مکرم بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2000ء میں مکرم منصور احمد ناصر صاحب اپنے والد محترم بشیر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اپنی شادی کے کچھ عرصہ بعد آپ نے محترم ابراہیم شاد صاحب کے ذریعہ احمدیت قبول کرلی (جو محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے سسر تھے)۔ کچھ عرصہ بعد…

محترم خواجہ سرفراز احمد صاحب

محترم خواجہ سرفراز احمد صاحب ایڈووکیٹ مئی 1929ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انٹر قادیان سے اور بی۔اے مرے کالج سیالکوٹ سے کیا۔ لاء کالج لاہور سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1953ء میں قانون کی پریکٹس سیالکوٹ سے شروع کی۔ پھر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی مقدمات…

محترم خواجہ سرفراز احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم ملک حمید اللہ خان صاحب لکھتے ہیں کہ محترم خواجہ سرفراز احمد صاحب کئی بار میرے ہاں قیام کیا کرتے تھے، بہت درویش صفت انسان تھے، ضروریات بہت محدود اور سادہ تھیں، جو کھانا میسر آیا خوشی سے کھالیا، عموماً شلوار قمیص پہنتے…

محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب

محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب زندگی کے ہر پہلو سے ایک مثالی اور ممتاز شخصیت تھے۔ اُن کی معاشرتی زندگی، دینی اسلوب، علمی کاوشیں، اخلاقی اقدار بالخصوص عجز اور انکسار قابل رشک حد تک نمایاں ہیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی اور نمایاں حیثیت ایک کامیاب ترین داعی الی اللہ کی تھی۔ روزنامہ…

میرا جیون تیرے الطاف کا ممنون رہا – محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اگست 2000ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی خوبصورت نظم سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں جس میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے حضور، ہارٹلے پول کے کنول محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب کا تشکر نامہ (بچشم تصور) پیش کیا گیا ہے:- میرا جیون تیرے الطاف کا ممنون…

محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جولائی 2000ء میں محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب کے بارہ میں محترم بلال احمد ایٹکنسن صاحب کے ایک انگریزی مضمون کا ترجمہ (از مکرم کرنل ایاز محمود خانصاحب) شائع ہوا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ تقریباً 27 سال پہلے (1973ء میں) محترم ڈاکٹر صاحب اپنی اہلیہ اور دو کمسن بچوں…

محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اگست 2000ء میں محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب کے ایک استاد اور صدرمحلہ محترم محمد ابراہیم بھامبڑی صاحب رقمطراز ہیں کہ محترم ڈاکٹر صاحب کلاس میں بڑی سنجیدگی، توجہ اور وقار سے بیٹھتے تھے۔ میرے محلہ میں رہتے تھے۔ ان کے دینی شوق اور نیکی کو دیکھ کر مَیں درس دینے…

محترم میاں عبدالرحیم احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جون 2000ء میں محترم میاں عبدالرحیم احمد صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 17؍جون 2000ء کو 84 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ کی اندرونی چاردیواری میں عمل میں آئی۔ آپ 13؍مارچ 1916ء کو محترم پروفیسر علی احمد صاحب بھاگلپوری کے ہاں پیدا…

محترم مکھیا قمرالدین صاحب

محترم منشی قمرالدین مکھیا صاحب قصبہ انچولی ضلع میرٹھ کے ساکن تھے۔ والد کا نام ممتاز علی تھا۔ آپ کے آباؤاجداد سمرقند سے ہجرت کرکے یوپی میں آکر آباد ہوئے اور بالآخر دہلی سے پچاس میل دُور واقع قصبہ انچولی کو مستقل مسکن بنالیا۔ محترم منشی صاحب کے والد آپ کے بچپن میں ہی وفات…

محترم مولانا کرم الٰہی ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جولائی 2000ء میں مکرم اقبال احمد نجم صاحب اپنے مضمون میں محترم مولانا کرم الٰہی ظفر صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ جب مَیں سپین میں بطور مربی تعینات ہوکر ایک صبح ایئرپورٹ سے آپ کے گھر پہنچا تو آپ نے مجھے پہلی سرزنش اس بات پر فرمائی کہ…

محترم بابو عبدالغفار صاحب کانپوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اکتوبر 2000ء میں محترم بابو عبدالغفار صاحب کانپوری شہید حیدرآباد کا تفصیلی ذکر خیر مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم بابو صاحب کے والد کے نانا اپنے پانچ بھائیوں اور دو بہنوں کے ساتھ کابل سے ترک سکونت کرکے ہندوستان تشریف لائے اور کانپور (یوپی) میں مستقل…

محترم راجہ ناصر احمد صاحب مرحوم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍نومبر 2000ء میں مکرمہ عصمت راجہ صاحبہ اپنے والد محترم راجہ ناصر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کی والدہ محترمہ ظفر نور صاحبہ نور ہسپتال قادیان میں نرسنگ کا کام کرتی تھیں۔ محترم راجہ صاحب نے اپنی تعلیم بورڈنگ میں رہ کر حاصل کی۔ کھیلوں کے…

محترم چودھری عبدالمجید طالب صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍نومبر 2000ء میں مکرم شیخ طاہر احمد نصیر صاحب محترم چودھری عبدالمجید طالب صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1914ء میں جالندھر سے تین میل دُور واقع گاؤں وڈالہ میں پیدا ہوئے۔ 1929ء میں میٹرک کیا۔ اس دوران آپ کے بڑے بھائی محترم عبدالحمید صاحب نے احمدیت قبول…

