محترم ڈاکٹر محمد حسین ساجد صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘ ‘ کینیڈا ؍اگست و ستمبر 1995ء میں محترم ڈاکٹر محمد حسین ساجد صاحب کا ذکر خیر کیا گیا ہے جنہوں نے زمانہ طالبعلمی میں ہی محترم ڈاکٹر میاں محمد طاہر صاحب کے ذریعہ قبولِ احمدیت کی سعادت حاصل کی اور پھر باوجود شدید دباؤ اور تکالیف کے ثابت قدم رہے۔ اگرچہ ان…

محترمہ میمونہ صوفیہ صاحبہ

محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ مکرم مولوی غلام احمد عطا صاحب کی والدہ تھیں اور لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں شامل تھیں اور لجنہ کی پہلی سیکرٹری مال بھی۔ مدرستہ الخواتین میں تعلیم حاصل کی اور مدرستہ البنات میں معلمہ رہیں۔ 1928ء کے جلسہ سالانہ پر تقریر کی اور پھر 1933ء کے…

محترم شیخ عبدالقادر صاحب محقق

نامور احمدی ریسرچ سکالر محترم شیخ عبدالقادر صاحب کی وفات کی اطلاع روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍نومبر 1995ء کے صفحہ اول پر شائع ہوئی ہے۔ محترم شیخ صاحب کے متعدد تحقیقی مضامین مختلف رسالوں کی زینت بنتے رہے۔ عالمی کسر صلیب کانفرنس لندن کے موقعہ پر بھی آپ کو اپنا مقالہ پیش کرنے کی توفیق ملی۔…

حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 10؍اکتوبر 1995ء میں حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے محترم مولانا عبدالمالک خان صاحب رقمطراز ہیں کہ حضرت سیٹھ صاحب کو دعوت الی اللہ کا بے حد شوق تھا اور وہ اردو اور انگریزی میں تبلیغی مواد جمع کرکے شائع کرواتے رہتے تھے۔ جب حضرت مصلح موعودؓ کے…

محترم مولوی محمد منشی خان صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی 1995ء میں محترم مولوی محمد منشی خان صاحب آف نارووال (سیالکوٹ) کے حالات زندگی شائع ہوئے ہیں جو ان کے بیٹے مکرم عبداللطیف خانصاحب نے رقم کئے ہیں۔ محترم منشی صاحب کے گاؤں میں ایک بار حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ تشریف لائے جن کی تقریر سن…

محترم صوفی محمد اسماعیل بٹ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍ستمبر 1995ء میں محترم صوفی محمد اسماعیل بٹ صاحب سابق امیر چونڈہ کا ذکر خیر مکرم حمیداللہ صاحب نے کیا ہے۔ مرحوم کے دور امارت میں چونڈہ چندہ جات کے میدان میں صفِ اول میں شمار ہونے لگا۔ آپ 92 سال کی عمر میں بھی خود وصولی کرنے کے لئے کسی کا…

محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید

محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب سابق امیر ضلع نوابشاہ (شہید احمدیت) کے اوصاف حمیدہ کا مختصر تذکرہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍ستمبر 1995ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب نے کیا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب کے برادرِ اصغر محترم ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب بھی ’قاضی احمد ‘میں احمدیت پر قربان ہوگئے تھے۔ ایک مرتبہ آپ کے علاقہ میں…

خان بہادر ملک صاحب خان نون صاحب

حضرت مصلح موعودؓ نے 1934ء میں تحریک جدید اور 1958ء میں وقف جدید کی بنیاد رکھی اور وقف جدید کے بارے میں فرمایا ’’یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور ضرور پورا ہو کر رہے گا، میرے دل میں چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں…

محترم حافظ عبدالسلام صاحب

محترم حافظ عبدالسلام صاحب 6؍ستمبر 1892ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ 1912ء میں قبول احمدیت کی سعادت پائی۔ 1913ء میں حضرت حافظ روشن علی صاحب رضی اللہ عنہ کے درس قرآن کا اس قدر لطف اٹھایا کہ حفظ قرآن کا ارادہ کرلیا اور 1916ء میں قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد 40 سال تک رمضان…

حضرت میاں محمد صدیق صاحب بانی آف کلکتہ

حضرت میاں محمد صدیق صاحب بانی آف کلکتہ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے محترم سید نور عالم صاحب امیر جماعت احمدیہ کلکتہ لکھتے ہیں کہ 1964ء کے ہندو مسلم فسادات کے دنوں میں جب احمدیوں کا باہمی رابطہ عملاً منقطع ہوچکا تھا تو بانی صاحب اپنے تینوں بیٹوں میں سے دو کو باری باری…

