’’تائی آئی‘‘

ماہنامہ ’’خالد‘‘ نومبر 2010ء میں مکرم مدثر احمد صاحب نے اپنے مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام ’’تائی آئی‘‘ کے حوالہ سے تین پیشگوئیوں کو اختصار سے بیان کیا ہے۔ حضرت پیرسراج الحق صاحب نعمانیؓ کابیان ہے کہ 1900ء میں ایک روز صبح کی نمازکے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام…

خواتین مبارکہ کے اخلاق حسنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18اکتوبر 2010ء میں مکرمہ م۔شاہین صاحبہ کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کے خاندان کی بعض خواتین کے اخلاق حسنہ کے بے مثال نمونے پیش کئے گئے ہیں۔ ٭ میری والدہ محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میں چھوٹی سی تھی جب ہم احمدی ہوئے اور…

محترم صاحبزادہ مرزاوسیم احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20اکتوبر 2010ء میں محترمہ سیدہ امۃ القدوس بیگم صاحبہ کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے خاوند محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کے اخلاق حسنہ پر روشنی ڈالی ہے۔ قبل ازیں محترم صاحبزادہ کا ذکرخیر الفضل انٹرنیشنل 9؍مئی 2008ء اور 28 جون 2013ء کے اسی کالم میں کیا…

حضرت سید میر داؤد احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20ستمبر2010ء میں مکرم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب (سابق افسر حفاظت خاص) کے قلم سے حضرت سید میر داؤد احمد صاحب کی سیرت پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مکرم سید میر داؤد احمد صاحب مرحوم (پرنسپل جامعۃالمبشرین) نے بڑی بھرپور زندگی گزاری۔ آپ انسانی ہمدردی، خدمت خلق اور محبت وشفقت کا ایک…

حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اکتوبر 2010ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کے اخلاق عالیہ سے متعلق حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کا ایک مضمون’’مضامین مظہر‘‘ سے منقول ہے۔ اس سے قبل حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی سیرت کے حوالہ سے حضرت شیخ صاحب کا ہی ایک مضمون 12 فروری 1999ء کے الفضل…

جذبات بروفات حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17ستمبر2010ء میں محترم پیر صلاح الدین صاحب کا ایک (غیرمطبوعہ) مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے سسر حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی وفات کے موقع پر اپنے جذبات کو قلمبند کرنے کی سعی کی ہے۔ یہ مضمون حضرت میر صاحبؓ کی دختر محترمہ امۃ البصیر شہلا صاحبہ…

حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 مارچ 2010ء میں مکرم ماجد احمد خان صاحب نے ایک مضمون میں اپنے ماموں اور سسر حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ 29 اور 30 اپریل 2007ء کی درمیانی شب حضرت میاں صاحب کی وفات ہوئی۔ قادیان میں لوگوں کا ہجوم…

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 دسمبر 2009ء میں مکرم مرزا وحید اقبال مغل صاحب کے قلم سے حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ (المعروف امّ داؤد) کی سیرۃ پر مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کے بارہ میں قبل ازیں 3 نومبر 1995ء اور 3 اپریل 2009ء کے شماروں کے اسی کالم میں بھی مضامین شائع ہوچکے ہیں۔…

محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 دسمبر 2009ء میں محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے بارہ میں مکرم مرزا ظاہر احمد صاحب کی جلسہ سالانہ امریکہ 2003ء کے موقع پر انگریزی میں کی گئی تقریر کا خلاصہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خانصاحب نے پیش کیا ہے۔ محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب28 فروری 1913ء کو قادیان…

حضرت میر محمداسحاق صاحبؓ

حضرت میر محمداسحق صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون محترم مولانا محمد حفیظ صاحب بقاپوری نے تحریر کیا تھا جسے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2010ء میں مکرّر شائع کیا گیا ہے۔ 17؍مارچ 1944ء کی شام حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کی وفات ہوئی۔ آپؓ قادیان کی ایک محبوب ہستی تھے۔ غریبوں کے غمگسار۔ محتاجوں، یتیموں،…

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ سے متعلق کچھ یادیں کچھ باتیں

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2009ء میں محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کی حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ سے متعلق بعض ایسی باتیں شامل اشاعت ہیں جو خاندان کے بزرگوں کی بیان کی ہوئی ہیں۔ محترم صاحبزادہ صاحب نے ان خیالات کا اظہار ربوہ میں ایک خصوصی تقریب میں کیا۔ آپ نے فرمایا کہ…

حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ زوجہ حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اپریل 2009ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خوشدامن حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ زوجہ حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلویؓ کا ذکر خیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ کے والد محترم میر عبدالکریم صاحب 1857ء میں ایک انگریزی رسالہ میں…

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اپریل 2009ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی سیرت کے بعض پہلو محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی پوری زندگی سلسلہ احمدیہ کی خدمت کے لئے وقف رہی اور اس پیارے وجود کی خدمت کا موقعہ اللہ تعالیٰ نے…

انٹرویو: امّ مسرور حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ مد ظلھا العالی

