خداتعالیٰ کا ایک متوکل بندہ – سیرۃ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مئی 2006ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی سیرت کے چند پہلو مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ قرض سے نجات کا طریق: حضرت جمعدار فضل الدین صاحب آف لاہور تحریرکرتے ہیں کہ میں نے 1911ء میں حضرت خلیفۃالمسیح اوّلؓ کے ہاتھ پر قادیان حاضر ہو کر بیعت […]

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی یادیں

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ مئی 2007ء میں حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کی بعض یادیں شامل اشاعت ہیں جن سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحبؓ کی دو طرفہ محبت پر روشنی پڑتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حضرت مولوی صاحبؓ کی ہر بات کی فکر رہتی تھی۔ جب […]

ہندو شعراء کا نعتیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اپریل 2007ء میں مکرم شیخ مجاہد احمد صاحب کے قلم سے ہندو شعراء کی نظر میں آنحضرتﷺ کے مقام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ مضمون ’’پریم بھرے گیت‘‘ مرتبہ ملک فضل حسین قادیان اور رسالہ ’’چودہویں صدی‘‘ دہلی اپریل 2005ء سے ماخوذ ہے۔ ٭ کنور مہندر سنگھ بیدی کا ایک شعر: […]

مکرم عبدالکریم صاحب اور مکرمہ محمدبی بی صاحبہ

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے دو ماہی رسالہ ’’انصارالدین‘‘ ستمبر،اکتوبر 2007ء میں ایک مضمون مکرم بشیر احمد قمرصاحب (ایڈیشنل ناظر اصلاح و ارشاد تعلیم القرآن و وقف عارضی ربوہ) کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں قدم قدم پر نازل ہونے والے بے شمار افضال الٰہی میں سے چند ایک […]

آئیں گے ایک دن وہ ربوہ میں پھر دوبارہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مئی 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم ملک منیر احمد ریحان صابر کی نظم سے انتخاب پیش ہے: آئیں گے ایک دن وہ ربوہ میں پھر دوبارہ اس بات پر ہے کتنا پختہ یقیں ہمارا گونجے گی پھر یہ وادی تکبیر کی صدا سے عرفاں کی محفلوں کا دیکھیں گے پھر نظارا […]

حضرت مسیح موعودؑ کا بھوکوں کو کھانا کھلانے کا الہام پورا ہونے کی گواہی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2007ء میں حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحبؓ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپؓ نے بطور گواہ یہ چشمدید شہادت بیان کی ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ کو ہونے والے ایک الہام کے نتیجہ میں آدھی رات کو لنگر خانہ کھول کر بھوکوں کو کھانا کھلایا گیا۔ […]

خدا کا فضل اترا آسماں سے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مارچ 2007ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خدا کا فضل اترا آسماں سے نوازا پھر مجھے اس نے مکاں سے دعاؤں سے ہے یہ سیراب بستی اسے برکت ملی رب جہاں سے خدا ربوہ کو پھر مسرور کر […]

پپیتا اور اس کے طبی فوائد

مکرم ڈاکٹر ملک نسیم اللہ خان صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍فروری 2007ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں پپیتے کے طبّی فوائد پر روشنی ڈالی ہے۔ پپیتا وٹا من اے اور وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے اس میں caroteneکی مقدار دوسرے پھلوں سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ ہمارا جسم کیروٹین کو وٹامن […]

تعلیم الاسلام کالج ۔ ایک تاریخ

انگریزی سہ ماہی رسالہ ’’النحل‘‘ امریکہ (شمارہ اوّل 2006ء) میں مکرم ڈاکٹر محمد شریف خان صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں تفصیل سے تعلیم الاسلام کالج کے اجراء اور اس کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تعلیم الاسلام کالج کا قادیان میں قیام اس بناء پر ہوا کہ جو طالبعلم […]

للہ الحمد کہ قسمت یہاں لے آئی ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مئی 2007ء میں ’’ایک سوالی کی فریاد‘‘ کے عنوان سے مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی شائع ہونے والی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: للہ الحمد کہ قسمت یہاں لے آئی ہے آج مدت کی تمنا تھی جو بَر آئی ہے میں ہوں اس شہر مقدس کی زمیں پر جس […]

ذکر حبیب – بیان فرمودہ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2007ء کا شمارہ ’’مسیح موعود نمبر‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس خصوصی اشاعت میں حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کا حضرت مسیح موعودؑ کی یاد میں تحریر کردہ ایک مضمون اخبار کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت سیدہ فرماتی ہیں کہ آپؑ (حضرت اقدس) نے بچپن […]

بہت بڑا ہے تمہارا مقام درویشو! – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2007ء میں مکرم ظفر محمد ظفر صاحب کی قادیان کے درویشوں کے نام ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: بہت بڑا ہے تمہارا مقام درویشو! کرو قبول ہمارا سلام درویشو نہ پی سکے جسے دنیا کے زور و زر والے پیا ہے فقر کا […]

پیاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍فروری 2007ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے اپنے معلوماتی مضمون میں پیاز کے خواص پر روشنی ڈالی ہے۔ الہامی کتابوں میں سے تورات میں پیاز کا ذکر ملتا ہے کہ جب حضرت موسیٰ بنی اسرائیل کو لے کر مصر سے نکلے اور اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے من و […]

مکرم میجر سید سعید احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍مارچ 2007ء میں مکرم سید حسین احمد صاحب اپنے مضمون میں اپنے والد محترم میجر سید سعید احمد صاحب کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہیں۔ میرے دادا محترم ظہورالحسن احمدی صاحب نے 1910ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے ہاتھ پر 23سال کی عمر میں بیعت کی تھی۔ 1937ء کے جلسہ سالانہ پر […]

