محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍فروری 2001ء میں مکرم سید ساجد احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ مجھے افریقہ میں بطور ٹیچر اور پھر کیلیفورنیا میں بھی محترم مولانا صاحب کے ہمراہ کام کرنے کا موقع ملا۔ مَیں نے آپ کو ہمیشہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جولائی 2001ء میں محترم مرزا محمد سعید بیگ صاحب کے بارہ میں مکرم رانا مبارک احمد صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ محترم مرزا صاحب 1926ء میں محترم مرزا محمد شریف بیگ صاحب آف لنگروال (نزد قادیان) کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی […]
جب انگریزوں نے گلاب سنگھ ڈوگرہ کے ہاتھ کشمیری قوم کو 75 لاکھ روپیہ میں بیچ دیا۔ پھر کشمیریوں کو نہ اپنی زمین پر کوئی حق رہا نہ جان پر۔ گلاب سنگھ ڈوگرہ پنجاب کا وزیراعظم تھا۔ اُس نے انگریزوں سے سازباز کرکے پنجاب پر انگریزوں کا قبضہ کرادیا اور اس غداری کے عوض 75ہزار […]
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ 29جون 2001ء) ڈوئی، سکاٹ لینڈ کا رہنے والا تھا۔ 1847ء میں پیدا ہوا اور بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ آسٹریلیا چلا گیا جہاں 1872ء میں ایک کامیاب مقرر اور پادری کے طور پر پبلک کے سامنے آیا۔ کچھ عرصہ بعد اُس نے اعلان کیا کہ یسوع مسیح کے کفارہ پر ایمان […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2000ء کی اشاعت میں مکرم راجہ نذیر احمد صاحب ظفرؔ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس سے چند اشعار ملاحظہ کیجئے: جب بیعت کا فرمان ہوا دعوت کا عام اعلان ہوا جس دن چالیس بزرگوں کا ربّ سے عہد و پیمان ہوا اللہ کے دین کی نصرت کا اک عزمِ […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2001ء میں مکرم مولانا محمد سعید انصاری صاحب کا انٹرویو (مرتبہ: میر انجم پرویز صاحب و محمد آصف عدیم صاحب) شامل اشاعت ہے۔ آپ کے والد محترم حکیم مولوی محمد اعظم صاحب ضلع گورداسپور کے ایک گاؤں پنڈوری وینساں کے رہنے والے تھے جو قادیان سے پندرہ سولہ میل کے فاصلہ […]
ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل 12؍جولائی 2002ء کے اسی کالم میں محترم حاجی احمد خان ایاز صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍نومبر 2001ء میں آپ کا ذکر خیر مکرم عبدالغفار ڈار صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں درج اضافی مضمون پیش ہے۔ 1935ء میں حضرت مصلح […]
سال 1901ء کے پیش آمدہ احوال کی روشنی میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے چند روح پرور واقعات (مرتّبہ: مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب) ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مارچ 2001ء کی زینت ہیں۔ ٭ کتاب ’’اعجازالمسیح‘‘ کی تصنیف کے دوران 15؍فروری کو سکول کے طلبہ کا ایک کرکٹ میچ تھا۔ حضورؑ کے ایک صاحبزادہ نے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23، 24 اور 25 جنوری 2002ء کے شماروں میں گزشتہ 80 سال سے ممتاز جماعتی خدمات کی توفیق پانے والے خادم سلسلہ محترم مرزا عبدالحق صاحب کا تفصیلی انٹرویو شائع ہوا ہے۔ محترم مرزا عبدالحق صاحب جنوری 1900ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام قادر بخش صاحب تھا۔ بچپن میں […]
محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب کے تفصیلی مضمون (روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 18؍جولائی 2002ء) میں شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار سے محترم ثاقب صاحب نے بیان فرمایا کہ آپ کی جوانی کے زمانہ میں ہی آپکی والدہ محترمہ نے نصیحت کی تھی کہ آپ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 2002ء میں پہلے انگریز واقف زندگی محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 8؍جولائی 2002ء کو اچانک دل کے حملہ سے لندن میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ آپ کی عمر 82سال تھی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے 10؍جولائی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9 و 10؍مئی 2002ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت اپنے آبائی قصبہ، خاندان اور اپنی ذات پر احمدیت کے اثرات تفصیل سے بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرا آبائی قصبہ پنڈی بھٹیاں ہے جسے اکبر بادشاہ کے وقت مسمی اجلالیہ بھٹی نے آباد کیا تھا۔ سکھوں کی غارت […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جون 2002ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی سیرۃ پر ایک مضمون (مرتبہ: مکرم انتصار نذر صاحب) شامل اشاعت ہے۔ 1970ء میں حضورؒ نے یورپ کا جو دورہ فرمایا اس میں محترم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب کو بھی ہمرکاب ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ سپین میں سفر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 1999ء میں انسائیکلوپیڈیا قائد اعظم (شائع کردہ مقبول اکیڈمی) سے منتخب اقتباسات پیش کئے گئے ہیں۔ یہ مضمون مکرم محمد سعید احمد صاحب نے مرتب کیا ہے۔ قائد اعظم نے جس آخری سرکاری دستاویز پر دستخط ثبت کئے اُس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے سر محمد […]
