جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن ربوہ کا صد سالہ خلافت احمدیہ جوبلی سووینئر

A4 سائز کے 80سے زائد رنگین صفحات پر مشتمل جامعہ احمدیہ ربوہ کے جونیئر سیکشن کی طرف سے خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی کے موقع پر شائع کیا جانے والا نہایت دیدہ زیب سووینئر موصول ہوا ہے۔ اس قیمتی سووینئر میں نہ صرف بہت سے علمی، تربیتی اور تحقیقی مضامین شامل اشاعت ہیں بلکہ ادارہ […]

ابن مریم ، مہدیٔ موعود ، احمدؐ کے غلام – نظم

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں شامل اشاعت مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: ابن مریم ، مہدیٔ موعود ، احمدؐ کے غلام غلبۂ دین کام تیرا اے زمانے کے امام مردِ فارس تجھ کو پایا دل سے نکلا مرحبا تیرے آنے سے ہے رحمت […]

حضرت الحاج مولانا عبدالرحیم نیر صاحبؓ

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم نوید احمد سعید صاحب نے بعض ابتدائی مبلغین کی قربانیوں کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ اِس مضمون میں مغربی افریقہ کے پہلے مبلغ سلسلہ حضرت الحاج مولانا عبدالرحیم نیر صاحب کے بارہ میں بھی ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولانا […]

خلافت سرمستی ہے خلافت رازِ قدرت ہے – نظم

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں شامل اشاعت محترم مبشر احمد راجیکی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: خلافت سرمستی ہے خلافت رازِ قدرت ہے خلافت روحِ مذہب ہے خلافت جانِ ملّت ہے خلافت اہل ایمان کے لئے بارانِ رحمت ہے خلافت نوعِ انساں کے لئے سامانِ وحدت ہے خلافت […]

خلفاء سلسلہ کی مربیانِ سلسلہ کو نصائح

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم طاہر احمد شمس صاحب نے خلفاء سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مربیان سلسلہ کے لئے اہم ارشادات کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے فرمایا: ’’قوم میں دین کو دنیا پر مقدّم کرنے والے مطلوب ہیں جن کو دنیا کی […]

خلفاء سلسلہ کی طلبہ جامعہ کو نصائح

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم امین الرحمن صاحب نے خلفاء سلسلہ عالیہ احمدیہ کی طلبہ جامعہ کے لئے اہم نصائح کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے فرمایا: ’’جب تک جڑ زمین میں مضبوطی کے ساتھ گڑ نہ جائے اس وقت تک اکھیڑنا آسان […]

ہم محبت کو متاعِ دل و جاں کہتے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اگست 2007ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہم محبت کو متاعِ دل و جاں کہتے ہیں لوگ کیوں جذبۂ آشفتہ سراں کہتے ہیں عشق ہے آگ تو یہ آگ سلگتی ہے کہاں ہاں کبھی دل سے بھی اٹھتا ہے دھواں کہتے […]

وقف زندگی

جامعہ احمدیہ ربوہ (جونیئر سیکشن) کے صدسالہ خلافت سووینئر میں ایک مضمون محترم چودھری حمیداللہ صاحب (وکیل اعلیٰ تحریک جدید ربوہ) کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں واقفین زندگی کے لئے نہایت قیمتی اور قابل تقلید روایات قلمبند کی گئی ہیں۔ جماعت احمدیہ میں زندگی وقف کرنے کی روایت کا مطلب ہے کہ […]

جس حسن کی تم کو جستجو ہے – نظم

جامعہ احمدیہ ربوہ (جونیئر سیکشن) کے خلافت احمدیہ صد سالہ سووینئر میں محترم چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو آپ نے خلافتِ خامسہ کے انتخاب کے بعد کہی تھی۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جس حسن کی تم کو جستجو ہے وہ حسن ازل سے باوضو ہے […]

