محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اگست 2007ء میں مکرم مظفر احمد درانی صاحب کے قلم سے محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم مولانا بشیر احمد اختر صاحب سابق امیر و مربی انچارج کینیا سے میرا پہلا رابطہ خط کے ذریعہ اُس وقت ہوا جب 1992ء میں خاکسار کا تقرر کینیا…

محترم چوہدری منیر احمد عارف صاحب کی وفات

محترم چوہدری منیر احمد عارف صاحب مورخہ 4مارچ 2007ء کی صبح بعمر 78سال وفات پاگئے۔ آپ مکرم چوہدری مولابخش صاحب کے ہاں 2؍جنوری 1929ء کو پیدا ہوئے۔ مڈل کرکے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا اور 23؍جون 1946ء کو زندگی وقف کی۔ پھر جامعہ احمدیہ سے مورخہ 22نومبر 1956ء کو شاہد کی ڈگری حاصل کی۔…

محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب

جماعت احمدیہ کے عربی رسالہ ’’التقویٰ‘‘ لندن دسمبر 2006ء میں محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب کے بارہ میں مکرم موسیٰ اسعد عودہ صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے۔ جس کا اردو ترجمہ مکرم پروفیسر سلطان اکبر صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2007ء کی زینت ہے۔ ہمارے محبوب و معزز استاد مولانا…

محترم مولانا ظہور حسین صاحب مجاہد بخارا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2006ء میں محترم مولانا ظہور حسین صاحب کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جو دسمبر 1977 ء میں رسالہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میری پیدائش غالباً 1899ء کی ہے۔ ہم تین بھائی تھے۔ میرے والد محترم شیخ حسن بخش صاحب میرے بچپن میں ہی…

محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 ستمبر 2006ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب نے اپنے سسر محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ محترم مولانا صاحب کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 26؍جنوری 2007ء کے ڈائجسٹ کی زینت بن چکا ہے۔ محترم…

حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب

حضرت مولانا عبدالمالک خانصاحب کے ذکرخیر پر مشتمل آپ کی بیٹی مکرمہ ڈاکٹر نصرت جہاں صاحبہ کا ایک بہت عمدہ مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ 21 و 22جون 2006ء میں شامل اشاعت ہے۔ جب خشک پتے سڑک پر اور نئے پتے درختوں پر نظر آتے ہیں تو مجھے اپنے ابا جان کی آواز کی باز گشت سنائی…

محترم فواد محمد کانو صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2006ء میں مکرم مولانا خلیل احمد مبشر صاحب مربی سلسلہ کی رقم شدہ چند یادیں شائع ہوئی ہیں جن سے محترم فواد محمد کانو صاحب کا ذکرخیر مقصود ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ 1974ء میں جب پاکستان میں جماعت احمدیہ کے خلاف ایک ظالمانہ مہم کا آغاز ہوا تو ہم نے…

محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر غانا کے قلم سے محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ جب مَیں ٹی آئی احمدیہ سیکنڈری سکول کماسی کا طالبعلم تھا تو محترم بشارت احمد بشیر صاحب بھی کماسی میں مقیم تھے۔…

حضرت مولانا نذیر احمد مبشر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍جون 2006ء میں مکرم عبدالحلیم سحر صاحب کے قلم سے حضرت مولانا نذیر احمد مبشر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو دراصل ایسے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ہے جو مضمون نگار نے حضرت مولوی صاحب سے سنے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں اسی کالم کے متعدد مضامین میں…

مکرم ہارون جالو صاحب

مربی سلسلہ سیرالیون مکرم ہارون جالو صاحب 14؍ستمبر 2006ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے جامعہ احمدیہ ربوہ سے 1987ء میں مبشر کی ڈگری حاصل کی تھی اور نہایت اخلاص، فدائیت اور مستعدی کے ساتھ اپنے مفوضہ فرائض سرانجام دیتے رہے تھے۔ آپ موصی تھے لہٰذا تدفین سیرالیون کے مقبرہ موصیان میں عمل میں آئی۔ حضرت…

محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب

بزرگ مربی سلسلہ محترم مولانا جلال الدین قمر صاحب 24؍اگست 2006ء وفات پاگئے۔ آپ 5؍مئی 1923ء کو قادیان میں مکرم علم الدین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ 5؍مارچ 1946ء کو وقف قبول ہوا۔ آپ کی دینی خدمات کا عرصہ نصف صدی سے زائد ہے۔ اردو، پنجابی، سواحیلی، عربی، فارسی، عبرانی، انگریزی اور لوگنڈا زبانوں پر…

مکرم فواد محمد کانو صاحب

مکرم فواد محمد کانو صاحب مربی سلسلہ سیرالیون یکم جنوری 2006ء کو دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر شہید ہوگئے۔ آپ یکم جنوری 1956ء کو روکوپور (سیرالیون) کے قریب ایک گاؤں Matantuمیں پیدا ہوئے۔ روکوپور کے احمدیہ سکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ 1974ء میں قبول احمدیت کی سعادت پائی اور 1975ء میں اپنی زندگی وقف…

محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29اکتوبر 2005ء میں مکرم پروفیسر حمید احمد صاحب کے قلم سے جماعت کے ایک بزرگ، مفتی سلسلہ اور جید عالم دین محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب کا ذکر خیر شائع ہوا ہے جو مضمون نگار کے سسر بھی تھے۔ محترم مولانا صاحب 27؍اپریل 2005ء کو تقریباً 94سال کی عمر میں برمنگھم…

حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب

حضرت مولاناعبدالمالک خانصاحب کی وفات پر ان کی سب سے بڑی بیٹی مکرمہ فرحت الہ دین صاحبہ مرحومہ نے یہ مضمون رقم کیا تھا جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 و 28اکتوبر 2005ء میں شائع ہوا ہے۔ ایک شفیق مہربان اور بے مثال باپ جن کا محض باپ ہونا تو خاص خوبی کی بات نہ ہوتی…

مکرم قریشی سعید احمد صاحب اظہر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 ستمبر 2005ء میں مکرم محمود احمد قریشی صاحب اپنے تایازاد بھائی مکرم قریشی سعید احمد صاحب اظہر مربی سلسلہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ حضرت ماسٹر محمد علی صاحب اظہرؓ کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ قادیان میں 1930ء میں پیدا ہوئے۔ مڈل کے بعد 1945ء میں…

حضرت مولانا عبد المالک خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 و 30جون 2005ء اور 2؍جولائی 2005ء میں حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب مرحوم کی خودنوشت سوانح حیات شائع ہوئی ہے جو آپ نے مئی 1968ء میں قلمبند فرمائی تھی۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہرؓ 1900ء میں احمدی ہوئے۔ پہلے سرکاری محکمہ آبکاری…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جولائی 2005ء میں مکرمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ اہلیہ مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب مرحوم مربی سلسلہ کی اپنی شوہر کے متعلق یادوں پر مشتمل ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جسے مکرمہ شازیہ انجم صاحبہ نے مرتّب کیا ہے۔ مکرمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میں ایم اے عربی کے فائنل…

مکرم میر عبد الرشید تبسم صاحب کی وفات

مکرم میر عبدالرشید تبسم صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ 22؍اگست 2005ء کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔ آپ نے جولائی 1968ء میں جامعہ احمدیہ سے شاہد پاس کیا اور پھر پاکستان میں بہاولپور، حیدرآباد، کراچی، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ اور اٹک میں کام کرنے کے…

محترم ابو المنیر نورالحق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جون 2005ء میں مکرم پروفیسر راجا نصر اللہ خان صاحب کے قلم سے محترم ابوالمنیر نورالحق صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم مولانا ابوالمنیر صاحب بیان فرمایا کرتے تھے کہ ’’ہمارے گھر کے حالات سازگار نہیں تھے اور والد صاحب مجھے تعلیم بھی نہیں دلواسکتے تھے، جب ہم…

مکرم قریشی سعید احمد اظہر صاحب

سلسلہ کے قدیمی خادم مکرم قریشی سعید احمد اظہر صاحب مربی سلسلہ مورخہ 6 جون 2005ء کو بعمر 75 سال وفات پاگئے۔ آپ دو سال سے زائد عرصہ سے کینسر اور فالج کی وجہ سے صاحب فراش تھے۔ صبر کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کرتے رہے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔ آپ قادیان میں…

محترم مولانا ملک غلام نبی شاہد صاحب

سابق مربی سلسلہ محترم مولانا ملک غلام نبی شاہد صاحب مورخہ 24مئی 2005ء کو بیلجیم میں بعمر 75 سال وفات پاگئے۔ آپ کا جسد خاکی ربوہ میں لایا گیا اور بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ آپ مورخہ 13 جنوری 1930ء کو خرادیاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم حسن محمد صاحب معلم…

گیمبیا میں میرا پہلا دن

محترم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم کی بطور مبلغ گیمبیا میں پہلے دن کی خودنوشت روداد روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19مارچ 2005ء میں شامل اشاعت ہے۔ گیمبیا، مغربی افریقہ میں سلطنت برطانیہ کی سب سے پہلی نو آبادی تھی اور اس کو فتح کرنے کے بعد برطانیہ نے سیرالیون، گولڈ کوسٹ (غانا) اور نائیجیریا پر…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

مکرم شکیل احمد صاحب صدیقی مربی سلسلہ برکینافاسو (ابن مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب) یرقان کے حملہ کی وجہ سے یکم فروری 2005ء کو بورکینافاسو میں بعمر 29 سال وفات پاگئے۔ آپ حضرت حکیم محمدصدیق صاحبؓ آف میانی کے پوتے تھے۔ مکرم صدیقی صاحب 11؍اکتوبر 1974ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد وقف…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍ستمبر 2005ء میں مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب نے ایک مضمون میں اپنے بھائی مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب کے حالات زندگی اور اعلیٰ اخلاق پر روشنی ڈالی ہے۔ 1990ء کے رمضان المبارک میں مکرم شکیل صدیقی صاحب نے مسجد بیت الحمد سمن آباد لاہور میں اعتکاف کیا اور پھر میٹرک کے…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 2005ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم حامد مقصود عاطف صاحب مربی سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ سب سے اعلیٰ خوبی جو مَیں نے مشاہدہ کی وہ مکرم شکیل صدیقی صاحب کا خلافت سے عشق تھا۔ حضور انور کے دورۂ بوبوجلاسو کے دوران ان کی اہلیہ شدید علیل اور ہسپتال…

محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 25؍فروری 2005ء میں مکرمہ راضیہ سید صاحبہ نے اپنے والد محترم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب کے تفصیلی حالات اور اُن کی نیک سیرت کے واقعات قلمبند کئے ہیں۔ محترم سید احمد علی شاہ صاحب بطور مربی کراچی، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خاں، مظفر گڑھ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا…