طاہر ہارٹ (Heart) انسٹیٹیوٹ ربوہ

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی خواہش تھی کہ فضل عمر ہسپتال ربوہ کو جدید ہسپتال بنایا جائے اور یہاں دل کے امراض کا علاج بھی جدید طریقہ علاج کے مطابق کیا جائے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍دسمبر 2003ء کے مطابق فضل عمر ہسپتال ربوہ میں 23؍نومبر 2003ء کو ایک نئے ونگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے…

اخلاق پر خوراک کا اثر

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے علم پاکر جن عظیم الشان اسرار سے پردہ اٹھایا ہے ان میں ایک خوراک کا اخلاق پر اثر بھی ہے۔ آپؑ نے فرمایا کہ نہ صرف خوراک بلکہ کھانے پینے کے طریقے بھی انسان کی اخلاقی اور روحانی حالتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ قرآن کریم…

موسیقی!!

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اگست 2003ء میں مکرمہ مقصودہ پروین صاحبہ کا مضمون موسیقی کے اثرات کے بارہ میں شائع ہوا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ایڈلک لکھتے ہیں کہ جدید دور میں جتنے غلام موسیقی کے ذریعہ بنائے گئے ہیں اس کی مثال تاریخ عالم میں نہیں ملتی کیونکہ اصل غلامی جسمانی نہیں بلکہ…

فالج سے بچاؤ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جنوری 2003ء میں فالج پر جدید تحقیق کے حوالہ سے ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ فالج کا عام سبب شریانوں کی تنگی کے بعد کولیسٹرول کے clots کا رکاوٹ ڈال کر دماغ کو آکسیجن کی فراہمی سے محروم کرنا ہے جس کے باعث دماغ کا کچھ حصہ مُردہ ہوجاتا ہے۔ منشیات…

اسپرین کا استعمال

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جون 2002ء میں مکرم ڈاکٹر ایس اے اختر صاحب اپنے ایک مختصر مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ اسپرین تقریباً ایک صدی سے درد، بخار اور سوجن کو کم کرنے کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ حال ہی میں اس کی افادیت خون پتلا کرنے والی دوا کے طور پر ثابت ہوئی…

شہد پر دعوتِ تحقیق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍فروری 2000ء میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں شہد پر تحقیق کرنے سے متعلق مکرم مقبول احمد صاحب صدیقی کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضور فرماتے ہیں: ’’(شہد) ایک چیز ہے جس کو قرآن کریم نے خاص طور پر بیان کرنے کے…

تیزقدمی… ذیابیطس کا علاج

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اکتوبر 2000ء میں ذیابیطس کے بارہ میں ایک خبر منقول ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ ذیابیطس ایک طرح سے عمرقید کی سزا ہے لیکن جو لوگ باقاعدگی سے چلنا اپنی عادت بنالیتے ہیں ان کے لئے یہ مرض زحمت اور پیچیدگیوں کا سبب نہیں بنتا۔ ہارورڈ سکول آف پبلک…

انٹرویو محترم ڈاکٹر مسعودالحسن نوری صاحب – دل کی بیماریوں سے بچیں

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ جولائی 1999ء میں پاکستان کے معروف ماہر امراض قلب محترم ڈاکٹر محمد مسعود الحسن نوری صاحب کا ایک انٹرویو شامل اشاعت ہے جسے ایک پینل نے قلمبند کیا ہے جس میں مکرم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب، مکرم فخرالحق شمس صاحب اور مکرم انیس احمد ندیم صاحب شامل تھے۔ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ…

شہد اور اس کے چھتے کے چند اعجازی فوائد

جماعت احمدیہ سویڈن کے ماہنامہ ’’ربوہ‘‘ جولائی 1999ء میں شہد کے بارہ میں ایک مضمون مکرمہ سمیعہ چوہان صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس بارہ میں قبل ازیں ایک مضمون 10؍جولائی 1998ء کے شمارہ کے اسی کالم میں بھی شائع ہوچکا ہے جو اس ویب سائٹ میں بھی سرچ کیا جاسکتا ہے- بیماری…

