حضرت حکیم محمد زاہد صاحبؓ

روزنامہ الفضل ربوہ 7مئی 2012ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کاٹھگڑھی کے قلم سے اُن کے خاندان کے احمدیت کی آغوش میں آنے کا ایمان افروز تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ پاکستان میں جب ہمارا خاندان اکتوبر 1947ء کو لاہور پہنچا تو سنٹرل ماڈل ہائی سکول کے ایک استاد مکرم […]

تیراؐ مولد ، تیراؐ مسکن ، تیراؐ مدفن دیکھا – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2012ء میں مکرم لطف الرحمن محمود صاحب کا خوبصورت کلام شامل اشاعت ہے جو زیارتِ حرمین الشریفین کے پس منظر میں کہا گیا ہے۔ نظم میں شامل دو مقامات کا تعارف نیچے بیان کیا گیا ہے۔ نظم میں سے انتخاب پیش ہے: تیراؐ مولد ، تیراؐ مسکن ، تیراؐ […]

خدا کے پیار کی حسین داستان تیرے لئے – نعتیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2012ء میں محترمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خدا کے پیار کی حسین داستان تیرے لئے تیرے لئے ہے یہ زمین آسمان تیرے لئے میری بساط کیا کہ آج ایک نعت کہہ سکوں! تمہارے حسن و […]

امریکہ کا مجسمۂ آزادی (Statue of Liberty)

دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ جو امریکہ کی آزادی اور جمہوریت کی علامت ہے یعنی مجسمہ آزادی (Statue of Liberty) جزیرہ بڈلوئی میں نصب ہے۔ روزنامہ الفضل ربوہ 14اپریل 2012ء میں اس مجسمہ کا مختصر تعارف شامل اشاعت ہے۔ ا مریکہ نے فرانسیسیوں کی مدد سے برطانیہ کے چنگل سے 4جولائی 1776ء کو آزادی […]

وقت کے ساگر میں ہوتا کیا سے کیا دیکھا کئے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2012ء میں مکرم منور احمد کنڈے صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ یہ مختصر نظم ہدیۂ قارئین ہے: وقت کے ساگر میں ہوتا کیا سے کیا دیکھا کئے ناؤ اپنی ڈوبتی تھی ناخدا دیکھا کئے ہم چلے اپنے وطن کو جذبۂ الفت کے ساتھ اور وہاں پر نفرتوں […]

اے ابنِ مسیح تجھ پہ مری جان فِدا ہو – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ فروری 2012ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اے ابنِ مسیح تجھ پہ مری جان فِدا ہو ہر دَور میں حامی ترا خود آپ خدا ہو کچھ کہنے کو منہ کھولوں تو […]

محترمہ رشیدہ تسنیم خان صاحبہ

روزنامہ الفضل ربوہ 7مارچ 2012ء میں مکرم پروفیسر محمد شریف خان صاحب کے قلم سے اُن کی اہلیہ محترمہ رشیدہ تسنیم صاحبہ کا تفصیلی ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترمہ رشیدہ تسنیم صاحبہ ضلع سیالکوٹ کے گاؤں بڈھے گورا ئے میں 1937ء میں پیدا ہوئیں۔ نصرت گرلز پرائمری سکول قادیان کی طالبہ تھیں کہ پارٹیشن ہوگئی۔ […]

محمودؔ کا کمالِ سیاست یہی تو ہے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ فروری 2012ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں کہی گئی محترم حسن رہتاسی صاحب مرحوم کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ محترم رہتاسی صاحب 10؍مارچ 1951ء کو وفات پاگئے تھے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: کل مجھ سے ایک لیڈرِ احرار نے کہاآساں نہیں ہے فتح تو دُشوار بھی […]

