گوشئہ آنکھ میں جو اشک ابھر آیا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اگست 2004ء میں مکرمہ امۃالحئی بخاری صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: گوشئہ آنکھ میں جو اشک ابھر آیا ہے قریۂ جاں کی حدوں سے وہ گزر آیا ہے پہلے جو درد جدائی تھا مرے دل کا مکیں اب وہی درد مری روح میں در آیا ہے پیارے مہدی کی […]

ٹیلی مواصلات میں غیر معمولی ترقی اور ایم ٹی اے کا تاریخی سنگ میل

لفظ ’’ٹیلی ‘‘ فاصلہ یا دوری کو کہا جاتا ہے جبکہ ’’کیمونی کیشن‘‘ معلومات، پیغامات کے باہمی تبادلے کو کہتے ہیں۔ ٹیلی کیمو نی کیشن کسی بھی قسم کی پیغام رسانی یا معلومات کو تار، ریڈیو یا کسی دوسرے برقی مقناطیسی سسٹم کے ذریعہ بھجوانے یا وصول کرنے کو کہا جاتا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ […]

حضرت مولانا حافظ حکیم نور الدینؓ سے اہل علم کے روابط

حضرت مولانا حافظ حکیم نور الدین صاحب (خلیفۃ المسیح الاوّلؓ) برصغیر پاک وہند کے ایک جید عالم دین مفسرالقرآن، محدث اور شاہی حکیم تھے۔ آپ عربی فارسی ہندی اور سنسکرت کے عالم تھے۔ تمام مذاہب کے بالمقابل اسلام کی برتری ثابت کرنے میں کوشاں رہے۔ آپ کو پادریوں ، پنڈتوں، دہریوں اور دیگر فرقوں سے […]

خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری – نظم

سہ ماہی ’’ربوہ‘‘ سویڈن (اپریل، مئی، جون 2004ء) میں محترمہ صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ کا منظوم کلام شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے: خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری کہ جس نے ہے اپنی یہ نعمت اتاری نہ مایوس ہونا گھٹن ہو نہ طاری رہے گا خلافت کا فیضان […]

محترم قریشی محمد عبداللہ صاحب

مخلص خادم سلسلہ محترم قریشی محمد عبد اللہ صاحب پسر حضرت قریشی شیخ محمد صاحبؓ 23 و 24اکتوبر 2004ء کی درمیانی شب 91 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔ آپ کے آباؤ اجداد قدیم سے قادیان کے باشندے تھے۔ آپ 15؍اکتوبر 1913ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔ حضرت خلیفۃالمسیح […]

مکرم بشیر احمد طاہر صاحب

مکرم مولوی بشیر احمد صاحب طاہر سابق سپرنٹنڈنٹ بورڈنگ جامعہ احمدیہ وپرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان 6؍فروری 2005ء کو بعمر ساٹھ سال وفات پاگئے اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔ آپ ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں ہی اللہ تعالیٰ نے احمدیت قبول کرنے کی سعادت عطا فرمائی۔ 1959ء میں جامعہ احمدیہ سے […]

مکرم بہادر خان صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان16 نومبر 2004 ء میں مکرم حکیم چوہدری بدرالدین عامل بھٹہ نے چند درویشانِ قادیان کا مختصر ذکر خیرتحریر کیا ہے۔ مکرم بہادر خان صاحب مکرم شادی خانصاحب (ضلع سرگودھا) کے بیٹے تھے۔ فوج میں ملازمت کے دوران مکرم کیپٹن شیرولی صاحب کے ساتھ بطور اردلی متعین تھے۔ جب کیپٹن صاحب ریٹائرڈ […]

مکرم نور محمد صاحب پونچھی

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان16 نومبر 2004 ء میں مکرم حکیم چوہدری بدرالدین عامل بھٹہ نے چند درویشانِ قادیان کا مختصر ذکر خیرتحریر کیا ہے۔ مکرم نور محمد صاحب پونچھی مکرم فضل احمد صاحب ضلع ہزارہ کشمیر کے بیٹے تھے اور درزی کا کام جانتے تھے۔ جنگ عظیم دوم میں فوج میں بھرتی ہوئی اور جنگ […]

