خدا کا شکر ہے بے حد کہ کٹ گئی آخر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ظفر محمد ظفرؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: خدا کا شکر ہے بے حد کہ کٹ گئی آخر شبِ دراز شبِ انتظارِ افریقہ زہے نصیب کہ ہم میں امامِ وقت آیا خوشا نصیب کہ آئی بہارِ افریقہ دیارِ حبش میں آکرامانِ…

مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب

دیرینہ خادم سلسلہ مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب (ر) مربی سلسلہ ابن حضرت فضل کریم صاحبؓ 23ستمبر2004ء کو یوسٹن امریکہ میں بعمر 76 سال وفات پاگئے۔ آپ مورخہ 23مارچ 1928ء کو گوجرانوالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ میٹرک 1944ء میں اسلامیہ ہائی سکول گوجرانوالہ سے کیا۔ 1950ء میں جامعہ احمدیہ پاس کرنے کے بعد عملی…

حضرت بابا شیر محمد صاحب بنگوی یکہ بان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍نومبر2004ء میں حضرت بابا شیر محمد صاحب بنگوی ؓ کا ذکر خیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ جماعت احمدیہ بنگہ ضلع جالندھر سرمائے کے لحاظ سے بہت مفلس اور کم مایہ تھی لیکن ایمان و اخلاص اور نور و روحانیت کی دولت سے مالا مال تھی۔…

مکرم چوہدری اقبال احمد صاحب دھوتڑ

مکرم چوہدری اقبال احمد صاحب یکم اگست 1951ء کو پنڈی دھوتڑاں تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں پیدا ہوئے۔ آپ نے B.A., C.T. پاس کرنے کے بعد نارنگ میں مسلسل تیس سال تک تدریسی خدمات انجام دیں۔ آپ کا مختصر ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 دسمبر 2004ء میں مکرم محمد خورشید قریشی صاحب کے…

حضرت مولوی فتح الدین صاحبؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2004ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت مولوی فتح الدین صاحبؓ آف دھرم کوٹ بگہ ضلع گورداسپور کا تفصیلی ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اعلان بیعت سے قبل بھی حضورؑ سے تعلق عقیدت رکھتے تھے اور اپنے علاقہ…

محترم مولوی عبدالوہاب حجازی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍نومبر 2004ء میں مکرم سید سعیدالحسن صاحب اپنے دادا محترم مولوی عبدالوہاب حجازی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1887ء میں امرتسر کے ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی والدین طاعون سے وفات پاگئے تو آپ اپنی ایک بہن کے پاس آگئے جن کے خاوند…

حضرت مولوی محمد اسمٰعیل صاحبؓ اور ’’چٹھی مسیح‘‘

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ مئی 2004ء میں مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے پنجابی شاعر حضرت مولوی محمد اسمٰعیل صاحبؓ ’’چٹھی مسیح‘‘ کا ذکر خیر کیا ہے۔ حضرت مولوی صاحب ؓ کا وطن ترگڑی ضلع گوجرانوالہ تھا۔ آپؓ کی ولادت 1860ء میں ہوئی۔ اپنے والد محترم محمد عثمان صاحب سے قرآن کریم پڑھا اور عام…

مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2004ء کے مطابق مکرم مولانا صوفی محمد اسحاق صاحب 4؍اگست کو بعمر قریباً 81 سال وفات پاگئے۔ آپ نماز عصر کے لئے مسجد تشریف لے گئے تھے، ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وہاں ہی وفات ہوگئی۔ آپ نے مولوی فاضل اور بی اے پاس کرکے 15؍اگست 1945ء کو زندگی وقف کی۔…

حضرت مولوی فرزند علی خانصاحب

حضرت مولوی فرزند علی خانصاحب کے حالات زندگی قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 8؍مارچ 2002ء کے اسی کالم کی زینت بن چکے ہیں۔ آپ کے پوتے مکرم شیخ ناصر احمد خالد صاحب کے قلم سے ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی ایک اشاعت میں شامل ہے جس میں بیان کردہ اضافی امور ذیل میں…