ڈاکٹر سلام کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍فروری 2007ء میں جناب خالد حسن صاحب کا محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی یاد میں لکھا ہوا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو اخبار ’’ڈیلی ٹائمز‘‘ 26نومبر2006ء سے منقول ہے۔ ڈاکٹر عبدالسلام کو فوت ہوئے دس سال ہو چکے۔ یہ ایک لمبا عرصہ ہے ۔ لیکن ان کی موت کا سوگ ہر […]

مکرم چوہدری برکت اللہ برکات صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19جنوری2007ء میں مکرم محمد افضل متین صاحب نے اپنے والد محترم چودھری برکت اللہ برکات صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چوہدری برکت اللہ برکات صاحب کپورتھلہ ہندو ستان سے 1947ء میں ہجرت کرکے پاکستان آئے تو یہاں سابقہ جائیداد کے عوض ایک چار منزلہ مکان بہاولپور میں مل گیا۔ آپ بریلوی […]

سُوئے جنت چل دیا محمود کا لختِ جگر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جون 2007ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کا کلام حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں شائع ہوا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: سُوئے جنت چل دیا محمود کا لختِ جگر عاشق دینِ محمدؐ احمدیت کا گُہر دین کا سچا مجاہد وہ ولی درویش تھا دارِ مہدی […]

محترم عطاء الرحمن غنی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍نومبر 2006ء میں مکرمہ صاحبزادی امتہ الرشید صاحبہ بیگم حضرت میاں عبدالرحیم احمد صاحب مرحوم کے قلم سے محترم عطاء الرحمن غنی صاحب المعروف اٹو میاں کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم عطاء الرحمن غنی صاحب 1913ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم ڈاکٹراقبال علی غنی صاحبؓ اور والدہ محترمہ […]

مسمریزم کا بانی۔ فرانز میسمر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 2007ء میں مسمریزم کے بانی فرانزمیسمر کے حالات زندگی بیان کئے گئے ہیں۔ مسمریزم کا بانی فرانز میسمر 1733ء میں پیدا ہوا۔ اس نے 1766ء میں وی آنا یونیورسٹی (آسٹریا) سے طبّ کی تعلیم مکمل کی۔ دوران تعلیم اس نے انسان پر ستاروں کے مقناطیسی اثرات کے بارہ میں ایک فاضلانہ […]

ہے فقط قرآں ہی دنیا میں کتابِ زندگی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جنوری 2007ء میں مکرم حسن رہتاسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہے فقط قرآں ہی دنیا میں کتابِ زندگی کھولتا ہے جس کا ہر اِک لفظ بابِ زندگی اُس بشر کی زندگی پر موت آ سکتی نہیں اِس صحیفہ سے جو کر لے اکتساب زندگی زندگی قرآن پر […]

میرے والد محترم حضرت مرزا عبدالحق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جنوری2007ء میں محترمہ م۔ سمیع صاحبہ نے اپنے والد حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے بعض اوصاف کا تذکرہ کیا ہے۔ حضرت ابا جان نے اپنے ربّ کی محبت اور عشق میں سرشار زندگی بسر کی۔ آپ کی زندگی یوں تو ایک کھلی کتاب کی مانند ہے اور اپنے پرائے سبھی ان کی […]

حضرت مرزا عبدالحق صاحب

روز نامہ’’ الفضل‘‘ ربوہ 18جنوری 2007ء میں مکرم صفدر علی وڑائچ صاحب کا حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار اپنی ملازمت کے سلسلہ میں مئی1986ء میں سرگودھا آگیا جہاں خدام الاحمدیہ کا کام کرنے کی وجہ سے حضرت مرزا عبدالحق صاحب سے […]

حضرت سید تفضل حسین صاحبؓ اٹاوی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2007ء میں حضرت سید تفضّل حسین اٹاوی صاحبؓ کا تفصیلی ذکرخیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت ہوئی تو طالبان حق کی ایک کثیر تعداد حضرت مسیح موعودؑ کی معتقد ہو چکی تھی۔ انہی میں ایک حضرت سید تفضل حسین صاحب بھی […]

مکرم بشارت احمد صاحب درویش

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جولائی 2007ء میں مکرم طاہر احمد کاشف صاحب مربی سلسلہ نے اپنے والد محترم بشارت احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو یکم دسمبر 2006ء کو ٹورانٹو کینیڈا میں 87سال کی عمر میں وفات پاگئے اور مقبرہ موصیان ٹورانٹو میں تدفین ہوئی۔ مکرم بشارت احمد صاحب 19 دسمبر 1919ء کو گولیکی گجرات […]

بہت اندھیرا ہے اس جہاں میں دیے جلاؤ محبتوں کے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2007ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے: بہت اندھیرا ہے اس جہاں میں دیے جلاؤ محبتوں کے پڑیں گی رحمت کی کرنیں ہم پر چھٹیں گے بادل جو نفرتوں کے عجیب بے حس ہوئی ہے دنیا کہیں بھی خوفِ خدا نہیں […]

محترم عبدالسلام میڈسن صاحب

ڈنمارک کے پہلے احمدی محترم عبدالسلام میڈسن صاحب 25؍جون 2007 ء کو وفات پاگئے۔ آپ 28؍نومبر 1928ء کو ایک عیسائی پادری کے ہاں پیدا ہوئے۔ چونکہ آپ کو بھی پادری بننا تھا اس لئے آپ یونیورسٹی میں عیسائیت کی مذہبی تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ اس دوران قرآن کریم کے مطالعہ نے آپ کے […]