خلفاء احمدیت کی قبولیتِ دعا

جامعہ احمدیہ ربوہ (جونیئر سیکشن) کے خلافت احمدیہ صد سالہ سووینئر میں خلفاء احمدیت کی قبولیت دعا کے واقعات مکرم نوید مبشر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی ایک چِٹ محترم قاضی ظہورالدین اکمل صاحبؓ کو ملی جس پر لکھا ہوا تھا: ’’مَیں نے آپ کے لئے بہت دعا کی […]

دل دیا ہے تو اب اتنا کر دے – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جنوری 2007ء میں شامل اشاعت محترم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: دل دیا ہے تو اب اتنا کر دے اس کو کچھ اَور کشادہ کر دے فرطِ حیرت سے کہیں آئینہ تیری صورت کو نہ سجدہ کر دے مجھ کو ڈر ہے کہ یہ […]

علی برادران اور جماعت احمدیہ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ جولائی 2007ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے علی برادران کے جماعت احمدیہ سے تعلق کے حوالہ سے رقم کیا گیا ایک تاریخی مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ مولانا محمد علی جوہر بر صغیر پاک و ہند کے نامور سیاسی لیڈر تھے۔ آپ نے بطور صحافی سیاست میں […]

مہماں مسیح کے ہیں خدا کے حبیب ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اگست 2007ء میں جلسہ سالانہ کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مہماں مسیح کے ہیں خدا کے حبیب ہیں مہمان میزبان سبھی خوش نصیب ہیں اِک عالمِ سرور میں کٹتے ہیں رات دن دنیا سے دُور ہٹ کے خدا کے قریب […]

شہد کے چھتہ کی ملکہ مکھی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جون 2007ء میں مکرم خالد سیف اللہ خانصاحب کے قلم سے شہد کی ملکہ مکھی کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ سڈنی یونیورسٹی کے شعبہ بیالوجی نے شہدکی مکھیوں کے چھتے پر تحقیق کرتے ہوئے معلوم کیا ہے کہ مکھیاں اپنی ملکہ کی سختی سے اطاعت کرتی ہیں اور […]

محترم ملک رشید احمد صاحب آف دوالمیال

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جون 2007ء میں مکرم ریاض احمد ملک صاحب کے قلم سے محترم ملک رشید احمد صاحب (دوالمیال میوزیم والے) کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مکرم ملک رشید احمد صاحب ایک مخلص، احمدیت کے فدائی، اور بے مثال مہمان نواز تھے۔ دینی کتب و رسائل اور اخبارات کے مطالعہ کا جنون تھا۔ سیاحت […]

حضرت الحاج ممتاز علی خانصاحب صدیقیؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2007ء میں حضرت الحاج ممتاز علی خاں صاحب صدیقیؓ کی سیرۃ پر ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ حضرت خانصاحب ذوالفقارعلی خاں صاحب گوہرؓ رامپوری کے فرزند تھے۔ ولادت قریباً 1889ء میں ہوئی اور وفات اپنے والد ماجد کے انتقال کے قریباً چار ماہ بعد قادیان میں ہوئی۔ محترم ملک […]

اس طرح شورِ قیامت تو بپا کوئی نہ ہو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اگست 2007ء میں شامل اشاعت اے آر بدر کی ایک غزل سے انتخاب پیش ہے: اس طرح شورِ قیامت تو بپا کوئی نہ ہو اُس کی جانب سے اگر آیا ہؤا کوئی نہ ہو ہو رہا ہے تُو گناہ میں اس قدر بے باک کیوں کیسے ممکن ہے کہ تجھ کو دیکھتا […]

حضرت ماسٹر عبدالعزیز صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20جون2007ء میں حضرت ماسٹر عبدالعزیز صاحبؓ آف نوشہرہ ککے زئیاں ضلع سیالکوٹ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت ماسٹر عبدالعزیز صاحبؓ قریباً 1863ء میں پیدا ہوئے۔ آپؓ بیان کرتے ہیں کہ میٹرک کے بعد 1887ء میں مَیں فیروزپور چھاؤنی میں بطور انگریزی سکول ماسٹر ملازم ہوگیا۔ میرے اسسٹنٹ منشی خیرالدین صاحب، […]