سہ ماہی ’’النساء‘‘ کینیڈا اپریل تا جون 2008ء میں حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ مد ظلھا العالی بنت حضرت مصلح موعودؓ کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جو آپ نے چند سال قبل MTA کیلئے ریکارڈ کروایا تھا۔ اس انٹرویو سے بعض دلچسپ تاریخی و تربیتی امور اختصار سے ہدیۂ قارئین کئے جارہے ہیں۔ سیدنا…

حضر ت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر2009ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ کا حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہاں بیگمؓ کے بارہ میں ایک نامکمل مضمون شامل اشاعت ہے ۔ سچائی اور شفقت۔ بلاشبہ میرے نزدیک ان دو لفظوں میں آپؓ کی شخصیت سمٹتی ہوئی اور پھر نور کی کرنوں کی طرح سارے روحانی وجود پر…

حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحبؓ

ماہنامہ’’ انصارﷲ‘‘ ربوہ اپریل 2008 میں حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحبؓ کے بارہ میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں: ’’20؍اکتوبر 1899ء کو خواب میں مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکاہے جس کا نام عزیز ہے…

خلفائے کرام سے متعلق ذاتی مشاہدات

ما ہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں ’’رنگ بہار‘‘ کے عنوان سے تین مضامین شائع ہوئے ہیں جن میں خلفائے کرام سے متعلق ذاتی مشاہدات بیان کئے گئے ہیں۔ پہلا مضمون جولائی 2008ء کے شمارہ میں محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کا ہے جس میں آپ اپنے ذاتی مشاہدات کا اظہار یوں…

حضرت مصلح موعودؓ کی چند یادیں

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2009ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یادوں کے حوالہ سے حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کی ایک نادر تحریرشائع ہوئی ہے۔ اسی حوالہ سے حضرت سیدہؓ کا ایک مضمون قبل ازیں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 18؍فروری 2005ء کے اسی کالم میں شامل اشاعت ہوچکا ہے۔ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ بیان…

حضرت سیدہ چھوٹی آپاؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2جولائی 2008ء میں محترم سید میر محمود احمد صاحب ناصر کے قلم سے حضرت سیدہ چھوٹی آپاؒ کے بعض اخلاق حسنہ بیان کئے گئے ہیں۔ ٭ حضرت چھوٹی آپا کو جن خدمات کی توفیق ملی ان میں سر فہرست وہ قلمی کام ہے جو حضر ت مصلح موعودؓ کی نگرانی میں آپ…

خلفائے سلسلہ کی ازواج

امر الٰہی کے مطابق حضرت مسیح موعودؑ نے ہو شیارپور میں 1886ء میں جو چلّہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے آپؑ کی متضرعانہ دعاؤں کو قبول فرمایا اور اسلام کی سربلندی کے متعلق آپؑ کو غیب کی خبروں سے نوازا اور بتایا کہ آپؑ کی مبارک نسل کو بھی اس کارخیر کی خوب توفیق ملے…

وہی ہے قادر یہ پھر بتایا ، کہ جس نے تھاما نظام تجھ کو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اپریل 2008 ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وہی ہے قادر یہ پھر بتایا ، کہ جس نے تھاما نظام تجھ کو وہ کھینچ لایا ہے خلوتوں سے بنایا جس نے امام تجھ کو چمن میں ہے اب بہار…

حضرت سیّدہ امتہ السبوح بیگم صاحبہ مد ظلہا کی خلفاء کرام سے وابستہ چند یادیں

حضرت سیّدہ امتہ السبوح بیگم صاحبہ مد ظلہا (حرم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز) کے چار خلفائے احمدیت کے ساتھ روحانیت کے عظیم رشتے کے علاوہ جسمانی قریبی رشتہ داریوں کے بندھن بھی وابستہ ہیں۔ آپ کو اِن بابرکت وجود وں کے اعلیٰ اور پاک خصائل اور روحانی جلوے دیکھنے کے مواقع حاصل…

تُو نے دیکھی بزم درویشاں کی ہر تیرہ شبی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25جون 2007ء میں مکرم عبدالمنان صاحب کی ایک نظم بیاد حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب شائع ہوئی ہے۔ اِس نظم سے انتخاب پیش ہے: تُو نے دیکھی بزم درویشاں کی ہر تیرہ شبی تجھ سے روشن ہر چراغ خانۂ درویش بھی مہدیٔ دوراں کے سینہ میں دھڑکتا تھا جو دل تھی…

محترم پیر معین الدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍مئی 2007ء میں محترم پیر معین الدین صاحب کا ذکر خیر مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ جامعہ احمدیہ میں انگریزی اور تفسیرالقرآن کے استاد محترم پیر معین الدین صاحب M.Sc (کیمیا) تھے اور تاریخ احمدیت میں فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں خدمت کے حوالہ سے…

باغِ احمد کا گل عِذار گیا – نظم حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کے وصال پر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جون 2007ء میں ’’خوش بخت جاںنثار‘‘ کے عنوان سے حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کے وصال پر کہی گئی مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: باغِ احمد کا گل عِذار گیا قوم کا ایک شہسوار گیا بن گیا قادیان…

سر زمینِ مہدیٔ دوراں میں اک مردِ خدا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جولائی 2007ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: سر زمینِ مہدیٔ دوراں میں اک مردِ خدا کیسے موسم میں ہمیں داغِ جدائی دے گیا مصلح موعود کا لختِ جگر نور نظر چھوڑ…