استحکام خلافت کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کی گرانقدر مساعی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 فروری 2010ء میں مکرم محمد عثمان شاہد صاحب کے قلم سے ایک مضمون میں استحکامِ خلافت کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کی گرانقدر مساعی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کی وفات پر آپؑ کے جسد مبارک کے سرہانے کھڑے ہو کر حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا عظیم مقام

رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2010ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے عظیم مقام اور اخلاق کے بارہ میں ایک مضمون (مرتّبہ مکرم نوید احمد صاحب) شامل اشاعت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ عیسیٰ ابن مریم جب تشریف لائیں گے تو شادی کریں گے اور اُن کو اولاد دی جائے…

فتح و ظفر کا سہرا سدا اس کے سر رہا – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ یکم اپریل2009ء میں ’’خلافتِ محمود‘‘ کے عنوان سے مکرم عبد السلام صاحب کی ایک خوبصورت نظم شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: فتح و ظفر کا سہرا سدا اس کے سر رہا نظروں میں حق تعالیٰ کی پر اس کا گھر رہا خندہ زنی سے تارے…

تفسیر صغیر کی تکمیل واشاعت اور مقبولیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍فروری 2010ء میں مکرم نصیر احمد قمر صاحب کے قلم سے سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی بیان فرمودہ تفسیر صغیر سے متعلق ایک جامع مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کو اپنی عمر کے آخری دَور میں سب سے بڑی خواہش یہ تھی کہ حضور کی زندگی میں آپ کے ذریعہ…

حضرت مصلح موعودؓ کی زرّیں ہدایات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍فروری 2010ء میں مکرم مولوی عبدالرحمن صاحب انور کے قلم سے سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی چند زرّیں ہدایات ہدیۂ قارئین کی گئی ہیں جو ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کی دو پرانی اشاعتوں (اپریل و مئی 1970ء) سے منقول ہیں۔ ان ہدایات سے حضورؓ کی عظیم الشان انتظامی صلاحیتوں کی ایک جھلک دیکھی…

ویٹرنری ڈاکٹر محمد عبد القادر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍مئی 2009ء میں ویٹرنری ڈاکٹر محمد عبدالقادر آف ملتان کا ذکرخیر اُن کی ہمشیرہ مکرمہ ح۔بشیر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم محمد عبدالقادر صاحب ابن محترم چوہدری محمد حسین صاحب مرحوم 10نومبر 2008ء کو ملتان میں وفات پاگئے۔ آپ حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ کے نواسے اور مکرم ڈاکٹر…

خلافت کے فیوض و برکات (خوبصورت یادیں)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 و 16؍جنوری 2009ء میں مکرم ڈاکٹر ضیاء الدین ضیاء صاحب کے قلم سے خلافت کے ساتھ محبت اور خلافت کی برکات و فیوض کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ مکرم ضیاء صاحب کے حالات زندگی قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل 18؍دسمبر 2009ء کے اسی کالم میں شائع ہوچکے ہیں۔ ٭ آپ بیان کرتے…

انٹرویو: امّ مسرور حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ مد ظلھا العالی

سہ ماہی ’’النساء‘‘ کینیڈا اپریل تا جون 2008ء میں حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ مد ظلھا العالی بنت حضرت مصلح موعودؓ کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جو آپ نے چند سال قبل MTA کیلئے ریکارڈ کروایا تھا۔ اس انٹرویو سے بعض دلچسپ تاریخی و تربیتی امور اختصار سے ہدیۂ قارئین کئے جارہے ہیں۔ سیدنا…

حضرت مصلح موعودؓ سے متعلق چند یادیں

مکرم مولانا چودھری رشیدالدین صاحب کی سیدنا حضرت مصلح موعودؓ سے متعلق چند یادیں ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا فروری 2009ء میں شامل اشاعت ہیں۔ آپ بیان کرتے ہیں بچپن میں حضرت مصلح موعودؓ سے اجتماعی ملاقات اور مصافحہ کی سعادت اُس وقت ملتی جب ہم جلسہ سالانہ پر اپنے گاؤں نزد سرگودھا سے قادیان جایا…

خلفائے کرام سے متعلق ذاتی مشاہدات

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2008ء میں محترم چودھری محمد علی صاحب خلفائے کرام سے تعلقات کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان فرماتے ہیں۔ محترم چودھری محمد علی صاحب بیان فرماتے ہیں کہ جب ربوہ میں کالج بن رہا تھا تو اس وقت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحبؒ گرمی میں، دھوپ میں کھڑے ہوکر، مزدوروں میں…

خلفائے کرام سے متعلق ذاتی مشاہدات

ما ہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں ’’رنگ بہار‘‘ کے عنوان سے تین مضامین شائع ہوئے ہیں جن میں خلفائے کرام سے متعلق ذاتی مشاہدات بیان کئے گئے ہیں۔ پہلا مضمون جولائی 2008ء کے شمارہ میں محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کا ہے جس میں آپ اپنے ذاتی مشاہدات کا اظہار یوں…

سیرۃ حضرت مصلح موعودؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2008ء میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کے قلم سے حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے چند دلنشیں یادوں کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ حضورؓ نے 1951ء میں میرا وقف قبول فرمایا۔ حضور کے علم میں تھا کہ میں ملازمت چھوڑ کر آیا تھا اس لئے…

حضرت مصلح موعودؓ کی چند یادیں

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2009ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یادوں کے حوالہ سے حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کی ایک نادر تحریرشائع ہوئی ہے۔ اسی حوالہ سے حضرت سیدہؓ کا ایک مضمون قبل ازیں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 18؍فروری 2005ء کے اسی کالم میں شامل اشاعت ہوچکا ہے۔ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ بیان…

