محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اگست 2009ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ نے 63 سال سے زائد عرصہ خدمتِ سلسلہ کا شرف پاکر 26؍اگست 2009ء کو بعمر 82 سال وفات پائی۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس اید ہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ28؍ اگست 2009ء میں آپ […]

خوبرو و خوش نوا و خوش لحن – نظم

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی یاد میں مکرم سید اسرار احمد توقیر صاحب کا کلام ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2009ء میں شامل ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے: خوبرو و خوش نوا و خوش لحن دوست محمد ماہر ہر فکر و فن کاروبارِ خدمتِ دیں پر نثار کام اور بس کام کی […]

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 ستمبر 2009ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سعید احمد انور صاحب لکھتے ہیں کہ محترم مولانا صاحب بیشمار خوبیوں کے مالک تھے ۔ بلند پایہ عالم ہونے کے باوجود ہمیشہ عاجزانہ رنگ اختیار کئے رکھا۔ حضور انور اید ہ اللہ نے آپ کو […]

اٹھ گیا بزمِ جہاں سے اور اک عالی وقار – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 28؍ ستمبر 2009ء میں مکرم طاہر عارف صاحب کا کلام محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب کی یاد میں شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے: اٹھ گیا بزمِ جہاں سے اور اک عالی وقار باغِ احمد کا شجر اک خوشنما و سایۂ دار منکسر ، عاجز ، وہ خادم […]

مؤرخ احمدیت تاریخ کا حصہ بن گئے

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2009ء میں مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب نے محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی یادوں پر مشتمل ایک مضمون قلمبند کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مولاناصاحب کا تخصص تاریخ نہیں تھا مگر حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کی نظرِ جوہر شناس نے انہیں چن لیا تو وہ گویا […]

مہدی کی صداقت کا – محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب کی یاد میں نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2009ء میں محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب کی یاد میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کا کلام شائع ہوا ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے: مہدی کی صداقت کا عاشق تھا خلافت کا عالم تھا ۔ مناظر تھا دریا تھا فصاحت کا تاریخ نویسی میں انداز قیامت […]

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 اکتوبر 2009ء میں جناب ابن کریم کے قلم سے محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے نام نامی میں ہی کام پوشیدہ ہیں۔ آپ نے محمد سے دوستی کا حق ادا کر دیا۔ 1933ء میں آپ کے والد گرامی نے […]

قتیل عشق جب جاں سے گزرتا ہے تو لکھتا ہوں – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 18؍ اگست 2009ء میں شامل اشاعت مکرم انور ندیم علوی صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے: قتیل عشق جب جاں سے گزرتا ہے تو لکھتا ہوں کوئی گہرے سمندر میں اُترتا ہے تو لکھتا ہوں ’’اناالحق‘‘ کا لگے نعرہ، کوئی جب دار کو چومے کہیں ’’منصور‘‘ کا پیکر ابھرتا ہے تو […]

کانچ (شیشہ)

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ دسمبر 2009ء میں کانچ یعنی شیشہ کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون مکرم فرحان احمد صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ شیشہ کے ذرّات ریت میں موجود ہوتے ہیں چنانچہ شیشہ سازی کی صنعت اکثر ممالک میں قائم ہے۔ شیشے میں کسی قسم کا لوچ موجود نہیں ہوتا چنانچہ وہ ٹھیس […]

ہے اہلِ اَنجمن پہ گراں اے مرے خدا – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ20؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: ہے اہلِ اَنجمن پہ گراں اے مرے خدا یہ خامشی مری کہ تکلّم کہیں جسے مانوس ہو چکا ہے غم زندگی سے دل شاید خوشی یہی ہے تاَلّم کہیں جسے تیرے کرم سے مجھ کو ملی ہے وہ […]

مکرم محمد سلیم رانا صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19دسمبر 2009ء میں مکرم رانا نصیر احمد صاحب کے قلم سے مکرم رانا محمد سلیم صاحب شہید کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ قیام پاکستان سے پہلے آپ کا خاندان کاٹھگڑھ ضلع ہوشیارپور میں رہتا تھا۔ بعد میں سانگھڑ آکر آباد ہوا۔ مکرم رانا محمد سلیم صاحب نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی […]

مکرم محمد سلیم رانا صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 دسمبر 2009ء کے مطابق مکرم محمد سلیم رانا صاحب ناظم مجلس انصار اللہ علاقہ سانگھڑ و نائب امیر ضلع سانگھڑ مورخہ 26 نومبر 2009ء کو راہ مولیٰ میں شہید کردیئے گئے۔ 27 نومبر کے خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ نے آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے فرمایا: […]

ہم شہر ان کے پیار کا دل میں بسائیں گے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ2؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: ہم شہر ان کے پیار کا دل میں بسائیں گے آنکھوں میں شوقِ دید کی شمعیں جلائیں گے ان کے غم فراق میں آنسو گرائیں کیوں جب روبرو ملیں گے تو دریا بہائیں گے تھوڑی سی اپنے […]

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے منتخب ارشادات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 دسمبر 2009ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے بعض منتخب ارشادات و واقعات (مرسلہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضورؓ فرماتے ہیں: ’’مجھ کو کسی سے خود کوشش کرکے مباحثہ کرنے کی نہ کبھی خواہش ہوئی اور نہ اب ہے۔ ہاں! جب کوئی مجبور […]

