روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جنوری 2003ء میں مکرم پروفیسر محمد سلطان اکبر صاحب اپنے والد محترم چودھری ہدایت اللہ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ جون 1908ء میں حضرت چودھری مولابخش صاحبؓ نمبردار چک 35جنوبی سرگودھا کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں 1904ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی سعادت عطا ہوچکی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ اور 27؍ جنوری 2003ء میں 1903ء کے اہم واقعات اور جماعتی ترقیات کا مختصر تذکرہ (مرتبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) شامل اشاعت ہے۔ یکم جنوری 1903ء کو عید کا دن تھا۔ اس روز صبح 5 بجے حضرت مسیح موعودؑ نے کشفاً دیکھا کہ آپؑ نے ایک لباس فاخرہ پہنا ہوا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2003ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: روح کے جھروکوں سے اذن خودنمائی دے مجھ کو بھی تماشا کر ، آپ بھی دکھائی دے تُو نے درد دل دے کر میری سرفرازی کی اب اے درد کے داتا! درد سے رہائی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جنوری 2003ء میں مکرم مرزا عبداللطیف صاحب دو داعیان الی اللہ کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ مکرم مرزا بشیر احمد صاحب آف لنگروال ضلع گورداسپور 1909ء میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند سے قبل ہی روحانی نشانات دیکھ کر قبول احمدیت کی توفیق پائی اور پھر دعوت الی اللہ میں سرگرم عمل ہوگئے۔ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 و 10؍جنوری 2003ء میں محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ اپنی خوبصورت یادوں کو بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ نے ہم سب سے کہا کہ جس کو جو کام آتا ہے، وہ کرے۔ اُس وقت جماعت کو پیسے کی بہت ضرورت تھی۔ مجھے سلائی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جنوری 2003ء میں حضرت حکیم عبدالصمد دہلوی صاحبؓ کے حالات زندگی اُن کی بیٹی مکرمہ مبارکہ مسعود صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ آپؓ حکیم محمد عبدالغنی صاحب ولد حکیم محمد بلاقی مہتمم شاہی دواخانہ قلعہ دہلی کے ہاں دہلی میں پیدا ہوئے۔ اہل حدیث مسلک تھا۔ گھر پر ابتدائی تعلیم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جنوری 2003ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم منور احمد صاحب کے قلم سے سری لنکا میں احمدیت کے آغاز پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سری لنکا کا سابقہ نام سیلون ہے۔ اس جزیرہ کی لمبائی 440؍کلومیٹر اور چوڑائی زیادہ سے زیادہ 220؍ کلومیٹر ہے۔ آبادی دو کروڑ سے زائد ہے […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جنوری 2003ء میں فالج پر جدید تحقیق کے حوالہ سے ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ فالج کا عام سبب شریانوں کی تنگی کے بعد کولیسٹرول کے clots کا رکاوٹ ڈال کر دماغ کو آکسیجن کی فراہمی سے محروم کرنا ہے جس کے باعث دماغ کا کچھ حصہ مُردہ ہوجاتا ہے۔ منشیات […]
حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا بیان ہے: ’’والد صاحب نے اپنی عمر ایک مغل کے طور پر نہیں بلکہ ایک فقیر کے طور پر گزاری‘‘۔ قادیان کے کنہیا لعل صرّاف سے ایک بار حضورؑ نے بٹالہ جانے کے لئے یکّہ کروانے کو فرمایا۔ جب حضورؑ یکہ میں سوار ہوکر نہر پر پہنچے تو آپؑ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2003ء میں مکرم ملک رشید احمد صاحب سابق امیر ضلع اٹک کا ذکر خیر کرتے ہوئے اُن کی اہلیہ مکرمہ انیقہ رشید صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ قیام پاکستان کے بعد محترم ملک صاحب نے فضائیہ میں ملازمت کرلی۔ اگرچہ جہاں بھی قیام کیا وہاں جماعت سے مضبوط رابطہ قائم […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2003ء میں مکرم عبدالوحید صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے جنہیں 14؍نومبر 2002ء کو فیصل آباد کے ایک بازار میں دن دیہاڑے شہید کردیا گیا۔ آپ 12؍دسمبر 1971ء کو مکرم عبدالستار صاحب کے ہاں ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1989ء میں فیصل آباد بورڈ سے میٹرک پاس کیا اور 1991ء […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍دسمبر 2002ء میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کی وفات کی خبر شامل اشاعت ہے۔ آپ 23؍دسمبر 2002ء کو ربوہ میں 75 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ یکم ستمبر 1927ء کو حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔مدرسہ احمدیہ قادیان میں تعلیم پائی، مولوی فاضل اور شاہد […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 2002ء میں شامل اشاعت مکرم احسن اسماعیل صدیقی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: کھینچ لائی عرش سے میری دعا تاثیر کو سوز وہ بخشا ہے میرے نالۂ شب گیر کو مَیں سراپا جرم و عصیاں وہ سراپا مہرباں رشک سے دیکھیں فرشتے بھی مری تقدیر کو مشکلاتِ زندگی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 2002ء میں مکرم قریشی محمد افضل صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 21؍دسمبر 2002ء کو 88 سال کی عمر میں ربوہ میں وفات پاگئے۔ محترم قریشی صاحب حضرت حافظ محمد حسین صاحب قریشیؓ آف ٹرپئی ضلع امرتسر کے ہاں 2؍اگست 1914ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔ 1934ء میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍دسمبر 2002ء میں مکرم پروفیسر ایم۔اے۔ شائق صاحب اپنے بھائی مکرم چوہدری شریف احمد وڑائچ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 10؍ستمبر 1914ء کو ضلع گورداسپور کے ایک گاؤں میں حضرت چوہدری ودہاوے خان صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے جو اسلامیہ ہائی سکول امرتسر میں فزیکل انسٹرکٹر تھے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2002ء میں مکرم میاں مبارک علی صاحب اپنے برادر اکبر مکرم میاں اصغر علی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1922ء میں مکرم میاں نیاز علی صاحب کے ہاں سانگلہ ہل ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے اور میٹرک تک تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ آپ کی والدہ […]
حضرت مصلح موعودؓ نے تحریک فرمائی تھی کہ قرآن کریم کی برکات کو عام کرنے کے لئے ہماری جماعت میں بکثرت حفاظ ہونے چاہئیں چنانچہ آپؓ کے دور خلافت میں 1920ء سے قبل حافظ کلاس کا آغاز ہوچکا تھا اور اسی کلاس سے حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحبؒ نے 17؍اپریل 1922ء کو قرآن حفظ […]
حضرت چودھری امین اللہ صاحبؓ کا ذکر خیر ان کے بیٹے مکرم چودھری محمد یوسف صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍دسمبر 2002ء میں شامل اشاعت ہے۔ آپ 1886ء میں موضع ملیاں ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت چودھری محمد بخش صاحبؓ کا تعلق زمیندار متوسط گھرانہ سے تھا اور اُنہیں […]
پہلے یورپین واقف زندگی اور فدائی مبلغ احمدیت محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب (محمود احمد ملک) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے- جنوری و فروری 2019ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ سے یہ آرزو ہے کہ یورپین لوگوں میں سے کوئی ایسا نکلے جو اس […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2002ء میں مکرم محمد ادریس شاہد صاحب کے قلم سے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی قبولیت دعا کا ایک اعجازی نشان شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ مجھے کچھ عرصہ بورکینافاسو میں خدمت کی توفیق ملی۔ یہاں غانا سے آنے والے جماعتی وفود کے ذریعہ 1951ء میں جماعت قائم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2003ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بعض صحابہؓ کی الٰہی حفاظت کے واقعات پر مشتمل ایک مضمون (مرتبہ: مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب) شامل اشاعت ہے۔ حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کو 1917ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے جب یہ حکم دیا کہ آپؓ دعوت الی اللہ […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ جنوری 2003ء میں مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب نور ڈونرز ایسوسی ایشن اور آئی بنک کی رپورٹ میں بیان کرتے ہیں کہ دو سال قبل حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی منظوری سے اس کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اب تک اٹھارہ مقامات پر اس کی شاخیں قائم ہوچکی ہیں۔ 2213؍افراد نے آئی […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2003ء میں حضرت میاں خیر دین صاحبؓ کے بارہ میں مکرم ظہور احمد مقبول صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں صاحبؓ تقریباً 1869ء میں پیدا ہوئے اور 17؍مارچ 1949ء کو بعمر 80 سال وفات پائی۔ آپؓ کے والد حضرت میاں محمد صدیق صاحبؓ کا شمار حضرت مسیح موعودؑ […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ دسمبر 2002ء میں حضرت سیدہ محمودہ بیگم (امّ ناصر) صاحبہؓ کے متعلق ایک تفصیلی مضمون تاریخ لجنہ اماء اللہ کے حوالہ سے شامل اشاعت ہے۔ 1895ء میں جب حضرت مصلح موعودؓ کی عمر صرف 7 برس تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓ کے باطنی اخلاص […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2002ء میں شامل اشاعت حضرت مولانا مصلح الدین راجیکی صاحب کے کلام سے انتخاب پیش ہے: بہار ہستی میں ہم تو جیسے کھِلا کئے ہیں کھِلا کریں گے جو مٹنے والے ہیں اس چمن میں مٹا کئے ہیں ، مٹا کریں گے وہ اَور ہوں گے جو سیل دریا میں ڈوب […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر 2002ء میں حضرت چودھری منشی رُستم علی صاحبؓ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم راشد محمود احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ’’براہین احمدیہ‘‘ کی خریداری کے سلسلہ میں حضرت منشی صاحبؓ کا پہلا رابطہ حضرت مسیح موعودؑ سے قائم ہوا جو بعد میں مراسلات اور تعلقات […]