کمالات نبوت جس قدر تھے سب کے تم خاتم – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26جنوری 2011ء میں مکرمہ اے آر بدر صاحبہ کی ایک نعت شائع ہوئی ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: کمالات نبوت جس قدر تھے سب کے تم خاتم تمہیں احمدؐ ، محمدؐ مصطفی و مجتبیٰ تم ہو گمان و وہم سے بالا مقام و مرتبہ تیرا شَہ کونین ہو محبوب…

سب حسینوں سے حسیں آپؐ کی ذاتِ اقدس – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مارچ 2010ء میں مکرم سراج الحق قریشی صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے: سب حسینوں سے حسیں آپؐ کی ذاتِ اقدس پیارو اُلفت کی امیں آپؐ کی ذاتِ اقدس مظہرِ نُورِ خدا چشمۂ رُشد و ہدیٰ نُورِ ایمان و یقیں آپؐ کی ذاتِ اقدس زینتِ…

عشقِ رسولِ ہاشمی دل میں ہے جاگزیں – نعت

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 2010ء میں مکرم پروفیسر محمد اسلم صابرؔ صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب پیش ہے: عشقِ رسولِ ہاشمی دل میں ہے جاگزیں سیرت ہے بے مثال تو صورت بھی ہے حسیں اس کا وجود غایت تخلیقِ کائنات اس کا ظہور باعثِ تزئینِ عالَمیں لوگو!…

وہ شخص جس کے لئے ساری کائنات بنی – نعت

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 2010ء میں مکرم مظفر منصور صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: وہ شخص جس کے لئے ساری کائنات بنی جب اس کو ڈھونڈنے نکلے تو اپنی بات بنی ہر اِک یقین کی صورت ہر ایک وہم و گماں اسی کی ذات تھی…

خُونِ دل آنکھوں میں ہے ، خون جگر آنکھوں میں ہے – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 مارچ 2011ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر محمودالحسن صاحب کے نعتیہ کلام میں سے انتخاب پیش ہے: خُونِ دل آنکھوں میں ہے ، خون جگر آنکھوں میں ہے جانِ من اِک مخزنِ لعل و گہر آنکھوں میں ہے اب تو اُن کے گیسؤ و رُخ سے ہیں آنکھیں فیضیاب اب تو…

سیّد عاشقاں سرور دلبراں – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اگست 2010ء میں مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: سیّد عاشقاں سرور دلبراں تیرے قدموں کے جب سے پڑے ہیں نشاں جادۂ عشق پر ہے بہار جناں جُز ترے کون ہے جان جانان جاں شافع عاصیاں ساقیٔ تشنگاں خاتم…

زمیں بھی تخلیق کی گئی ہے ، فلک بھی جس کے لئے بنایا – نعت

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اپریل 2010ء میں شائع ہونے والی مکرم صادق باجوہ صاحب کی نظم ’’مراجعتِ مکّہ‘‘ سے انتخاب پیش ہے: زمیں بھی تخلیق کی گئی ہے ، فلک بھی جس کے لئے بنایا وہی ہے درّیتیم یکتا ، مثیل جس کا نہ تھا ، نہ آیا عجیب منظر جہاں نے دیکھا وہ کوہِ فاراں…

ان کے ہونے سے ہی پُرنُور سویرا ہو گا – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اپریل 2010ء میں مکرم محمود الحسن صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے: ان کے ہونے سے ہی پُرنُور سویرا ہو گا وہ نہ ہوں گے تو اندھیرا ہی اندھیرا ہو گا باغِ جنت جسے کہتے ہیں وہاں کیا ہو گا جا بجا جلوہ فگن وُہ…

تاباں ہے بڑی شان سے اب ارض و سما پر – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2010ء میں مکرم ناصراحمد سید صاحب کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: تاباں ہے بڑی شان سے اب ارض و سما پر وہ چاند جو چمکا تھا کبھی غارِ حِرا پر میں نعت کہوں تیری یہ ممکن ہی نہیں ہے کیا مدح سرائی…

ہر درد کا درماں ہے محمدؐ کی گلی میں – نعت

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہر درد کا درماں ہے محمدؐ کی گلی میں ہر خار گلستاں ہے محمدؐ کی گلی میں دنیا کی نظر میں نہیں جس کی کوئی وقعت وہ یوسف کنعاں ہے محمدؐ کی گلی میں…

توفیق دے خدا مجھے لکھوں مَیں اُس کی نعت – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 10؍جون 2009ء میں شامل اشاعت مکرم فاروق محمود صاحب کے نعتیہ کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: توفیق دے خدا مجھے لکھوں مَیں اُس کی نعت آمد سے جس کی ختم ہوئی اک طویل رات ہے اس جہاں کی دھوپ میں چھاؤں اُسی کی ذات ابرِکرم تھی ہونٹوں سے نکلی جو کوئی بات…

کیسے لکھوں میں یار کی مدح میں کیا لکھوں – نعت

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 22؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم فاروق محمود صاحب کے نعتیہ کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: کیسے لکھوں میں یار کی مدح میں کیا لکھوں نعت ِ رسولِؐ پاک میں مَیں کیا بھلا لکھوں اُن کو حریمِ قدس کا میں آئینہ لکھوں یا پھر بشر کی ابتدا اور انتہا لکھوں جتنا بھی…

محمدؐ اور احمدؐ ہیں آقا کے نام – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ23؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم الیاس ناصر دہلوی صاحب کے طویل نعتیہ کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: محمدؐ اور احمدؐ ہیں آقا کے نام شفیع الوریٰ اور خیر الانام تمام انبیاء کے ہیں خاتم امام نہ حاصل کسی اور کو یہ مقام خدا اور فرشتوں کا ہر دم سلام رسولِ خدا مرحبا…

