روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر2008ء میں ایک مضمون میں مکرم شریف احمد بانی صاحب نے اپنے والد محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب کی بعض مالی قربانیوں کا اختصار سے ذکر کیا ہے۔ حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر 26 دسمبر 1935ء کو تحریک جدید کے بارہ میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جولائی 2008ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب نے کہنہ مشق ادیب و شاعر جناب سلیم شاہجہانپوری (1911ء-2007ء) کی دو درجن کتب میں سے چند ایک کا تعارف اختصار سے پیش کیا ہے۔ سلیم شاہجہانپوری صاحب کے والد محترم کی وفات کے بعد حضرت علامہ مختار شاہجہانپوری صاحبؓ نے کمسن سلیم کو […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2008ء میں مکرمہ ر۔ کوثر صاحبہ کے قلم سے محترم میاں عبدالحئی صاحب مبلغ انڈونیشیا کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب 28؍فروری 1920ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی ان کو وقف کر دیا تھا۔ ان کی پیدائش […]
پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘کراچی اپریل2008ء میں مکرم خلیل احمد آذر صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے: یہ معجزہ ہے خدا کا نہیں زِ روئے نجوم نشانِ عبرت عالم ہیں مونگؔ کے مظلوم کسی کے دل کی تڑپ سے تڑپ اُٹھے کہسار وفورِ درد سے دھرتی کا شق ہوا ہے […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اگست 2008ء میں مکرم راشد احمد باجوہ صاحب کا اونٹ کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے۔ اونٹ کی دو قسمیں ہیں۔ یعنی ایک کوہان والا اور دو کوہانوں والا۔ اس کی اوسط عمر 50 سے 60 سال تک ہوتی ہے۔ بار برداری،گوشت اور دودھ کے حصول کی وجہ سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جولائی 2008ء میں مکرم عبدالقدیر قمر صاحب مربی سلسلہ نے اپنی والدہ محترمہ گلنار بیگم صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ کی وفات 25فروری 2008ء کو ہوئی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئیں۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میری والدہ اور والد محترم عبدالحمید صاحب میں بہت محبت تھی۔ دونوں ایک […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ اگست 2008ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے 313؍اصحاب میں شامل حضرت شیخ مولوی فضل حسین صاحبؓ احمد آبادی کا مختصر ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ آپؓ کا اصل نام مولوی فضل الٰہی تھا۔ 1875ء میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے والد محترم میاں کرم دین صاحب خاندان مغلیہ میں سے تھے۔ 1857ء میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 ؍اگست 2008ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم خالد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: سدا مہکو چمن میں اے بہارو اے مرے پیارو پھلو پھولو مری آنکھوں کے تارو اے مرے پیارو ستاروں سے بھرو دامن مناؤ جشن لیکن تم شبِ تنہائی میں اس کو پکارو اے مرے […]
ماہنامہ ’’النور‘‘ دسمبر 2008ء میں مکرمہ عطیہ دین صاحبہ نے اپنے دادا محترم صوبیدار صلاح الدین صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ ایک انتہائی پیاری شخصیت کے مالک تھے۔آپ کا وجود آپ کے اپنوں اور غیروں سب کے لئے انتہائی شفقت لئے ہوئے تھا۔خلیفۂ وقت اور نظامِ جماعت سے آپ کو انتہا درجے کا عشق […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل2008ء میں مکرمہ ط۔ شکیل صاحبہ نے اپنے تایا محترم صوبیدار صلاح الدین رشید صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم صوبیدار صلاح الدین صاحب ابن حضرت حکیم نظام الدین صاحبؓ (سابق مربی سلسلہ کشمیر)18 مارچ 1918 ء کو اکھنور کشمیر میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ پھر […]
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جنوری2008ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃ الباری ناصرؔصاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: سو سال خلافت جو تسلسل سے رواں ہے دراصل مسیحا کی صداقت کا نشاں ہے اب عافیت و امن کا منبع ہے خلافت دنیا کے مفاسد سے اماں ہے تو یہاں ہے اس ڈھال کے پیچھے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جولائی 2008ء میں مکرم عبدالرحمن ساہی صاحب اپنے دادا مکرم چودھری محمد حنیف ساہی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ 1939ء میں ایک چھوٹے سے گاؤں قادر آباد (نزد گوجرہ) میں صوبیدار میجر عبدالقادر صاحب فوج سے ریٹائرڈ ہوکر آئے تو کچھ روز بعد اُن کے احمدی ہوجانے کا علم ہوا۔ یہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍ جولائی 2008ء میں حضرت منشی معراج الدین صاحبؓ آف لاہور کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت منشی صاحب 1875ء میں میاں عمردین کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے دادا میاں الٰہی بخش کے بھائی میاں محمد سلطان ٹھیکیدار تھے جنہوں نے لاہور ریلوے سٹیشن، ضلع کچہری اور سرائے سلطان تعمیر […]