محترم فتح محمد صاحب کا قبول احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10نومبر 2008ء میں مکرمہ ر۔ شکور صاحبہ اپنے دادا محترم فتح محمد صاحب کی قبول احمدیت کی داستان بیان کرتی ہیں۔ محترم فتح محمد صاحب 8جنوری 1993ء کو وفات پاگئے۔ آپ کے دو بیٹے جوانی میں ہی وفات پاگئے تھے اور اس صد مہ نے آپ کو نابینا کردیا تھا۔ پھر بھی…

محترم میاں عبدالحیٔ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2008ء میں مکرمہ ر۔ کوثر صاحبہ کے قلم سے محترم میاں عبدالحئی صاحب مبلغ انڈونیشیا کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب 28؍فروری 1920ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی ان کو وقف کر دیا تھا۔ ان کی پیدائش…

حضرت سیدہ چھوٹی آپاؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2جولائی 2008ء میں محترم سید میر محمود احمد صاحب ناصر کے قلم سے حضرت سیدہ چھوٹی آپاؒ کے بعض اخلاق حسنہ بیان کئے گئے ہیں۔ ٭ حضرت چھوٹی آپا کو جن خدمات کی توفیق ملی ان میں سر فہرست وہ قلمی کام ہے جو حضر ت مصلح موعودؓ کی نگرانی میں آپ…

دعا کے متعلق ایک غلط طریق اور رسم

سہ ماہی ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر2008ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا دعا کے متعلق ایک غلط طریق اور رسم کی نشاندہی کے حوالہ سے ایک ارشاد شائع ہوا ہے جو توجہ کے لائق ہے۔ حضور نے 3 نومبر 1945ء کو فرمایا: ’’ہماری جماعت میں یہ ایک عادت ہوگئی ہے کہ…

نکتہ ور اٹھیں گے لاکھوں اَور بھی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ مصلح موعود نمبر 2008ء میں مکرم عبد السلام صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نکتہ ور اٹھیں گے لاکھوں اَور بھی وہ لب اعجاز تفسیریں کہاں ہر تصور تھا مبدل بہ عمل خواب کی زندہ وہ تعبیریں کہاں تیری فطرت حامل سوزِ ازل خود…

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ کی حسین یادیں

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی و اگست 2008ء میں مکرمہ امتہ العزیز ادریس مرزا صاحبہ کے قلم سے حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کی چند حسین یادیں شامل اشاعت ہیں۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ میری والدہ محترمہ سراج بی بی صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب کا بچپن سے حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے ساتھ بہت عقیدت…

اے مصلح موعود ؓ – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری و فروری 2008ء میں مکرم میر اﷲ بخش صاحب کی حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں کہی ہوئی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: تو مہدیٔ موعودؑ کا فرزندِ گرامی تو شوکتِ اسلام کا سرمست پیامی اسلام کی دنیا میں اشاعت تیرا مقصود اے مصلح موعود ؓ دشمن نے…

حضرت سیّدہ امتہ السبوح بیگم صاحبہ مد ظلہا کی خلفاء کرام سے وابستہ چند یادیں

حضرت سیّدہ امتہ السبوح بیگم صاحبہ مد ظلہا (حرم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز) کے چار خلفائے احمدیت کے ساتھ روحانیت کے عظیم رشتے کے علاوہ جسمانی قریبی رشتہ داریوں کے بندھن بھی وابستہ ہیں۔ آپ کو اِن بابرکت وجود وں کے اعلیٰ اور پاک خصائل اور روحانی جلوے دیکھنے کے مواقع حاصل…

خلافت کا مقام

جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں شائع کیا جانے والا سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا یہ ارشاد ہمیشہ پیش نظر رکھے جانے کے لائق ہے: ’’بعض لوگ میری ذات کے ساتھ خصوصیت سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لئے مَیں صاف طور پر سنائے دیتا ہوں کہ محض کسی کی ذات سے تعلق رکھنے والے…

ریل گاڑی۔ آخری زمانہ کی اہم علامت

آنحضرت ﷺ نے آخری زمانہ کے متعلق خبر دی تھی کہ اونٹنی کی سواری موقوف ہو جائے گی۔ گویا یہ اشارہ تھا کہ ایسی نئی ایجادات کی جائیں گی جن کی موجودگی میں اونٹنی کا کام ختم ہوجائے گا۔ چنانچہ ریل بھی ایسی ہی ایجاد ہے جس نے مذکورہ پیشگوئی کو پورا کیا۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘…

آسماں سے مہدیٔ موعود نے پائی خبر – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘14جون 2007ء میں شامل اشاعت مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: آسماں سے مہدیٔ موعود نے پائی خبر نور کا پیکر ملے گا تجھ کو اِک لخت ِ جگر ساری قومیں برکتیں پائیں گی اس موعود سے نورِفرقاں سے منور ہوں گی وہ محمودؓ سے آپ مظلوموں…

حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کو حضرت مصلح موعودؓ کی نصائح

لجنہ اماء اللہ ناروے کے سہ ماہی رسالہ ’’زینب‘‘ اپریل تا جون 2008ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی وہ نصائح درج ہیں جو آپؓ نے حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کو بغرض تعلیم انگلستان روانہ ہوتے وقت فرمائیں۔ ان نصائح میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ٭ انگلستان بھجوانے کی وجہ یہ ہے کہ تم…

محترم رشید احمد صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرم رشید احمد صاحب (Rudolph Thomas) کے بارہ میں مکرم ناصرالدین شمس صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم رشید احمد صاحب 26؍مارچ 1923ء کو East St. Louis, Illionois میں Albert Thomas کے ہاں پیدا ہوئے جو ایک کیمیکل انجینئر تھے۔ لڑکپن سے…