محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب
محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب 7؍جنوری 2001ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جنوری 2001ء میں آپ کے مختصر حالات زندگی شائع ہوئے ہیں۔ آپ 25؍ستمبر 1922ء کو امرتسر میں محترم میاں سراج الدین صاحب (مؤذن مسجد اقصیٰ قادیان) کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم نے 1916ء میں قبول احمدیت…
