صاحبزادہ حبیب الرحمٰن ۔ قلندر مومند

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جون 2007ء میں اخبار ’’سنڈے ایکسپریس‘‘ 4؍فروری 2007ء سے ایک تفصیلی مضمون منقول ہے (مرسلہ: مکرم نعیم احمد صاحب) جو محترم صاحبزادہ حبیب الرحمٰن صاحب المعروف قلندرمومند کے بارہ میں ہے۔ قبل ازیں آپ کا ذکرخیر 14؍نومبر 1997ء اور 15؍اگست 2003ء کے شماروں میں اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ پشتو…

محترم پیر معین الدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍مئی 2007ء میں محترم پیر معین الدین صاحب کا ذکر خیر مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ جامعہ احمدیہ میں انگریزی اور تفسیرالقرآن کے استاد محترم پیر معین الدین صاحب M.Sc (کیمیا) تھے اور تاریخ احمدیت میں فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں خدمت کے حوالہ سے…

مکرم پیر شریف احمد صاحب اور مکرمہ سارہ نسیم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ23؍مئی2007ء میں مکرم زاہد محمود احمد صاحب نے اپنے نانا مکرم پیر شریف احمد صاحب اور نانی مکرمہ سارہ نسیم صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم پیر شریف احمد صاحب حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانویؓ کے پڑپوتے، حضرت پیر افتخار احمد صاحبؓ کے پوتے اور حضرت پیر حبیب احمد صاحبؓ کے بیٹے…

ڈاکٹر محمد شفیع صاحب آف سادھوکی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 2007ء میں مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب نے اپنے بڑے بھائی محترم محمد شفیع صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم محمد شفیع صاحب نے مروّجہ تعلیم کے بعد حضرت حکیم قطب الدین صاحبؓ کے پاس قادیان جاکر طب کی تعلیم حاصل کی۔ پھر طبیہ کالج لاہور میں داخل ہوکر سند حاصل…

محترم عبداللطیف صاحب اووسیئر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جولائی 2007ء میں مکرمہ م۔ وقار صاحبہ اپنے دادا محترم چودھری عبداللطیف صاحب اوورسیئر کا ذکرخیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ کثرت سے درودشریف کا ورد کرنے والے اور بہت دعاگو تھے۔ اللہ تعالیٰ نے کئی بار خواب میں آپ کی درود بھیجنے کی عادت پر پسندیدگی کا اظہار بھی فرمایا۔…

محترم عبداللطیف صاحب اووسیئر

محترم عبداللطیف صاحب اوورسیئر مرحوم کے حالات زندگی ایک انٹرویو کی روشنی میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی ایک پرانی اشاعت میں شائع ہوئے تھے۔ 15؍مئی 2007ء کے شمارہ میں یہ حالات دوبارہ شائع ہوئے ہیں۔ مکرم عبداللطیف صاحب اووسیئر کے والد مکرم اللہ دتہ صاحب موضع بھٹے کلاں ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔ یہیں…

محترم مرزاعبدالرحیم بیگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مئی 2007ء میں مکرمہ ا۔ منیر صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپ کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 17؍جنوری 2003ء کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت حفاظتِ مرکز کی…

محترم خواجہ محمد عبداللہ صاحب منڈاشی

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 22؍فروری 2007ء میں مکرم عنایت اللہ منڈاشی صاحب نے اپنے والد محترم خواجہ محمد عبداللہ صاحب منڈاشی کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔جن کی وفات 3؍ جنوری 2007ء کو قادیان میں 95سال کی عمر میں ہوئی۔ محترم خواجہ محمد عبداللہ صاحب منڈاشی بھدرواہ ضلع ڈوڈہ (کشمیر) میں پیدا ہوئے۔ قریباً 1940ء میں جب…

مکرم ڈاکٹر بشارت احمد جمیل صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور ‘‘ جنوری 2007ء میں مکرم عبد الہادی ناصر صاحب اپنے بھائی مکرم ڈاکٹر بشارت احمد جمیل صاحب کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ محترم ڈاکٹر بشارت احمد جمیل صاحب 17 نومبر 2006ء کو 62 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ پونا (انڈیا) میں محترم احمد جمیل صاحب کے ہاں…

