سیرت حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍فروری 2014ء میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانیؓ کے تحریرکردہ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی سیرت طیبہ کے حوالے سے چند واقعات اخبار الحکم کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہیں۔ ٭…ایک روز آپؓ کی صحبت میں بیٹھنے کی سعادت حاصل تھی۔ کسی تاجر کو آپ نے خط لکھا تھا کہ فلاں…