مکرم چوہدری سردار محمد صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان16 نومبر 2004 ء میں مکرم حکیم چوہدری بدرالدین عامل بھٹہ نے چند درویشانِ قادیان کا مختصر ذکر خیرتحریر کیا ہے۔ مکرم چوہدری سردار محمد صاحب مکرم محمد عبداللہ صاحب کے بیٹے تھے اور 15؍نومبر 1947ء کو قادیان ٹھہرنے والے ابتدائی درویشوں میں سے تھے۔ آپ بٹالہ کے پاس ایک گاؤں ونجواں […]

محترم چودھری منظور احمد منیر چیمہ صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان16 نومبر 2004 ء میں مکرم حکیم چوہدری بدرالدین عامل بھٹہ نے چند درویشانِ قادیان کا مختصر ذکر خیرتحریر کیا ہے۔ محترم چودھری منظور احمد منیر چیمہ صاحب 15؍نومبر 1947ء کو قادیان میں ٹھہرنے والے ابتدائی 313 درویشان میں سے تھے۔ بنیادی طور پر آپ کا گھرانہ ’’ستارپور چیمہ‘‘ ضلع سیالکوٹ کا […]

ازواج مطہرات کی تعلیم و تربیت

اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے: اے اہل بیت! یقینا اﷲ چاہتا ہے کہ تم سے ہر قسم کی آلائش دور کردے اور تمہیں اچھی طرح پاک کردے۔ (احزاب:34) اس وعدہ کے مطابق اﷲ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کی ازواج مطہرات کو جو پاکیزگی اور رفعت بخشی اس میں رسول اﷲ ﷺ کی بے انتہا محنت اور […]

کوئی میراحال پوچھے کوئی میرے گھر بھی آئے – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ اگست 2004ء میں شامل اشاعت مکرمہ مسز صادقہ شمس صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: کوئی میراحال پوچھے کوئی میرے گھر بھی آئے دل مضطرب ہے میرا ، شاید قرار پائے کلیاں مہک رہی ہیں صحنِ چمن میں ہر سُو تری راہ تکتے تکتے کہیں رُت بدل نہ جائے جسے […]

مسجد نبویؐ کی توسیع

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2004ء میں مسجد نبوی کی توسیع سے متعلق بعض معلومات ایک قومی اخبار سے منقول ہیں۔ اپنے مضمون میں جناب محمد اظہار الحق لکھتے ہیں کہ مسجد نبوی کی آج تک نو مرتبہ توسیع ہوئی۔ پہلی توسیع 7 ہجری میں خود آنحضرتؐ نے غزوہ خیبر سے واپسی پر فرمائی۔ اس کے […]

مکرم محمد لوئیس مآلا صاحب

سابق امیر جماعت احمدیہ انڈونیشیا مکرم محمد لوئیس مآلا صاحب 23؍اگست2004ء کو جکارتہ (انڈونیشیا) میں وفات پا گئے۔ ستمبر 1996ء سے جون 2001ء تک آپکو انڈونیشیا کے امیر کی حیثیت سے خدمت بجالانے کی توفیق ملی اور یہ سعادت بھی کہ آپ کے عہد امارت میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے انڈونیشیا کا […]

دلفگاروں پہ اک جلوۂ نور سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍دسمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم ’’دل نذر سیدی‘‘ سے انتخاب پیش ہے۔ دلفگاروں پہ اک جلوۂ نور سے اتری تسکین دل ابنِ منصور سے شب کے ماروں پہ آئی سحر سیدی علیک السلام وظفر سیدی علیک السلام وظفر سیدی جب بھی آواز دو دوڑتے […]

مسیح موعودؑ کے زمانہ میں طاعون سے متعلق پیشگوئی کا ظہور

انجیل کے مطابق حضرت عیسیٰؑ نے واقعہ صلیب سے قبل آخری وعظ میں اپنی آمدِ ثانی کی یہ علامات بیان فرمائیں کہ اس زمانہ میں قحط پڑیں گے ، زلزلے آئیں گے، خوفناک بین الاقوامی جنگیں ہوں گی۔ سورج، چاند اور ستاروں میں نشانات ظاہر ہوں گے۔ اور یہ بھی کہ وبائیں پھیلیں گی۔ پھر […]

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سادگی و بے تکلّفی

حضرت مسیح موعود ؑ کی زندگی نہایت سادہ اور ہر قسم کے تکلّف سے پاک تھی۔ یاد الٰہی اور خدمت دین میں آپ کو اس قدر استغراق رہتا تھا کہ لباس یا خوراک یا رہائش میں سہولتوں اور آرائش کی طرف بالکل توجہ نہیں ہوتی تھی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13ستمبر 2004ء میں حضرت مسیح موعودؑ […]

