حضرت مولانا غلام حسن خان صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مولانا غلام حسن خان صاحب رضی اللہ عنہ 1852ء میں ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی دینی تعلیم کے بعد نارمل سکول راولپنڈی میں زیر تعلیم رہے اور پھر پرائیویٹ انٹرنس کیا۔ ملازمت کا آغاز ایبٹ آباد کے مڈل سکول کے ہیڈماسٹر کے طور پر کیا۔ پھر آپؓ پشاور تبدیل ہوئے جہاں سب رجسٹرار…

حضرت مولوی نذیر احمد علی صاحب رضی اللہ عنہ

محترم نسیم سیفی صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جون 1995ء میں رقمطراز ہیں کہ میں اپنے تین ساتھیوں کی معیت میں جب عراق، فلسطین، مصر، سوڈان سے ہوتا ہوا نائیجیریا پہنچا تو ہمیں ہر قدم پر ایسے مقامی لوگ ملے جو ایک پتلے دبلے، لمبے سے آدمی (حضرت مولوی نذیر احمدصاحب علیؓ) سے بہت متاثر تھے۔…

حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ کا شمار حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے جلیل القدر صحابہ میں ہوتا ہے۔ آپؓ 1850ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آپؓ کا نام کریم بخش رکھا گیا جو بعد میں حضور علیہ السلام نے بدل کر عبدالکریم رکھ دیا۔ ابتدائی تعلیم مکتب میں حاصل…

حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی رضی اللہ عنہ1830ء میں ضلع گجرات کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 25 سال کی عمر میں دینی تعلیم کے لئے دہلی گئے اور 1865ء میں جہلم آ کر اہل حدیث تحریک کے سرگرم لیڈر بن گئے اور کئی شہروں میں اس تحریک کی بنیاد رکھی۔ آپ پیشگوئیوں کے…

حضرت شیخ نور احمد صاحب میرٹھی رضی اللہ عنہ

حضرت شیخ نور احمد صاحب میرٹھی رضی اللہ عنہ نے 48 صفحات کے ایک مختصر رسالہ میں اپنے حالات لکھے ہیں جس کا نام ’’نور احمد‘‘ ہے۔ قادیان کا پہلا پریس ’’ریاضِ ہند‘‘ لگانے کا شرف 1892ء میں آپؓ کو ہی حاصل ہوا۔ ’’نور احمد‘‘ کا مختصر تعارف روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جون 1995ء کی زینت…

حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ وہ پاک وجود تھے جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ’’غضنفر‘‘ کا لقب عطا فرمایا تھا۔ آپؓ حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ کی اولاد میں سے تھے۔ 1855ء میں پیدا ہوئے۔ تحصیل علم کی خاطر 13 سال کی عمر میں اپنے وطن سے عازم سفر ہوئے۔…

حضرت شیخ ظفر احمد صاحب کپورتھلوی رضی اللہ عنہ

سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنے خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ 22؍اگست 1941ء میں حضرت شیخ ظفر احمد صاحب کپورتھلوی رضی اللہ عنہ کا نہایت محبت سے ذکر فرمایا جو چند روز قبل وفات پاگئے تھے۔ حضورؓ نے فرمایا کہ ایسے لوگوں کے لئے دعا کرنا ان پر احسان نہیں ہے بلکہ دعا…

حضرت قاضی محمد ظہورالدین اکمل صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سے ایک بہت ہی مخلص رفیق، نامور صحافی اور شاعر حضرت قاضی محمد ظہورالدین صاحب اکملؓ تھے۔ آپؓ 25؍مارچ 1881ء کو گولیکی ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر اور پھر مشن ہائی سکول گجرات میں حاصل کی۔ 1897ء میں حضرت اقدس علیہ السلام کی…

حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب

حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب رضی اللہ عنہ کے بارے میں سابق سفیر پاکستان متعیّنہ مصر کا ذاتی مشاہدات کے حوالہ سے تحریر کردہ ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ 10؍جون 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار نے حضرت چودھری صاحبؓ کی بے پناہ قابلیت کے ساتھ ان کاوشوں کو بیان کیا ہے جو…