محترم سید عبداللہ شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍نومبر 2000ء میں محترم سید عبداللہ شاہ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے آپ کے فرزند مکرم سید حمید احمد صاحب لکھتے ہیں کہ آپ محترم سید شیر شاہ صاحب آف کلرسیداں (کہوٹہ) کے ہاں 15؍اگست 1909ء کو پیدا ہوئے اور حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے آپ کا نام رکھا۔ آپ حضرت ڈاکٹر سید…

شیرسنگھ سے واحد حسین تک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اکتوبر 2000ء میں مکرم محمد سعید احمد صاحب کے قلم سے ایک مضمون مکرم واحد حسین گیانی صاحب کے بارہ میں شامل اشاعت ہے۔ محترم واحد حسین صاحب گوجرانوالہ کے رہنے والے تھے اور پیدائشی طور پر مسلمان تھے۔ آپ کی والدہ کی وفات ہوچکی تھی اور والد دیگر رؤسا کی طرح…

محترم میجر محمد اسلم منہاس صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جنوری 2001ء میں مکرمہ ممتاز اسلم صاحبہ اپنے خاوند محترم میجر محمد اسلم منہاس صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ 1939ء میں میری شادی ہوئی تو میرے شوہر کو سوڈان اور مصر وغیرہ جانے کا حکم ملا۔ تین سال کے بعد واپسی ہوئی۔ اگست 2000ء میں جب آپ کی…

محترم حاجی محمد ابراہیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 و 11؍جنوری 2001ء میں مکرم پروفیسر محمد خالد گورایہ صاحب اپنے والد محترم حاجی محمد ابراہیم صاحب آف بوپڑہ خورد ضلع گوجرانوالہ کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 14؍جنوری 14-1913ء میں پیدا ہوئے۔ ابھی تین چار سال کے تھے کہ والدین کے سایہ سے محروم ہوگئے۔ ننھیال…

محترم ملک بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍فروری 2001ء میں مکرمہ حمیدہ بشیر صاحبہ (ہمشیرہ محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب) اپنے شوہر مکرم ملک بشیر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ محترم ملک عطاء محمد صاحب آف ساہیوال کے فرزند تھے جو آپ کے بچپن میں ہی فوت ہوگئے۔ چنانچہ آپ سب بہن بھائیوں کی…

محترم حافظ سخاوت حسین صاحب

محترم حافظ صاحب حافظ قرآن تھے اور اپنی نیک سیرتی، زہدو تقویٰ اور علم و فضل کی وجہ سے سارے محلہ میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔ بریلی مسجد کے امام الصلوٰۃ تھے لیکن پیشہ کے لحاظ سے ایک کامیاب تاجر تھے اور پتھر کا کاروبار کرتے تھے۔ دن کا اکثر حصہ تلاوت…

محترم چودھری ولی محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍مارچ 2001ء میں مکرم جاوید احمد جاوید صاحب اپنے والد محترم چودھری ولی محمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ چودھری جھنڈے خان کے ہاں 1924ء میں وریاہ نزد قادیان پیدا ہوئے۔ میٹرک کرکے برطانوی فوج میں شامل ہوگئے اور تقسیم ملک کے بعد فیصل آباد کے ایک…

محترم چودھری عبدالرحمن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2001ء میں محترم چودھری عبدالرحمن صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 17؍مئی 2001ء کو 68 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پاگئے۔ آپ بہت دیندار، صاحب فراست، حلیم الطبع تھے۔ 1974ء میں آپ امیر ضلع گوجرانوالہ تھے اور آپ کا گھر مظلوم احمدیوں کے لئے ایک وسیع…

محترم مرزا سردار محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍فروری 2001ء میں محترم مرزا سردارمحمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے آپکی بہو مکرمہ امۃالقدوس مبشر صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ آپ ایک ہمدرد، شفیق، متوکّل اور بہت سی خوبیوں کے مالک انسان تھے۔ 1953ء میں خواب میں آپ نے ایک بزرگ کو دیکھا جو فرما رہے تھے کہ مجھے پہچانو،…

محترم مرزا محمد سعید بیگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 2001ء میں محترم مرزا محمد سعید بیگ صاحب کے بارہ میں مکرم رانا مبارک احمد صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ محترم مرزا صاحب 1926ء میں محترم مرزا محمد شریف بیگ صاحب آف لنگروال (نزد قادیان) کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی…

محترم سردار خان صاحب آف لہڑی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جون 2001ء میں محترم صوبیدار (ر) راجہ محمد مرزا خان صاحب اپنے ایک مضمون میں محترم سردار خان صاحب آف لہڑی کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ جنگ عظیم کے دوران مَیں اور محترم سردار خانصاحب اٹلی کے ایک جنگی ہسپتال میں تعینات تھے جب مجھے اتفاقاً ’’کشتی نوح‘‘ مل…

حضرت قاضی حکیم محمد حسین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جولائی 2002ء میں حضرت قاضی محمد نذیر صاحب کے والد محترم حضرت قاضی حکیم محمد حسین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرمہ بشارت منیر صاحبہ رقمطراز ہیں کہ آپؓ کے ایک بیٹے نے کاشتکاری کے سلسلہ میں بور کرکے ٹیوب ویل لگوانا شروع کیا اور بورنگ کافی گہرائی تک ہوگئی تو…

مکرم ماسٹر محمد اسلم بٹ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍ستمبر 2001ء میں مکرم محمد اکرم بٹ صاحب اپنے والد محترم ماسٹر محمد اسلم بٹ صاحب ابن محترم خواجہ محمد حسین بٹ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ پیدائشی احمدی تھے۔ قادیان میں اطفال الاحمدیہ کے عہدہ دار رہے۔ قیام پاکستان کے بعد احمدنگر (ربوہ) آگئے جہاں مختلف…