مکرم نصراللہ خان ملہی صاحب

مکرم نصراللہ خان ملہی صاحب مربی سلسلہ اسلام آباد (پاکستان) ابن مکرم چودھری حمیداللہ خان ملہی صاحب 28؍جولائی 2004ء کی صبح ایک نامعلوم حادثہ میں انتقال کرگئے۔ آپ 10؍نومبر 1969ء کو پیدا ہوئے۔ 1989ء میں جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔ اسلام آباد سے فارسی زبان میں مہارت…

محترم مولانا محمد سعید صاحب انصاری

محترم مولانامحمد سعید انصاری صاحب 9؍ جنوری 2004ء کو 88سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ ایک نہایت محنتی، مخلص اور باوفا خادمِ سلسلہ اور واقفِ زندگی تھے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2004ء میں مکرم میر انجم پرویز صاحب کے قلم سے محترم مولانا محمد سعید انصاری صاحب کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل…

ہدایت کیلئے اصحاب احمدؑ کی قبولیتِ دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جنوری 2004ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض اصحاب کی ایسی دعاؤں کی قبولیت کا ذکر (مرتبہ:عطاء الوحید باجوہ صاحب) شامل اشاعت ہے جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے انہیں ہدایت سے نوازا اور انہوں نے مسیح الزمان یا خلیفۂ وقت کی بیعت کی سعادت حاصل کی۔ حضرت جان محمد صاحبؓ…

محترم سید میر مسعود احمد صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان میں مکرم عبدالرؤف خان صاحب نے اپنے مضمون میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ محترم میر صاحب سے میرا تعلق اکتوبر1964ء میں قائم ہوا جبکہ آپ کوپن ہیگن ڈنمارک میں بطور مبلغ سلسلہ مقیم تھے اور مَیں جدہ میں اپنی…

محترم نواب عباس احمدخان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جنوری 2004ء میں محترم نواب عباس احمد خان صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمدرمضان صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ 20؍جون 1920ء کو حضرت سیدہ نواب امۃالحفیظ بیگم صاحبہؓ اور حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان سے حاصل کی۔ شروع سے ایک خادم کی…

جماعت احمدیہ بینن کی ترقیات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2004ء میں مکرم مرزا انوار الحق صاحب مربی سلسلہ نے اپنے مضمون میں بینن میں عظیم الشان ترقیات کے حوالہ سے بیان کیا ہے کہ وہاں انقلابی کامیابیاں تو دراصل حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کی فرنچ سپیکنگ ممالک میں جماعتی ترقی سے متعلق رؤیا اور آپ کی خاص ذاتی دلچسپی…

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی وفات

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب ابن حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ مورخہ 15 ؍جنوری 2004ء بعمر77 سال حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ مورخہ 5؍ مارچ 1927ء کو حضرت سارہ بیگم صاحبہ کے بطن سے قادیان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے…

مکرم سمیع اللہ قمر صاحب کی وفات

مکرم سمیع اللہ قمر صاحب امیر ومشنری انچارج زمبابوے ابن مکرم عطاء اللہ صاحب سابق اسسٹنٹ مینیجر سندھ جیننگ اینڈ پریسنگ فیکٹری 28 دسمبر 2003ء کر ہرارے (زمبابوے) میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔ آپ 31 ؍اگست1951ء کو کنری سندھ میں پیدا ہوئے۔ کنری سے ہی میٹرک کا امتحان پاس کر کے 1969ء…

محترم مولانا محمد سعید انصاری صاحب کی وفات

محترم مولانا محمد سعید انصاری صاحب مربی سلسلہ 9 ؍جنوری 2004ء بروز جمعۃ المبارک بعمر 88 سال لاہور میں وفات پا گئے۔ آپ موصی تھے، تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔ آپ مورخہ 10 مارچ 1916ء بروز جمعہ تحصیل بٹالہ کے ایک گاؤں میں حضرت حکیم مولوی محمد اعظم صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم…

