گئے۔ آپ محترم چوہدری محمد شریف صاحب مربی سلسلہ بلاد عربیہ و گیمبیا و استاد جامعہ احمدیہ ربوہ کے چھوٹے بھائی تھے۔ آپ دسمبر 1915ء میں موضع…

ایک بزرگ عربی سیرالیونی احمدی محترم محمد امین سکائیکے صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 ستمبر 2010ء میں مکرم داؤد احمد عابد صاحب کے مضمون میں سیرالیون کے ایک بزرگ عرب احمدی محترم محمد امین سکائیکے صاحب کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ محترم محمد امین سکائیکے صاحب قریباً 1925ء میں سیرالیون میں پیدا ہوئے۔ سات سال کی عمر میں آپ کے والد صاحب نے حصولِ تعلیم…

حضرت سید میر داؤد احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20ستمبر2010ء میں مکرم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب (سابق افسر حفاظت خاص) کے قلم سے حضرت سید میر داؤد احمد صاحب کی سیرت پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مکرم سید میر داؤد احمد صاحب مرحوم (پرنسپل جامعۃالمبشرین) نے بڑی بھرپور زندگی گزاری۔ آپ انسانی ہمدردی، خدمت خلق اور محبت وشفقت کا ایک…

مکرم انجینئر شاہین سیف اللہ خانصاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 ستمبر 2010ء میں مکرم چودھری محمد طفیل صاحب کے قلم سے محترم انجینئر شاہین سیف اللہ خان صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو 1945ء میں پیدا ہوئے اور 30 مئی 2009ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ میں مدفون ہوئے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ خاکسار 1965ء میں واپڈا میں سینئر…

محترم مولوی محمد عبدالکریم صاحب آف لندن

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 ستمبر 2010ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترم مولوی عبدالکریم صاحب آف لندن کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ محترم مولوی صاحب کو مَیں نے سب سے پہلے 60ء کی دہائی میں جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع…

مکرم چودھری رحمت خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 2010ء میں مکرم خواجہ منظور صادق صاحب کے قلم سے محترم چوہدری رحمت خان صاحب (سابق امام مسجد فضل لندن) کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ مرحوم کا ذکرخیر قبل ازیں 15؍مئی 1998ء اور 8؍اپریل 2011ء کے شماروں کے اسی کالم میں شامل اشاعت کیا جاچکا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں…

مکرم ماسٹر محمد اسلم جنجوعہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2010ء میں مکرم بشارت احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں مکرم ماسٹر محمد اسلم جنجوعہ صاحب آف سرگودھا کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ محترم ماسٹر محمد اسلم جنجوعہ صاحب ولد مکرم فتح علی جنجوعہ صاحب 8؍اپریل 2010ء کی رات وفات پاگئے۔ آپ بنیادی طور پر سکول ماسٹر…

مکرم چودھری بشارت احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍اگست 2010ء میں مکرم چودھری شبیر احمد صاحب نے اپنے چھوٹے بھائی مکرم چودھری بشارت احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو 23جون 2010ء کو بعمر91سال وفات پاگئے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ محترم چوہدری بشارت احمد صاحب مجھ سے دو سال چھوٹے تھے۔ زندگی بھر غیرمعمولی قربت رہی۔ ہم دونوں سیالکوٹ…

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6ستمبر 2010ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرمہ خالدہ منورصاحبہ نے اپنے والد محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ جب سے مَیں نے ہوش سنبھالا پیارے اباجان کو دین کی خدمت اور خلافت کی اطاعت میں دن رات دیوانگی کی حد…

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 نومبر 2010ء میں مکرم عبدالعزیز خان صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ 60ء کی دہائی میں جماعت احمدیہ خوشاب نے سیرۃ النبی ؐ کے سلسلہ میں مرکز سے عالم دین بھجوانے کی درخواست کی تو مرکز نے محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کو بھجوایا جو اُس…

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اگست 2010ء میں محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کے بارہ میں مکرم حافظ عبدالحمید صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ جب خاکسار مدرسۃالحفظ کا طالبعلم تھا تو مَیں نے محترم مولانا صاحب کی خدمت میں آٹو گراف بک پیش کی کہ کوئی نصیحت لکھ دیں تو آپ نے یہ شعر لکھا…

محترم عبدالرشید خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب (ایڈیٹر روزنامہ الفضل ربوہ) کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے والد محترم عبدالرشید خان صاحب کا تفصیل سے ذکرخیر کیا ہے۔ محترم عبدالرشید خان صاحب ایک حلیم الطبع فراخ دل، محنتی اور ہمدرد خلائق وجود تھے۔ یہی وجہ تھی…

مکرم سردار رشید احمد قیصرانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اگست 2010ء میں مکرم اسفند یار منیب صاحب کے قلم سے اردو زبان کے ایک بلند پایہ شاعر محترم رشید قیصرانی صاحب کا تعارف اور آپ کے کلام پر تبصرہ شامل اشاعت ہے۔ محترم رشید قیصرانی کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے مشہور بلوچ قبیلے قیصرانی کے سردار گھرانے سے تھا۔ آپ…

محترم میاں محمد صدیق صاحب بانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 جون 2010ء میں مکرم شریف احمد بانی صاحب نے اپنے والد محترم میاں محمد صدیق صاحب بانی کی سیرت پر روشنی ڈالی ہے۔ قبل ازیں آپ کا ذکر خیر 13 اکتوبر 1995ء، 2 فروری 1996ء، 4 اپریل 2003ء اور 3ستمبر 2010ء کے شماروں میں اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔…

محترم مسعود احمد خان دہلوی صاحب کی خودنوشت ’’سفر حیات‘‘

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ ستمبر واکتوبر 2011ء میں فرخ سلطان محمود کے قلم سے کتاب ’’سفر حیات‘‘ پر تبصرہ شامل اشاعت ہے۔ یہ کتاب خودنوشت سوانح ہے جو ایک قادرالکلام اور منفرد طرز کے انشاء پرداز محترم مسعود احمد خانصاحب دہلوی کے قلم کا شاہکار ہے۔ سلیس اور رواں تحریر مصنف کی ذاتی…

مکرم رائے عطا محمد منگلا صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 مئی 2010ء میں مکرم رائے عطا محمد منگلا صاحب آف چک 152 شمالی ضلع سرگودھا کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ یہ مخلص احمدی 16مئی 2010ء کو وفات پاگئے۔ اس دن آپ مقامی مسجد میں ڈیوٹی دے رہے تھے کہ سول وردی میں پولیس آگئی اور کہا کہ مسجد کھولیں…

محترم چودھری محمدانور حسین صاحب کی خلافت احمدیہ کے ساتھ والہانہ عقیدت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اپریل 2010ء میں مکرم محمود مجیب اصغر صاحب کے قلم سے محترم چودھری محمد انور حسین صاحب سابق امیر ضلع شیخوپورہ کی خلافت احمدیہ سے والہانہ محبت کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم چوہدری محمد انور حسین صاحب ربوہ تو اکثر آتے جاتے تھے لیکن خلیفۂ وقت جہاں بھی…

جید عالم، عمدہ اخلاق کے پیکر اور نامور ادیب محترم شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اپریل 2010ء میں معروف ادیب اور قلمکار جناب محمد طفیل صاحب کی یادداشتوں سے وہ حصہ شامل اشاعت ہے جو محترم شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی کے بارہ میں ہے۔ ذیل میں اس مضمون میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ قبل ازیں محترم شیخ صاحب کے بارہ میں الفضل انٹرنیشنل 4…