کیتوایکواڈور کی پہلی احمدی خاتون

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جنوری 2011ء میں مکرم محبوب الرحمن شفیق صاحب مبلغ سلسلہ کے قلم سے محترمہ Silvia Soledad Gaete صاحبہ کا ذکرخیر شائع ہوا ہے جنہیں ایکواڈور (جنوبی امریکہ) کی پہلی احمدی خاتون ہونے کا شرف حاصل تھا۔ محترمہ Silvia Soledad Gaete صاحبہ 31؍اکتوبر 2010ء کو بعمر 52 سال بوجہ کینسر وفات پاگئیں ۔…

فجی میں جماعت احمدیہ کا قیام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اکتوبر 2011ء میں شامل اشاعت مکرم فضل اللہ طارق صاحب (امیر جماعت فجی) کی محرّرہ ایک رپورٹ میں فجی میں جماعت احمدیہ کے قیام کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کا احوال قلمبند کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں فجی میں جماعت احمدیہ کے قیام کی مختصر تاریخ بھی…

احمدیہ مسلم مشن اردن

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19جولائی 2011ء میں ایک مختصر مضمون میں اردن میں احمدیہ مسلم مشن کی بنیاد کے حوالہ سے معلومات پیش کی گئی ہیں ۔ خلیج فارس سے مراکش تک پھیلی ہوئی عرب دنیا میں شرق اردن (Jordon) ایک نہایت مشہور مملکت ہے ۔ اردن کا علاقہ صدیوں تک دمشقؔ، حمصؔ اور فلسطینؔ کی…

ماہنامہ ’’المنار‘‘ انٹرنیٹ گزٹ

تعلیم الاسلام کالج ربوہ کی خوبصورت روایات اور نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کی مسحورکُن یادیں اس زمانہ کے طلبا کے ذہنوں سے کبھی محو نہیں ہوسکتیں جنہوں نے اس کالج کے قومیائے جانے سے قبل وہاں کے شفیق اساتذہ سے کسب فیض کیا تھا۔ سرکاری ملکیت قرار دیئے جانے کے بعد اس شاندار علمی درسگاہ…

دو اسیران کابل کی سنگساری کا چشمدید منظر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جولائی 2010ء میں مکرم فضل کریم صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں دو اسیرانِ کابل کی سنگساری کا چشمدید منظر بیان کیا گیا ہے۔ یہ مضمون 1926ء کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ آپ تحریر کرتے ہیں کہ کابل کے رہنے والے ایک شخص نے اپنا نام ظاہر…

مسجد بیت النور لاہور میں دہشت گرد پر قابو پانے کا آنکھوں دیکھا احوال

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2010ء میں جناب ابن عبداللہ کی ایک انگریزی تحریر کا اردو ترجمہ (از آصفہ اسحاق صاحبہ) شامل اشاعت ہے جس میں مسجد بیت النور لاہور میں دہشتگرد پر قابو پانے کا آنکھوں دیکھا احوال بیان کیا گیا ہے۔ 28؍مئی ایک بہت گرم اور گرد آلود دن تھا۔ مَیں کچھ تاخیر سے…

جمیکا اور بہاماس میں دعوت الی اللہ

مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے سہ ماہی رسالہ ’’مجاہد‘‘ برائے بہار 2010ء میں شائع ہونے والے Mr. Micah Tahir کے ایک مضمون میں جمیکا اور بہاماس کے اپنے سفر کا احوال بیان کیا ہے۔ جمیکا کی سب سے بڑی انڈسٹری ٹورازم (Tourism) ہے لیکن دارالحکومت کنگسٹن میں اس حوالہ سے کوئی خاص چیز نہیں ملتی۔…

سرخ چھینٹوں کا نشان

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مارچ 2010ء میں مغفور احمد منیر صاحب کا مرسلہ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی ایک تحریر کے حوالہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سرخ چھینٹوں کے کشف کو بیان کیا گیا ہے۔ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ نے حضرت میاں عبداللہ…