محترم پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 1995ء میں محترم پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب کا ذکرِ خیر مکرم نصیر احمد صاحب نے کیاہے۔ محترم قاضی صاحب گورنمنٹ کالج لاہور کے پرنسپل رہے، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے صدر اور مختصر مدت کے لئے تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے پرنسپل بھی رہے۔ جلسہ سالانہ ربوہ میں…

حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب

حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حرم اول سے بڑے صاحبزادے تھے۔ 1852ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد دہلی چلے گئے، کچھ عرصہ دیوبند میں بھی بسلسلہ تعلیم مقیم رہے پھر سرکاری ملازمت شروع کی اور ترقی کرتے کرتے اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر اور پھر افسر…

محترم پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب

محترم پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب کے بارے میں مکرم شریف خالد صاحب کے قلم سے ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جون1995ء میں شائع ہوا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب مرحوم فزکس میں M.Sc کرنے کے بعد فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں متعین ہوئے لیکن تقسیم ہند کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحب…

حضرت مولوی عبدالمغنی صاحب ۔ جماعت احمدیہ کے پہلے ناظر مال

حضرت مولوی عبدالمغنی صاحب جماعت احمدیہ کے پہلے ناظر مال تھے جو 1885ء میں پیدا ہوئے اور خلافتِ اولیٰ کے دور میں قبول احمدیت کی توفیق پائی۔ 1912ء میں قادیان آگئے اور تعلیم الاسلام سکول میں سائنس کے استاد مقرر ہوئے۔ 1919ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو ناظر مال مقرر فرمایا۔ آپ نے…

محترم مولوی خلیل الرحمٰن صاحب آف افغانستان

مولوی خلیل الرحمٰن صاحب 13 جون 1913ء کو درگئی (خوست، افغانستان) میں پیدا ہوئے جو سیدگاہ (حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید رضی اللہ عنہ کے گاؤں) سے چند میل کی مسافت پر ہے۔ 1918ء میں آپ کے والد نقل مکانی کرکے قادیان آگئے۔ محترم مولوی صاحب 1936ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول میں مدرس ہوئے۔…

محترم چودھری عبدالرزاق صاحب شہید

شہید احمدیت محترم چودھری عبدالرزاق صاحب امیر ضلع نوابشاہ کا ذکر خیر مکرم انور ندیم علوی صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جون 1995ء میں پیش کیا ہے۔ محترم چودھری صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کی ہدایت پر 27؍ روپے کے قلیل سرمائے سے سندھ میں کاروبار شروع کیا تھا جو آپکی شہادت کے وقت کروڑوں…

محترم شیخ اعجاز احمد صاحب

محترم شیخ اعجاز احمد صاحب کا مختصر تعارف روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 1995ء میں مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب نے پیش کیا ہے۔ محترم شیخ صاحب مرحوم 1900ء میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی احمدی تھے۔ 7 سال کی عمر میں قادیان جاکر حضرت اقدس علیہ السلام کی زیارت کی اور حضورؑ کی گود میں بیٹھنے کا…

حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب

مجلس انصاراللہ پاکستان کا تربیتی مجلہ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ اپریل 1995ء ’’حضرت شیخ محمد احمد مظہر نمبر‘‘ ہے۔ 128 صفحات پر مشتمل اس ضخیم مجلہ میں نہایت عمدہ مضامین شامل اشاعت ہیں جو آپ کے پاکیزہ خصائل اور حسن سیرت کی خوبصورت تصویر کشی کرتے ہیں۔ حضرت شیخ صاحب نومبر 1896ء میں حضرت مسیح موعود علیہ…

محترم چودھری احمد دین صاحب کا قبولِ احمدیت

روزنامہ 25؍اپریل 1995ء میں محترم چودھری احمد دین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالقدیر قمر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مرحوم ایک کامیاب داعی الی اللہ تھے اور بستی قندھارا سنگھ ضلع رحیم یارخان میں جماعت کا قیام آپ کی کوششوں سے ہی عمل میں آیا۔ مرحوم کے خاندان میں نفوذ احمدیت کا…

محترم امری عبیدی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اپریل 1995ء میں محترم نذیر احمد ڈار صاحب کا ایک مضمون محترم امری عبیدی صاحب کے پاکیزہ خصائل کے بارے میں شائع ہوا ہے۔ جناب عبیدی صاحب جہاں دنیاوی میدان میں ٹانگانیکا اور تنزانیہ کے وزیر رہے وہاں تنزانیہ کے پہلے مشنری انچارج بننے کا شرف بھی آپ کو حاصل تھا۔ محترم…