ٹالسٹائے روس کا عظیم مصنف اور دنیا کے مشہور انشاپردازوں میں سے ایک ہے۔ اُس نے نوّے (90) سے زائد کتب لکھیں جن کا شمار دنیا کے بہترین شاہکاروں میں ہوتا ہے۔ اُس کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 و 15؍ستمبر 1999ء میں مکرم نعیم طاہر سون صاحب کے قلم سے […]
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ’’ضرورۃ الامام‘‘ (روحانی خزائن جلد 13، صفحہ 483) میں فرماتے ہیں:- ’’امام الزماں اکثر بذریعہ الہامات کے خدا تعالیٰ سے علوم اور حقائق اور معارف پاتا ہے۔ اور اس کے الہامات دوسروں پر قیاس نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ کیفیت اور کمیت میں اس اعلیٰ درجہ پر ہوتے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2000ء میں مکرم قمرداؤد کھوکھر صاحب کے قلم سے جزیرہ طوالو کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ چند چھوٹے چھوٹے جزائر کے مجموعہ کا نام طوالو ہے۔ یہ ملک آسٹریلیا سے آگے بین الاقوامی ڈیٹ لائن کے پاس واقع ہے۔ یہ یکم اکتوبر1978ء کو آزاد ہوا۔ اس کارقبہ 24مربع […]
تیرھویں صدی ہجری اکتوبر 1786ء سے اکتوبر 1884ء تک محیط ہے۔ اس صدی کے ایک نامور عالم محمد صدیق حسن خان نے 1874ء میں کہا تھا کہ اس صدی میں اسلام کا صرف نام اور کتاب اللہ کے صرف نقوش باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے پُرظلمت دور میں جو اولیاء افق ہند پر طلوع ہوئے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 1999ء میں ’’اردو کی خودنوشت سوانح عمریوں میں شامل بعض احمدی احباب کا ذکر‘‘ ، مکرم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اگرچہ بیسویں صدی کے آغاز سے جماعت احمدیہ کا نام مختلف انداز سے اردو ادب میں شامل رہا ہے۔ مثلاً سر رضا علی اپنی خود […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 1999ء میں محترم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی کا ذکر خیر آپ کی بیٹی مکرمہ امۃالرشید سعدی صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم جمونی صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی صلاحیتوں سے نوازا تھا جن سے آپ نے بھرپور استفادہ کیا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو جب […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 1999ء میں جماعت احمدیہ گیمبیا کے ایک مخلص اور فدائی احمدی محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب کا ذکر خیر مکرم ایم اے خورشید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم جگنی صاحب کی پیدائش 1923ء کے لگ بھگ ہوئی۔ آپ کا تعلق قبیلہ Jahankey سے ہے جو اپنے علاقہ […]
ایک بار کسی نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا کہ مَیں تجارت کے لئے قادیان آنا چاہتا ہوں۔ آپؑ نے فرمایا: ’’یہ نیت فاسد ہے، اس سے توبہ کرنی چاہئے۔ یہاں تو دین کے واسطے آنا چاہئے اور اصلاح عاقبت کے لحاظ سے رہنا چاہئے۔ نیت تو یہی ہو، اگر پھر […]
سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے 1924ء میں ویمبلے کانفرنس لندن میں فرمایا تھا کہ حیدرآباد دکن کے قرب و جوار میں سینکڑوں نچلے طبقہ کے لوگوں نے احمدیت قبول کی ہے۔ حضورؓ کا اشارہ ضلع وارنگل میں موجود جماعت کنڈور کی طرف تھا جہاں مکرم سید حسین صاحب نے احمدیت کا پودا لگایا تھا۔ بعد […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اگست 1999ء میں مکرم چودھری محمد صدیق صاحب اپنی یادداشت کے حوالہ سے قادیان سے عورتوں اور بچوں کے انخلاء کی کہانی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ستمبر 1947ء میں صوبیدار میجر ریٹائرڈ محمد حنیف صاحب ابن محترم مولانا محمد حسین صاحب نے لاہور آکر قادیان جانے کے لئے معلومات حاصل […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جولائی 1999ء میں مکرم انیس احمد ندیم صاحب نے اپنے مضمون میں رسالہ کا تاریخی سفر بیان کیا ہے۔ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحبؓ نے 1906ء میں سترہ سال کی عمر میں ایک انجمن کی بنیاد رکھی جس کا نام حضرت مسیح موعودؑ نے تشحیذالاذہان تجویز فرمایا۔ یکم مارچ 1906ء […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 1999ء میں علاقہ بلتستان کے پہلے احمدی محترم مولوی غلام محمد صاحب کا ذکر خیر مکرم فضل اللہ طارق صاحب نے اپنے مضمون میں کیا ہے۔ محترم مولوی صاحب کی وفات اپنے گاؤں ’’دُم سُم‘‘ میں 10؍مارچ 1999ء کو ہوئی۔ محترم مولوی صاحب کو قرآن کریم پڑھنے کا شروع ہی سے […]