کیوں نہیں لوگو تمہیں خوفِ خدا – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر 2008ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے: کیوں نہیں لوگو تمہیں خوفِ خدا کیوں بھلا بیٹھے ہو تم روزِ جزا جو لگایا میرے مولا نے شجر کاٹ ڈالو گے اسے کیسے بھلا؟ ظلم کرتے ہو عبث […]

محمدؐ اور احمدؐ ہیں آقا کے نام – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍نومبر 2006ء میں شامل اشاعت مکرم محمد الیاس ناصر صاحب کی ایک خوبصورت نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: محمدؐ اور احمدؐ ہیں آقا کے نام شفیع الوریٰ اور خیرالانام تمام انبیا کے ہیں خاتم امام نہ حاصل کسی اَور کو یہ مقام خدا اور فرشتوں کا ہر دَم سلام رسول خدا […]

محترم مولانا ظہور حسین صاحب مجاہد بخارا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2006ء میں محترم مولانا ظہور حسین صاحب کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جو دسمبر 1977 ء میں رسالہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میری پیدائش غالباً 1899ء کی ہے۔ ہم تین بھائی تھے۔ میرے والد محترم شیخ حسن بخش صاحب میرے بچپن میں ہی […]

گُل دیکھ ، چمن دیکھ ، ذرا صبح و مسا دیکھ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍فروری 2007ء میں شامل اشاعت مکرم طارق محمود سدھو صاحب کی نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: گُل دیکھ ، چمن دیکھ ، ذرا صبح و مسا دیکھ لیکن نہ مجھے خود سے تو اے جان جدا دیکھ کر اپنی ہی خواہش پہ نہ موقوف ہر اک چیز ہر کام میں […]

روشنی کی تلاش میں – پانچ خواتین کی قبول حق کی داستان

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ امریکہ نومبر،دسمبر 2006ء میں پانچ ایسی خواتین کی قبول حق کی داستان بیان کی گئی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے احمدیت کی آغوش میں آنے کی توفیق عطا فرمائی۔ مکرمہ تماراراڈنی صاحبہ احمدیت کی طرف میرا سفر سات سال کی عمر سے ہی شروع ہو گیا جب میری والدہ […]

دشتِ فاراں تک جو میرِ کارواں پہنچا نہیں – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2007ء میں پنڈت جگن ناتھ پرشاد آنند کی نعت شائع ہوئی ہے جو ایک پرانے رسالہ سے منقول ہے۔ اس نعت سے انتخاب ملاحظہ کیجئے: دشتِ فاراں تک جو میرِ کارواں پہنچا نہیں معرفت کی منزلوں تک وہ جواں پہنچا نہیں مدح حسنِ مصطفی ہے ایک بحرِ بیکراں اس کے ساحل […]

حسین ابن علیؓ تیری عظمتوں کو سلام – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 2007ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم ’’ایک عظیم قربانی‘‘ سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: حسین ابن علیؓ تیری عظمتوں کو سلام یزیدیت کے مقابل پہ جرأتوں کو سلام شبیہ سرورؐ کونین پیکر اوصاف ترے جمال ترے صبر ، قناعتوں کو سلام زمیں پہ سجدہ […]

ایک بزرگ اور اپاہج کا واقعہ

ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ ربوہ نومبر2006ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا بیان فرمودہ ایک نہایت پُراثر واقعہ درج ہے ۔ حضورؓ فرماتے ہیں کہ ایک بزرگ کی طرف ایک دفعہ سرکاری سمن آیا کہ بعض لوگوں کی طرف سے لگائے جانے والے ایک الزام کی جوابدہی کے لئے فوراَ حکومت کے سامنے حاضر ہوں۔ وہ […]

حضرت منشی عبدالکریم بٹالوی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍نومبر 2006ء میں حضرت منشی عبدالکریم صاحب بٹالویؓ کے بارہ میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے۔ حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ ولد حضرت یوسف علی صاحبؓ موضع عثمان پور ریاست جیند کے رہنے والے تھے لیکن حصول تعلیم کے لئے بٹالہ آگئے اور بعدہ‘ ملازمت کے سلسلہ میں […]