عکسِ خورشید لئے پھر سے زمانے آئے – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری 2012ء میں شامل اشاعت مکرم انصر رضا صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب پیش ہے: عکسِ خورشید لئے پھر سے زمانے آئے ظُلمتیں دُور ہوئیں دَور پرانے آئے تھا جنہیں زُعم کہ ہستی کو مٹادیں گے مری مِٹ گئے خود کہ جو تھے مجھ کو مٹانے آئے وہ جنہیں […]

دن بھر دین کی خدمت ہے اور رات کو آہیں نالے ہیں – ربوہ کی یاد میں نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ فروری 2012ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو ربوہ کی یاد میں کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: دن بھر دین کی خدمت ہے اور رات کو آہیں نالے ہیں یہ نگری عاشق لوگوں کی یاں طَور طریق نرالے ہیں […]

تین افغان شہداء : محترم مولوی عبدالحلیم صاحب- محترم قاری نورعلی صاحب- محترم ولی داد خان صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اپریل 2011ء میں مکرم عمار احمد پراچہ صاحب کے قلم سے تین افغان شہدائے احمدیت کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ 5؍فروری 1925ء کو دو احمدیوں محترم مولوی عبدالحلیم صاحب آف چراسہ اور محترم قاری نور علی صاحب ساکن کابل کو امیر امان اللہ خان کی حکومت نے سنگسار کرکے شہید کردیا۔ جب یہ […]

کہتے ہو داستانِ وفا کو رقم کروں – شہدائے احمدیت کے حوالہ سے نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 جولائی 2012ء میں شہدائے احمدیت کے حوالہ سے مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک خوبصورت نظم شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: کہتے ہو داستانِ وفا کو رقم کروں یعنی مَیں جوشِ اشک کو شعروں سے کم کروں شہداء کے واقعات، سپردِ قلم کروں قربانیوں کے […]

جس کا ہر روز رہا فضل کی برسات سے پُر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 مئی 2013ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی تھی جس میں خلافتِ خامسہ کے عظیم الشّان دَور کی پہلی بابرکت دہائی مکمل ہونے پر اظہارِ جذبات کیا گیا تھا۔ اس خوبصورت نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جس کا ہر روز رہا فضل کی برسات سے […]

ہم مصطفی ؐ کی رہ میں آنکھیں بچھا رہے ہیں – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اگست 2012ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’نالۂ جدید‘‘ شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہم مصطفی ؐ کی رہ میں آنکھیں بچھا رہے ہیں کیوں ہم کو زُہد والے آنکھیں دکھا رہے ہیں پُرخار کس قدر ہے عشق و وفا کا رستہ دل […]

بانی پاکستان محمد علی جناح اور احمدی

بانی پاکستان محمد علی جناح ایک سچے، دیانت دار اور مخلص انسان تھے جن کی کامیاب قیادت اور آئینی جدوجہد سے مسلمانوں کی ریاست کا قیام ممکن ہوا۔ اس جدوجہد میں گو ہندوستان کی بیشتر مسلم تنظیمیں (ازقسم علمائے دیوبند، جمعیت علمائے ہند، جماعت اسلامی، مجلس احرار، خاکسار تحریک) نے ان کی بھرپور مخالفت کی […]

خدا کا ظاہر جلال ہوگا – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں مکرم سیّد محمود احمد شاہ صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خدا کا ظاہر جلال ہوگا تو جینا اُس دن محال ہوگا زمیں بھی ایسی زمیں نہ ہوگی پَشَمْ کی مانند جبال ہوگا جو ہم پہ قدغَن لگا رہے ہو تمہی […]

جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جنوری 2011ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں دو ایسے افراد کے قبولیتِ ایمان کی داستان بیان کی گئی ہے جو انبیاء کے خون کے پیاسے تھے لیکن پھر جاں نثار بن گئے۔ غزوۂ حنین میں شیبہ نامی ایک شخص مسلمانوں کی طرف سے اس […]

زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیے – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مارچ 2011ء میں مکرم عبیداللہ علیم صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے ۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیے تو آسمان سے اُترا خُدا ہمارے لیے اُنہیں غرور کہ رکھتے ہیں طاقت و کثرت ہمیں یہ ناز بہت ہے خُدا ہمارے لیے […]

حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت مولوی نورالدینؓ میں مشابہت

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان جون 2011ء میں مکرم برہان احمد ظفر صاحب کی جلسہ سالانہ قادیان میں کی جانے والی ایک تقریر شائع ہوئی ہے جس میں حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت حکیم مولوی نورالدین خلیفۃالمسیح الاوّل ؓ کے حوالے سے چند مشترک امور پر روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ اوّلین اور آخرین کے درمیان وہ […]

جلسہ سالانہ ہوا ہے رُونما – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 2012ء میں مکرم محمد ہادی مونس صاحب کی جلسہ سالانہ کے حوالہ سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جلسہ سالانہ ہوا ہے رُونما پھر وہی انوار کا دریا بہا پھر خلیفۃالمسیح کے فیض سے ہو گیا بیدار ہر سویا ہوا طائرانِ خوش […]

آنکھیں۔ نعمتِ عظمیٰ

ہمارے جسم میں استعمال ہونے والی توانائی کا چالیس فیصد ہماری آنکھیں استعمال کرتی ہیں۔ آنکھوں کی حفاظت کے حوالے سے مکرم نصیر احمد عارف صاحب کا ایک معلوماتی مضمون ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 9؍جون 2011ء میں شامل اشاعت ہے۔ یہ ضروری بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہم کسی بھی عارضہ سے دوچار ہوکر جو بھی […]

منکرینِ خلافت کا انجام

رسالہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان مئی 2011ء میں مکرم سیّد کلیم الدین صاحب مربی سلسلہ کی ایک تقریر بعنوان ’’منکرینِ خلافت کا انجام‘‘ شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد جب حضرت مولوی نورالدین صاحبؓ سے بزرگانِ جماعت نے خلافت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی درخواست کی تو آپؓ نے فرمایا کہ […]

بند تم نے کر دیئے جلسے جو پاکستان میں – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2012ء میں مکرمہ ارشادعرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے بعد جلسہ سالانہ کے آغاز کے پس منظر میں کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: بند تم نے کر دیئے جلسے جو پاکستان […]

تیزابیت اور الکلیت کے ہمہ گیر مظاہر

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ فروری 2011ء میں ایک آیتِ قرآنی میں پوشیدہ سائنسی حقیقت کے حوالہ سے شائع ہونے والے ایک علمی مضمون میں مکرم محمود احمد اشرف صاحب نے تیزابیت اور الکلیت کی خصوصیات پر روشنی ڈالی ہے۔ تیزاب کو انگریزی میں ایسڈ (Acid) کہتے ہیں جو لاطینی میں کھٹے کے معانی دیتا ہے۔ کائنات […]

مکرمہ ثریا بانو صاحبہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان21؍اپریل 2011ء میں مکرم مولانا جلال الدین نیّر صاحب نے اپنی اہلیہ محترمہ ثریا بانو صاحبہ بنت مکرم ماسٹر عبدالرزاق صاحب آف بھدرواہ کشمیر کا ذکر خیر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ مرحومہ کی شادی فروری 1969ء میں خاکسار سے ہوئی۔ ایک واقف زندگی سے شادی کے نتیجہ میں وہ […]

محترمہ شمس النساء صاحبہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 14؍اپریل 2011ء میں مکرم شہاب احمد صاحب اور اُن کے بھائی بہنوں کی طرف سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جو اُن کی والدہ محترمہ شمس النساء صاحبہ (عرف چنّی بیگم) اہلیہ محترم سیّد محی الدین صاحب مرحوم (ایڈووکیٹ) کے ذکرخیر پر مبنی ہے۔ محترمہ شمس النساء صاحبہ 18؍ستمبر 2010ء کو […]