آگ برساتی ہوئی اس دھوپ میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اپریل1995ء میں شائع شدہ مکرم آصف محمود باسط صاحب کی نظم کے دو اشعار ملاحظہ فرمائیے: آگ برساتی ہوئی اس دھوپ میں اک تمہاری ذات کا سایہ بہت اک بہاروں تک نہیں محدود تھا تو تو ہر موسم میں یاد آیا بہت

جن خیالوں میں بسی ہے تری زلفوں کی مہک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مئی 1995ء کی زینت مکرم ثاقب زیروی صاحب کے کلام سے تین اشعار ہدیہ قارئین ہیں: جن خیالوں میں بسی ہے تری زلفوں کی مہک ان خیالوں کو پریشان نہ ہونے دیں گے ہر حسیں شکل میں تسکین کے پہلو ڈھونڈے دل کو ہم اتنا بھی نادان نہ ہونے دیں گے ڈوب…

کیا کہا ناصح! مجھے تابِ شکیبائی نہیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍ستمبر1995ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کے کلام می. سے دو منتخب اشعار ملاحظہ فرمائیں: کیا کہا ناصح! مجھے تابِ شکیبائی نہیں کیا تجھے اندازہ آشوبِ تنہائی نہیں تھا کوئی دن جو تمہارے ذکر سے خالی رہا یا تمہاری یاد نے جو رات مہکائی نہیں

تم پہ جب ساری حقیقت منکشف ہو جائے گی

محترم فیض چنگوی صاحب کی ایک نظم سے جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ 11؍جون 1995ء میں شائع ہوئی ہے ، چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: تم پہ جب ساری حقیقت منکشف ہو جائے گی اپنے اس کردار پر پچھتاؤ گے، پر دیر سے جو ڈرامہ آج کھیلا جا رہا ہے شوق سے اس کی پرسش پر بہت…

شہدائے احمدیت

روزنامہ الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل 1995ء میں شامل اشاعت مکرم نسیم سیفی صاحب کی شہدائے احمدیت کے حوالہ سے کہی جانے والی ایک رباعی ملاحظہ کیجئے: جان دے کر تو نے ثابت کردیا تھا خدا کی ذات پر کتنا یقیں تیرے جانے سے ہزاروں آئیں گے تیرا جانا ایسا ویسا تو نہیں

جمالِ جلوہ (ایم ٹی اے پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کو دیکھ کر)

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جون 1995ء میں شامل اشاعت محترمہ طیبہ سروش صاحبہ کی ایک نظم بعنوان ’’جمالِ جلوہ‘‘ میں سے دو بند ملاحظہ فرمائیں۔ درونِ پردہ تصویر ہی سہی لیکن سوال یہ ہے وہ چہرہ نظر تو آیا ہے جمالِ عکس سے باہر نہ آسکا لیکن وہ اپنے شہر میں پھر لَوٹ کر تو آیا ہے…

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یاد میں

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مارچ 1995ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یاد میں کہی گئی محترمہ سیدہ منیرہ ظہور صاحبہ کی ایک نظم کے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں وہ اسیرانِ نفس کی رستگاری کا نقیب وہ بیوت الذکر کا معمار ، رہبر ، خوش نصیب تجھ کو صدیوں یاد رکھیں گے یہ ربوہ…

منزل بہ منزل آگے بڑھاتے چلو قدم

’’راہ سلوک‘‘ کے زیر عنوان مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا ایک قطعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍نومبر 1995ء کی اشاعت سے پیش ہے: منزل بہ منزل آگے بڑھاتے چلو قدم اس رہ کی لیکن آخری منزل کوئی نہیں جذب سلوک اوّل و آخر تمام عشق یہ بحر موج ، موج ہے ساحل کوئی نہیں

دَور ظلمت خیز میں پھیلا اُجالا آپؑ کا

جلسہ اعظم کے حوالے سے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1996ء میں شائع شدہ محترم عبدالسلام اسلام صاحب کی نظم سے چند اشعار پیش ہیں: دَور ظلمت خیز میں پھیلا اُجالا آپؑ کا سب مضامیں پر رہا ’’مضمون بالا‘‘ آپؑ کا نطق روشن سے عیاں شانِ جمالی آپؑ کی نور برہانی کا حامل ہے مقالہ آپؑ کا…

جانوں کا نذرانہ دیں گے لہو کے دیپ جلائیں گے

روزنامہ ’’الفضل‘‘17؍اپریل 1995ء میں شائع شدہ مکرم اکرم محمود صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: جانوں کا نذرانہ دیں گے لہو کے دیپ جلائیں گے تیری راہ پہ چلنے والے کب تک پتھر کھائیں گے جانے والے! تو ہے تسلسل ایک قدیم روایت کا تیرے پیچھے آنے والے دیپ سے دیپ جلائیں…