آنحضرت ﷺ کی سیرت کا ایک پہلو- شکر گزاری و قدردانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 اکتوبر 2009ء میں مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب کے قلم سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے ایک پہلو یعنی شکرگزاری اور قدردانی پر ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تو جہاں کہیں بھی…

حضور آپؐ کا دیدار عام کرنے کو – نعت

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ17؍جون 2009ء میں شامل اشاعت مکرم حمید المحامد حامدصاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: حضور آپؐ کا دیدار عام کرنے کو ترس رہا ہے جہاں جان نذر کرنے کو بھٹک رہی ہے خدائی خود آگہی کے بغیر سکون قلب سے محروم ہر خوشی کے بغیر ترے وجود کا ہی فیضِ عام جاری…

زندگی کی کہانی چلی آپؐ سے – نعت

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی۔ اگست 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عطاء المجیب راشدؔ صاحب کے نعتیہ کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: زندگی کی کہانی چلی آپؐ سے ساری دنیا کی صورت بنی آپؐ سے وہ جو صدیوں کے اندھے تھے بینا ہوئے بھولے بھٹکوں کو منزل ملی آپؐ سے چشمۂ فیضِ صافی ہے ہر…

کچھ اس طرح تری یادوں کا ذکر چلنے لگا – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اپریل 2010ء میں مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نعت شائع ہوئی ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب پیش ہے: کچھ اس طرح تری یادوں کا ذکر چلنے لگا کہ ہر نفس تری فرقت پہ ہاتھ ملنے گا جب اس کے اسم کی سر سبز روشنی مہکی زمین یاس کا پتھر بھی…

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی راتوں کی کیفیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ر بوہ 5نومبر 2009ء میں مکرّر شائع ہونے والے ایک پرانے مضمون میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی کیفیت کو حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب ہلالپوری نے بیان کیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے دن اور راتیں اگرچہ اس امر میں یکساں ہیں کہ آپؐ کی…

وادیٔ بطحا سے نکلا اک کریم ابن کریم – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2010ء میں شامل اشاعت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وادیٔ بطحا سے نکلا اک کریم ابن کریم شاہکار دستِ قدرت نعمت رب رحیم ہیں زمین و آسماں شاہد کہ ہے اس کا وجود ہر دو عالم پر خدا کا ایک احسانِ عظیم حُسن و…

اُسؐ نے ہر دَور کے انسان کو عظمت بخشی – نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 18؍دسمبر 2009ء میں شامل مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کے نعتیہ کلام ’’وہ تو ہر درد کے درمان کی صورت آیا‘‘ سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: اُسؐ نے ہر دَور کے انسان کو عظمت بخشی شرفِ انساں کے نگہبان کی صورت آیا اُسؐ کا آنا تھا کہ ہر دَور کی قسمت جاگی اَن گنت…

کارگاہِ ’’کُن فکاں‘‘ کا راز میرا مصطفیٰ – نعت

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اسلام صاحبہ کے نعتیہ کلام سے انتخاب پیش ہے: کارگاہِ ’’کُن فکاں‘‘ کا راز میرا مصطفیٰ ہر دو عالَم کا ہے گویا ناز میرا مصطفیٰ ابتدائے حُسن بھی ہے انتہائے حُسن بھی عشق کا انجام اور آغاز میرا مصطفیٰ کس کے رُخ پر ہیں تصدّق…

نعت لکھنے کا نہیں مجھ بے ہنر میں حوصلہ – نعت

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اپریل 2010ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نعت شائع ہوئی ہے۔ اس طویل نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نعت لکھنے کا نہیں مجھ بے ہنر میں حوصلہ مَیں کہ جو کچھ بھی کہوں گی آپؐ ہیں اس سے سِوا آپؐ ہی کی ذات ہے وجہِ وجودِ کائنات…

نعت گوئی کا سلیقہ قدرتِ حق کی عطا – نعتیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی۔ اگست 2009ء میں شامل اشاعت مکرم صادق باجوہ صاحب کے نعتیہ کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نعت گوئی کا سلیقہ قدرتِ حق کی عطا ہوں فنا حبِّ پیمبرؐ میں تو ملتی ہے بقا ہے غلامی و اسیری بادشاہی سے عزیز تشنگانِ حق کو مل جاتا ہے خود اپنا پتا ہے…

امّ المومنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 فروری 2009ء میں مکرمہ ص۔احمد صاحبہ کے قلم سے امّ المومنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کی مقدس سیرت پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مدینہ کے یہودی قبیلہ بنونضیر کے سردار حیی بن اخطب کی بیٹی تھیں جس کا شجرۂ نسب حضرت ہارون علیہ…

سیرۃ النبی ﷺ کے پُر اثر واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 جولائی 2009ء میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ؓ کے قلم سے آنحضرت ﷺ کے پاکیزہ دَور سے چند پُراثر واقعات شامل اشاعت ہیں۔ ٭ مدینہ میں ایک بوڑھے انصاری کے بیٹے مسلمان ہو چکے تھے مگر وہ خود ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے گھر میں لکڑی کا…

ازل سے ہی تو خاتم الانبیاء تھا – نعتیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی، اگست 2008ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نعت شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ازل سے ہی تو خاتم الانبیاء تھا ازل سے ہی تو نقطۂ منتہاء تھا جب ارض و سما ، نہ زمان و مکاں تھا اندھیرا خلا تھا ، دھوآں ہی…