حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی شفقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم سید شمشاد احمد ناصر صاحب مربی سلسلہ کا مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ حضورؒ خلافت کا بہت احترام فرماتے تھے۔ خود خلیفہ بننے سے قبل حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے ارشادات کی فوری تعمیل کی خواہش رکھتے۔ ایک بار جب آپ نے کار…

بہترین ہمسائیگی

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ دسمبر 2003ء میں مکرمہ امۃالقدیر ارشاد صاحبہ اپنے مضمون میں بیان کرتی ہیں کہ مجھے ایک لمبا عرصہ حضورؒ کی ہمسائیگی میں رہنے کا شرف حاصل رہا۔ آپؒ ایک بہترین ہمسائے تھے۔ ہمیشہ بہت خیال رکھا۔ آپ ؒ بہت بلند اخلاق کے مالک تھے۔ ایک بار جب میرے داماد ربوہ آئے تو…

خدام سے حسن سلوک

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کے بارے میں مکرم عبدالباری ملک صاحب نے اپنے مضمون میں حضورؒ کی سیرۃ کے حوالہ سے بیان کیا کہ جلسہ سالانہ کے دوران جب حضورؒ لنگر خانہ نمبر2 کے ناظم تھے تو عام کارکنان کے ساتھ مٹی کے برتنوں میں ہی…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی اسیران راہِ مولیٰ کے ساتھ بے پناہ شفقت کے انداز

26؍اپریل 1984ء کو آمر ضیاء الحق کے آرڈیننس کے نفاذ کے ساتھ ہی پاکستان کے احمدیوں پر مصائب کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہوگیا۔ اس ظالمانہ قانون کے نتیجہ میں بے شمار احمدیوں نے جان و مال کی قربانیاں انتہائی بشاشت کے ساتھ پیش کیں۔ بہت سے بے گناہ احباب کو مختلف مقدمات…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں حضورؒ کے معالج اور معروف احمدی کارڈیالوجسٹ، مکرم ڈاکٹر مسعودالحسن نوری صاحب کا ایک انٹرویو (مرتبہ: مکرم محمد محمود طاہر صاحب) شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے حضورؒ کی بیماری اور وفات کے بعد کی روداد مختصراً بیان کی ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب بیان کرتے ہیں…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی خدام سے شفقت کے بارہ میں مکرم مسعود احمد خان صاحب دہلوی رقمطراز ہیں کہ مسجد بشارت سپین کے افتتاح کے موقع پر حضورؒ اور قافلہ کے اراکین ایک ہوٹل میں قیام رکھتے تھے۔ پہلے دن حضورؒ اپنے کمرہ میں جانے سے قبل دیگر افراد…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی سیرت مبارکہ بحیثیت ہمدرد و شفیق باپ اور خواتین کے محسن کے طور پر محترمہ صاحبزادی فائزہ لقمان صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ جب سے مَیں نے ہوش سنبھالا، ابا کو بہت پابندی سے نماز تہجد ادا کرنے…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی سیرت مبارکہ کے چند روشن پہلو مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کے قلم سے پیش کئے گئے ہیں۔ جب حضورؒ نے ہجرت فرمائی تو لندن تشریف لانے پر بی بی سی والوں نے انٹرویو کے لئے رابطہ کیا اور کہا کہ اُن کے پروگرام ’’سیربین‘‘…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی چند حسین یادیں بیان کرتے ہوئے مکرم چودھری محمد ابراہیم صاحب رقمطراز ہیں کہ 1979ء میں جب حضورؓ مجلس انصاراللہ کے صدر بنے تو سب سے پہلے حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے خطبات کی کیسٹس تیار کرنے کے نظام کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍دسمبر 2003ء میں مکرم پیر محمد عالم صاحب کارکن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کی یادوں پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میں1984ء میں شعبہ تعلیم لاہور سے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ریٹائر ہونے کے بعد ربوہ چلا گیااورجب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ خلیفہ منتخب ہوئے…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍دسمبر 2003ء میں مکرم ارشاد احمد خان صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی شفیق یادیں بیان ہوئی ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ میرے والد صاحب محترم سلطان شیر خان صاحب مرحوم نے 1955ء میں بیعت کی۔ جب وہ ربوہ سے آتے تو ہمیں بتاتے کہ حضرت مصلح موعودؓ…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍دسمبر 2003ء میں مکرم صفدر علی وڑائچ صاحب نے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی دعاؤں اور شفقتوں کے حوالہ سے مضمون تحریر کیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ میرے والد مکرم محمد شریف وڑائچ صاحب کے چچازاد بھائی کو 17؍جون 1982ء کو زمین پر قبضہ کرنے کی خاطر دشمن نے قتل کردیا۔ میرے…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2003ء میں مکرم ملک سلطان احمد صاحب معلم وقف جدید کا مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار نے 1961ء میں وقف کی درخواست دفتر وقف جدید میں بھجوائی۔ چند ماہ بعد ربوہ جانا ہوا تو مسجد مبارک میں حضورؒ سے ملاقات ہوگئی۔ خاکسار نے درخواست کے بارہ…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم دسمبر 2003ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب اپنے مضمون میں بیان کرتے کہ رحمت بازار ربوہ کے قریب گراؤنڈ میں روزانہ شام کو کئی کھیل کھیلے جاتے تھے۔ باسکٹ بال کے گراؤنڈ میں ہم چند لڑکے باقاعدگی سے کھیلا کرتے۔ حضرت مرزا طاہر احمد صاحبؒ روزانہ شام کو اپنی زمین واقع…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍دسمبر 2003ء میں مکرم فہیم احمد خادم صاحب مربی سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ قریباً اکیس سال قبل کا واقعہ ہے کہ جماعت احمدیہ غانا کا ہیڈکوارٹر سالٹ پانڈ میں تھا۔ مکرم مولانا عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر و مبلغ انچارج تھے۔ کسی ملازمہ کی غلطی سے ایک روز اُن کے گھر…

