حضرت مسیح موعودؑ کا بھوکوں کو کھانا کھلانے کا الہام پورا ہونے کی گواہی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2007ء میں حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحبؓ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپؓ نے بطور گواہ یہ چشمدید شہادت بیان کی ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ کو ہونے والے ایک الہام کے نتیجہ میں آدھی رات کو لنگر خانہ کھول کر بھوکوں کو کھانا کھلایا گیا۔…

تعلیم الاسلام کالج ۔ ایک تاریخ

انگریزی سہ ماہی رسالہ ’’النحل‘‘ امریکہ (شمارہ اوّل 2006ء) میں مکرم ڈاکٹر محمد شریف خان صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں تفصیل سے تعلیم الاسلام کالج کے اجراء اور اس کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تعلیم الاسلام کالج کا قادیان میں قیام اس بناء پر ہوا کہ جو طالبعلم…

سُوئے منزل ہو گئے ہیں کل رواں مرزا وسیم – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2007ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: سُوئے منزل ہو گئے ہیں کل رواں مرزا وسیم بارگاہِ ایزدی میں دے کے جاں مرزا وسیم دے رہے ہیں یہ گواہی وہ…

حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی وفات

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پوتے اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے فرزند (ناظر اعلیٰ و امیر مقامی قادیان) حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب مورخہ 29؍اپریل 2007ء امرتسر ہسپتال میں بعمر 80 سال وفات پاگئے۔ محترم میاں صاحب نے 21 سال کی عمر میں درویشانہ زندگی کا آغاز کیا اور…

کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی – قادیان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 مارچ 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی کچھ لب پہ دل کی بات بھی…

بہت ارمان تھا دل میں کہ ہم دارالاماں جاتے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 اپریل 2006ء میں شائع ہونے والی مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک طویل خوبصورت نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ بہت ارمان تھا دل میں کہ ہم دارالاماں جاتے اجازت ہم کو…

مکرم میجر ڈاکٹر محمود احمد شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اگست 2006ء میں محترم میجر ڈاکٹر محمود احمد صاحب شہید کے بارہ میں مکرم ڈاکٹر منور احمد صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے۔ مکرم میجر ڈاکٹر محمود احمد صاحب مئی 1916ء میں محترم قاضی محمد شریف صاحب (ایگزیکٹو انجینئر محکمہ انہار) کے ہاں پیدا ہوئے۔ حضرت ڈاکٹر کرم الٰہی صاحبؓ آپ کے…

محترم کیپٹن ڈاکٹربشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 ؍جولائی 2006ء میں مکرمہ بشریٰ مظفر صاحبہ نے اپنے مضمون میں اپنے والد محترم کیپٹن ڈاکٹر بشیر احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب 27؍جولائی 1906ء کو سیالکوٹ کے گاؤں بوبک متراں میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی احمدی تھے۔ 21 سال کی عمر میں ڈاکٹری کا کورس پاس…

عجب دلکش سماں دارالاماں میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 مارچ 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ عجب دلکش سماں دارالاماں میں گھرا ہو چاند جیسے کہکشاں میں زمیں والو! نہ سمجھے جس…

جاکر کہے کوئی در و دیوارِ یار سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2006ء میں ’’انتظار‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ جاکر کہے کوئی در و دیوارِ یار سے دن ہم بھی گن رہے…

مٹ پایا نہ قسمت کا لکھا اب کے برس بھی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 مارچ 2006ء میں ’’راضی بہ رضا‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ مٹ پایا نہ قسمت کا لکھا اب کے برس بھی ان…

ہر اک طرف سے کارواں ، تھے سوئے قادیاں رواں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍فروری 2006ء میں جلسہ سالانہ قادیان کے حوالہ سے کہی گئی مکرم پروفیسر کرامت راج صاحب کی ایک طویل نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے: ہر اک طرف سے کارواں ، تھے سوئے قادیاں رواں ہر ایک طفل و مرد و زن کشاں کشاں ، جواں جواں قدم…

مرے مولا مجھے تُو قادیاں دارالاماں لے جا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مرے مولا مجھے تُو قادیاں دارالاماں لے جا جہاں برسے تھے بارش کی طرح تیرے نشاں لے جا مسیحائے زماں کے مولد و مسکن کو دیکھ آؤں جو بس میں ہو کسی دیوار کے سائے…

آپ ان گلیوں میں گھومے، ان مکانوں میں رہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جنوری 2006ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم ’’پرواز تخیل ‘‘ شامل اشاعت ہے جو MTA پر جلسہ سالانہ قادیان 2005ء کے مناظر دیکھ کر ایک حسرت زدہ دل کی آواز بنی۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: آپ ان گلیوں میں گھومے، ان مکانوں میں…

آپؑ ان گلیوں میں گھومے ، ان مکانوں میں رہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جنوری 2006ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کا منظوم کلام شامل اشاعت ہے جو دراصل MTA پر جلسہ قادیان کے مناظر دیکھ کر ایک حسرت زدہ دل کا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے اظہار حسرت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: آپؑ ان گلیوں میں…

