حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی خدمت خلق

سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر میں حضورؒ کی خدمت خلق پر روشنی ڈالتے ہوئے مکرمہ امۃالقیوم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے دَور خلافت میں میرے والد مکرم عبدالسلام صاحب کو حضورؒ کے حفاظتی دستہ میں شمولیت کی توفیق ملتی رہی۔ ایک بار وہ حضورؒ کے ہمراہ کسی سفر پر…

داستان درویش بزبان درویش

محترم بشیر احمد مہار صاحب ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں محترم حاجی خدا بخش صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ رسالہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان جون 2004ء میں آپ نے اپنی زندگی کے بعض حالات اور درویشی کے ابتدائی زمانہ پر اختصار سے روشنی ڈالی ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ مَیں اپنے گاؤں میں ساتویں تک…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی ذاتی زندگی کے بعض دلچسپ امور (مرتبہ مکرم عبدالستار خان صاحب) حضورؒ کے الفاظ میں ہی پیش کئے گئے ہیں۔ ترجمہ قرآن کریم۔ فرمایا : ’’یہ تو مَیں نے خود ہی پڑھا ہے۔ کلاس میں تو ہم پڑھا کرتے تھے، استاد بھی پڑھایا کرتے تھے…

محترم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2003ء میں مکرمہ امۃالقدوس صاحبہ اپنے مضمون میں محترم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع راجن پور کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میرا آپ سے کوئی رشتہ نہ تھا لیکن آپ میرے والد کی طرح تھے۔ میرے والد تھرپارکر میں ہوتے اور بہت دیر بعد گھر آنا…

حضرت بابو قاسم الدین صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت بابو قاسم الدین صاحب رضی اللہ عنہ کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور آپ صاحب رؤیا و کشوف بزرگ تھے۔ تقسیم ہند کے وقت ضلع سیالکوٹ میں امیر جماعت تھے۔ مہاجرین کی بہت مدد کی توفیق پائی۔ ضلع گورداسپور قریب ہونے کی وجہ سے احمدیوں کی بڑی تعداد نے بھی سیالکوٹ کا رُخ کیا…

افراد جماعت احمدیہ میں پاک تبدیلیوں کے ایمان افروز نظارے

حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا قول ہے: ’’ہرایک درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے‘‘۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’اس درخت کو اس کے پھلوں سے اور اس نیّر کو اس کی روشنی سے شناخت کروگے‘‘۔ حضرت مسیح موعودؑ پر ایمان لانے کے نتیجہ میں جو پاکیزہ تبدیلیاں افراد میں پیدا…

محترم میر مسعود احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اپریل 2003ء میں مکرم عبدالباری صاحب اپنے مضمون میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ جب آپ کوپن ہیگن میں مربی تھے تو وہاں پہنچنے والے احمدیوں کی ہر ممکن مدد اور خدمت پر مستعد رہتے۔ جب مَیں وہاں پہنچا تو تیس کے قریب…

فضل عمر ہسپتال ربوہ میں بیگم زبیدہ بانی ونگ کا آغاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍فروری 2003ء میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کے قلم سے فضل عمر ہسپتال ربوہ میں لفٹ سمیت جدید آلات و سہولیات سے آراستہ نئے شعبہ ’’بیگم زبیدہ بانی ونگ‘‘ کے متعلق تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ فضل عمر ہسپتال ربوہ کا سنگ بنیاد 20؍فروری 1956ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے…

حضرت استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2003ء میں لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں شامل حضرت استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ کا تفصیلی ذکر خیر مکرمہ بشریٰ سمیع صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ 1901ء میں سہارنپور میں حضرت چودھری حبیب احمد صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ 7 سال کی عمر میں پہلی بار…

ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب

مکرم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب کا ذکر خیر قبل ازیں 6؍دسمبر 2002ء کے شمارہ کے اسی کالم میں ہوچکا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍مارچ 2003ء میں مکرم ڈاکٹر صاحب کے بارہ میں مکرم محمد صدیق گورداسپوری صاحب لکھتے ہیں کہ آپ تیسرے ڈاکٹر تھے جو سیرالیون پہنچے۔ 30؍جون 1971ء کو آپ وہاں تشریف لائے…

محترم ملک رشید احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2003ء میں مکرم ملک رشید احمد صاحب سابق امیر ضلع اٹک کا ذکر خیر کرتے ہوئے اُن کی اہلیہ مکرمہ انیقہ رشید صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ قیام پاکستان کے بعد محترم ملک صاحب نے فضائیہ میں ملازمت کرلی۔ اگرچہ جہاں بھی قیام کیا وہاں جماعت سے مضبوط رابطہ قائم…

مکرم عبدالوحید صاحب شہید فیصل آباد

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2003ء میں مکرم عبدالوحید صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے جنہیں 14؍نومبر 2002ء کو فیصل آباد کے ایک بازار میں دن دیہاڑے شہید کردیا گیا۔ آپ 12؍دسمبر 1971ء کو مکرم عبدالستار صاحب کے ہاں ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1989ء میں فیصل آباد بورڈ سے میٹرک پاس کیا اور 1991ء…

نور ڈونرز ایسوسی ایشن و آئی بنک

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جنوری 2003ء میں مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب نور ڈونرز ایسوسی ایشن اور آئی بنک کی رپورٹ میں بیان کرتے ہیں کہ دو سال قبل حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی منظوری سے اس کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اب تک اٹھارہ مقامات پر اس کی شاخیں قائم ہوچکی ہیں۔ 2213؍افراد نے آئی…