روحِ روان قلب و جگر دیکھتے رہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍مارچ 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب کی نظم سے انتخاب پیش ہے: ہم اپنا انتخابِ نظر دیکھتے رہے روحِ روان قلب و جگر دیکھتے رہے ہم سب رہے ہیں مہر بلب شوق دید میں جب تک وہ بار بار ادھر دیکھتے رہے رعبِ جمال و حسن سے […]

1906ء میں وفات یافتہ چند صحابہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 2006ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے 1906ء میں وفات پانے والے چند اصحاب احمدؑ کا ذکر ہے۔ حضرت حکیم فضل الہٰی حاحب لا ہوری حضرت حکیم فضل الہٰی صاحبؓ لا ہور ی بڑے مخلص اور جانثار صحابی تھے۔ آپؓ نے 1892ء یا1893 ء میں بیعت کی توفیق […]

خزاں کے دن بدلتے جا رہے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍جنوری 2007ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خزاں کے دن بدلتے جا رہے ہیں الم خوشیوں میں ڈھلتے جا رہے ہیں یقیں کے خوبصورت راستوں پر وفا کے پھول کھلتے جا رہے ہیں وہ پھر اک چاند چمکا آسماں پر اندھیرے ہاتھ ملتے […]

گنا … صحت کا چھپا خزانہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍نومبر 2006ء میں گنّے کے فوائد سے متعلق ایک مضمون شائع ہوا ہے جو ادارۂ ہمدرد کے رسالہ ’’صحت‘‘ سے ماخوذ ہے (مرسلہ: صغیرہ بانو صاحبہ)۔ اللہ تعالیٰ نے گنے میں بے شمار فوائد پنہاں رکھے ہیں ۔ امراض قلب کے وارڈ میں ایک ملنے والے داخل تھے۔ میں اُن کی عیادت […]

یہ کیا کہ چند ہی پتوں پہ کچھ بہار آئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍نومبر 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک غزل سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: یہ کیا کہ چند ہی پتوں پہ کچھ بہار آئے بہار وہ ہے کہ ہر پیڑ پر نِکھار آئے اے کاش درد کے ماروں کو چین آ جائے کوئی مسیحا کوئی دل کا غمگسار […]

کھجور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍نومبر 2006ء میں کھجور کے بارہ میں مکرم محمد طاہر شیراز صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جسے کتاب ’’کھجور۔ذاتی مطالعہ، مشاہدات اور تجربات‘‘ از مکرم میاں محمد افضل صاحب سے استفادہ کرکے لکھا گیا ہے۔ کھجور واحد پھل ہے جس کے لئے دنیا کی ہر اہم زبان میں نام موجود ہے۔ […]

قرآن پاک جہان میں تو وہ بے مثال کتاب ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍دسمبر 2006ء میں شامل اشاعت مکرم ظفر محمد ظفر صاحب کی قرآن کریم کی مدح میں کہی گئی نظم سے انتخاب پیش ہے: قرآن پاک جہان میں تو وہ بے مثال کتاب ہے جو کمال حسن و جمال میں فقط آپ اپنا جواب ہے تری سُورتوں میں تجلّیاتِ ربوبیت کا ظہور ہے […]

حضرت خواجہ حسن بصریؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍نومبر 2006ء میں حضرت خواجہ حسن بصریؒ کے بارہ میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ اس حوالہ سے ایک مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 3؍مارچ 2006ء کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ حضرت حسن بصریؓ ایک نامور صوفی، تابعی، مستجاب الدعوات، […]

حضرت مرزا عبدالحق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍ نومبر 2006ء میں حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے بارہ میں مکرم عبدالسمیع نون صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ سرگودھا میں مستقل طور پر آکر پیشہ وکالت اختیار کرنے سے قریباً 4 سال قبل مجھے حضرت مرزا عبدالحق صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا […]