لال بیگ (کاکروچ) سے نجات

لال بیگ ایک چھوٹا سا کیڑا ہونے کے باوجود عالمی سطح پر اپنی شناخت کا مالک ہے اور دنیا میں تقریباً ہر جگہ موجود ہے۔ یہ اتنا سخت جان ہے کہ کیڑے مارنے کی معمولی ادویات کو خاطر میں نہیں لاتا حتی کہ بعض دفعہ اس کو بظاہر مرا ہوا چھوڑ کر جب آپ پیچھے…

شہد سے الرجی کا علاج

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍جنوری 2000ء میں مکرمہ حمیرا سلیم صاحبہ کا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں تحریر کیا گیا ایک خط شامل اشاعت ہے جسے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر افادۂ عام کے لئے شائع کیا گیا ہے۔ خط میں اپنے بیٹے کی الرجی سے شفایابی کا…

ذیابیطس

ذیابیطس کے بارے میں ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍ـجولائی 1998ء میں مکرمہ ڈاکٹر فریحہ ظہیر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے- ذیابیطس کے اسباب میں میٹھی اور نشاستہ دار غذاؤں کا بکثرت استعمال، ورزش نہ کرنا یا ورزش کے بعد ابھی جسم گرم ہی ہو تو ٹھنڈا پانی پی لینا، بہت زیادہ دماغی…

بسیارخوری و سیرشکمی

قرآن کریم میں کافروں کے بارہ میں ارشاد ہے کہ ’’وہ اس طرح کھاتے ہیں جیسے چارپائے کھاتے ہیں‘‘۔ آنحضورﷺ نے فرمایا ’’مومن ایک آنت سے کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں سے‘‘۔ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا بیان ہے کہ مدینہ کے قیام سے وفات تک کبھی آپؐ نے دو وقت سیر ہوکر روٹی…

بلڈ پریشر

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ لندن مارچ 1999ء میں مکرم ڈاکٹر عطاء الرحمٰن صاحب کا بلڈپریشر کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ۔ سادہ زبان میں بلڈ پریشر جسم میں خون کا دباؤ بڑھ جانے کو کہتے ہیں اور یہ عمر، نسل اور ماحول کے زیر اثر بدلتا رہتا ہے۔ مثلاً افریقہ کے باشندوں کا بلڈپریشر…

ربوہ میں فری ہومیوپیتھک ڈسپنسریاں

حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے منصب خلافت پر فائز ہونے سے قبل ہی ہومیو پیتھی میں مہارت حاصل کرنے کے بعد ربوہ میں پہلی مرتبہ ہومیوپیتھی کی ادویہ مفت دینے کا سلسلہ جاری فرمایا اور ایک ڈسپنسری سن ساٹھ کی دہائی میں پہلے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب نے اپنے گھر میں اور پھر…

کولیسٹرول

کولیسٹرول اٹھارویں صدی میں دریافت ہوا اور 1955ء میں اس کا مکمل کیمیائی تجزیہ کیا گیا۔ یہ ایک بے رنگ و بے بو مادہ ہے جو تین یونانی الفاظ کا مرکب ہے اور ایک عام انسان کے جسم میں قریباً 210؍ملی گرام پایا جاتا ہے۔ یہ جسم میں خوراک کے ذریعہ بھی داخل ہوتا ہے…

سگریٹ نوشی ترک کردیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍مئی 1998ء میں سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعض طریقے بیان کرتے ہوئے مکرم رضوان شاہد صاحب اپنے مختصر مضمون میں رقمطراز ہیں کہ اس کے لئے سب سے پہلے پختہ ارادہ کریں اور اس نیک مقصد میں کامیابی کے لئے دعا بھی کریں۔ سگریٹ نوشی کرنے والوں کی صحبت سے اجتناب…

