وادیٔ کشمیرمیں احمدیت
ماہنامہ ’’النور‘‘ جون و جولائی 2010ء میں مکرم عبدالرحمن فیاض صاحب کے قلم سے ایک تاریخی مضمون شائع ہوا ہے جس میں وادیٔ کشمیرمیں احمدیت کے آغاز کے متعلق بعض معلومات پیش کی گئی ہیں۔ ضلع اننت ناک (اسلام آباد) سرینگر سے 60کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور اب تین اضلاع (کو لگام، شوپیان…
