حضرت مصلح موعودؓ

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ فروری 2005ء کے شمارہ میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے بارہ میں ایک مختصر مگر جامع مضمون (کتاب ’’سوانح فضل عمر‘‘ از حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ) سے منقول ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ اتنی خوبیوں اور صفات سے بہرہ ور تھے کہ آپ ایک فرد کی بجائے اپنی ذات میں ایک…

خلفاء سلسلہ کی یادوں کے انمٹ نقوش

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 27؍ دسمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم عبد السمیع نون صاحب کا تفصیلی مضمون خلفاء سلسلہ کی یادوں سے مزین ہے۔ سیدنا حضرت مصلح موعود ؓ کالج کا زمانہ قادیان میں گزرا۔ اگر حضورؓ کا قیام یہیں ہوتا تو ہفتوں اور مہینوں کے گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا تھا۔…

سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے سہ ماہی رسالہ کی خصوصی اشاعت ہمارے سامنے ہے۔ اردو میں 100 اور جرمن زبان میں 8 صفحات پر مشتمل یہ شمارہ مواد کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ چونکہ تصاویر کے محض چند ہی صفحات ہیں اس لئے مضامین میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی پاکیزہ زندگی کے…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی پاکیزہ زندگی

٭ 1999ء میں لجنہ اماء اللہ جرمنی کے سالانہ اجتماع میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے شرکت فرمائی اور ایک نہایت پُرمعارف خطاب فرمایا۔ آپؒ نے سورۃ فاتحہ کی مختصر تفسیر بیان فرمانے سے قبل فرمایا کہ ایک انگریز نومسلم نے مجھے لکھا کہ بہت مدت سے مجھے سچائی کی تلاش تھی، دربدر کی ٹھوکریں…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کی شفقت

٭ سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر میں مکرمہ ناہید تبسم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ حضورؒ کے خلیفہ بننے کے بعد میری پہلی ملاقات اسلام آباد (پاکستان) میں ہوئی جب حضورؒ نے وہاں لجنہ کی عاملہ کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باقی ممبرات نے اپنے اپنے رومال جو وہ گھر سے…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی شفقت

٭ سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر میں حضورؒ کی شفقت کا ذکر کرتے ہوئے مکرمہ تسنیم الیاس صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ چوتھی بیٹی کی پیدائش کے بعد مَیں جب حضورؒ سے ملنے گئی تو فرمایا کہ پریشان تو نہیں ہو، تمہیں پتہ ہے کہ میری بھی چار بیٹیاں ہیں۔ ایک بار حضورؒ…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ اور تربیت کے پہلو

سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر کی خصوصی اشاعت میں حضورؒ کی اپنی زبان سے بھی بعض تربیتی امور بیان کئے گئے ہیں۔ مثلاً ٹیلی وژن کے بارہ میں ایک سوال کا جواب آپ نے یوں دیا کہ مَیں یہ ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں کہ ٹیلی وژن میں فقط خرابی ہی خرابی…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی شفقتیں اور قبولیت دعا

٭ سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر میں حضورؒ کی شفقتوں کے ضمن میں مکرمہ امۃالرفیق نسیم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ مجھے 1984ء میں کچھ عرصہ حضورؒ کے گھر (لندن میں) حضورؒ اور دیگر اہل خانہ کی خدمت میں کھانا پیش کرنے کی سعادت ملتی رہی ہے۔ انہی دنوں مَیں نے اپنا جائے…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ اور تربیت اولاد

٭ سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر میں حضورؒ کے ارشادات میں احمدی عورت کی ذمہ داریاں بھی چند صفحات میں پیش کی گئی ہیں۔ حضورؒ ایک جگہ فرماتے ہیں: ’’خواتین کو یہ وہم ہوتا ہے کہ اگر بیاہ شادی کے موقع پر ریاکاری سے کام نہ لیا گیا تو لوگوں کے سامنے ہمارا…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کا شگفتہ مزاح

سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر میں مکرمہ ضیا قمر ساہی صاحبہ نے حضورؒ کی روزمرہ شفقت اور مزاح کی چند باتیں بیان کی ہیں۔ آپ لکھتی ہیں کہ 1965ء میں جب مَیں ربوہ کالج میں لیکچرار تھی تو میری طبیعت ناساز ہوگئی۔ حضورؒ کی ایک بھتیجی مجھے حضورؒ کے گھر لائی کہ چچا…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی شفقت اور قبولیت دعا

سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر میں مکرمہ شاہدہ پروین سجاد صاحبہ نے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی قبولیت دعا کے حوالہ سے لکھا ہے کہ 1997ء میں میرے میاں سجاد حیدر صاحب بہت بیمار ہوگئے اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ حالت خطرناک ہے۔ انہیں ICU میں رکھا گیا۔ اُنہی دنوں حضورؒ جرمنی تشریف لائے…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی خدمت خلق

سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر میں حضورؒ کی خدمت خلق پر روشنی ڈالتے ہوئے مکرمہ امۃالقیوم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے دَور خلافت میں میرے والد مکرم عبدالسلام صاحب کو حضورؒ کے حفاظتی دستہ میں شمولیت کی توفیق ملتی رہی۔ ایک بار وہ حضورؒ کے ہمراہ کسی سفر پر…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی بچوں پر شفقت

٭ سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کے سیدنا طاہرؒ نمبر میں ڈاکٹر امۃالرقیب صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ ایک بار جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر بچیوں کو ترانہ ’’لآاِلٰہ اِلّااللہ‘‘ پڑھنے کی تیاری کروائی گئی اور بتایا کہ اگر حضورؒ نے اجازت مرحمت فرمائی تو ترانہ پڑھنا ہے ورنہ نہیں پڑھنا۔ جب حضورؒ تشریف لائے تو…

