محترم قیس مینائی صاحب
معروف احمدی شاعر محترم قیس مینائی صاحب کا اصل نام ’’محمد یعقوب‘‘ تھا۔ آپ 1905ء میں نجیب آباد ضلع بجنور میں پیدا ہوئے۔ ادیب فاضل اور طبیب فاضل کی سندات حاصل کیں۔ علم فلکیات، منطق، فلسفہ اور عربی و فارسی کے علاوہ انگریزی پر بھی دسترس حاصل تھی۔ کلکتہ ہومیو امریکن کالج سے ہومیو معالج…