داستانِ درویش بزبان درویش از محترم مولانا عبدالقادر صاحب دہلوی

مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کے رسالہ مشکوٰۃ نومبر 2003ء میں درویشِ قادیان محترم مولانا عبدالقادر صاحب دہلوی ابن حضرت ڈاکٹر عبدالرحیم صاحبؓ نے اپنے حالات بیان کئے ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ کی خبر دہلی پہنچی تو میرے والد صاحب کے نانا حضرت محمد اسماعیل صاحبؓ اور ماموں حضرت عبدالعزیز…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی داعیانِ الی اللہ کے لئے ایک نصیحت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں نومسلموں کی حفاظت کے لئے حضورؒ کی وہ نصیحت بھی شامل اشاعت ہے جو حضورؒ نے محترم سید میر محمود احمد ناصر صاحب کو تحریر فرمائی جب وہ سپین میں دعوت الی اللہ میں مصروف تھے۔ حضورؒ نے فرمایا: ’’میری تاکیدی نصیحت یہ ہے کہ نومسلموں…

عظیم تحریک… دعوت الی اللہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی عظیم تحریک دعوت الی اللہ کے ہندوستان میں شیریں ثمرات مکرم ظہیر احمد خادم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ دعوت الی اللہ حضورؒ کا اوڑھنا بچھونا تھا اور یہی توقع آپؒ ہر احمدی سے رکھتے تھے۔ چنانچہ خطبہ جمعہ فرمودہ…

مکرم حافظ عبدالرشید صاحب آف ننکانہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اکتوبر 2003ء میں مکرم سعید احمد اظہر صاحب شاہد کے قلم سے مکرم حافظ عبدالرشید صاحب آف ننکانہ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔مکرم حافظ عبدالرشید صاحب 15؍اگست 2003ء کو ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ موصی تھے اور تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔ آپ کپورتھلہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ بچپن…

محترم مولوی خلیل الرحمن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ستمبر 2003ء میں مکرمہ شازیہ باسط خان صاحبہ نے اپنے والد محترم مولوی خلیل الرحمن صاحب کے تفصیلی حالات زندگی پر روشنی ڈالی ہے جو محترم مولوی صاحب نے خود بیان کئے ہیں۔ محترم مولوی خلیل الرحمن صاحب بیان کرتے ہیں کہ مَیں 13 جون 1913ء کو درگئی (خوست، افغانستان) میں محترم…

محترم حکیم غلام رسول صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2003ء میں محترم حکیم غلام رسول صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب لکھتے ہیں کہ محترم حکیم صاحب 1910ء میں مکرم میاں محمد بخش صاحب آف مدکی ضلع فیروز پور کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد طب کی تعلیم حاصل کی اور اسی…

مکرم عبدالکریم خالد صاحب

غانا کے ریجنل مبلغ مکرم عبدالکریم خالد صاحب 9؍ستمبر 2003ء کو بعمر 46 سال وفات پاگئے۔ 13؍ستمبر کو غانا میں ہی تدفین ہوئی۔ آپ 6؍مارچ 1957ء کو غانا میں پیدا ہوئے۔ مکرم عبدالکریم خالد صاحب نے پہلے احمدیہ مسلم مشنری ٹریننگ کالج سالٹ پانڈ سے تین سالہ کورس امتیاز کے ساتھ پاس کیا تو جماعت…

محترم مولانا عبدالسلام طاہر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍ستمبر 2003ء میں مکرم مولانا عبدالسلام طاہر صاحب کا ذکر کرتے ہوئے آپ کے بیٹے مکرم جری اللہ راشد صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ 30؍مئی 1944ء میں قادیان سے تین میل دُور واقع گاؤں پھیروچچی کے ایک احمدی گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ابھی چھ ماہ کے تھے کہ والدہ انتقال کرگئیں۔ والد…