ماہنامہ ’’خا لد‘‘ ربوہ ستمبر 2008ء میں شامل اشاعت مکرم رشید احمد قیصرانی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: یہ داستاں عجب ہے ، یہ صد سالہ داستاں یہ خواب رت میں جاگتی آنکھوں کی داستاں راہ طلب میں جھومتے جذبوں کی داستاں پلکوں کی پینگھ جھولتے اشکوں کی داستاں ان بارشوں میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جون 2008ء میں مکرم مظفر احمد درانی صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے محترم معلّم شریف جمعہ صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ کینیا (مشرقی افریقہ) میں جماعت کا قیام 1896ء میں ہوا تھا۔ میں فروری 1993ء میں بطور مبلغ وہاں پہنچا تو میرا پہلا تقرر ممباسہ میں ہوا جہاں پر مکرم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6جون2008ء میں مکرم خالد احمد صاحب کے قلم سے اسلامی تاریخ کے ایک دردناک باب ’’سانحہ بغداد‘‘ کو اس کے پس منظر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ منگول یا تاتار،صحرا ئے گوبی (منگولیا، چین) کے بے آب وگیا ہ علاقہ میں خانہ بدوشوں جیسی زندگی بسر کرتے تھے۔ کتے بلی اور […]
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ۔ اکتوبر، نومبر 2008ء میں دو خواتین نے احمدیت کی آغوش میں آنے کی وجہ سے اپنی زندگیوں میں پیدا ہونے والی ایمان افروز تبدیلی کا ذکر کیا ہے۔ مکرمہ لئیقہ ایس احمد صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ مَیں صرف 23 سال کی نئی نویلی دلہن تھی جب میرے شوہر کو قتل کردیا […]
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ۔ اکتوبر، نومبر 2008ء میں دو خواتین نے احمدیت کی آغوش میں آنے کی وجہ سے اپنی زندگیوں میں پیدا ہونے والی ایمان افروز تبدیلی کا ذکر کیا ہے۔ مکرمہ سائرہ احمد صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میرے والد چرچ میں پادری تھے اور میں وہیں پلی بڑھی۔ وہ مجھے کہا کرتے تھے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2جولائی 2008ء میں محترم سید میر محمود احمد صاحب ناصر کے قلم سے حضرت سیدہ چھوٹی آپاؒ کے بعض اخلاق حسنہ بیان کئے گئے ہیں۔ ٭ حضرت چھوٹی آپا کو جن خدمات کی توفیق ملی ان میں سر فہرست وہ قلمی کام ہے جو حضر ت مصلح موعودؓ کی نگرانی میں آپ […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ربوہ اگست ،ستمبر 2008ء میں شائع ہونے والی محترمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی نظم سے انتخاب پیش ہے: عرشیؔ مری طرح سے سبھی کو ہے اعتبار موجیں ہوں سر پھری بھی تو بیڑہ لگے گا پار اپنا جو ناخدا ہے خدا کا ہے انتخاب ہم خوش نصیب نوح کی کشتی میں ہیں سوار […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جون2008ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کا ایک مضمون درودشریف کی برکات سے متعلق شائع ہوا ہے۔ سورۃ الاحزاب آیت57 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’یقینا اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم بھی اس پر درود اور خوب سلام […]
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جنوری2008ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے حوالہ سے کہی گئی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: نور دیں صدیقِ ثانی پیکرِ صدق و صفا ارفع و اعلیٰ وہ رکھتا تھا توکل کا مقام وقف رکھا مال و جاں کو بہرِ دینِ مصطفیؐ چھوڑ کر […]
سہ ماہی ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر 2008ء میں مکرم منیر احمد ملک صاحب نے اپنی والدہ محترمہ زہرہ بیگم صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے جن کی وفات 90 سال کی عمر میں 30مارچ 2003ء کو لاہور میں ہوئی اور تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ محترمہ زہرہ بیگم صاحبہ کا تعلق چکوال کے […]
سہ ماہی ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر2008ء میں مکرمہ روبینہ احمد صاحبہ اپنے والد محترم شیخ راشد احمد صاحب کا ذکرخیر کرتی ہیں۔ مکرم شیخ راشد احمد صاحب (سابق کارکن وکالت مال تحریک جدید ربوہ) 28؍ دسمبر 2007ء کو 94 سال کی عمر میں کینیڈا میں وفات پاگئے۔ آپ 1914ء میں سیالکوٹ شہر میں […]
حضرت مسیح موعودؑ کی کتب میں مرقوم معروف سیکھوانی برادران کی بہن حضرت امیر بی بی صاحبہؓ عرف مائی کاکو کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20اگست 2008ء میں مکرمہ الف۔ منان قمر صاحبہ کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کے ساتھ اس خاندان کا فدائیانہ تعلق تھا اور دعویٰ ماموریت سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍ اگست 2008ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے 313؍اصحاب میں شامل حضرت مولوی حافظ محمد صاحبؓ کا تذکرہ شائع ہوا ہے۔ حضرت مولوی حافظ محمد صاحبؓ بھیرہ کے رہنے والے تھے۔ آپؓ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے لیکن تفصیلی حالات دستیاب نہیں ہیں۔ آپ کے والد محترم مولوی سلطان احمد صاحب […]