حضرت مولوی برہان الدین جہلمی صاحبؓ

حضرت مولانا برہان الدین صاحب جہلمیؓ کے بارہ میں اسی کالم میں (11؍اگست 1995ء کے شمارہ میں) ذکرخیر ہوچکا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2001ء میں آپؓ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم مولانا محمد منور صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں بیان شدہ بعض زائد امور ذیل میں پیش ہیں:- حضرت…

حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کی قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2001ء میں مکرمہ مسز مبارکہ احمد صاحب حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کی قبولیت دعا کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میرا بڑا بیٹا منیر احمد چودھری (مربی سلسلہ امریکہ) جب ڈیڑھ سال کا تھا تو شدید بیمار ہوگیا۔ مَیں علاج کے لئے اسے گاؤں سے کھاریاں…

حضرت مسیح موعودؑ کے اصحابؓ کا ذوقِ عبادت

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ دسمبر 2001ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم سہیل ثاقب بسرا صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کے اصحابؓ کے ذوقِ عبادت کا نقشہ کھینچا ہے۔ حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ کے لئے آخری عمر میں چلنا پھرنا بھی مشکل ہوگیا تھا لیکن آپؓ نماز باجماعت کے اس قدر پابند تھے کہ…

حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خانصاحبؓ

ضلع جالندھر کے ایک صحابی حضرت میاں جھنڈا صاحبؓ ایک دو بار زیرہ ضلع فیروزپور میں مولوی علی محمد صاحب کے پاس مسیح موعود کے ظہور کا مژدہ سنانے آئے لیکن دونوں دفعہ مولوی صاحب کے حکم پر مسجد سے دھکے دے کر نکال دیئے گئے۔ ایک روز وہ اپنے ہمراہ ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ لائے…

حضرت شیخ عطاء اللہ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 2001ء میں مکرمہ نسیم ذکاء اے ملک صاحبہ اپنے دادا حضرت شیخ عطاء اللہ صاحبؓ کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کا تعلق جہلم کے ایک ہندو گھرانہ سے تھا اور آپ کا نام ہری چند ولد لجپت رائے تھا۔ آپ اکثر کشمیر آیا کرتے تھے جہاں…

صحابہؓ حضرت مسیح موعودؑ اور قبولیت دعا

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ’’دعاؤں میں بلاشبہ تاثیر ہے، اگر مُردہ زندہ ہوسکتے ہیں تو دعاؤں سے اور اگر اسیر رہائی پاسکتے ہیں تو دعاؤں سے اور اگر گندے پاک ہوسکتے ہیں تو دعاؤں سے مگر دعا کرنا اور مرنا قریب قریب ہے‘‘۔ (لیکچر سیالکوٹ)۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍جنوری اور 22؍ مارچ 2002ء میں…

حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2001ء میں مکرمہ صادقہ بیگم صاحبہ اپنے والد محترم حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ ہرسیاں والے کے بعض واقعات بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپؓ کا گاؤں ’’ہرسیاں‘‘ قادیان سے چھ میل کے فاصلہ پر تھا۔ اور آپ وہاں حکمت کا کام کیا کرتے تھے۔ 1895ء میں ایک روز آپ…

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ

سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ایک بار فرمایا:- ’’عزیزم چودھری ظفراللہ خانصاحب نے ساری عمر دین کی خدمت میں لگائی ہے اور اس طرح میرا بیٹا ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ میری بیماری کے موقع پر تو اللہ تعالیٰ نے صرف ان کو اپنے بیٹا ہونے کو ثابت کرنے کا موقع دیا…

حضرت حاجی محمد الدین صاحب تہالویؓ

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صحابی اور درویش قادیان حضرت حاجی محمد الدین صاحب تہالویؓ کا ذکر خیر ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جنوری 2000ء میں آپ کی نواسی مکرمہ صائمہ مریم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ 1886ء میں پیدا ہوئے۔ 1903ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے سفر جہلم کے موقع پر پہلی…

حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم دسمبر 1999ء میں حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ کے مختصر حالات اور آپؓ کے حوالہ سے بعض روایات درج ہیں جن سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کی قبولیت اور اپنے صحابہ ؓ سے شفقت و محبت کا پہلو روشن ہوتا ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ بیعت کی سعادت…

حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ نومبر 1999ء میں ایک پرانی اشاعت سے حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کی سیرۃ پر مکرم افتخار احمد چیمہ صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت سیدہؓ 2؍مارچ 1898ء کو پیدا ہوئیں۔ بچپن میں جب رات کو ڈر لگتا تو حضور علیہ السلام کے پاس آجایا کرتی تھیں۔ جب تقریباً پانچ…

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ 20؍اپریل 1893ء کو پیدا ہوئے۔ آپؓ فرماتے ہیں: ’’حق یہ ہے کہ مجھے تو بچپن سے آج تک کسی دجالی طلسم یا مادی طاقت نے مرعوب نہیں کیا۔ اور مَیں ہمیشہ نہ صرف کامل ایمان کے ساتھ بلکہ کامل بصیرت کے ساتھ بھی صداقت کی…

حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر 1999ء میں فرشتہ سیرت حضرت مولوی شیرعلی صاحبؓ کے بارہ میں مکرم مسعود احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ 1947ء کے فسادات میں جب حضرت مولوی صاحبؓ احمدیہ ہوسٹل لاہور میں مقیم تھے تو حملہ کی افواہوں کے پیش نظر ہوسٹل کی حفاظت کیلئے رات کو طلبہ پہرہ دیتے تھے۔ اس…

حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحبؓ حلالپوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍ستمبر 1999ء میں مکرم چودھری محمد صدیق صاحب اپنے استاد حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحبؓ حلالپوری کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپؓ کا اصل وطن موضع حلالپور (موجودہ سرگودھا) تھا۔ پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل اور منشی فاضل کی ڈگریاں حاصل کر رکھی تھیں۔ 1908ء کے ابتداء میں قادیان…

حضرت میاں جان محمد صاحبؓ

حضرت میاں جان محمد صاحبؓ کا ذکر خیر ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اگست 1999ء میں آپؓ کے پوتے مکرم مظفر احمد شہزاد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں جان محمد صاحبؓ 1891ء میں ضلع گورداسپور کے گاؤں پھیروچچی میں پیدا ہوئے جو قادیان سے نو میل کے فاصلہ پر ہے۔ آپؓ کے گاؤں میں…

حضرت قاضی محمد اکبر صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اگست 1999ء میں شامل اشاعت حضرت قاضی محمد اکبر صاحبؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم عطاء الرقیب منور صاحب نے ’’تاریخ احمدیت جموں کشمیر‘‘ مؤلفہ مکرم محمد اسداللہ قریشی صاحب کی مدد سے تحریر کیا ہے۔ حضرت قاضی صاحبؓ چارکوٹ جموں کشمیر کے رہنے والے تھے۔ اپنے علاقہ کے امام…

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اگست 1999ء میں حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ کے بعض خطوط مکرم امتہ الحفیظ جمن صاحبہ آف ہالینڈ نے نقل کرکے بھجوائے ہیں جن سے حضرت چودھری صاحب کی عظمت کردار اور اعلیٰ اخلاق کا انداز ہوتا ہے۔ مضمون نگار لکھتی ہیں کہ آپؓ نے ہمیشہ ہی میرے خط کا جواب دیا…

حضرت چودھری نبی بخش صاحبؓ

بٹالہ کے رئیس، شہر کے ذیلدار اور پٹواری حضرت چوہدری نبی بخش صاحبؓ کی سیرۃ و سوانح کا مختصر تذکرہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 1999ء میں مکرم محمد اکرم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ 1865ء میں جب بٹالہ میں عیسائیت کا زور ہوا تو چودھری نبی بخش صاحب نے قادیان کا رُخ کیا…

ایک مخلص افغان خاندان — محترمہ عائشہ پٹھانی مرحومہ

محترمہ عائشہ پٹھانی مرحومہ افغانستان کے قصبہ سیدگاہ خوست میں محترم عبدالغفار صاحب افغان کے ہاں پیدا ہوئیں۔ حضرت مولوی عبدالستار خان صاحب المعروف بزرگ صاحب اور محترم محمد مہروز خان صاحب المعروف ملا میرو صاحب آپ کے چچا تھے۔ آپ کی زندگی کی ایمان افروز داستان آپ کی زبانی روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و…

حضرت مولوی فضل دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اگست 1999ء میں مکرمہ طاہرہ جبیں صاحبہ کے قلم سے حضرت حافظ مولوی فضل دین صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ آپ کھاریاں کے زمیندار طبقہ سے تعلق رکھتے تھے۔ تحصیل علم کی خاطر آپ ہندوستان کے مختلف مدارس میں رہے اور پھر ایک مسجد کی امامت سنبھال کر درس و…

حضرت حافظہ زینب بی بی صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍جولائی 1999ء میں مکرمہ طاہرہ جبیں صاحبہ اپنی نانی جان حضرت حافظہ زینب بی بی صاحبہؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپؓ حضرت حافظ احمد دین صاحبؓ آف چک سکندر کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں جو بہت متقی اور بزرگ عالم دین تھے اور اپنی مسجد میں درس…

حضرت مولانا شیر علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جولائی 1999ء میں فرشتہ سیرت حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم مسعود احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ احمدیہ ہوسٹل میں قیام کے دوران حضرت مولوی صاحبؓ دن بھر ترجمہ قرآن کے پروف پڑھنے میں مصروف رہتے لیکن طلبہ کی نگرانی اس طرح فرماتے جس طرح ایک شفیق…

حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ

حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کا ذکر خیر قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل کے شماروں (یکم مارچ 1996ء، 25؍جولائی 1997ء، 26؍ستمبر 1997ء، 23؍اپریل 1999ء، 25؍جون 1999ء، 8؍اکتوبر 1999ء) کے اسی کالم میں مختلف حوالوں سے کیا جاچکا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 1999ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم چودھری محمد صدیق صاحب بیان کرتے…

حضرت حافظ سید مختار احمد شاہجہانپوریؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 1999ء میں مکرم چودھری رشیدالدین صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت حافظ سید مختار احمد شاہجہانپوریؓ کا ذکر خیر کیا گیا ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ کے مورث اعلیٰ ترمذی خاندان کے سادات اور نہایت عابد و زاہد تھے جنہیں نواب پٹھان قصبہ شاہجہانپور صوبہ یوپی لائے اور…

حضرت حافظ محمد اسحاق صاحب بھیرویؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1999ء میں حضرت حافظ محمد اسحاق صاحب بھیرویؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم نصراللہ خان ناصر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ 1878ء میں مولوی چراغ دین صاحب آف بھیرہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ ایک دوسری روایت کے مطابق آپؓ کی ولادت 1868ء میں ہوئی۔ آپؓ…

حضرت مولوی غلام نبی صاحب مصریؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مئی 1999ء میں حضرت مولوی غلام نبی صاحب مصری کے بارہ میں ایک مضمون آپؓ کے شاگرد مکرم مولانا محمد صدیق صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ کا وطن موضع چھوڑیاں کلاں (ریاست پٹیالہ) تھا۔ بچپن میں ہی والد کے سایہ سے محروم ہوگئے اور پھر لدھیانہ چلے…