جانوں کا نذرانہ دیں گے لہو کے دیپ جلائیں گے

روزنامہ ’’الفضل‘‘17؍اپریل 1995ء میں شائع شدہ مکرم اکرم محمود صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: جانوں کا نذرانہ دیں گے لہو کے دیپ جلائیں گے تیری راہ پہ چلنے والے کب تک پتھر کھائیں گے جانے والے! تو ہے تسلسل ایک قدیم روایت کا تیرے پیچھے آنے والے دیپ سے دیپ جلائیں…

عظمتِ کردار

مجلہ ’’النساء‘‘ کینیڈا کے سہ ماہی اول 1995ء کے انگریزی حصہ میں مکرمہ فریحہ داؤد صاحب رقمطراز ہیں کہ یہ حضور اکرم ﷺ کا پُرعظمت کردار ہی تھا جس نے آپؐ کے دشمنوں کے دلوں میں عظیم تغیر بپا کردیا۔ چنانچہ ہمیں بھی مسلسل اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہئے۔ نیز نظم و ضبط کے ساتھ…

تکبّر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍مارچ 1995ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے خطبہ جمعہ فرمودہ16؍مارچ 1917ء کا کچھ حصہ شائع ہوا ہے جس میں حضرت مصلح موعودؓ نے قرآن کریم کے اس ارشاد کی تفسیر بیان کی ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑائی کا معیار صرف تقویٰ ہے۔ اس سلسلہ میں حضورؓ نے متعدد مثالیں…

حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ

آئمہ اربعہ میں حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کو ممتاز مقام حاصل ہے۔ آپ کا نام محمد ہے اور سلسلہ نسب ساتویں پشت پر آنحضور ﷺ سے جاملتا ہے۔ جس دن آپ کی پیدائش ہوئی اسی روز حضرت امام ابوحنیفہ کا انتقال ہوا۔ دو برس کی عمر میں والدہ کے ساتھ مکہ آگئے اور…

محترم پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب

محترم پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب کے بارے میں مکرم شریف خالد صاحب کے قلم سے ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جون1995ء میں شائع ہوا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب مرحوم فزکس میں M.Sc کرنے کے بعد فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں متعین ہوئے لیکن تقسیم ہند کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحب…

حضرت مولوی عبدالمغنی صاحب ۔ جماعت احمدیہ کے پہلے ناظر مال

حضرت مولوی عبدالمغنی صاحب جماعت احمدیہ کے پہلے ناظر مال تھے جو 1885ء میں پیدا ہوئے اور خلافتِ اولیٰ کے دور میں قبول احمدیت کی توفیق پائی۔ 1912ء میں قادیان آگئے اور تعلیم الاسلام سکول میں سائنس کے استاد مقرر ہوئے۔ 1919ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو ناظر مال مقرر فرمایا۔ آپ نے…

محترم مولوی خلیل الرحمٰن صاحب آف افغانستان

مولوی خلیل الرحمٰن صاحب 13 جون 1913ء کو درگئی (خوست، افغانستان) میں پیدا ہوئے جو سیدگاہ (حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید رضی اللہ عنہ کے گاؤں) سے چند میل کی مسافت پر ہے۔ 1918ء میں آپ کے والد نقل مکانی کرکے قادیان آگئے۔ محترم مولوی صاحب 1936ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول میں مدرس ہوئے۔…

محترم چودھری عبدالرزاق صاحب شہید

شہید احمدیت محترم چودھری عبدالرزاق صاحب امیر ضلع نوابشاہ کا ذکر خیر مکرم انور ندیم علوی صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جون 1995ء میں پیش کیا ہے۔ محترم چودھری صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کی ہدایت پر 27؍ روپے کے قلیل سرمائے سے سندھ میں کاروبار شروع کیا تھا جو آپکی شہادت کے وقت کروڑوں…

محترم شیخ اعجاز احمد صاحب

محترم شیخ اعجاز احمد صاحب کا مختصر تعارف روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 1995ء میں مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب نے پیش کیا ہے۔ محترم شیخ صاحب مرحوم 1900ء میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی احمدی تھے۔ 7 سال کی عمر میں قادیان جاکر حضرت اقدس علیہ السلام کی زیارت کی اور حضورؑ کی گود میں بیٹھنے کا…

حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب

مجلس انصاراللہ پاکستان کا تربیتی مجلہ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ اپریل 1995ء ’’حضرت شیخ محمد احمد مظہر نمبر‘‘ ہے۔ 128 صفحات پر مشتمل اس ضخیم مجلہ میں نہایت عمدہ مضامین شامل اشاعت ہیں جو آپ کے پاکیزہ خصائل اور حسن سیرت کی خوبصورت تصویر کشی کرتے ہیں۔ حضرت شیخ صاحب نومبر 1896ء میں حضرت مسیح موعود علیہ…

محترم چودھری احمد دین صاحب کا قبولِ احمدیت

روزنامہ 25؍اپریل 1995ء میں محترم چودھری احمد دین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالقدیر قمر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مرحوم ایک کامیاب داعی الی اللہ تھے اور بستی قندھارا سنگھ ضلع رحیم یارخان میں جماعت کا قیام آپ کی کوششوں سے ہی عمل میں آیا۔ مرحوم کے خاندان میں نفوذ احمدیت کا…

محترم امری عبیدی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اپریل 1995ء میں محترم نذیر احمد ڈار صاحب کا ایک مضمون محترم امری عبیدی صاحب کے پاکیزہ خصائل کے بارے میں شائع ہوا ہے۔ جناب عبیدی صاحب جہاں دنیاوی میدان میں ٹانگانیکا اور تنزانیہ کے وزیر رہے وہاں تنزانیہ کے پہلے مشنری انچارج بننے کا شرف بھی آپ کو حاصل تھا۔ محترم…

نائیجیریا کا پہلا مسلم اخبار

نائیجیریا میں پہلا مسلم اخبار 1951ء میں احمدیہ مسلم مشن نے ’’ٹرتھ‘‘ کے نام سے جاری کیا۔ اس پندرہ روزہ اخبار کے 22؍ نومبر 1996ء کے شمارہ میں محترم الحاج حسین صاحب امیر جماعت احمدیہ نائیجیریا کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں تاریخ کے حوالہ سے بعض باتیں بیان کرتے ہوئے وہ کہتے…

دوالمیال میں احمدیت کا آغاز

دوالمیال۔ ضلع چکوال کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جو اگر چہ قادیان سے بہت دُور کوہستان نمک میں واقع ہے لیکن یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کئی اصحاب پیدا ہوئے جن میں سے بعض نے پیدل مسافت طے کرکے قادیان جاکر حضور علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ دوالیال کی…

رسالہ ’’البصیرت‘‘ اور جماعت احمدیہ بریڈفورڈ (یوکے) کی تاریخ

جماعت احمدیہ بریڈفورڈ کی بنیاد 1962ء میں چودھری رحمت خان صاحب امام مسجد فضل لندن نے رکھی تھی اور لندن سے باہر انگلستان کی یہ پہلی جماعت تھی۔ محترم چودھری منصور احمد صاحب اس کے پہلے صدر تھے۔ 1967ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالثؒ نے بریڈفورڈ کا دورہ بھی فرمایا۔ 1978ء میں یہاں پہلے مرکزی…

برطانیہ میں تاریخ اسلام

نو سو سال قبل انگلستان کے بادشاہ اوفاؔ نے اپنے ملک میں پہلا باقاعدہ سکہ رائج کیا۔ سونے سے تیار کیا جانے والا یہ سکہ برٹش میوزیم میں آج بھی موجود ہے جس کے ایک طرف بادشاہ کا نام درج ہے اور دوسری طرف کلمہ طیبہ کندہ ہے۔ امکان ہے کہ درپردہ بادشاہ مسلمان ہو…

’’البدر‘‘ قادیان کا اجراء

1897ء میں حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے اخبار ’’الحکم‘‘ امرتسر سے جاری کیا جو اگلے سال قادیان منتقل کردیا گیا۔ 1902ء میں حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ جو مشرقی افریقہ میں مقیم تھے، قادیان آئے اور حضرت مسیح موعودؑ کی اجازت سے اخبار ’’القادیان‘‘ جاری کیا جس کا نمونہ کا پرچہ یکم ستمبر…