حضرت مولانا شیر علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اکتوبر 2003ء میں حضرت مولانا شیر علی صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں مختلف احباب کی روایات درج کی گئی ہیں۔ حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیالؓ لکھتے ہیں کہ جب دسمبر 1910ء میں مَیں قادیان آیا تو بیمار تھا کیونکہ مخالفین نے میرے والد صاحب پر…

محترم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ راجن پور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اکتوبر 2003ء میں مکرمہ مبشرۃالرحمن صاحبہ اپنے چچا محترم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ راجن پور کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ 1942ء میں مکرم میاں عنایت محمد صاحب کے ہاں ضلع بہاولنگر کے چک نمبر 9 بخشن خان میں پیدا ہوئے۔ تعلیم الاسلام کالج ربوہ سے B.A. کرکے…

محترم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2003ء میں مکرمہ امۃالقدوس صاحبہ اپنے مضمون میں محترم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع راجن پور کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میرا آپ سے کوئی رشتہ نہ تھا لیکن آپ میرے والد کی طرح تھے۔ میرے والد تھرپارکر میں ہوتے اور بہت دیر بعد گھر آنا…

افراد جماعت احمدیہ میں پاک تبدیلیوں کے ایمان افروز نظارے

حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا قول ہے: ’’ہرایک درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے‘‘۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’اس درخت کو اس کے پھلوں سے اور اس نیّر کو اس کی روشنی سے شناخت کروگے‘‘۔ حضرت مسیح موعودؑ پر ایمان لانے کے نتیجہ میں جو پاکیزہ تبدیلیاں افراد میں پیدا…

حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل 2003ء میں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ کی فیاضیوں اور مالی قربانیوں کا تذکرہ مکرم محمد جاوید صاحب نے اپنے مضمون میں کیا ہے۔ سلسلہ کی کوئی تحریک ایسی نہیں جس میں حضرت سیدہؓ نے حصہ نہ لیا ہو۔ مساجد کی تعمیر، لنگر خانہ، لجنہ اماء اللہ، مسجد فضل لندن،…

حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اپریل 2003ء میں حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ کے بارہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت اماں جانؓ کی نیکی کا مقدم ترین پہلو نماز اور نوافل میں شغف تھا۔ نماز تہجد اور نماز ضحی کی بھی بہت پابند تھیں اور…

محترم میر مسعود احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اپریل 2003ء میں مکرم عبدالباری صاحب اپنے مضمون میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ جب آپ کوپن ہیگن میں مربی تھے تو وہاں پہنچنے والے احمدیوں کی ہر ممکن مدد اور خدمت پر مستعد رہتے۔ جب مَیں وہاں پہنچا تو تیس کے قریب…

حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍ اور 5؍ اپریل 2003ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم شمشاد احمد ناصر صاحب مربی سلسلہ امریکہ لکھتے ہیں کہ 10؍ستمبر 1987ء کو خاکسار لندن سے امریکہ روانہ ہوا۔ اسی جہاز میں حضرت میاں صاحب بھی برطانیہ کے جلسہ میں شمولیت کے بعد واپس…

حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مارچ 2003ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی فیاضی اور مالی قربانیوں کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ فرماتے ہیں کہ میاں شریف احمد صاحبؓ کی زندگی میں عسر و یسر کے متعدد دور آئے اور ہر دَور میں انہوں نے اپنا شاہانہ…

محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کی خوبصورت یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 و 10؍جنوری 2003ء میں محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ اپنی خوبصورت یادوں کو بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ نے ہم سب سے کہا کہ جس کو جو کام آتا ہے، وہ کرے۔ اُس وقت جماعت کو پیسے کی بہت ضرورت تھی۔ مجھے سلائی…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکسار

حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا بیان ہے: ’’والد صاحب نے اپنی عمر ایک مغل کے طور پر نہیں بلکہ ایک فقیر کے طور پر گزاری‘‘۔ قادیان کے کنہیا لعل صرّاف سے ایک بار حضورؑ نے بٹالہ جانے کے لئے یکّہ کروانے کو فرمایا۔ جب حضورؑ یکہ میں سوار ہوکر نہر پر پہنچے تو آپؑ…