حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحبؓ 1882ء میں سنور (ریاست پٹیالہ) میں حضرت محمد موسیٰ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ نقشہ نویسی کی تعلیم حاصل کی اور پٹیالہ میں ملازم رہے۔ 1915ء میں حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر 26؍صحابہ کرام کی غیرمطبوعہ روایات آپؓ نے کتابی شکل میں شائع کیں۔ ایک کتاب ’’تجلی قدرت‘‘…

حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خانصاحب رضی اللہ عنہ

حضرت چودھری سر محمد ظفر اللہ خانصاحبؓ کی پاکیزہ سیرت کے چند واقعات ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ اگست 1996ء میں محترم شمشاد احمد صاحب قمر نے بیان کئے ہیں جنہیں آپؓ کی علالت کے دوران تین ماہ کے لئے آپؓ کی خدمت کی سعادت نصیب ہوئی۔ وہ لکھتے ہیں کہ حضرت چودھری صاحب کو نماز کی بہت…

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ابھی چھوٹے بچے ہی تھے اور گھر میں کھیل رہے تھے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت اماں جانؓ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اسے ایم۔ اے کروانا۔ 19 سالہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب 1912ء میں گورنمنٹ کالج لاہور میں بی۔ اے کے ہونہار…

حضرت حافظ نور محمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت حافظ نور محمد صاحبؓ سکنہ فیض اللہ چک ان اصحاب میں سے تھے جنہیں دعویٰ سے قبل ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میسر رہی۔ آپؓ نماز تہجد کے لئے بیدار ہونے کی خاطر حضورؑ کے کمرہ میں سویا کرتے اور سیر پر بھی حضورؓ کے ہمراہ جاتے تھے۔ حضورؑ نے بعض…

حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ایک صحابی حضرت شیخ عبدالعزیز صاحبؓ تھے۔ ایک دفعہ اُن سے اُن کے ایک نابینا رشتہ دار نے یہ بیان کیا کہ ’’ڈیڑھ سال پہلے کانوں میں خشکی کی تکلیف پر حکیم قطب الدین صاحب نے مجھے بلاناغہ دودھ پینے کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن میری غربت کا…

حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ

فروری 1920ء کے دوسرے ہفتہ میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ نے فلاڈلفیا (امریکہ) میں احمدیت کا پودا لگایا۔ یہ بھی آپ کی وہ منفرد خدمت تھی جس کی بنا پر آپ کا اسم گرامی مشہور ومقبول ہوا۔ مجلس انصار اللہ امریکہ کا ترجمان سہ ماہی ’’النحل‘‘ (موسم گرما 96ء) حضرت مفتی…

حضرت حافظ حامد علی صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانیؓ جب مارچ 1893ء میں پہلی بار قادیان تشریف لے گئے تو مزدور کے راستہ بھول جانے کی وجہ سے ساری رات چلتے رہنے کے بعد بوقت سحر قادیان پہنچے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فوراً آپؓ کھانے کا انتظام فرمایا اور خود ہی بستر لے کر آئے اور…

حضرت سید محمد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت سید محمد شاہ صاحبؓ 25؍ ستمبر 1959ء کو 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ آپ لڑکپن میں ہی اپنے خسر حضرت سید محمود شاہ صاحب کے پاس آ گئے تھے جو فتحپور کے پہلے احمدی تھے اور 94-1893ء میں احمدی ہوئے تھے۔ 1897ء اور 1900ء کے درمیانی عرصہ میں آپؓ بھی احمدی…

حضرت حاجی غلام احمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت حاجی غلام احمد صاحبؓ آف کریام ضلع جالندھر 76-1875ء میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے نماز کے عادی اور تہجد گزار تھے۔ حضرت میاں کریم بخش صاحبؓ نے آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی چند کتب پڑھنے کے لئے دیں جن کے مطالعہ کے بعد آپؓ نے استخارہ کیا اور تصدیق میں…

حضرت بابو فقیر علی صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت بابو فقیر علی صاحبؓ نے 1905ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کی۔ حضرت مولوی نذیر احمد علی صاحب مبلغ سلسلہ مغربی افریقہ آ پؓ کے فرزند تھے۔ وہ 1955ء میں سیرالیون میں ہی فوت ہوئے اور وہیں دفن ہوئے۔ حضرت بابو فقیر علی صاحبؓ نے میٹرک کے بعد…

حضرت مولوی عبدالغنی صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی عبدالغنی صاحب رضی اللہ عنہ اپنے والد حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی رضی اللہ عنہ کی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ممتاز صحابہ میں شامل تھے آپؓ کا نمبر 190 ہے۔ آٹھ نو سال کی عمر میں ایک دفعہ اپنی والدہ کے ہمراہ حضور علیہ السلام کی خدمت میں بھی…

حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حرم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام 1865ء میں حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئیں جو محکمہ انہار میں اوور سیر تھے اور ان کی دیانت داری اور راست بازی کا محکمہ بھر میں شہرہ تھا آپ کی پیدائش گھر کے لئے…

حضرت مولوی حسن علی صاحب بھاگلپوری رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی حسن علی صاحب رضی اللہ عنہ بھاگلپور صوبہ بہار کے رہنے والے تھے اور پٹنہ ہائی سکول میں ہیڈماسٹر تھے۔ عابد و زاہد، بڑے فصیح البیان واعظ اور اعلیٰ درجہ کے اوصاف سے متصف تھے۔ لوگ آپ کو صدی کا مجدد بھی خیال کرنے لگے تھے۔ پھر آپؓ ملازمت ترک کر کے دین…

حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ

حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ 1866ء یا 1867ء میں پیدا ہوئے۔ 1893ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت سے فیضیاب ہوئے اور 1900ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپؓ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹیؓ کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔ خلافت اولیٰ کے دور میں آپ کو قادیان…

حضرت میاں نور محمد کھوکھر صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍ اپریل 1996ء میں حضرت میاں نور محمد صاحب کھوکھرؓ کے قبول احمدیت کا ذکر تاریخ احمدیت سے منقول ہے۔ آپ کے دل میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کا شوق دعا کے نتیجہ میں پیدا ہوا۔ چنانچہ ایک احمدی دوست کے ساتھ ملتان سے قادیان گئے جہاں چند…

حضرت مولوی غلام رسول صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی غلام رسول صاحب رضی اللہ عنہ، حضرت سید صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید رضی اللہ عنہ کے مرید تھے۔ 1902ء میں خوست (افغانستان) سے آکر قبول حق کی سعادت پائی۔ کچھ عرصہ کے بعد آپؓ کے والد قادیان آئے اور خود بھی احمدیت قبول کرنے کے بعد آپؓ کو اپنے ہمراہ لے گئے۔…

حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت (صاحبزادی سیدہ نواب) مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا بنت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام 2؍مارچ 1897ء کو پیدا ہوئیں۔ پیدائش سے قبل حضورؑ کو بشارت دی گئی کہ یہ زیورات میں نشو و نما پائیں گی۔ 1901ء کے ایک الہام میں انہیں ’’نواب مبارکہ بیگم‘‘ کا لقب عطا ہوا۔ لجنہ کی ابتدائی…

حضرت ملک مولا بخش صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت ملک مولا بخش صاحب رضی اللہ عنہ 1879ء میں پیدا ہوئے۔ 1893ء میں حضرت اقدس علیہ السلام کی زیارت امرتسر میں کی جب حضورؑ مباحثہ آتھم کے سلسلہ میں وہاں قیام فرما تھے۔ 1899ء میں آپؓ بیمار ہوئے اور ڈاکٹروں کے لا علاج قرار دئے جانے پر حضرت مولوی نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ…

حضرت مولوی غلام رسول صاحب راجیکی رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی غلام رسول صاحب رضی اللہ عنہ 1877ء یا 1879ء میں راجیکی ضلع گجرات میں ایک بزرگ صوفی گھرانہ میں تولد ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کی والدہ نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ ایک چراغ روشن ہوا ہے جس کی روشنی سے تمام گھر جگمگا اٹھا ہے۔ لڑکپن سے ہی آپ…

حضرت مولوی وزیر الدین صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’ الفضل‘‘ ربوہ 21؍مارچ 1996ء میں حضرت مولوی وزیر الدین صاحب رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر آپؓ کے پوتے محترم حکیم دین محمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ ’’ براہین احمدیہ‘‘ کے مطالعہ کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معتقد ہوئے اور حضورؑ کے دعویٰ…

حضرت منشی کرم علی صاحب رضی اللہ عنہ

ایک وقت تھا کہ قادیان میں کوئی پریس تھا نہ کاتب۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو طباعت کے لئے امرتسر جانا پڑتا تھا اور اکثر حضور پاپیادہ ہی تشریف لے جاتے۔ ان دقّتوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے قادیان میں ایک دستی پریس لگایا گیا۔ حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب اور…

حضرت شیخ مشتاق حسین صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍ مارچ 1996ء میں حضرت شیخ مشتاق حسین صاحب رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر شائع ہوا ہے جنہوں نے لاہور کے دلّی دروازہ کے باہر ایک پوسٹر پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کا ذکر پڑھتے ہی بیعت کا خط لکھ دیا اور پھر تبلیغ میں دیوانہ وار مصروف…

حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب درد رضی اللہ عنہ

حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب درد رضی اللہ تعالیٰ عنہ 19 ؍جون 1894ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے والد حضرت مولوی قادر بخش صاحب رضی اللہ عنہ صحابہ کبار میں سے تھے۔ حضرت مولانا درد صاحبؓ نے M.A. کر کے زندگی وقف کر دی۔ 1924ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ہمراہ…

حضرت میاں خیرالدین صاحب سیکھوانی رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مارچ 1996ء میں حضرت میاں خیرالدین صاحب سیکھوانی رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر ہوا ہے۔ آپؓ اندازاً 1869ء میں پیدا ہوئے اور 23؍ نومبر 1889ء کو بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپؓ اوّلین صحابہؓ میں سے تھے جن کو بیعت اولیٰ سے بھی قبل حضرت اقدس علیہ السلامـ ـ سے تعلقِ…

حضرت حافظ جمال احمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت حافظ جمال احمد صاحب رضی اللہ عنہ 1892ء میں پنڈداد نخان ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے والد حضرت حکیم غلام محی الدین صاحب نے بذریعہ خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تھی۔ حضرت حافظ صاحبؓ نے 13؍ برس عمر میں قرآن کریم حفظ کیا اور 1908ء میں حضورعلیہ السلام…

حضرت ہاجرہ بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا

حضرت ہاجرہ بیگم صاحبہؓ حضرت خلیفۃالمسیح الاول رضی اللہ عنہ کی نواسی تھیں اور آپؓ سے براہ راست تربیت یافتہ بھی۔ لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی ممبرات میں آپؓ کا نمبر چھٹا ہے۔ آپؓ حضرت چودھری فتح محمد صاحب ؓناظر تالیف و اشاعت کی اہلیہ تھیں۔ لجنہ کے قیام سے قبل بھی خواتین کی ترقی…