نیپال، بھوٹان اور سکم میں تبلیغ

جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں مکرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی وکیل اعلیٰ تحریک جدید کے قلم سے شامل اشاعت ایک مضمون میں تحریک جدید بھارت کے تحت نیپال، بھوٹان اور سکم میں تبلیغی مساعی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ ہندوستان کے صوبوں یوپی،بنگال اور بہار سے ملحق آزاد ملک نیپال کی…

محترم ڈاکٹر محمد اسحاق خلیل صاحب

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ کے خلافت نمبر 2008ء میں محترم ڈاکٹر محمد اسحاق خلیل صاحب (ابن محترم الحاج محمد ابراہیم خلیل صاحب سابق مبلغ اٹلی و مغربی افریقہ) کا ذکرخیر مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم ڈاکٹر محمد اسحق صاحب 7؍مارچ 2008ء کو 73سال کی عمر میں سوئٹزرلینڈ میں وفات…

حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ سیرت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا 16؍فروری 2007ء کا شمارہ ’’مصلح موعود نمبر‘‘ ہے۔ اس میں حضورؓ کی سیرۃ پر مکرم مولوی عبدالرحمن انور صاحب کا ایک مضمون بھی شامل اشاعت ہے جو ماہنامہ ’’خالد‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت المصلح الموعود کی ساری زندگی دعوت الی اللہ کے لئے ہی وقف تھی۔ ہر…

حضرت سید تفضل حسین صاحبؓ اٹاوی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2007ء میں حضرت سید تفضّل حسین اٹاوی صاحبؓ کا تفصیلی ذکرخیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت ہوئی تو طالبان حق کی ایک کثیر تعداد حضرت مسیح موعودؑ کی معتقد ہو چکی تھی۔ انہی میں ایک حضرت سید تفضل حسین صاحب بھی…

محترم چوہدری منیر احمد عارف صاحب کی وفات

محترم چوہدری منیر احمد عارف صاحب مورخہ 4مارچ 2007ء کی صبح بعمر 78سال وفات پاگئے۔ آپ مکرم چوہدری مولابخش صاحب کے ہاں 2؍جنوری 1929ء کو پیدا ہوئے۔ مڈل کرکے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا اور 23؍جون 1946ء کو زندگی وقف کی۔ پھر جامعہ احمدیہ سے مورخہ 22نومبر 1956ء کو شاہد کی ڈگری حاصل کی۔…

محترم مولانا محمد صادق سماٹری صاحب کے بعض ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍نومبر 2006ء میں مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب کے قلم سے اُن کے والد محترم مولانا محمد صادق سماٹری صاحب کے بعض ایمان افروز واقعات شامل اشاعت ہیں۔ ٭ جنگ عظیم دوم کے دوران جب انڈونیشیا میں جنگ کی وجہ سے ہندوستان سے والد صاحب کا الاؤنس آنا بند ہوگیا تو آپ کو…

محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب

جماعت احمدیہ کے عربی رسالہ ’’التقویٰ‘‘ لندن دسمبر 2006ء میں محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب کے بارہ میں مکرم موسیٰ اسعد عودہ صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے۔ جس کا اردو ترجمہ مکرم پروفیسر سلطان اکبر صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2007ء کی زینت ہے۔ ہمارے محبوب و معزز استاد مولانا…

محترم مولانا ظہور حسین صاحب مجاہد بخارا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2006ء میں محترم مولانا ظہور حسین صاحب کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جو دسمبر 1977 ء میں رسالہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میری پیدائش غالباً 1899ء کی ہے۔ ہم تین بھائی تھے۔ میرے والد محترم شیخ حسن بخش صاحب میرے بچپن میں ہی…

محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2006ء میں مکرمہ ش متین سجاد صاحبہ اپنی ممانی محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم مولانا نذیر احمد مبشر صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ہماری ممانی جان حضرت بھائی محمود احمد صاحب کی پہلوٹھی اولاد تھیں۔ آپ 1914ء میں پیدا ہوئیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ نے آپ…