یاد کرکے اُسے تڑپا کروں، رویا کروں – نظم

سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ (سیدنا طاہر نمبر) میں شامل اشاعت مکرمہ سیدہ طیبہ زین صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: یاد کرکے اُسے تڑپا کروں، رویا کروں اے غم دل کیا لکھوں، بے تابی ٔ دل کیا لکھوں علم و عرفاں تھا وہ حسنِ عمل کا نُور تھا نُور بے پایاں ہے اس…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جولائی 2004ء میں مکرم حامد حسین صاحب نے اپنے مضمون میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی قبولیت دعا کے بعض واقعات حضورؒ کی زبانی ہی بیان کئے ہیں۔ حضور نے جلسہ سالانہ 1988ء میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک پولیس ملازم، جو پہلے شدید مخالف تھا، نے احمدیت قبول کرلی۔ اور پھر…

حضرت خلیفۃا لمسیح الرابع ؒ کی قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مئی 2004ء میں مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب نے اپنے مضمون میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی قبولیت دعا کے چند واقعات بیان کئے ہیں۔ ٭ مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب امیر جماعت احمدیہ بورکینا فاسو(مغربی افریقہ) لکھتے ہیں: دیدگو جماعت کی ایک فعال ممبر لجنہ کو شوگر کی تکلیف تھی۔ اس کے…

تم نے کہا تھا آن ملیں گے دیر ہے کل یا پرسوں کی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اپریل 2004ء میں مکرم مرزا الیاس احمد وقار صاحب کی ایک نظم ’’پریت کے گیت‘‘ سے انتخاب پیش ہے: تم نے کہا تھا آن ملیں گے دیر ہے کل یا پرسوں کی بھیگی اکھیاں چھوڑ گئے ہو اپنی دید کے ترسوں کی ابھی آمنے سامنے بیٹھنا تھا ابھی دل کے زخم دکھانا…

خانۂ دل میں روشن روشن ہے اس کی تصویر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍اپریل 2004ء میں مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: خانۂ دل میں روشن روشن ہے اس کی تصویر نور بھری تحریر تھی جس کی من موہن تقریر ہجر کی تند و تیز ہوا میں ہر گل تھا بے حال ہر بوٹا ، ہر پتا بے کل…

شہر ہے اِک درد کا منظر ترے جانے کے بعد – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2003ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے۔ یہ نظر آپ نے جلسہ سالانہ برطانیہ 2003ء کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے مزار پر حاضری کے بعد کہی تھی: شہر ہے اِک درد کا منظر ترے جانے کے بعد مَیں بھی…

شفیق و مہربان آقاؒ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم رفیق احمد حیات صاحب حضورؒ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ حضورؒ کی لندن میں آمد کے ساتھ ہی لندن مسجد کے خوابیدہ علاقہ میں یکدم سرگرمی اور جوش آگیا۔ اُن دنوں حضورؒ ہر روز مجلس عرفان فرماتے۔ اس طرح احباب جماعت اور…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی داعیانِ الی اللہ کے لئے ایک نصیحت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں نومسلموں کی حفاظت کے لئے حضورؒ کی وہ نصیحت بھی شامل اشاعت ہے جو حضورؒ نے محترم سید میر محمود احمد ناصر صاحب کو تحریر فرمائی جب وہ سپین میں دعوت الی اللہ میں مصروف تھے۔ حضورؒ نے فرمایا: ’’میری تاکیدی نصیحت یہ ہے کہ نومسلموں…

عظیم تحریک… دعوت الی اللہ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی عظیم تحریک دعوت الی اللہ کے ہندوستان میں شیریں ثمرات مکرم ظہیر احمد خادم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ دعوت الی اللہ حضورؒ کا اوڑھنا بچھونا تھا اور یہی توقع آپؒ ہر احمدی سے رکھتے تھے۔ چنانچہ خطبہ جمعہ فرمودہ…

چشم بینا کے لئے کیا کیا نظارے دے گیا – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرم جمیل الرحمن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: چشم بینا کے لئے کیا کیا نظارے دے گیا اُس کے دامن میں تھے جتنے پھول سارے دے گیا منتشر ذہنوں کو یکسو کر گئی اُس کی صدا ہر بھٹکتی ناؤ کو سمت…

تری ہر اک ادا ، ہنسنا ہنسانا کتنا پیارا تھا – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرمہ مبشرہ بشارت صاحبہ کی ایک طویل نظم سے انتخاب پیش ہے: تری ہر اک ادا ، ہنسنا ہنسانا کتنا پیارا تھا کہ میرا ہی نہیں تھا تُو سبھی آنکھوں کا تارا تھا دیئے جو پیار کے موتی انہیں ہر دَم لٹانا ہے تمہارے نقش…

انتھک محنت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب حضورؒ کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے تحریرکرتے ہیں کہ حضورؒ کی عادت تھی کہ کسی بھی لمحہ کو ضائع نہیں ہونے دیتے تھے۔ ایک بار فرمایا کہ جب مَیں کام کرتے کرتے تھک جاتا ہوں تو آرام…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی قادیان میں تشریف آوری

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی 1991ء میں قادیان میں تشریف آوری اور جلسہ میں سالانہ میں شرکت کا ایک جائزہ مکرم محمد انعام غوری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ 1989ء میں احمدیہ صد سالہ جشن تشکر کے حوالہ سے جماعت احمدیہ ہندوستان نے دنیا بھر…