ربّ کی رحمت کا اک نشاں دیکھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2006ء کی زینت قادیان کے تأثرات پر مبنی مکرم عبدالعزیز منگلا صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: ربّ کی رحمت کا اک نشاں دیکھا مَیں نے امسال قادیاں دیکھا آسماں سے ملائکہ کا نزول مَیں نے خود اس جگہ یہاں دیکھا جوق در جوق لوگ آئے تھے ارض پر…

جلسہ سالانہ قادیان 2005ء میں شامل ہونے والوں کے تأثرات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍فروری 2006ء میں ہومیوڈاکٹر مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب بیان کرتے ہیں کہ قادیان میں جلسہ سالانہ پر ساری دنیا سے آئے ہوئے لوگوں میں کچھ ایسے غریب اور مسکین بھی تھے جو کیرلہ اور اڑیسہ اور کنیاکماری جیسے دُوردراز علاقوں سے تین تین دن کا مسلسل سفر کرکے زندگی میں پہلی…

قادیان کی یادیں

مکرم محمد سعید احمد صاحب کے قلم سے قادیان کی بعض یادیں ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 6؍دسمبر 2005ء کی زینت ہیں۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ ٭ 1938ء میں بیروزگاری کی وجہ سے میرے والد محترم محمد رفیق صاحب قادیان چلے آئے اور مجھے تعلیم الاسلام سکول کی تیسری جماعت میں داخل کرادیا۔ محترم ماسٹر عبدالعزیز…

زخم تازہ کر گئی باد صبائے قادیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جولائی 2005ء میں قادیان میں اپنی یادوں کے حوالہ سے مکرم منیر احمد بانی صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٭ 1939 ء کے سالانہ جلسہ پر (جو کہ خلافت ثانیہ کا جوبلی جلسہ تھا) والد صاحب مر حوم (محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب) کے ہمراہ جانے کی سعادت نصیب…

احمدی بچوں کی پہلی انجمن

محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب اپنے مختصر مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ 1897ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی تحریک پر قادیان میں ’’انجمن ہمدردان اسلام‘‘ کی بنیاد رکھی گئی جو احمدی بچوں کی پہلی انجمن تھی جس کے مربی حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ تھے۔ انجمن کے ممبران کی تعداد چھ سات تھی…

سلسلہ احمدیہ کا پہلا اخبار ’’الحکم‘‘

1897ء اس لحاظ سے بھی جماعت احمدیہ کی تاریخ میں یادگار سال ہے جب ندائے آسمانی کی اشاعت کے لئے سلسلہ احمدیہ کے سب سے پہلے اخبار ’الحکم‘ کا اجراء حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے امرتسر سے فرمایا۔ آپؓ قبل ازیں مشہور ’پیسہ اخبار‘ اور ’فیروز‘ کے علاوہ بھی کئی اخبارات میں کام…

لوائے احمدیت

1939ء میں تین خوبصورت اور حیرت انگیز اتفاقات اکٹھے ہوگئے۔ پہلا یہ کہ عالمگیر جماعت احمدیہ کے قیام کو 50 سال پورے ہوئے۔ دوسرا حضرت مصلح موعودؓ کی عمر مبارک 50 سال ہوئی اور تیسرا یہ کہ خلافتِ ثانیہ کے 25 سال پورے ہوئے۔ ان خوشیوں کو شان و شوکت سے منانے کا اہتمام کرنے…

جماعت احمدیہ بھارت کی ترقی

ماہنامہ ’’البصیرت‘‘ بریڈفورڈ، جولائی 1996ء میں ایک خصوصی مضمون میں محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلیٰ قادیان نے 1991ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے دورہ بھارت کے بعد ہندوستان میں ہونے والی جماعتی ترقی پر روشنی ڈالی ہے اور تبلیغی مناظروں میں جماعت احمدیہ کے مقابلہ پر مخالفین سلسلہ کی…

’’البدر‘‘ قادیان کا اجراء

1897ء میں حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے اخبار ’’الحکم‘‘ امرتسر سے جاری کیا جو اگلے سال قادیان منتقل کردیا گیا۔ 1902ء میں حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ جو مشرقی افریقہ میں مقیم تھے، قادیان آئے اور حضرت مسیح موعودؑ کی اجازت سے اخبار ’’القادیان‘‘ جاری کیا جس کا نمونہ کا پرچہ یکم ستمبر…

’’الفضل‘‘ کا اجراء

اخبار ’’الفضل‘‘ قادیان کا اجراء 18 و 19؍ جون 1913ء کو ہوا۔ اس وقت یہ حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ کا ذاتی پرچہ تھا اور وہی اس کے اوّلین ایڈیڑ اور پبلشر تھے۔ انہوں نے اخبار کا نام ’’فضل‘‘ تجویز کر کے حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی خدمت…

جماعت احمدیہ کا پہلا جلسہ سالانہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍دسمبر 1995ء کا شمارہ سالانہ نمبر ہے اور اس میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کے آغاز کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ 27؍دسمبر 1891ء کو منعقد ہونے والے پہلے جلسہ سالانہ میں 75 احباب شامل ہوئے جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شرفِ مصافحہ بخشااور…