ہوں مبارک وسعتیں اے طائرِ ابیض تجھے

جناب طاہر عارف کی ایک نظم مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍نومبر 1997ء سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: ہوں مبارک وسعتیں اے طائرِ ابیض تجھے پنچھئی بے حال تو روتا بے چارہ ہے اِدھر ربطِ دل قائم رہے تو کچھ نہیں یہ فاصلے ان کو واں پر خیر ہے ہم کو گوارا ہے اِدھر

محبت کا ایک آنسو از حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء) آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث ہے کہ قیامت کے دن سات قسم کے آدمی عرش کے سایہ میں ہوں گے۔ ان میں سے ایک وہ شخص ہوگا جس کے متعلق آنحضور ﷺ فرماتے ہیں کہ رَجل ذِکْر اللہ خَالِیاً ففاضت عیناہُ وہ شخص جس کی آنکھ اللہ کو تنہائی…

یہ مرا باپ ہے : از محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی یاد میں محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک آزاد نظم سے چند سطریں ملاحظہ فرمائیے: یہ مرا باپ ہے دوستوں کے لئے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی جوئے رواں پَر غضب میں جو آئے تو آتِش فشاں اس کی فطرت میں…

جناب مظفر منصور کے ساتھ ایک شام

جناب مظفر منصورغزل کے ایک جانے پہچانے اور مانے ہوئے احمدی شاعرہیں۔ ادبی دنیا میں جاذبیت، نمایاں حیثیت، شخصیت اور ہنر کے نمائندہ شاعر ہیں۔ آپ کی شاعری کے بارہ میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے ایک خط میں تحریر فرمایا: ’’چشم بددُور، واہ! واہ! کیا کلام ہے۔بہت ہی اعلیٰ درجے…

تعارف کتاب: ’’شمعِ فروزاں‘‘

 تعارف کتاب شمعِ فروزاں (مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی جون 2015ء) ضلع گورداسپور کے قصبہ ببّے ہالی میں حضرت حکیم اللہ بخش صاحبؓ مد رّ س ایک معروف متدیّن عالم اور حاذق طبیب تھے جو گردونواح میں بھی بہت عزّ ت و احترام سے دیکھے جا تے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ سے…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالث از پروفیسر چودھری محمد علی صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 1998ء میں شامل اشاعت حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یادوں کے حوالے سے مکرم پروفیسر چودھری محمد علی صاحب کی ایک پُراثر نظم کے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: اشک در اشک تجھے ڈھونڈنے نکلیں گے لوگ وصل کے شہر میں فرقت کا مہینہ ہوگا ہجر کی رات ہے رو رو کے…

یادِ مصلح موعود از ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ 1997ء میں شائع شدہ محترمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی یادِ مصلح موعودؓ میں کہی گئی ایک نظم کے چند اشعار پیش کئے گئے ہیں: وہ ایک سائبان تھا، وہ آہنی ستون تھا دلوں کا رنگ و نور تھا۔ وہ روح کا سکون تھا وہ ایک شخص ہم کو ایک کائنات دے…

محترم چودھری ریاض احمد صاحب شہید شب قدر

’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 1996ء میں محترم ڈاکٹر فضل دین خٹک صاحب نے محترم چودھری ریاض احمد صاحب شہید شب قدر کومنظوم خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: تمام عمر ریاضت کرے کوئی انسان کسی کے خود ہی قدم چومتے ہیں عز و کمال گھسیٹتے ہو اسے کیوں؟ یہ جسم خاکی ہے…

محبت جب رہین گردش حالات ہوتی ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍ مئی 1995ء میں شائع ہونے والی مکرم نسیم سیفی صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: محبت جب رہین گردش حالات ہوتی ہے زمانے بھر کی ہر شے باعث آفات ہوتی ہے بظاہر اہل دنیا کو بھی اطمینان ہے حاصل خدا والوں کی لیکن اور ہی کچھ بات ہوتی…

مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ

مکرم چودھری محمد علی صاحب کا مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کی نشریات کے حوالہ سے ایک طویل ’’قصیدہ تہنیت‘‘ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مارچ 1995ء میں شائع ہوا ہے۔ چند اشعار پیش ہیں: یہ جو ہم اس قدر رہے ہیں ملول اس کا انعام ہوگیا ہے وصول آسماں سے سرِ ’منارہ شرق‘ ’ابن مریم‘ کا ہو…

’’اسیران رہ مُلّا‘‘ از جناب صابر صدیقی صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 14؍ مارچ 1996ء کی زینت محترم صابر صدیقی صاحب کی ایک نظم میں سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: رہے اہل جنوں کنج قفس میں جاں بلب برسوں تپا نمرودیٔ آتش میں زرِ ایمان جب برسوں دعا دل چیر کر نکلی زمیں سے تا فلک پہنچی صدائے طاہر محبوب حق جب حق…

ہزار علم و عمل سے ہے بالیقیں بہتر

حدیث مبارک ہے کہ قیامت کے دن سات قسم کے آدمی عرش کے سایہ تلے ہونگے جن میں سے ایک وہ ہے جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا اور اُس کے آنسو نکل آئے۔ اس حدیث کو پیش نظر رکھ کر حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ نے جو نظم کہی تھی وہ…

مشام جاں میں ہو یوں مشکبار مرضیٔ یار

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍دسمبر1996ء کا پرچہ ’’سالانہ نمبر‘‘کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ کی زینت محترم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم کا آخری بند ملاحظہ فرمائیں: مشام جاں میں ہو یوں مشکبار مرضیٔ یار دل و دماغ میں سودائے رنگ و بو نہ رہے دل حزیں میں بس ایک تیری آرزو کے سوا…