پلاسٹک کی آلودگی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اپریل 1998ء میں شائع ہونے والے ماحول کی آلودگی سے متعلق ایک مضمون میں مکرم سید ظہور احمد شاہ صاحب لکھتے ہیں کہ پلاسٹک ایک ایسی چیز ہے جو کبھی بھی ضائع نہیں ہوتی اور اس میں سے ایسی زہریلی گیسیں خارج ہوتی رہتی ہیں جو مسلسل فضا میں شامل ہوتی رہتی…

بچوں کے دانت

ابتدائی عمر میں دانتوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آج کل نصف سے زائد بچوں کے دانت خراب ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ والدین کی لاپرواہی ہے۔ جب بچہ چند ماہ کا ہی ہو تو اسے وٹامن سی اور ڈی دینی چاہئیں کیونکہ اس میں فاسفورس اور کیلشیم ہوتا ہے…

ہومیوپیتھک کلینک کھولنے کی درخواست

جماعت احمدیہ غانا کے ماہنامہ ’’گائیڈینس‘‘ جون 1997ء کے مطابق ایشیامین کے علاقہ کے عوام نے احمدیہ مسلم مشن سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاقہ میں ہومیو پیتھک کلینک قائم کیا جائے۔ یہ درخواست ایک روزہ ’’فری ہومیوپیتھک کیمپ‘‘ کے بعد کی گئی جو مکرم ڈاکٹر محمد ظفراللہ صاحب اور ان کی اہلیہ…

فضل عمر ہسپتال میں جدید مشین

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 16؍مئی 1997ء کے مطابق فضل عمر ہسپتال ربوہ میں عورتوں کے اندرونی علاج کے سلسلہ میں ایک جدید ترین مشین Hysleoscop 29؍اپریل 1997ء کو نصب کی گئی ہے۔ جس کا افتتاح محترم چودھری حمیداللہ صاحب نے کیا۔

جِلدی بیماریاں

انسانی جسم میں جِلد بہت اہمیت رکھتی ہے اور بیرونی نقصان دہ عناصر سے جسم کو محفوظ رکھتی ہے جس میں مختلف مادے، جراثیم اور سورج کی نقصان دہ شعاعیں شامل ہیں۔ جِلد ہمارے جسم میں پانی اور کیمیائی مادوں کا تناسب نیز درجہ حرارت برقرار رکھتی ہے۔ ایک مربع سینٹی میٹر جلد میں تقریباً…

شہد

1500 قبل مسیح کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اُس زمانہ میں بھی شہد کھانے کی اشیاء میں استعمال کیا جاتا تھا۔ فرعون سوم (Rameses III)نے ایک ہمسایہ سلطنت کے بادشاہ کو شہد کے 7050 مرتبان بطور تحفہ بھجوائے تھے۔ قرآن کریم کے علاوہ بائبل میں بھی شہد کا ذکر موجود ہے۔ روزنامہ ’الفضل‘…

حیرت انگیز قانونِ قدرت۔ ہومیوپیتھی

ہومیوپیتھی کے اصولوں کو اگر ملحوظ رکھ کر علاج کیا جائے تو یہ ایک معجزہ نما طب بن جاتی ہے۔ مکرم ڈاکٹر محمد ارشد میمن صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍فروری 1998ء میں اپنے مضمون میں لکھتے ہیں کہ ہومیوپیتھی کے تین اصول ہیں: 1۔ علاج بالمثل، 2۔ دوائی کا آزمائشی مرحلہ (Drug Proving)اور 3۔ کم…

نیند

امریکہ کے ماہر علم الابدان کلائٹ مین کا کہنا ہے کہ نیند انسانی نشو و نما کے اولین دور کی حالت کا نام ہے۔ یہ انسانی حیات و بقا کی ایک اہم اور بنیادی ضرورت ہے چنانچہ مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ جو جانور بیس بیس دن بغیر کھائے پیئے گزارہ کر لیتے ہیں وہ…

ذیابیطس

ذیابیطس ہوجانے کی ایک بہت بڑی وجہ موٹاپا ہے اور اس کی وجہ سے دل کے حملے کا خطرہ بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ پیدل چلنے کی عادت ڈال کر ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر لمبی سیر کرنے کی بجائے زیادہ بار تھوڑے وقت کے لئے پیدل چلا…