نظام خلافت کے بعد نظام شوریٰ کا ایک تقدس ہے۔ اس لئے بظاہر سمجھدار اور نیک لوگ جو عبادت کرنے والے اور تقویٰ پر قدم مارنے والے ہوں ان کو منتخب کرنا چاہئے۔ جب مجلس شوریٰ کسی رائے پر پہنچ جاتی ہے اور خلیفۂ وقت سے منظوری حاصل کرنے کے بعد اس فیصلے کو جماعتوں […]
مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ اپنے مسائل خود حل کرنے کی بجائے ان مغربی ممالک کے مرہون منت ہیں جو انہیں مزید اپنے شکنجہ میں جکڑتے چلے جارہے ہیں۔ اگرمسلم اُمّہ تقویٰ پر چلے تو پھر اس پر اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق رحم ہوگا اور آئے دن کی زیادتیوں اور ظلموں سے ان […]
آج کل کی جہادی تنظیموں نے بغیر جائز وجوہات کے اور جائز اختیارات کے اپنے جنگجوأنہ نعروں اور عمل سے غیرمذہب والوں کو یہ موقع دیا ہے کہ انہوں نے نہایت ڈھٹائی اور بے شرمی سے آنحضرت ﷺ کی پاک ذات پر بیہودہ حملے کئے ہیں۔ آنحضرت ﷺمجسم رحم تھے اور آپ کے سینے میں […]
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جہاد کو منسوخ کرنے، اسلامی احکامات کو تبدیل کرنے اور آنحضرت ﷺ کی تعلیمات اور آپؐ کے عہد کے خاتمہ کا الزام سراسر تہمت اور انتہائی گھناؤنا الزام ہے۔ ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے عشق رسولﷺ ان لوگوں سے لاکھوں کروڑوں حصے زیادہ ہے جو ہم […]
آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ ضمیر کے نام پر بعض مغربی ممالک اور اخبارات کی طرف سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ظالمانہ رویّہ اختیار کرنے اور ان کے دوہرے اخلاقی معیاروں کا تذکرہ مغربی دنیا کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف جرأتوں کا سبب خود مسلمانوں کی اندرونی حالت بھی ہے اور عالم […]
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پرمبنی حرکات پر اصرار اور انہیں تسلسل اور ڈھٹائی سے کرتے چلے جانا اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑکانے کا موجب ہے۔ یہ زلزلے، یہ طوفان اور یہ آفتیں جو دنیا میں آرہی ہیں یہ صرف ایشیا کے لئے مخصوص نہیں ہیں۔ خدا کے مسیح نے یورپ کو […]
آنحضرتﷺ کے پیار،محبت اور رحمت کے اُسوہ کو دنیا کو بتانا چاہئے۔ ہرملک میں آنحضرتﷺ کی سیرت کے پہلوؤں کو اجاگرکرنے اور اپنے اعمال کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈنمارک میں انتہائی غلیظ، توہین آمیز اور مسلمانوں کے جذبات کو انگیخت کرنے والے کارٹونوں کی ا شاعت کی پُرزور مذمّت اور اس کے خلاف […]
قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں مسیح موعود کے زمانہ کی نشانیاں موجود ہیں۔ جب یہ نشانیاں پوری ہوچکی ہیں تو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ مسیح موعودکا زمانہ ہی ہے۔ ایک وقت تک تمام علماء اس بات پر متفق تھے کہ مسیح ومہدی کا ظہور چودھویں صدی میں ہوگا۔ خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین […]
جب قہر الٰہی نازل ہوتاہے تو بدوں کے ساتھ نیک بھی لپیٹے جاتے ہیں اور پھر ان کا حشر اپنے اپنے اعمال کے مطابق ہوگا۔ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی آمد اور جماعت کے قیام کے بعد زلازل اور طوفانوں اور آفات ارضی وسماوی کی کثرت پیشگوئیوں کے عین مطابق ہے۔ یہ زلازل اور طوفان […]
ماریشس اور قادیان،انڈیا کے دورہ کے حالات و واقعات،احباب جماعت کے ا خلاص، محبت وفدائیت اور غیرمسلم شرفاء ومعززین کے حسن سلوک کا دلچسپ ایمان افروز اوررُوح پرورتذکرہ جماعت تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مخالفت کے باوجود دنیا میں ہرجگہ بڑھ رہی ہے لیکن جن حکومتوں نے بھی مُلّاؤں کی پشت پناہی کی ہے […]
حضرت اقد س مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کرنے اور سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونے کے بعد صحابہ کرام کے اپنی زندگیوں میں عظیم الشان روحانی پاک تبدیلیاں پیدا کرنے،دین کو دنیا پر مقدم کرنے، عبادت کے قیام، تعلق باللہ، تقویٰ، راستی، صبر واستقامت، امانت و دیانت، للہی محبت واخوت اور […]
وقف جدید کے 49 ویں سال کا اعلان مالی قربانی اصلاح نفس اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ نومبائعین کو بھی مالی نظام کا حصہ بنائیں۔ یہ اگلی نسلوں کو سنبھالنے کے لئے بڑا ضروری ہے۔ اب زمانہ ہے کہ ہر گاؤں میں، ہر قصبہ میں اور ہر شہر […]
رمضان میں جو تبدیلیاں اپنے اندر پیدا کی ہیں، رمضان کے بعد بھی ان کو قائم رکھنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ ہر احمدی کوتوفیق دے کہ وہ دعاؤں میں لگا رہے اور اپنی ایمانی اور عملی حالت کو بڑھانے کی کوشش کرے۔ یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آنحضرت ﷺکی طرف منسوب ہونے […]
حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں کی قبولیت کے طفیل ہم اس کے فضل بارش کی طرح برستے دیکھتے ہیں۔ جلسہ سالانہ قادیان 2005ء کے موقع پر ہم نے اللہ تعالیٰ کی تائیدات کے جونظارے دیکھے ہیں وہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار بندہ بنانے والے ہونے چاہئیں۔ شکرگزاری کے جذبات […]
اس جلسے کے مقاصد میں سے سب سے بڑا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ اس دنیا کو ہی سب کچھ نہ سمجھو۔ اپنے اندر زہد و تقویٰ پیدا کرو۔ آپس میں محبت، پیار اور بھائی چارے کے تعلقات پیدا کرو۔ آپ لوگوں کے اخلاص و وفا اورتعلق کو دیکھ کر بے اختیار اللہ تعالیٰ […]
آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ اس بستی کے رہنے والے ہیں جس کے گلی کوچوں نے مسیحا کے قدم چومے۔ آپ میں سے ایک بڑی تعداد اُن لوگوں کی ہے یا اُن لوگوں کی نسل میں سے ہے جنہوں نے مسیح پاک کی اس بستی کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کا عہد […]
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو خلافت سے وابستگی اور اخلاص ہے لیکن تبلیغ کی طرف اس طرح توجہ نہیں دی جا رہی جس طرح ہونی چاہئے۔ اس لئے جماعتی نظام بھی اور ذیلی تنظیمیں بھی دعوت الی اللہ کے پروگرام بنائیں۔ اپنی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کو بھلاکر ایک دوسرے سے پیار اور […]
جماعت احمدیہ کے جلسوں کے خاص مقاصد ہوتے ہیں اور سب سے بڑا مقصد اللہ تعالیٰ کاتقویٰ اختیار کرناہے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت دلوں میں پیدا کرنا ہے۔ ہمیشہ ایسے نظریات اور فلسفوں سے بچوجوتمہیں خدا سے دور لے جانے والے ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تعلیم میں ایسے فلسفوں کوردّکرنے کی […]
شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر بیہودہ رسم ورواج، لغو اور فضول گانے اور اسراف سے بچنے کی تاکید اسلام نے اعتدال کے اندر رہتے ہوئے جن جائزباتوں کی اجازت دی ہے ان کے اندر ہی رہنا چاہئے اور اس اجازت سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے۔ خوشی کے ان مواقع پر صاحب استطاعت […]
احمدیوں نے اگر دنیا سے فساد دور کرنا ہے توانہیں آپس کے لین دین اور قرضوں کی ادائیگی احسن طریق پر کرنی چاہئے۔ اور کوئی دھوکہ اور کسی قسم کی بدنیتی ان میں شامل نہیں ہونی چاہئے۔ آج دنیا کو ہر مصیبت،آفت اور پریشانی سے بچانے کے لئے ہر قسم کے اعلیٰ خُلق پرعمل اور […]
ہارٹلے پول(برطانیہ) میں مسجد ناصر کاافتتاح۔ اس کی تعمیر میں انصاراللہ UKنے نمایاں مالی قربانی کی توفیق پائی۔ آج ہم خوش تو ہیں کہ عیسائیت کے گڑ ھ میں ہم نے خدائے واحد کانام بلند کرنے کے لئے ایک اور مسجد کا افتتاح کر دیا ہے۔ لیکن یہ ہماری انتہا نہیں ہے، ہمارے مقصد تو […]
(نوٹ: سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے پرمعارف خطبات و خطابات قرآن کریم، احادیث مبارکہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی لطیف تفسیر ہیں- چنانچہ دوستوں کی خواہش پر ویب سائٹ ’’خادم مسرور‘‘ میں حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فرمودہ تمام خطبات جمعہ اور خطابات upload کئے جارہے ہیں […]
قرآن کریم کا ادب یہی ہے کہ اس کو سمجھ کر پڑھا جائے۔ قرآن کریم کی تلاوت کرو،اس کے مطالب پرغورکرو،اس کی تعلیمات کو ا پنی زندگیوں کا حصہ بناؤ (قرآن مجید،احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے حوالہ سے قرآن کریم کی تلاوت اور اس پر تدبّر وتفکّر اور اس کی تعلیمات […]
جماعت کا فرض بنتاہے کہ شہداء اور ان کی اولادوں کودعاؤں میں یاد رکھیں۔ جماعت احمدیہ کی سوسال سے زائد کی تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جب بھی جماعت پر ایسا موقع آیا تو جماعت کے افراد نے صبر اور حوصلے کے ساتھ تمام ظلم برداشت کئے۔ شمالی پاکستان اور کشمیر کے علاقہ […]
رمضان میں عبادتوں کے معیار بلند کرنے اور قرآن کریم پڑھنے کے ساتھ ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ا یک طریق صدقہ وخیرات کرنا بھی تھا۔ اس رمضان میں یہ جائزہ لینا چاہئے کہ گزشتہ رمضان میں جو منزلیں حاصل ہوئی تھیں کیا ان پر ہم قائم ہیں۔ اللہ کرے کہ ہم اس […]
ہر طبقہ میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچنا چاہئے۔ آج اگر اسلام کی خوبصورت تصویر کو کوئی پیش کر سکتا ہے تو وہ احمدی ہیں۔ جب ایک لگن سے اور صبر کے ساتھ تبلیغی رابطے کریں گے اور لوگوں تک پیغام پہنچائیں گے، اپنے عملوں سے ان پر ایک نیک اثر بھی قائم […]