احمدیہ ہسپتال نیو بصہ (نائیجیریا) کا آغاز

روزنامہ الفضل ربوہ 22فروری 2012ء میں مکرم ڈاکٹر ملک مدثر احمدصاحب کے قلم سے نائیجیریا کی نائیجر سٹیٹ کے ایک چھوٹے سے قصبے نیوبصّہ میں احمدیہ ہسپتال کے آغاز کی ایمان افروز تاریخ پیش کی گئی ہے۔ نیوبصہ (New Bussa) کی وجہ شہرت نائیجیریا کا سب سے بڑاکانجی ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم ہے۔ یہاں احمدیت کا…

پروفیسر کلیمنٹ لِنڈلے ریگ – احمدی ماہر موسمیات اور ماہر ہیئت دان

روزنامہ الفضل ربوہ 6 اور 7جنوری 2012ء میں مکرم طارق حیات صاحب کے قلم سے نیوزی لینڈ کے احمدی ماہر موسمیات اور ماہر ہیئت دان پروفیسر کلیمنٹ لِنڈلے ریگ (Clement Lindley Wragge) کے حالات زندگی شامل اشاعت ہیں۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 24 جون 2011ء کو جرمنی کے یونیورسٹیز کے طلبا سے…

احمدیہ مشن ہنگری کی ابتداء

روزنامہ الفضل ربوہ یکم فروری 2012ء میں مکرم عطاء الرؤف سلمان صاحب کے قلم سے ایک مختصر مضمون میں احمدیہ مشن ہنگری کی ابتداء پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فروری 1936ء کی رات دس بجے ایک ٹرین ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ کے ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو سٹیشن پر ہُو کا عالم تھا۔ مسافر ٹرین…

جزیرہ گرین لینڈ

روزنامہ الفضل ربوہ 25اپریل 2012ء میں جزیرے گرین لینڈ کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ شمالی امریکہ کے شمال مشرق میں شمالی بحر اوقیانوس میں واقع گرین لینڈ کا رقبہ 21لاکھ 75ہزار 600مربع کلومیٹر ہے۔ یعنی اگر برّاعظموں کو شامل نہ کریں تو گرین لینڈ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جس کی لمبائی شرقاً…

امریکہ کا مجسمۂ آزادی (Statue of Liberty)

دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ جو امریکہ کی آزادی اور جمہوریت کی علامت ہے یعنی مجسمہ آزادی (Statue of Liberty) جزیرہ بڈلوئی میں نصب ہے۔ روزنامہ الفضل ربوہ 14اپریل 2012ء میں اس مجسمہ کا مختصر تعارف شامل اشاعت ہے۔ ا مریکہ نے فرانسیسیوں کی مدد سے برطانیہ کے چنگل سے 4جولائی 1776ء کو آزادی…

ایفروامریکن مکرم محسن محمود صاحب

ماہنامہ‘‘احمدیہ گزٹ’’امریکہ نومبرودسمبر 2012ء میں نیویارک جماعت کے مخلص ایفروامریکن احمدی محترم محسن محمود صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مبلغ سلسلہ مکرم انعام الحق کوثر صاحب اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ آپ نے 1958ء میں مکرم عبداللہ صاحب کے ذریعہ احمدیت قبول کی جو اُن دنوں نیویارک جماعت کے صدر تھے۔ محترم محسن محمود…

ایفروامریکن مکرم محسن محمود صاحب

ماہنامہ‘‘احمدیہ گزٹ’’امریکہ نومبرودسمبر 2012ء میں مکرم احتشام الحق محمود صاحب مبلغ سلسلہ لکھتے ہیں کہ مکرم محسن محمود صاحب بتایا کرتے تھے کہ جب نیویارک جماعت کے صدر عبداللہ بن Hannah صاحب ہوا کرتے تھے جو ایک میوزیشن تھے، وہ اپنے گھر پر ہم میوزیشنز کو اکثر مدعو کیا کرتے تھے جہاں کوئی خاص موضوع…

محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کا ذکرخیر

محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کے بارے میں قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل یکم مئی 2015ء اور 20مئی 2016ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں دو مضامین شامل اشاعت کئے جاچکے ہیں ۔ تاہم لجنہ اماء اللہ جرمنی کے جریدہ ’’خدیجہ‘‘ کی خصوصی اشاعت میں شامل بعض اضافی امور ہدیۂ قارئین ہیں ۔ ٭ اس شمارہ میں مکرم…

محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے جریدہ ’’خدیجہ‘‘ (نمبر 1 برائے سال 2011ء) کے حوالہ سے محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کا ذکرخیرکرتے ھوئے مکرمہ ماہم منیر رامہ صاحبہ نے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی ایسی خبروں کو اختصار سے یکجا کرکے پیش کیا ہے جو محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کی وفات پر پرنٹ…

کیتوایکواڈور کی پہلی احمدی خاتون

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جنوری 2011ء میں مکرم محبوب الرحمن شفیق صاحب مبلغ سلسلہ کے قلم سے محترمہ Silvia Soledad Gaete صاحبہ کا ذکرخیر شائع ہوا ہے جنہیں ایکواڈور (جنوبی امریکہ) کی پہلی احمدی خاتون ہونے کا شرف حاصل تھا۔ محترمہ Silvia Soledad Gaete صاحبہ 31؍اکتوبر 2010ء کو بعمر 52 سال بوجہ کینسر وفات پاگئیں ۔…

فجی میں جماعت احمدیہ کا قیام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اکتوبر 2011ء میں شامل اشاعت مکرم فضل اللہ طارق صاحب (امیر جماعت فجی) کی محرّرہ ایک رپورٹ میں فجی میں جماعت احمدیہ کے قیام کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کا احوال قلمبند کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں فجی میں جماعت احمدیہ کے قیام کی مختصر تاریخ بھی…

لائبیریا میں اشاعت اسلام کے دوران تائید الٰہی کے نظارے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28اکتوبر 2011ء میں مکرم محمد اکرم باجوہ صاحب سابق امیر و مشنری انچارج لائبیریا کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں لائبیریا میں اشاعت اسلام کے دوران تائیداتِ الٰہی کے بعض واقعات بیان کئے گئے ہیں ۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار نے بطور مبلغ 27؍مئی 1988ء کو سرزمین لائبیریا…

احمدیہ مسلم مشن اردن

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19جولائی 2011ء میں ایک مختصر مضمون میں اردن میں احمدیہ مسلم مشن کی بنیاد کے حوالہ سے معلومات پیش کی گئی ہیں ۔ خلیج فارس سے مراکش تک پھیلی ہوئی عرب دنیا میں شرق اردن (Jordon) ایک نہایت مشہور مملکت ہے ۔ اردن کا علاقہ صدیوں تک دمشقؔ، حمصؔ اور فلسطینؔ کی…

کینیا کے احباب کا جذبۂ مالی قربانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8جون 2011ء میں شائع ہونے والے مکرم مظفر احمد درّانی صاحب کے ایک مضمون میں جماعت احمدیہ کینیا کے بعض احباب کے مالی قربانی کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں : ٭ ممباسہ سے سو کلو میٹر دُور بحرِہند کے جنوبی ساحل کے علاقہ Mkongani کے…

2010ء میں وفات یافتہ چند مخلصین

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7مارچ 2011ء میں مکرم محمد محمود طاہر صاحب کا مرتّبہ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں 2010ء میں وفات پانے والے چند مخلصین کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ ذیل میں ان میں سے صرف اُن چند وفات یافتگان کا تذکرہ کیا جاتا ہے جو پاکستانی نہیں ہیں۔ مکرم الحاج محمد مطیع…

مکرم پاپو حسن صاحب آف انڈونیشیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 2جون 2010ء میں ایک انڈونیشین شہید محترم پاپو حسن صاحب کا ذکرخیر ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ 22جون 2001ء کو جمعہ کا روز تھا کہ دوپہر دو بجے قریباً ایک سو مخالفین کا ہجوم انڈونیشیا میں لامبوک (Lombok) کے شہر سمبی ایلن (Sambi Elen) میں واقع دو احمدیہ مساجد پر…

جمیکا اور بہاماس میں دعوت الی اللہ

مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے سہ ماہی رسالہ ’’مجاہد‘‘ برائے بہار 2010ء میں شائع ہونے والے Mr. Micah Tahir کے ایک مضمون میں جمیکا اور بہاماس کے اپنے سفر کا احوال بیان کیا ہے۔ جمیکا کی سب سے بڑی انڈسٹری ٹورازم (Tourism) ہے لیکن دارالحکومت کنگسٹن میں اس حوالہ سے کوئی خاص چیز نہیں ملتی۔…