مجلس انصاراللہ برطانیہ کا چیرٹی ڈنر 2018ء

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین نومبر دسمبر 2018ء) مجلس انصاراللہ برطانیہ کی طرف سے ایک ملین پاؤنڈ سے زائد رقوم کے چیک مختلف رفاہی اداروں میں تقسیم کئے گئے (رپورٹ: ناصر محمود پاشا) مؤرخہ 7؍دسمبر 2018ء بروز جمعۃالمبارک کی شام مسجد بیت الفتوح مورڈن (لندن) سے متصل طاہر ہال میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس…

محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب

محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب کا ذکر خیر ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 13؍اکتوبر 1995ئ، 2؍فروری 1996ء اور 22؍نومبر 2002ء کے اسی کالم میں قبل ازیں کیا جاچکا ہے۔ ایک تفصیلی مضمون آپ کے بیٹے مکرم شریف احمد بانی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ستمبر 2002ء میں بھی شامل اشاعت ہے۔ محترم بانی…

محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید

محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید سابق امیر ضلع راجن پور کی خودنوشت سوانح 13؍جون 2003ء کے الفضل انٹرنیشنل کے اسی کالم “الفضل ڈائجسٹ” میں پیش کی جاچکی ہے۔ محترم میاں اقبال احمد صاحب شہید کے والدین شیعہ تھے اور والد تو خود بھی اعلیٰ پائے کے ذاکر تھے۔ محترم میاں اقبال احمد صاحب ربوہ…

غانا میں خدمت خلق

مکرم ایم اے لطیف شاہد صاحب سابق ہیڈماسٹر احمدیہ سکول آسکورے (غانا) نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اگست 2003ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں جماعت احمدیہ کی غانا میں خدمت خلق کے حوالہ سے ایک واقعہ بیان کیا ہے۔ غانا کا دارالحکومت اکراؔ ہے جو بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع ہے۔ دوسرا بڑا شہر…

حضرت مولوی ابوالعطاء صاحب جالندھری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 2002ء میں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی احمدنگر (نزد ربوہ) میں خدمات کے حوالہ سے مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1949ء میں حضرت مولوی صاحب کی قیادت میں جامعہ احمدیہ کا اجراء احمدنگر میں حضرت مصلح موعودؓ نے نہایت نامساعد حالات میں فرمایا۔…

حضرت چودھری محمد عبداللہ خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم عبدالمالک صاحب نے حضرت چودھری محمد عبداللہ خانصاحبؓ کے متعدد ایمان افروز واقعات رقم کئے ہیں۔ حضرت چودھری صاحبؓ جب روپڑ میں سرکاری نوکری پر متعین ہوکر آئے تو ایک ہوشیار غیراحمدی نے کسی احمدی سے اخبار الفضل لیا اور اُسے اپنی سامنے…

محترم مکھیا قمرالدین صاحب

محترم منشی قمرالدین مکھیا صاحب قصبہ انچولی ضلع میرٹھ کے ساکن تھے۔ والد کا نام ممتاز علی تھا۔ آپ کے آباؤاجداد سمرقند سے ہجرت کرکے یوپی میں آکر آباد ہوئے اور بالآخر دہلی سے پچاس میل دُور واقع قصبہ انچولی کو مستقل مسکن بنالیا۔ محترم منشی صاحب کے والد آپ کے بچپن میں ہی وفات…

جماعت احمدیہ اور خدمت انسانیت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ملینئم نمبر 2000ء میں جماعت احمدیہ اور خدمت انسانیت کے حوالہ سے مکرم مولوی برہان احمد ظفر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ’’ہمارا یہ اصول ہے کہ کُل بنی نوع کی ہمدردی کرو۔ اگر ایک شخص ایک ہمسایہ ہندو کو دیکھتا ہے کہ…

محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مارچ 2001ء میں شامل اشاعت ایک مضمون (مرتبہ:مکرم فخرالحق شمس صاحب ) میں محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب کے امریکہ میں قیام کے بارہ میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نقل کیا گیا ہے:- ’’آپ کا امریکہ کا دَور امارت سب پہلوؤں سے بہت مبارک ثابت…

محترم ملک بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍فروری 2001ء میں مکرمہ حمیدہ بشیر صاحبہ (ہمشیرہ محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب) اپنے شوہر مکرم ملک بشیر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ محترم ملک عطاء محمد صاحب آف ساہیوال کے فرزند تھے جو آپ کے بچپن میں ہی فوت ہوگئے۔ چنانچہ آپ سب بہن بھائیوں کی…

مظلوم کشمیریوں کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمات

جب انگریزوں نے گلاب سنگھ ڈوگرہ کے ہاتھ کشمیری قوم کو 75 لاکھ روپیہ میں بیچ دیا۔ پھر کشمیریوں کو نہ اپنی زمین پر کوئی حق رہا نہ جان پر۔ گلاب سنگھ ڈوگرہ پنجاب کا وزیراعظم تھا۔ اُس نے انگریزوں سے سازباز کرکے پنجاب پر انگریزوں کا قبضہ کرادیا اور اس غداری کے عوض 75ہزار…

حضرت میر محمد اسحق صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جولائی 2002ء میں حضرت میر محمد اسحق صاحبؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سید میر محمود احمد ناصر صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ ایک بزرگ اپنی ملازمت کے سلسلہ میں قادیان سے باہر رہتے تھے۔ اُن کی والدہ قادیان میں سکونت پذیر تھیں۔ یہ بزرگ ہر ماہ اپنی تنخواہ کا ایک…

محترم مولانا بشیر احمد خادم صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 6؍ستمبر 2001ء میں محترم مولانا بشیر احمد خادم صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سید قیام الدین برق صاحب مبلغ سلسلہ رقمطراز ہیں کہ آپ ایک عاشق احمدیت عالم دین اور سچے داعی الی اللہ تھے۔ مَیں نے کئی تبلیغی مواقع پر آپ سے راہنمائی حاصل کی۔ آپ فرمایا کرتے…