جاپان میں تبلیغ کے لئے حضرت مسیح موعودؑ کی خواہش

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2006ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب کا مرتّب کردہ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اُس قلبی خواہش کو پیش کیا گیا ہے جس کا تعلق جاپان میں دعوت الی اللہ سے ہے۔ ٭ 7؍اگست 1902ء کو ایڈیٹر الحکم نے عرض…

معجزانہ الٰہی حفاظت کے نظارے

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ جون 2006ء میں معجزانہ الٰہی حفاظت کے ایسے واقعات (مرسلہ:انصر حسین صاحب) شائع کئے گئے ہیں جو مکرم مولوی محمد صدیق صاحب گورداسپوری نے بیان کئے ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ : ٭ دسمبر 1958ء میں منروویا (لائبیریا) میں قیام کے دوران میرے اہل وعیال بھی میرے ساتھ تھے۔ احمدیہ مرکز لکڑی کی…

حضرت میاں محمد حیات صاحب ؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2006ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت میاں محمد حیات صاحبؓ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں محمد حیات صاحب ولد نظام الدین صاحب موضع چک جانی ضلع جہلم میں قریباً 1864ء میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرکے ریلوے پولیس میںملازم ہوگئے۔ 1892-93ء میں آپ…

حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب

حضرت مولانا عبدالمالک خانصاحب کے ذکرخیر پر مشتمل آپ کی بیٹی مکرمہ ڈاکٹر نصرت جہاں صاحبہ کا ایک بہت عمدہ مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ 21 و 22جون 2006ء میں شامل اشاعت ہے۔ جب خشک پتے سڑک پر اور نئے پتے درختوں پر نظر آتے ہیں تو مجھے اپنے ابا جان کی آواز کی باز گشت سنائی…

حضرت حاجی غلام احمد صاحبؓ آف کریام

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2006ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے حضرت حاجی غلام احمد صاحب ؓ کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں بھی آپؓ کا ذکر خیر ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 16؍اگست 1996ء کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ حضرت حاجی غلام احمد 1875 ء میں موضع کریام…

حضرت سید میر محمد اسحق صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ دسمبر 2005ء اور 25 و 27ستمبر 2006ء میں مکرم محمد داؤد صاحب کے مرتب کردہ تفصیلی مضمون میں حضرت میر محمد اسحق صاحبؓ کی سیرۃ کے مختلف ایمان افروز پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ذیل میں صرف وہی واقعات بیان کئے جارہے ہیں جو قبل ازیں اس کالم میں بیان…

محترم ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب

اسپرانٹو زبان کو پروفیسر ڈاکٹر ضامن ہوف نے بین الاقوامی رابطہ کی غرض سے 1887ء میں رائج کیا تھا۔ اس زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ پہلی بار محترم ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب کو کرنے کی توفیق ملی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍دسمبر 2005ء میں محترم ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب کا ذکرخیر (مرسلہ: مکرم قریشی محمد…

محترم فواد محمد کانو صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2006ء میں مکرم مولانا خلیل احمد مبشر صاحب مربی سلسلہ کی رقم شدہ چند یادیں شائع ہوئی ہیں جن سے محترم فواد محمد کانو صاحب کا ذکرخیر مقصود ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ 1974ء میں جب پاکستان میں جماعت احمدیہ کے خلاف ایک ظالمانہ مہم کا آغاز ہوا تو ہم نے…

محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر غانا کے قلم سے محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ جب مَیں ٹی آئی احمدیہ سیکنڈری سکول کماسی کا طالبعلم تھا تو محترم بشارت احمد بشیر صاحب بھی کماسی میں مقیم تھے۔…