حضرت میر مہدی حسین صاحبؓ

ماہنامہ ’’تحریک جدید ربوہ اگست 2010ء میں حضرت میر مہدی حسین صاحبؓ کا تفصیلی ذکرخیر مکرم شکیل احمد ناصر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت میر مہدی حسین صاحبؓ پٹیالہ کے ایک گاؤں ’سیدخیری‘ میں 30؍اپریل 1868ء کو ایک شیعہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی آپ کو آنکھوں کی بیماری ہوگئی۔…

مسجدحسن الثانی مراکش

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جولائی 2010ء میں منفرد طرز کی مسجد حسن الثانی کا تعارف شامل اشاعت ہے جو مسجد ’’بیت الحرام‘‘ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی مسجد ہے۔ یہ مسجد مراکش کے شہر کاسابلانکا میں واقع ہے اور اس کا ڈیزئن فرانسیسی ماہر تعمیرات مائیکل پنیسو نے تیار کیا ہے۔ اس میں ایک لاکھ سے…

چین کے ساتھ اسلام کے ابتدائی روابط

مکرم ڈاکٹر حافظ محمداسحق خلیل صاحب کا ایک مقالہ انگریزی رسالہ ’’ریویو آف ریلیجنز‘‘ اپریل1992 ء میں شائع ہوا تھا۔ اس کا ترجمہ مکرم محمد ادریس چودھری صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جون و جولائی 2010ء میں شائع ہوا ہے۔ اسلام کی اوّل ترین صدیوں کا جو چینی ریکارڈ پایا جاتا ہے، اس…

کرسٹوفرکولمبس

امریکہ دریافت کرنے والے عظیم جہازراں کرسٹوفر کولمبس (Christopher Columbus) کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26 اگست 2010ء میں شامل اشاعت ہے۔ کرسٹوفر کولمبس 26؍اگست 1451ء کو اٹلی کے شہر جینوا میں پیدا ہوا۔ کولمبس ابھی 16 برس کا ہی تھا کہ وہ پرتگال چلا گیا اور دارالحکومت لزبن میں رہائش…

ملکہ وکٹوریہ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ جون 2010ء میں ملکہ وکٹوریہ کا مختصر تعارف مکرم مغفور احمد بلال صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ وکٹوریہ 1819ء میں برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور 1837ء میں 18 سال کی عمر میں ہی ملکہ بن گئیں۔ برطانیہ کی تاریخ میں ملکہ وکٹوریہ کا زمانۂ حکومت (63 سال) طویل ترین ہے۔ ملکہ…

امریکی تہذیب کی اسلامی جڑیں

امریکہ سے 2008ء میں کتاب Al’America شائع ہوئی تھی جسے Jonathan Curiel نے تصنیف کیا تھا۔ مصنف نے امریکہ کے مختلف شہروں کے حوالہ سے بتایا ہے کہ امریکی تہذیب کی جڑیں اسلامی ثقافت و روایت سے کس حد تک جڑی ہوئی ہیں۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 2011ء میں اس کا اردو خلاصہ (از…

تعارف کتاب: سرزمین افغانستان اور شہداء احمدیت کی خونچکاں داستاں

زندہ قوموں کی ایک یہ نشانی بھی ہوا کرتی ہے کہ اس کے قلم کار اپنی قوم کی خاطر قربانیاں پیش کرنے والوں کے روشن کردار کو بیان کرنے اور اُن کی پاکیزہ یادوں کو ہمیشہ فزوں تر رکھنے کی کوشش کرتے چلے جاتے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے قربانیوں کے واقعات اور اُن…

مکرمہ اسلم بی بی صاحبہ اور آپ کے بھائی ڈاکٹر فیروزالدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2010ء میں مکرمہ م۔ شاہین صاحبہ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان میں احمدیت کے نفوذ کا ذکر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میری دادی مکرمہ اسلم بی بی صاحبہ اور آپ کے بھائی ڈاکٹر فیروزالدین صاحب چھوٹی عمر کے ہی…

جامعہ احمدیہ سری لنکا

ہفت روزہ بدر قادیان 5 مارچ 2009ء میں جامعہ احمدیہ سری لنکا کے بارہ میں ایک تعارفی مضمون مکرم اے جی مشتاق احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ سری لنکا میں جامعہ احمدیہ Pasyala کینڈی روڈ نمبر 70 میں واقع ہے جہاں دو ایکڑ زمین کا ایک حصہ حضرت خلیفۃ…