چھٹ گئیں تاریکیاں سب خوف کی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب: چھٹ گئیں تاریکیاں سب خوف کی آسماں سے نور نازل جب ہوا ہم فلک کی رفعتوں میں جا بسے شوخیِٔ اعداء کا جب کرتب ہوا جب زمیں والوں نے چھینے آسرے آسماں والا ہمارا ربّ ہوا ہاتھ […]

صحابہ مسیح موعودؑ کی دلگداز نمازیں

حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں: ’’پنجاب اور ہندوستان سے ہزار ہا سعید لوگوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور … بعد بیعت میں نے ایسی تبدیلی پائی ہے کہ جب تک خدا کا ہاتھ کسی کو صاف نہ کرے ہر گز ایسا صاف نہیں ہو سکتا۔ اور میں حلفاً کہہ سکتا ہوں […]

پاکستانی ’’علماء‘‘ کی افسوسناک اخلاقی حالت

مجلس انصاراللہ کینیڈا کے مجلہ ’’نحن انصاراللہ‘‘ اپریل تا ستمبر 2004ء میں شامل اشاعت اخبارات سے منقولہ چند خبروں میں سے دو کا انتخاب پیش ہے جن سے پاکستان کے علماء اور مذہبی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے اخلاقی کردار پر روشنی پڑتی ہے: ٭ اسلام آباد (امن نیوز) ’’ گزشتہ روز وزارت مذہبی امور […]

صحتمند بڑھاپے کے لئے غذا کا انتخاب

سن رسیدہ افراد پر اثر اندازہونے والی بہت سی بیماریوں کامناسب غذا کے استعمال سے علاج ممکن ہے یاانہیں کم کیا جاسکتا ہے۔ مجلس انصاراللہ کینیڈا کے مجلہ ’’نحن انصاراللہ‘‘ اپریل تا ستمبر 2004ء میں صحت مند بڑھاپے کے لئے غذا کے انتخاب پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ سن رسیدہ افراد کو تین گروہوں […]

حضرت طلحہ ؓ بن عبیداللہ

سہ ماہی ’’زینب‘‘ ناروے، اپریل ، مئی ، جون 2004ء میں مکرمہ نبیلہ رفیق صاحبہ کے قلم سے حضرت طلحہؓ بن عبیداللہ کے تفصیلی حالات شامل اشاعت ہیں جن کا شمار آنحضورﷺ کے عشرہ مبشرہ اصحاب میں ہوتا ہے۔ آپؓ کا تعلق قریش کے قبیلہ تیمی سے تھا۔ صحیح بخاری میں آپ کا نام حضرت […]

ہاں اس طرف بھی اے نگہ لطف یار دیکھ – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اگست و ستمبر 2004ء میں ’’التجا‘‘ کے عنوان سے مکرم سید سلیم شاہ جہاں پوری صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: ہاں اس طرف بھی اے نگہ لطف یار دیکھ ہم کر رہے ہیں کب سے تیرا انتظار دیکھ ہوتی نہیں یہ چشم کبھی اشکبار دیکھ تُو میرا ضبط […]

ہم نے بادل ، کبھی سایہ ، کبھی دریا لکھا – نظم

رسالہ ’’المصلح‘‘ کراچی یکم تا 31؍اگست 2004ء میں شائع ہونے والی مکرم رشید قیصرانی صاحب کی ایک غزل سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہم نے بادل ، کبھی سایہ ، کبھی دریا لکھا غم کے صحرا میں تجھے جانئے کیا کیا لکھا تُو تو سب کا ہے ، سبھی چاہنے والے تیرے پھر بھی مَیں […]

حضرت قاضی زین العابدین صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ستمبر 2004ء میں حضرت قاضی زین العابدین صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت قاضی صاحب حضرت صوفی احمد جان صاحبؓ کے مرید تھے جنہوں نے اپنے کثیر ارادتمندوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعودؑ کے دامن سے وابستگی اختیار […]

حضرت عمر بن الخطابؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2004ء میں مکرم حافظ عبد الحئی صاحب کے قلم سے حضرت عمرؓ بن الخطاب کی پاکیزہ زندگی کے نادر واقعات شامل اشاعت ہیں۔ موعود خلیفہ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ جاہلیت کے زمانہ میں مَیں قریش کے تیس اشخاص کے ساتھ بغرض تجارت شام گیا۔ مجھے ایک ضروری کام پڑا تو […]