حضرت مولانا نذیر احمد مبشر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍جون 2006ء میں مکرم عبدالحلیم سحر صاحب کے قلم سے حضرت مولانا نذیر احمد مبشر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو دراصل ایسے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ہے جو مضمون نگار نے حضرت مولوی صاحب سے سنے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں اسی کالم کے متعدد مضامین میں…

حضرت ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحبؓ

حضرت ڈاکٹر کیپٹن حافظ بدرالدین احمد صاحبؓ 1898ء میں حضرت خانصاحب مولوی فرزند علی صاحبؓ (سابق ناظر اعلیٰ) کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1900ء میں آپؓ کے داداحضرت حکیم مولوی عمر دین صاحبؓ نے قادیان جاکر مع دیگر افراد خاندان دستی بیعت کا شرف حاصل کیا تو اُس وقت ڈاکٹر صاحبؓ بھی ساتھ تھے۔ بعد میں…

محترم میاں محمد صفدر لانگ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍نومبر 2006ء میں مکرمہ ف۔ا۔ لانگ صاحبہ کے قلم سے اُن کے نانا کے بھائی محترم میاں محمد صفدر صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب لانگ ضلع جھنگ کے رہائشی تھے۔ 1955ء میں چودہ سال کی عمر میں ایک روز چارہ کاٹ رہے تھے کہ ایک کاغذ ملا…

محترم سید ولی اللہ شاہ صاحب

محترم سید ولی اللہ شاہ صاحب سابق مربی سلسلہ مشرقی افریقہ 28؍ستمبر 2006 کو لاہور میں وفات پاگئے۔ آپ 22؍دسمبر 1924ء کو محترم سید محمد لطیف شاہ صاحب آف لاہور کے ہاں پیدا ہوئے۔ میٹرک اور مولوی فاضل کرنے کے بعد 1944ء میں زندگی وقف کردی۔ 1945ء میں مشرقی افریقہ بھجوائے گئے جہاں گیارہ سال…

مکرم ہارون جالو صاحب

مربی سلسلہ سیرالیون مکرم ہارون جالو صاحب 14؍ستمبر 2006ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے جامعہ احمدیہ ربوہ سے 1987ء میں مبشر کی ڈگری حاصل کی تھی اور نہایت اخلاص، فدائیت اور مستعدی کے ساتھ اپنے مفوضہ فرائض سرانجام دیتے رہے تھے۔ آپ موصی تھے لہٰذا تدفین سیرالیون کے مقبرہ موصیان میں عمل میں آئی۔ حضرت…

محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب

بزرگ مربی سلسلہ محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب 24؍اگست 2006ء وفات پاگئے۔ آپ 5؍مئی 1923ء کو قادیان میں مکرم علم الدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ 5؍مارچ 1946ء کو وقف قبول ہوا۔ آپ کی دینی خدمات کا عرصہ نصف صدی سے زائد ہے۔ اردو، پنجابی، سواحیلی، عربی، فارسی، عبرانی، انگریزی اور لوگنڈا زبانوں پر…

ملک مشتاق احمد صاحب سگُّو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل 06 20ء میں مکرم حفیظ احمد خالد صاحب اور 28؍جون 2006ء کے شمارہ میں مکرم حکیم محمد افضل فاروقی صاحب کے قلم سے محترم ملک مشتاق احمد صاحب سگّو کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم سگّو صاحب1945ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ملک اللہ ڈیوایا صاحب سگّو اپنے علاقہ…

مکرم خورشید پربھاکر صاحب درویش قادیان کے ناقابل فراموش واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مارچ 2006ء میں مکرم خورشید پربھاکر صاحب (درویش قادیان) کے قلم سے چند ناقابل فراموش واقعات بیان ہوئے ہیں۔ آپ تقسیم ہند کے ایام میں اپنے آبائی گاؤں (ضلع فیصل آباد، پاکستان) آئے ہوئے تھے جہاں آپ کی اہلیہ اپنے اکلوتے بیٹے کو چھوڑ کر وفات پاگئیں۔ چند دن بعد آپ قادیان…