حضرت مصلح موعودؓ کی ہدایت پر 1955ء میں ہالینڈ میں ایک شاندار مسجد تعمیر کی گئی اور مسجد فضل لندن کی طرح یہ مسجد بھی احمدی خواتین کی قربانیوں سے تیار ہوئی۔ اس بارہ میں ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مئی 1999ء میں ’’تاریخ احمدیت‘‘ سے منقول ہے۔ محترم حافظ قدرت اللہ صاحب کی رپورٹ […]
تقسیم ہند کے وقت مرکز سلسلہ قادیان سے احمدی آبادی کا انخلا اور پھر نوزائیدہ مملکت پاکستان میں ان کی مناسب آبادکاری کا عظیم کام، نئے مرکز ربوہ کا قیام، ویرانے کو شہر میں بدل ڈالنے کا عزم اور تبلیغ و اشاعت کا کام پہلے سے بڑھ کر کرتے چلے جانا … یہ سب اس […]
سیرالیون نے برطانیہ سے 1962ء میں آزادی حاصل کی۔ 1922ء میں حضرت مولوی عبدالرحیم نیر صاحبؓ نے غانا جاتے ہوئے یہاں مختصر قیام فرمایا اور دعوت الی اللہ کی۔ حضرت مولانا الحاج نذیر احمد علی صاحب پہلے باقاعدہ مبلغ تھے جو 1937ء میں سیرالیون کے ضلع کامبیا کے ایک قصبہ روکوپور میں پہنچے تو وہاں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اگست 1999ء میں شامل اشاعت حضرت قاضی محمد اکبر صاحبؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم عطاء الرقیب منور صاحب نے ’’تاریخ احمدیت جموں کشمیر‘‘ مؤلفہ مکرم محمد اسداللہ قریشی صاحب کی مدد سے تحریر کیا ہے۔ حضرت قاضی صاحبؓ چارکوٹ جموں کشمیر کے رہنے والے تھے۔ اپنے علاقہ کے امام […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍دسمبر 1999ء میں افریقہ میں جماعت احمدیہ کی خدمتِ قرآن کا تذکرہ کرتے ہوئے مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب رقمطراز ہیں کہ دو سویڈش پروفیسروں ایواایور روسالاندر اور ڈیوڈ ویسٹرلنڈ نے ایک کتاب مرتب کی ہے جس میں بارہ مستشرقین کے مضامین شامل ہیں۔ اس کتاب میں جماعت احمدیہ کا ذکر […]
گلشن احمد نرسری کا ’’سووینئر 2000ء‘‘ بڑے سائز کے 48؍صفحات رنگین تصاویر اور مضامین پر مشتمل ہے۔ سووینئر میں نرسری کی کامیابیوں کی تصویر کشی کی عمدہ کوشش کی گئی ہے اور اس میں پودوں کی دیکھ بھال اور دیگر اہم معلومات سے متعلق قیمتی مضامین بھی شامل کئے گئے ہیں۔ تاہم یہ بات یقینی […]
جون 1999ء سے جماعت احمدیہ سویڈن کے زیراہتمام ایک نئے ماہنامہ کا اجراء عمل میں آیا ہے۔ بیس صفحات پر مشتمل پہلے پرچہ کے سات صفحات مقامی زبان سویڈش میں ہیں جبکہ باقی پرچہ اردودان احباب کے لئے ہے۔ رسالہ زرد رنگ کے کاغذ پر عمدہ طباعت کے ساتھ شائع ہوا ہے اور اس کا […]
محترم مولانا شیخ عبدالقادر صاحب کے مختصر حالات زندگی اور قبول احمدیت کا بیان 23؍اگست 1996ء کے شمارہ کے اسی کالم میں ہوچکا ہے۔ مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب کے قلم سے محترم مولانا صاحب مرحوم کا تفصیلی ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍نومبر 1998ء میں بھی شامل اشاعت ہے جس میں بیان شدہ اضافی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مارچ 1999ء میں منارۃالمسیح قادیان کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون مکرم محمد جاوید صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ بعض پیشگوئیوں کو ظاہری شکل میں پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعودؑـ نے 13؍مارچ 1903ء کو منارۃالمسیح کا سنگ بنیاد رکھا۔ اگرچہ حضور کی خواہش ایسا کرنے کی بہت پہلے […]
حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی اہلیہ اوّل کے صاحبزادے حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا تفصیلی ذکر خیر قبل ازیں 18؍اگست و 3؍نومبر 1995ء کے شماروں میں اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ تاہم آپ کے بیعت کرنے کا تفصیلی احوال روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 1998ء میں مکرم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 1998ء میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب نے تاریخ احمدیت کے حوالہ سے 1899ء میں کی جانے والی حضرت مسیح موعودؑ کی پُردرد دعاؤں، الہامات و کشوف اوراہم واقعات تفصیل سے بیان کئے ہیں۔ الہامات: 1899ء میں حضور علیہ السلام کو جو […]
1905ء میں جماعت احمدیہ کے بہت سے جیّد علماء وفات پاگئے جن میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹیؓ اور حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمیؓ شامل تھے- حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے اس خلاء کو محسوس فرمایا اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 6؍دسمبر 1905ء کو فرمایا افسوس کہ جو مرتے ہیں ان کا جانشین […]
بیسویں صدی کے آغاز تک حضرت مسیح موعودؑ متعدد عربی کتب تصنیف فرما چکے تھے جن کی فصاحت و بلاغت نے عرب و عجم میں دھوم مچا رکھی تھی لیکن عربی میں تقریر کرنے کی آپؑ کو ابھی تک نوبت نہیں آئی تھی- 11؍اپریل 1900ء کو عیدالاضحی کی تقریب تھی جب صبح آپؑ کو الہاماً […]
حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب 1918ء سے 1921ء تک احمدیہ ہوسٹل لاہور میں قیام فرما رہے اور اس دوران انٹر کالجئیٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی رہے جس کے 80 ؍اراکین تھے۔ آپ کی بعض دلکش یادوں کا ذکر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اکتوبر 1998ء میں کسی پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت شیخ صاحب […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6،7 و 8؍اپریل 1999ء میں تین اقساط میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کے قلم سے ایک طویل مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیوں کے حوالہ سے جنگ عظیم اوّل کے حالات و نتائج کو بیان کیا گیا ہے۔ پیشگوئیوں کا وسیع دائرہ حضرت اقدسؑ کو […]
حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے منصب خلافت پر فائز ہونے سے قبل ہی ہومیو پیتھی میں مہارت حاصل کرنے کے بعد ربوہ میں پہلی مرتبہ ہومیوپیتھی کی ادویہ مفت دینے کا سلسلہ جاری فرمایا اور ایک ڈسپنسری سن ساٹھ کی دہائی میں پہلے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب نے اپنے گھر میں اور پھر […]
مسجد بشارت سپین کا افتتاح فرمانے کے بعد جب حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ واپس ربوہ تشریف لائے تو 29؍اکتوبر 1998ء کو مسجد اقصیٰ میں خطبہ جمعہ میں اپنے دور کی پہلی مالی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا ’’مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا مضمون بھی سمجھایا جس کا میں یہاں اعلان کرنا […]
جنوبی افریقہ – مختلف رنگ و نسل کے 44 ملین لوگوں کا ملک ہے۔ کیپ ٹاؤن یہاں کا آئینی، پریٹوریہ انتظامی اور بلوم فانٹین عدالتی دارالحکومت ہیں۔ ملک نو صوبوں میں منقسم ہے۔ بنیادی طور پر ایک خشک ملک ہے تاہم زیادہ گرمی نہیں پڑتی۔ یہاں کی تاریخ مختلف نسلوں اور تہذیبوں کے درمیان تصادم […]
حضرت اقدس مسیح موعودؑ اپنے دعویٰ سے ایک عرصہ قبل خدمت دین میں منہمک ہوچکے تھے اور اس سلسلہ میں بہت سے مسلمان علماء اور لیڈروں سے بھی آپؑ کی خط و کتابت تھی جن میں سے سرسید احمد خان صاحب کے ساتھ آپؑ کے تعلقات زمانہ سیالکوٹ سے لے کر ان کی وفات تک […]
جلسہ سالانہ کا انتظام و انصرام جماعت احمدیہ کی سو سال سے زائد عرصہ کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے ۔ اس انتظام کی اہمیت کا اندازہ 1907ء کے اس واقعہ سے ہوتا ہے جب ایک رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعودؑ کو ہدایت کی گئی کہ بعض مہمان جو بغیر […]
تقسیم ہند کے بعد سے نور ہسپتال اگرچہ جماعت کی ملکیت میں تو ہے لیکن سرکاری ہسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے۔ 1947ء میں یہ ہسپتال جماعت کے قبضے سے نکل گیا تھا اور اس کا سامان لوٹ لیا گیا تھا یا تباہ کردیا گیا تھا۔ حتی کہ فرسٹ ایڈ کا سامان بھی […]
ایک درویش کی یادگذشت تقسیم ملک کے وقت جب حضرت مصلح موعودؓ نے یہ تحریک فرمائی کہ حفاظت مرکز قادیان کے لئے ہر جماعت سے دو دو نوجوان خود کو پیش کریں تو اس تحریک پر جماعت احمدیہ بمبئی کے کئی افراد نے لبیک کہا۔ چنانچہ انتخاب کے لئے قرعہ اندازی ہوئی اور کنور (کیرلہ) […]
مکرم مولوی محمد ایوب ساجد صاحب وقف جدید بیرون کی خدمات کے حوالے سے اپنے مضمون میں تحریر کرتے ہیں کہ اس تحریک کے تحت 9 سکول اور مدرسۃالمعلمین قادیان چلائے جا رہے ہیں۔ نیز یوپی میں 3 پرائمری اور بنگال میں 5 پرائمری اور ایک سیکنڈری سکول قائم ہیں۔ مضمون میں مختلف ریاستوں میں […]
مکرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی اپنے مضمون میں تحریک جدید کا 50 سالہ مالی گوشوارہ پیش کرنے کے بعد نیپال، بھوٹان اور سکم میں تحریک جدید کی مساعی کا مختصر ذکر کرتے ہیں ۔ بھارت کے شمال میں واقع، دنیا کے سرکاری طور پر واحد ہندو ملک نیپال میں 1985ء میں احمدیہ مسلم مشن […]
مکرم قریشی محمد فضل اللہ صاحب اپنے مضمون میں جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آزادی کے بعد 16؍فروری 1949ء کو از سر نو تعلیم الاسلام ہائی سکول کا اجراء 3 طلبہ سے ہوا۔ اِس وقت 292 بچے اور 15؍اساتذہ اس ادارہ سے منسلک ہیں۔ 1952ء میں […]
بھارت میں جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تبلیغی و تربیتی مساعی بیان کرتے ہوئے مکرم مولانا محمد انعام غوری صاحب رقمطراز ہیں کہ تقسیم ملک کے وقت بیعتوں کی تعداد قریباً رک گئی تھی۔ اور 1953ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر جب مبلغین کا جال پورے ملک میں پھیلایا گیا تو پہلے سال […]