حضرت سعد الاسود رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22دسمبر 2009ء میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک مقرّب صحابی حضرت سعد الاسودؓ کی سیرۃ کا ایک روشن واقعہ مکرم قریشی محمد کریم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد حضرت سعدالاسودؓ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: یا رسول […]

مکرم چودھری عبد الحئی چیمہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19دسمبر 2009ء میں مکرمہ ارشاد صاحبہ اپنے والد محترم چودھری عبد الحئی چیمہ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ قریباً 1916ء میں چک نمبر 46شمالی ضلع سرگودھا میں حضرت چودھری حکم دین چیمہ صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے اور 24مئی 2009ء میں وفات پائی۔ آپ بہت ملنسار، دعاگو، باجماعت […]

شبِ تاریک کے پردوں سے سحر ہو جائے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ25؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: شبِ تاریک کے پردوں سے سحر ہو جائے میرے مولیٰ مرے گلشن پہ نظر ہو جائے دور ہو جائیں مرے گھر سے بلائیں ساری اس کا ہر شہر محبت کا نگر ہو جائے ختم ہو جائیں سبھی کذب […]

محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23نومبر 2009ء میں مکرم مقدّس احمد صاحب اپنی والدہ محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مرحومہ 26جون 2009ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئیں۔ آپ جوانی سے ہی پنجوقتہ نماز باجماعت اور نماز تہجد کی پابند تھیں۔ گاؤں کی بہت سی احمدی اور […]

مکرم رانا ظفر اللہ خانصاحب کاٹھگڑھی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18دسمبر 2009ء میں مکرم رانا ظفراللہ خانصاحب کاٹھگڑھی کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم عبدالسمیع خان صاحب (ریٹائرڈ ہیڈماسٹر) لکھتے ہیں کہ رانا ظفر اللہ خاں صاحب ولد مکرم چوہدری محمد حسین صاحب 12 نومبر 2009ء کو ایک ہفتہ بیمار رہنے کے بعد 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تدفین بہشتی مقبرہ […]

مکرمہ نمود سحر صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11دسمبر 2009ء میں مکرم ندیم احمد مجاہد صاحب اپنی مرحومہ بہن مکرمہ نمود سحر صاحبہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ وہ ماں کے روپ میں ایک استاد اور شفقت کا مجسمہ تھی۔ اچھی مقررہ تھی اور لجنہ کے کاموں میں خوب حصہ لیتی۔ ادبی ذوق رکھتی تھی۔ اپنی وفات سے […]

کیسے لکھوں میں یار کی مدح میں کیا لکھوں – نعت

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 22؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم فاروق محمود صاحب کے نعتیہ کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: کیسے لکھوں میں یار کی مدح میں کیا لکھوں نعت ِ رسولِؐ پاک میں مَیں کیا بھلا لکھوں اُن کو حریمِ قدس کا میں آئینہ لکھوں یا پھر بشر کی ابتدا اور انتہا لکھوں جتنا بھی […]

مکرم چودھری محمد موسیٰ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 نومبر 2009ء میں مکرم چوہدری محمد موسیٰ صاحب (سابق منشی احمدیہ سٹیٹس سندھ) کا مختصر ذکرخیر مکرم ماسٹر عزیز احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم چودھری محمد موسیٰ صاحب خلافت اولیٰ کے ابتدائی سالوں میں موضع شک لوہٹ ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ رواج کے مطابق واجبی سی […]

حضرت چودھری عبدالسلام خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26نومبر 2009ء میں مکرمہ ف جہاں صاحبہ نے اپنے والدین اور اپنے خاندان کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔ محترم چودھری عبدالسلام خان صاحب کی پیدائش پشاور میں ہوئی جہاں آپ کے والد ملازم تھے۔ پرائمری کرنے کے بعد آپ نے لاہور کے ہائی سکول میں داخلہ لیا۔ میٹرک میں تعلیم کے […]

خوب راز و نیاز کی راتیں، خوب سوز و گداز کے دن ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 12؍ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے کلام بعنوان ’’اعتکاف کے دس دن‘‘ سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: خوب راز و نیاز کی راتیں، خوب سوز و گداز کے دن ہیں آنسوؤں سے وضو کیا دل نے،عاشقوں کی نماز کے دن ہیں بند کر لے کواڑ دنیا سے، […]

بِھڑ کی ساخت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14نومبر 2009ء میں مکرم ڈاکٹر ملک نسیم اللہ خان صاحب کے قلم سے بِھڑ کی ساخت کے بارہ میں ایک مختصر معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے۔ اگر کبھی آپ کو بِھڑ کاٹ لے تو فوراً اس جگہ پر شہد، پھٹکڑی یا چونا لگالیں اس سے تکلیف فوراً کم ہوجاتی ہے۔ بِھڑ بھی […]

مکرم اللہ دتہ مبشر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14نومبر 2009ء میں مکرم اللہ دتہ مبشر صاحب کے بارہ میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مکرم اللہ دتہ مبشر صاحب آف بھڑتھانوالہ ضلع سیالکوٹ پہلے اہل تشیع کے ذاکر تھے۔ نوجوانی میں خود احمدی ہوئے اور تبلیغ کے شیدائی تھے۔چنانچہ جب حضرت مصلح موعودؓ […]