ہر لمحہ نظر میں ہیں بدلتے ہوئے حالات

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍دسمبر1996ء کا پرچہ ’’سالانہ نمبر‘‘کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ کی زینت محترم ثاقب زیروی صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: ہر لمحہ نظر میں ہیں بدلتے ہوئے حالات اے دوست بہت دُور نہیں روزِ مکافات دنیا سے گلہ مندی کی عادت نہیں ہم کو لاتے نہیں…

وہ خوش نصیب جو شب زندہ دار ہوتے ہیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ اپریل 1996ء کے شمارہ کی زینت محترم نسیم سیفی صاحب کی ایک نظم کے دواشعار ملاحظہ فرمائیں: وہ خوش نصیب جو شب زندہ دار ہوتے ہیں نشان رحمت پروردگار ہوتے ہیں انہی کو ملتی ہے تسکینِ قلب کی دولت وفور شوق سے جو بے قرار ہوتے ہیں

جانے کیا آنکھوں کے پیمانے چھلکاتے ہیں آپ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 1995ء کی زینت مکرم ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کی نظم کے چند اشعار پیش ہیں: جانے کیا آنکھوں کے پیمانے چھلکاتے ہیں آپ اور بھی بہکے ہوئے رندوں کو بہکاتے ہیں آپ ہے انیس شام تنہائی فقط یاد آپ کی کیا بتائیں کیسے کیسے دل کو بہلاتے ہیں آپ سوز…

اگرچہ جان سے جاتے رہے ہم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 1995ء کی زینت مکرم ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ہدیہ قارئین ہیں: اگرچہ جان سے جاتے رہے ہم مگر اوروں کے کام آتے رہے ہم یہ کیسا عشق فرماتے رہے ہم دلِ ناداں کو تڑپاتے رہے ہم

گزری ہے شب غم تو سحر دیکھ رہا ہوں

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 1995ء کی زینت مکرم احسن اسماعیل صدیقی صاحب کی ایک خوبصورت نظم سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: گزری ہے شب غم تو سحر دیکھ رہا ہوں اک جبرِ مسلسل کا ثمر دیکھ رہا ہوں ہے شاخِ توکل پہ تیری میرا نشیمن ہواؤں کو بہت زیر و زبر دیکھ رہا ہوں

اہل الفت کی روایات کو تو کیا جانے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اگست 1995ء کی زینت مکرم محمد صدیق امرتسری صاحب کی ایک نظم سے تین اشعار ہدیہ قارئین ہیں: اہل الفت کی روایات کو تو کیا جانے عشق کی زندہ کرامات کو تو کیا جانے یونہی الزام نہ دھر مجھ پہ ریاکاری کا قلب مجروح کے جذبات کو تو کیا جانے تو نہ…

شباب حشر در آغوش حسن لا جواب آؤ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جولائی1995ء میں شائع ہونے والی مکرم نسیم سیفی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: شباب حشر در آغوش حسن لا جواب آؤ مٹا ڈالوں میں اپنے دل سے فکر احتساب آؤ تمہاری تابش رخ کی کہاں سے تاب لاؤں گا مرے دل میں جو آؤ تو حجاب اندر حجاب…

اس نگاہ ناز کا جس طرف گزر ہوا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍جون 1995ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم کے دو اشعار پیش ہیں: اس نگاہ ناز کا جس طرف گزر ہوا سنگ رہگذار بھی رشک صد گہر ہوا جان دے کے بھی اگر ہم نے پا لیا انہیں معرکہ حیات کا جان لیں گے سر ہوا

ڈاکٹر محمودالحسن صاحب

مکرم ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کی ایک خوبصورت نظم سے دو بند ملاحظہ فرمائیں جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اپریل 1995ء کی زینت ہے: عشق الفاظ کا محتاج نہیں عاشقی رخ سے عیاں ہوتی ہے عشق کا ربط ہے خاموشی سے اور ہوس چرب زباں ہوتی ہے جان دیتے ہیں جو رہ حق میں زندگی کا…

دل شکستہ ہے آنکھ پر نم ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ12؍اپریل 1995ء میں شائع شدہ مکرم محمد صدیق امرتسری صاحب کی ایک خوبصورت نظم میں سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: دل شکستہ ہے آنکھ پر نم ہے کوئی مونس نہ کوئی ہم دم ہے یہ صلہ ہے مری وفاؤں کا طعنہ زن مجھ پہ سارا عالم ہے

گدلے پانی میں تو چاند بھی صاف دکھے نہ پھول

محترمہ صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ کے دوہے ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مارچ 1995ء میں شائع ہوئے ہیں۔ دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: گدلے پانی میں تو چاند بھی صاف دکھے نہ پھول ساجن درشن چاہے تو کر صاف تو من کی دھول منگتی در پہ آ بیٹھی ہے جھولی کو پھیلائے اس آشا میں اس در سے…

دل میں مچلتی ہے مرے ہر دم یہ آرزو – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مارچ 1995ء میں شائع ہونے والی مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: دل میں مچلتی ہے مرے ہر دم یہ آرزو نوع بشر کے غم میں ہو ہر آنکھ باوضو اوروں کا درد بانٹ کر تسکینِ دل ملے مستی ہو ایسی پیار کی شرمندہ ہو سبو

جس کے ہر جرعہ پُرکیف میں ہو لطفِ حیات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اپریل 1995ء میں مکرم نسیم سیفی صاحب کی ایک نظم کے دو بند ہدیہ قارئین ہیں: جس کے ہر جرعہ پُرکیف میں ہو لطفِ حیات جس کا ہر شعلہ ہو صد غیرت قندیل نجات جس کی مستی میں جھلکتا ہو مسرت کا ثبات ہاں وہی جام مئے ناب پلا دے ساقی مجھ…