مکرم پروفیسر ڈاکٹر عبد السلام صاحب کے بارہ میں محترمہ زاہدہ حنا صاحبہ کی تحریر

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور ‘‘ جنوری 2007ء میں ’’مغرب تیرا شکریہ‘‘ کے عنوان سے محترمہ زاہدہ حنا صاحبہ کا کالم شامل اشاعت ہے جو اخبار ’’ایکسپریس‘‘ کی Online اشاعت سے منقول ہے۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ دس برس پہلے کی بات ہے، مارچ کے مہینے کی ایک شام تھی جب کراچی میں…

ڈاکٹر احسان اللہ ظفر صاحب امیر جماعت امریکہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں موجودہ امیر مکرم ڈاکٹر احسان اللہ ظفر صاحب کے بارہ میں ڈاکٹر حنا ظفرؔ صاحبہ کے قلم سے ایک تعارفی مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب 15؍اپریل 1943ء کو محترم چودھری ظفراللہ خان صاحب کے ہاں سرگودھا (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم الاسلام ہائی…

الحاج ڈاکٹر مظفر احمد ظفر صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ امریکہ

محترم الحاج ڈاکٹر مظفر احمد ظفرؔ صاحب نے 1955ء میں احمدیت قبول کی اور جماعت میں مختلف حیثیتوں سے خدمت کی توفیق پائی۔ قریباً دس سال تک نیشنل صدر کے عہدہ پر فائز رہے اور دس سال سے زیادہ عرصہ نائب امیر کے طور پر کام کیا۔ جماعت احمدیہ امریکہ کے خلافت سووینئر میں آپ…

محترم رشید احمد صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرم رشید احمد صاحب (Rudolph Thomas) کے بارہ میں مکرم ناصرالدین شمس صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم رشید احمد صاحب 26؍مارچ 1923ء کو East St. Louis, Illionois میں Albert Thomas کے ہاں پیدا ہوئے جو ایک کیمیکل انجینئر تھے۔ لڑکپن سے…

محترم بشیر احمد اختر صاحب

محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب مربی سلسلہ مورخہ 30؍جون 2007ء کو بعمر 64 سال ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔ محترم بشیر احمد اختر صاحب 3 نومبر1942ء کو مکرم ظہورالدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ پانچ بھائیوں میں آپ سب سے چھوٹے تھے۔ جامعہ احمدیہ…

محترم محمد عمر سندھی صاحب مربی سلسلہ

اخبار الفضل ربوہ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق محترم مولوی محمد عمر سندھی صاحب مربی سلسلہ 28جون 2007ء کو مسلسل 16دن بیہوش رہنے کے بعد وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے، بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ مرحوم کو پہلا سندھی مربی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ مرحوم کی کوئی اولاد نہ تھی صرف…

محترم ڈاکٹر محمد اسحاق خلیل صاحب

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ کے خلافت نمبر 2008ء میں محترم ڈاکٹر محمد اسحاق خلیل صاحب (ابن محترم الحاج محمد ابراہیم خلیل صاحب سابق مبلغ اٹلی و مغربی افریقہ) کا ذکرخیر مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم ڈاکٹر محمد اسحق صاحب 7؍مارچ 2008ء کو 73سال کی عمر میں سوئٹزرلینڈ میں وفات…

مکرم عبدالکریم صاحب اور مکرمہ محمدبی بی صاحبہ

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے دو ماہی رسالہ ’’انصارالدین‘‘ ستمبر،اکتوبر 2007ء میں ایک مضمون مکرم بشیر احمد قمرصاحب (ایڈیشنل ناظر اصلاح و ارشاد تعلیم القرآن و وقف عارضی ربوہ) کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں قدم قدم پر نازل ہونے والے بے شمار افضال الٰہی میں سے چند ایک…