ان کی باتوں میں فقط درس وفا ہوتا تھا – حضرت مرزا عبدالحق صاحب کی یاد میں نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 2007ء کی زینت حضرت مرزا عبدالحق صاحب کی یاد میں کہی گئی مکرم رائے فخراللہ منگلا صاحب کی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ان کی باتوں میں فقط درس وفا ہوتا تھا اور ہر لفظ محبت سے بھرا ہوتا تھا وہ سدا دوسرے انسان کا غم کرتے تھے اپنے بارے […]

میرے دادا حضرت مرزا عبدالحق صاحب

جریدہ ’’نحن انصاراللہ‘‘ جولائی تا ستمبر 2006ء میں مکرم مرزا نوید احمد صاحب اپنے دادا حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے بارہ میں لکھتے ہیں: ٭ شروع سے ہی آپ صرف چار گھنٹے وکالت کے کام کو دیتے تھے اور باقی سارا وقت جماعتی خدمت کو دیتے تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان چارگھنٹوں میں اتنی […]

محترم مرزا عبدالحق صاحب

مجلس انصاراللہ کینیڈا کے رسالہ ’’نحن انصاراللہ‘‘ جولائی تا ستمبر 2006ء میں مکرم چودھری رشیدالدین صاحب کا ایک تفصیلی مضمون محترم مرزا عبدالحق صاحب کی سیرۃ و سوانح پر مشتمل شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں حضرت مرزا صاحب کا ایک انٹرویو ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 18؍اکتوبر 2002ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ نیز حضرت […]

دسمبر کا مہینہ سینکڑوں یادوں کا مخزن ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍دسمبر 2006ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام صاحب کی ایک طویل نظم ’’ماہ دسمبر اور جلسہ سالانہ کی یادیں‘‘ سے انتخاب پیش ہے: دسمبر کا مہینہ سینکڑوں یادوں کا مخزن ہے مرا سینہ کئی بِسری ہوئی باتوں کا مدفن ہے مجھے وہ جلسہ سالانہ کا منظر یاد آتا ہے لہو مجھ کو […]

مکرم سردار رفیق احمد صاحب

حضرت سردار عبدالرحمن صاحبؓ سابق مہر سنگھ کے پوتے اور محترم ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب کے دوسرے بیٹے محترم سردار رفیق احمدصاحب 15؍اگست 2006ء کو لندن میں 67 سال کی عمر میں برین ہیمرج کے نتیجہ میں وفات پاگئے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین قطعہ موصیان مورڈن […]

نظام وصیت نظام خدا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍اکتوبر 2006ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی تحریک وصیت سے متاثر ہوکر کہی جانے والی مکرم عبدالسلام صاحب کی ایک طویل نظم ’’نظام وصیت‘‘ سے انتخاب پیش ہے: نظام وصیت نظام خدا ہے ضمیرِ زمانہ کا یہ ہمنوا ہے اگر ہے ضعیفوں کو مثل عصا یہ تو محتاج بندوں […]

محترم چودھری محمد حسین واہلہ صاحب

مکرم چوہدری محمد حسین واہلہ صاحب 21 ستمبر 2006ء کو 80 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ چک 87 شمالی ضلع سرگودھا کے معزز زمیندار تھے۔روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم نومبر 2006ء میں آپ کے بارہ میں مکرم مولانا محمد ابراہیم بھامبڑی صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم واہلہ صاحب اپنی اولاد کو […]

حضرت چودھری محمدالدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اکتوبر 2006ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت چودھری محمدالدین صاحبؓ کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ حضرت چودھری صاحب کو حضرت مسیح موعودؑ کے سفر جہلم 1903ء کے دوران ایک رؤیا کی بنا پر بیعت کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ آپؓ گوہر صاحب آف […]