وادیٔ کشمیرمیں احمدیت

ماہنامہ ’’النور‘‘ جون و جولائی 2010ء میں مکرم عبدالرحمن فیاض صاحب کے قلم سے ایک تاریخی مضمون شائع ہوا ہے جس میں وادیٔ کشمیرمیں احمدیت کے آغاز کے متعلق بعض معلومات پیش کی گئی ہیں۔ ضلع اننت ناک (اسلام آباد) سرینگر سے 60کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور اب تین اضلاع (کو لگام، شوپیان…

پارٹیشن کے زمانہ کی چند یادداشتیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26 اگست 2010ء کے شمارہ سے تین اقساط میں محترم سید میر محمد احمد صاحب کا ایک طویل مضمون شائع ہوا ہے جس میں جماعت احمدیہ کے اُن ہوائی جہازوں کی مختصر تاریخ بیان کی گئی ہے جو قیام پاکستان کے وقت مختلف خدمات کو بجالانے کے لئے استعمال کئے گئے تھے۔…

تعارف کتاب: سرزمین افغانستان اور شہداء احمدیت کی خونچکاں داستاں

زندہ قوموں کی ایک یہ نشانی بھی ہوا کرتی ہے کہ اس کے قلم کار اپنی قوم کی خاطر قربانیاں پیش کرنے والوں کے روشن کردار کو بیان کرنے اور اُن کی پاکیزہ یادوں کو ہمیشہ فزوں تر رکھنے کی کوشش کرتے چلے جاتے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے قربانیوں کے واقعات اور اُن…

ستارہ ذوالسنین ۔ دمدار ستارہ

یہ سنّت اللہ ہے کہ کسی بھی مامور کے ظہور کے وقت آسمان پر نشانات کا ظہور بھی ہوتا ہے اور ایسا ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے وقت ظہورپذیر ہوتا رہا۔ تاریخ کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پر بھی ایک دمدار ستارہ ’’ذوالسنین‘‘ آسمانی نشان کے طور پر…

پیشگوئی دربارہ محمدی بیگم صاحبہ

مخالفین خوب شور مچاتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئی دربارہ محمدی بیگم صاحبہ پوری نہیں ہوئی حالانکہ اپنی جزئیات کے لحاظ سے پوری ہونے والی یہ پیشگوئی ایک حیرت انگیز اور ایمان افروز نشان ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 اگست 2010ء میں مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب کے قلم سے ایک مضمون شائع…

شہب ثاقبہ گرنے کا عظیم نشان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اپریل 2010ء میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت میں شہب ثاقبہ کے گرنے کی عظیم الشان پیشگوئی کے پورا ہونے کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ جب کسی مامور من اللہ کو مبعوث کیا جاتا ہے تو اس…

مکرم نیاز علی صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 جون 2010ء میں مکرم لئیق احمد ناصر صاحب نے اپنے ماموں مکرم نیاز علی صاحب کا تفصیلی ذکر خیر کیا ہے جنہیں 1947ء میں حفاظت مرکز قادیان کے دوران شہید کردیا گیا تھا۔ چھ فٹ قد کا ایک باریش سجیلانوجوان، اپنے آقا کی آوازپرلبیک کہتا ہوا گھر سے نکلا اور چند…

مکرم محمود عالم ملک صاحب کی خودنوشت ’’سفر حیات‘‘

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ مارچ اپریل 2011ء میں فرخ سلطان محمود کے قلم سے ایک کتاب ’’سفر حیات‘‘ پر تبصرہ شامل اشاعت ہے۔ یہ کتاب مکرم محمود عالم ملک صاحب کی خودنوشت سوانح حیات ہے۔ موصوف کا انداز بیان سادہ مگر بہت دلچسپ اور سچائی کی چاشنی اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔ اگرچہ…

رلیارام اور مارٹن کلارک کے مقدمات کا پس منظر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 مئی 2010ء میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب نے اپنے ایک تحقیقی مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف دائر کئے جانے والے دو ایسے مقدمات کا پس منظر بیان کیا ہے جو دراصل چرچ مشن کی سرپرستی میں ہی قائم کئے گئے تھے اور دونوں مقدمات میں…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پہلا فوٹو

جماعت احمدیہ امریکہ کے اردو ماہنامہ ’’النور‘‘ مئی 2010ء میں مکرم بشیر احمد ملک صاحب کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پہلے فوٹو کے بارہ میں ایک تحقیقی مضمون شائع ہوا ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ نے یورپ میں اشاعت کے لئے ایک کتاب تصنیف کرنے کا اراد ہ فرمایا جس کا انگریزی ترجمہ مولوی…

انگلستان کا پادری سمتھ پگٹ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مارچ و اپریل 2010ء میں انگلینڈ کے خدائی کے جھوٹے دعویدار سمتھ پگٹ (John Hugh Smyth-Pigott) کے بارہ میں مکرم طاہر اعجاز صاحب کا ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پگٹ کو اُس کے دعویٰ کی بنیاد پر 1902ء میں متنبّہ فرمایا تھا کہ وہ…

مکرمہ اسلم بی بی صاحبہ اور آپ کے بھائی ڈاکٹر فیروزالدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2010ء میں مکرمہ م۔ شاہین صاحبہ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان میں احمدیت کے نفوذ کا ذکر کیا ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ میری دادی مکرمہ اسلم بی بی صاحبہ اور آپ کے بھائی ڈاکٹر فیروزالدین صاحب چھوٹی عمر کے ہی…

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 اکتوبر 2009ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے بارہ میں مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جنہیں محترم مولانا صاحب کے ساتھ بیس سال سے زیادہ عرصہ کام کرنے کا موقع ملا۔ محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب فرمایا کرتے کہ میں…

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اگست 2009ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ نے 63 سال سے زائد عرصہ خدمتِ سلسلہ کا شرف پاکر 26؍اگست 2009ء کو بعمر 82 سال وفات پائی۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس اید ہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ28؍ اگست 2009ء میں آپ…

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 ستمبر 2009ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سعید احمد انور صاحب لکھتے ہیں کہ محترم مولانا صاحب بیشمار خوبیوں کے مالک تھے ۔ بلند پایہ عالم ہونے کے باوجود ہمیشہ عاجزانہ رنگ اختیار کئے رکھا۔ حضور انور اید ہ اللہ نے آپ کو…

مؤرخ احمدیت تاریخ کا حصہ بن گئے

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2009ء میں مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب نے محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کی یادوں پر مشتمل ایک مضمون قلمبند کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مولاناصاحب کا تخصص تاریخ نہیں تھا مگر حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کی نظرِ جوہر شناس نے انہیں چن لیا تو وہ گویا…

جامعہ احمدیہ سری لنکا

ہفت روزہ بدر قادیان 5 مارچ 2009ء میں جامعہ احمدیہ سری لنکا کے بارہ میں ایک تعارفی مضمون مکرم اے جی مشتاق احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ سری لنکا میں جامعہ احمدیہ Pasyala کینڈی روڈ نمبر 70 میں واقع ہے جہاں دو ایکڑ زمین کا ایک حصہ حضرت خلیفۃ…

محترم مولانا منیر الدین احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15, 17 اور 19 اگست 2009ء میں محترم مولانا منیر الدین احمد صاحب مربی سلسلہ کی خودنوشت سوانح عمری شامل اشاعت ہے۔ محترم منیرالدین احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ میرے والد حضرت میاں قمرالدین صاحبؓ نے اپنے ماموں حضرت میاں میراں بخش صاحبؓ کی تحریک پر 1902ء میں نوجوانی میں بیعت…