بے کیف گلستاں میں بادِ بہار ہے – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جولائی،اگست 2007ء میں شائع ہونے والی محترم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: بے کیف گلستاں میں بادِ بہار ہے خاموش عندلیب ہے گل بے قرار ہے اے باغبان سارا چمن دلفگار ہے اَب آ بھی جائیے کہ ہمیں انتظار ہے ربوہ کے […]

حضرت چودھری عمرالدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جون 2007ء میں حضرت چودھری عمرالدین صاحبؓ آف بنگہ ضلع جالندھر کا مختصر ذکرخیر ’’تاریخ احمدیت‘‘ سے منقول ہے۔ حضرت چودھری عمرالدین صاحبؓ اندازاً 1863ء میں پیدا ہوئے اور 1903ء میں آپؓ کو قبولِ احمدیت کی توفیق حضرت مولوی کریم بخش صاحبؓ کے ذریعہ ملی۔ آپ کو مشرق وسطیٰ کے سفرکا بھی […]

میرے زمانۂ درویشی کی یادیں – محترم رائے ظہور احمد ناصر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جون 2007ء میں محترم رائے ظہور احمد ناصر صاحب سابق درویش قادیان نے ایک مضمون میں اپنی یادداشتوں کو پیش کیا جو آپ کے قادیان میں تین سالہ قیام ( 1947ء تا 1950ء) کے دوران آپ کے ذہن پر نقش ہوگئیں۔ اس عرصہ میں ہم بھوکے بھی رہے، گندم کی گھگھنیاں کھا […]

حضرت سید محمود شاہ صاحبؓ اور حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جون 2007ء میں مکرم بشارت احمد صاحب کے قلم سے دو صحابہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت سید محمود شاہ صاحبؓ موضع فتح پور ضلع گجرات کے رہنے والے تھے اور اپنے زمانہ میں علاقہ میں ولی اللہ مشہور تھے۔ اردگرد کے چار پانچ دیہات میں آپ کا درس مشہور تھا […]

پردہ کے حکم کی تعمیل کی برکت اور ایک نشان

لجنہ ناروے کے سہ ماہی رسالہ ’’زینب‘‘ اپریل،مئی،جون 2007ء میں ایک نواحمدی بہن مکرمہ شازیہ افتخار صاحبہ یہ ایمان افروز واقعہ لکھتی ہیں کہ میں نے پچھلے سال ہی احمدیت کو قبول کیا ہے جس کی وجہ سے میرے والدین اور رشتہ دار مجھ سے نہیں ملتے۔ میں نے احمدیت کے لئے اِن کو بھی […]

صاحبزادہ حبیب الرحمٰن ۔ قلندر مومند

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جون 2007ء میں اخبار ’’سنڈے ایکسپریس‘‘ 4؍فروری 2007ء سے ایک تفصیلی مضمون منقول ہے (مرسلہ: مکرم نعیم احمد صاحب) جو محترم صاحبزادہ حبیب الرحمٰن صاحب المعروف قلندرمومند کے بارہ میں ہے۔ قبل ازیں آپ کا ذکرخیر 14؍نومبر 1997ء اور 15؍اگست 2003ء کے شماروں میں اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ پشتو […]

حضرت ماسٹر احمد حسین صاحبؓ فریدآبادی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جون 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ماسٹر احمد حسین صاحبؓ فرید آبادی کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت احمد حسین صاحبؓ ولد شیخ غلام حسین صاحب قریشی دہلی کے مضافاتی علاقے فریدآباد کے رہنے والے تھے۔ آپ کے چھ بھائی اور چار […]

پیاسوں کو جو پانی سے ہے سانسوں کو ہوا سے – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جون 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم مبارک احمد عابدؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: پیاسوں کو جو پانی سے ہے سانسوں کو ہوا سے ہم ہیں کہ ہمیں ربط ہے اس شمع وفا سے بچھتے ہی چلے جاتے ہیں دل راہوں میں اس کی […]