مکرم میجر سید سعید احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍مارچ 2007ء میں مکرم سید حسین احمد صاحب اپنے مضمون میں اپنے والد محترم میجر سید سعید احمد صاحب کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہیں۔ میرے دادا محترم ظہورالحسن احمدی صاحب نے 1910ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے ہاتھ پر 23سال کی عمر میں بیعت کی تھی۔ 1937ء کے جلسہ سالانہ پر…

مکرم چوہدری برکت اللہ برکات صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19جنوری2007ء میں مکرم محمد افضل متین صاحب نے اپنے والد محترم چودھری برکت اللہ برکات صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چوہدری برکت اللہ برکات صاحب کپورتھلہ ہندو ستان سے 1947ء میں ہجرت کرکے پاکستان آئے تو یہاں سابقہ جائیداد کے عوض ایک چار منزلہ مکان بہاولپور میں مل گیا۔ آپ بریلوی…

سُوئے جنت چل دیا محمود کا لختِ جگر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جون 2007ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کا کلام حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں شائع ہوا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: سُوئے جنت چل دیا محمود کا لختِ جگر عاشق دینِ محمدؐ احمدیت کا گُہر دین کا سچا مجاہد وہ ولی درویش تھا دارِ مہدی…

محترم عطاء الرحمن غنی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍نومبر 2006ء میں مکرمہ صاحبزادی امتہ الرشید صاحبہ بیگم حضرت میاں عبدالرحیم احمد صاحب مرحوم کے قلم سے محترم عطاء الرحمن غنی صاحب المعروف اٹو میاں کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم عطاء الرحمن غنی صاحب 1913ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم ڈاکٹراقبال علی غنی صاحبؓ اور والدہ محترمہ…

میرے والد محترم حضرت مرزا عبدالحق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جنوری2007ء میں محترمہ م۔ سمیع صاحبہ نے اپنے والد حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے بعض اوصاف کا تذکرہ کیا ہے۔ حضرت ابا جان نے اپنے ربّ کی محبت اور عشق میں سرشار زندگی بسر کی۔ آپ کی زندگی یوں تو ایک کھلی کتاب کی مانند ہے اور اپنے پرائے سبھی ان کی…

حضرت مرزا عبدالحق صاحب

روز نامہ’’ الفضل‘‘ ربوہ 18جنوری 2007ء میں مکرم صفدر علی وڑائچ صاحب کا حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار اپنی ملازمت کے سلسلہ میں مئی1986ء میں سرگودھا آگیا جہاں خدام الاحمدیہ کا کام کرنے کی وجہ سے حضرت مرزا عبدالحق صاحب سے…

مکرم ڈاکٹر محمد مطیع اللہ شاہین چیمہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19فروری 2007ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم حمید الدین صاحب خوشنویس نے اپنے خالہ زاد بھائی مکرم ڈاکٹر محمد مطیع اللہ شاہین چیمہ صاحب ابن مکرم محمد عبداللہ چیمہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرم ڈاکٹر چیمہ صاحب نے ابتدائی تعلیم ربوہ میں حاصل کی جہاں آپ کے والد سلسلہ…

حضرت میاں پیر محمد صاحبؓ اور مکرم محمد عبداللہ چیمہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍فروری 2007ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم حمید الدین صاحب خوشنویس نے اپنے نانا حضرت میاں پیر محمد صاحبؓ اور خالو مکرم محمد عبداللہ چیمہ صاحبکا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت میاں پیر محمد صاحب آف پیرکوٹ ثانی ضلع گوجرانوالہ کا پیشہ زراعت تھا اور سخت مشقت کے عادی تھے۔ چنانچہ…

محترم ڈاکٹر عبدالسمیع انبالوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍فروری 2007ء میں مکرمہ ڈاکٹر امۃالمصور سمیع صاحبہ نے اپنے والدین کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ میرے والد محترم ڈاکٹر عبدالسمیع انبالوی صاحب 20؍جنوری 1926ء کو محترم بابو عبدالغنی صاحب انبالوی کے ہاں انبالہ میں پیدا ہوئے۔ ابھی چھ ماہ کے تھے کہ والدہ محترمہ دولت بی…