حضرت فاطمۃالزھرا رضی اللہ عنہا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20ستمبر2010ء میں مکرمہ ش۔انجم صاحبہ کے قلم سے حضرت فاطمۃالزھراؓ کی سیرۃ و سوانح پر مشتمل ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت خدیجۃالکبریٰ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہر ا ؓ کی کنیت امّ الحسنین تھی کیونکہ آپؓ حضرت امام حسن ؓ اور حضرت…

محترم چودھری غلام سرور وڑائچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 مارچ 2010ء میں مکرم فرید احمد بھٹی صاحب کے قلم سے محترم چودھری غلام سرور وڑائچ صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو یکم ستمبر 2009ء کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ مکرم چودھری عنایت اللہ صاحب وڑائچ کے بیٹے تھے اور نہایت شریف النفس، مخلص اور باوفا…

محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26 اپریل 2010ء میں مکرم محمد افضل متین صاحب نے اپنے مضمون میں محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم مولانا دوست محمد صاحب دور حاضر کے چوٹی کے عالم باعمل، فقیہ، مصنف، مورخ امام، مقرر، مناظر محقق، دانشور اور سچے عاشق رسولؐ ﷺ تھے، صاحب عرفان اور…

محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23نومبر 2009ء میں مکرم مقدّس احمد صاحب اپنی والدہ محترمہ فرزنداں بی بی صاحبہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مرحومہ 26جون 2009ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئیں۔ آپ جوانی سے ہی پنجوقتہ نماز باجماعت اور نماز تہجد کی پابند تھیں۔ گاؤں کی بہت سی احمدی اور…

مکرم رانا ظفر اللہ خانصاحب کاٹھگڑھی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18دسمبر 2009ء میں مکرم رانا ظفراللہ خانصاحب کاٹھگڑھی کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم عبدالسمیع خان صاحب (ریٹائرڈ ہیڈماسٹر) لکھتے ہیں کہ رانا ظفر اللہ خاں صاحب ولد مکرم چوہدری محمد حسین صاحب 12 نومبر 2009ء کو ایک ہفتہ بیمار رہنے کے بعد 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تدفین بہشتی مقبرہ…

دیار رحمت میں رہنے والو یہ دن ہیں فیضان ایزدی کے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 14؍ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اختر صاحب کے کلام بعنوان ’’ماہ مبارک کے آخری ایام‘‘ سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: دیار رحمت میں رہنے والو یہ دن ہیں فیضان ایزدی کے نشاط و تسکیں کے جام بھر لو ۔ کھلے ہیں در بزم سرمدی کے یہ دلنشیں دامن تلطّف ۔…

جھولی میں لے کے برکتیں رمضان آ گیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 7؍ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ڈاکٹرفہمیدہ منیر صاحبہ کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: جھولی میں لے کے برکتیں رمضان آ گیا اک ماہ میں لوٹ جائے گا مہمان آ گیا ہوتا ہے آسماں سے فرشتوں کا پھر نزول دروازے کھول دیجئے ذیشان آ گیا اپنی عبادتوں کو سنوارو خدا…

مکرم محمود احمد صاحب بھٹی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20اگست 2009ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب نے اپنے مضمون میں مکرم محمود احمد بھٹی صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ مکرم محمود احمد صاحب بھٹی ابن مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب بھٹی 29 ستمبر 2008ء کو ایک حادثہ میں وفات پا گئے۔ آپ ایک مثالی خادم تھے۔ 2000ء میں خاکسار…

محترم چوہدری عبد اللہ خانصاحب کاٹھگڑھی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20اگست 2009ء میں مکرم رانا منیب احمد خان صاحب نے اپنے نانا محترم چودھری عبداللہ خانصاحب کاٹھگڑھی کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چوہدری عبداللہ خاں کاٹھگڑھی ولد محترم چوہدری خواجہ خاں صاحب کاٹھگڑھی 1910ء میں ضلع ہوشیارپور کے قصبہ کاٹھگڑھ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا خاندان 1900ء میں احمدی ہوا تھا۔ آپ…

محترمہ رسول بیگم صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2009ء میں محترمہ رسول بیگم صاحبہ اہلیہ محترم عطاء اللہ صاحب درویش قادیان کا ذکرخیر اُن کی نواسی کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ 1924ء میں گاؤں رحمت خان ضلع شیخوپورہ میں محترم میاں مہردین صاحب کے ہاں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد معذور تھے۔ حضرت مصلح موعودؓ نے آپ…

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی راتوں کی کیفیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ر بوہ 5نومبر 2009ء میں مکرّر شائع ہونے والے ایک پرانے مضمون میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی کیفیت کو حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب ہلالپوری نے بیان کیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے دن اور راتیں اگرچہ اس امر میں یکساں ہیں کہ آپؐ کی…

محترم چودھری شمس الدین صاحب

محترم چودھری شمس الدین صاحب کا ذکرخیر اُن کے پوتے مکرم منتظر احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 دسمبر 2009ء میں شامل اشاعت ہے۔ محترم چودھری شمس الدین صاحب 1938ء میں بھارت کے شہر خانپور کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد گوجرانوالہ کے گاؤں چک پٹھان میں رہائش…

صحابہؓ رسولؐ کا تعلق باللہ اور ذوق عبادت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2009ء میں مکرم عبدالستار خان صاحب کے قلم سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے تعلق باللہ، ذوق عبادت اور دلگداز دعاؤں کے حوالہ سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دلوں کو دیکھا تو محمد صلی…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا عظیم مقام

رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2010ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے عظیم مقام اور اخلاق کے بارہ میں ایک مضمون (مرتّبہ مکرم نوید احمد صاحب) شامل اشاعت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ عیسیٰ ابن مریم جب تشریف لائیں گے تو شادی کریں گے اور اُن کو اولاد دی جائے…

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کا شوقِ نماز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 جون 2010ء میں مکرم محمد افضل متین صاحب کے قلم سے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے شوقِ نماز کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ ایک خطبہ میں حضورؒ نے خود بیان فرمایا کہ مجھے وہ لمحہ بڑا پیارا لگتا ہے کہ ایک مرتبہ لندن میں نئے سال کے وقت جب سارے لوگ…

محترم چودھری محمد صادق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 جون 2010ء میں شامل اشاعت مضمون میں مکرم محمد محمود طاہر صاحب مربی سلسلہ نے اپنے والد محترم چودھری محمد صادق صاحب (واقف زندگی) کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چوہدری محمدصادق صاحب کے والد محترم الحاج میاں پیر محمد صاحب (آف مانگٹ اونچا) نے 1904ء میں بذریعہ خط حضرت مسیح…

محترم احمد حسین شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 جولائی 2009ء میں مکرم عثمان ناصر صاحب کے قلم سے آپ کے والد محترم احمد حسین شاہد صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ محترم احمد حسین شاہد صاحب کی وفات 4؍ اگست 2007ء کو ہوئی۔ آپ جامعہ احمدیہ کے شاہد ہونے کے علاوہ عربی فاضل اور اردو فاضل بھی تھے۔ دفتر…

محترم مولانا بشیر احمد قمر صا حب

محترم مولانا بشیر احمد قمر صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم عبدالرزاق بٹ صاحب مربی سلسلہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جولائی 2009ء میں بیان کرتے ہیں کہ غالباً 1972ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی تحریک پر جب خدام پاکستان کے مختلف علاقوں سے سا ئیکلوں پر سالانہ اجتماع پر تشریف لائے تو اُن میں ایک بزرگ…

حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحبؓ

ماہنامہ’’ انصارﷲ‘‘ ربوہ اپریل 2008 میں حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحبؓ کے بارہ میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں: ’’20؍اکتوبر 1899ء کو خواب میں مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکاہے جس کا نام عزیز ہے…

حضرت میاں عبد السبحان صاحبؓ ۔لاہور (یکے از صحابہ 313)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍ اپریل 2009ء میں حضرت میاں عبدالسبحان صاحبؓ آف لاہور کا مختصر ذکرخیر شامل ہے۔ حضرت میاں عبد السبحان صاحبؓ حمال تھے۔ آپ کے والد محترم عبد الغفار کشمیری کا تعلق بھاٹی دروازہ کے کشمیری خاندان سے تھا۔ حضرت میاں صاحبؓ کی بیعت 23 ؍اپریل 1889ء کی ہے۔ رجسٹر بیعت اولیٰ میں…

شاید یہ میری عمر کا ہو آخری رمضان – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ ستمبر 2008ء میں شائع ہونے والی مکرمہ امۃ الباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: شاید یہ میری عمر کا ہو آخری رمضان شاید نہ ملے پھر مجھے اس ماہ کا فیضان مولا تو مجھے حشر میں شرمندہ نہ کرنا اس بندۂ عاصی پہ بہت ہوگا یہ احسان منہ…

مکرمہ زینب بی بی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اپریل 2008ء میں مکرمہ ن۔ جہاں صاحبہ نے اپنی والدہ محترمہ زینب بی بی صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ زینب بی بی صاحبہ 1904ء میں حضرت نظام الدین صاحبؓ (بیعت 1907ء) کے ہاں پیدا ہوئیں۔ جلد ہی والدہ کی وفات ہوگئی اور آپ کی پرورش آپ کی دادی نے کی۔ 1920ء…

محترم محمد ظفر اللہ وڑائچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍نومبر 2008ء میں مکرم محمد رفیع صاحب محترم چودھری محمد ظفراللہ وڑائچ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ محترم چوہدری کے ساتھ خاکسار کا تعلق 1964ء تا 1966ء تک لیہ ضلع مظفر گڑھ میں رہا۔ ہم دونوںہم نوالہ ہم پیالہ ایک ہی مکان میں رہائش پذیر رہے موصوف ایکسائز انسپکٹر…

اٹھ رہا ہے حجاب آدھی رات – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری و فروری 2008ء میں شامل اشاعت مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب کی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اٹھ رہا ہے حجاب آدھی رات مانگ لے بے حساب آدھی رات بگوش ہوش سن لے اِنِّیْ قَرِیْب کھلا اجابت کا باب آدھی رات حصول منزل کی ہے تمنا ۔ تو…

جاگ اے شرمسار ! آدھی رات – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ ستمبر 2007ء میں شائع ہونے والی محترم چودھری محمد علی مضطرؔ عارفی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: جاگ اے شرمسار ! آدھی رات اپنی بگڑی سنوار آدھی رات وہ جو بستا ہے ذرّے ذرّے میں کبھی اس کو پکار آدھی رات بابِ رحمت کو کھٹکھٹانے دے میرے پرورگار آدھی…

مکرم ملک محمود احمد صاحب آف لاہور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍مارچ 2008ء میں مکرمہ ع۔ ص صاحبہ نے اپنے والد محترم ملک محمود احمد صاحب آف لاہور کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرم ملک محمود احمد صاحب 1923ء میں کھارا میں پیدا ہوئے۔ آپ پیدائشی احمدی تھے۔ بیس سال تک سیکرٹری ضیافت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ قرآن و حدیث کا…