لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ دسمبر 2010ء میں محترمہ رسول بی بی صاحبہ کا ذکرخیر اُن کی نواسی مکرمہ عائشہ منہاس صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترمہ رسول بی بی صاحبہ کی ولادت 1901ء میں حضرت ولی داد صاحبؓ کے ہرں مراڑہ ضلع سیالکوٹ میں ہوئی۔ ہر وقت عاجزی سے اپنے […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ جولائی 2010ء میں منفرد طرز کی مسجد حسن الثانی کا تعارف شامل اشاعت ہے جو مسجد ’’بیت الحرام‘‘ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی مسجد ہے۔ یہ مسجد مراکش کے شہر کاسابلانکا میں واقع ہے اور اس کا ڈیزئن فرانسیسی ماہر تعمیرات مائیکل پنیسو نے تیار کیا ہے۔ اس میں ایک لاکھ سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 دسمبر 2010ء میں مکرم جنرل محمودالحسن صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے: ہے زخم کی یا زخم کے مرہم کی کوئی بات کیا اَور بھی ہے قصّۂ آدم کی کوئی بات چھایا ہے ہر اک سمت گھٹا ٹوپ اندھیرا پھر چھیڑ کسی نورِ مجسّم […]
جماعت احمدیہ امریکہ کے اردو ماہنامہ ’’النور‘‘ دسمبر 2010ء میں مکرم لطف الرحمن محمود صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں عذاب الٰہی کے حوالہ سے قرآن کریم کے فرمودات کو بیان کیا گیا ہے۔ قرآن کریم میں عذاب کا لفظ 320مرتبہ وارد ہوا ہے اور دنیا و آخرت دونوں حوالوں سے آیا […]
30 ستمبر 2010ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خلافت تو مولیٰ کا فضل وکرم ہے خلافت ہمارے لئے محترم ہے خلافت سے وابستہ جو بھی رہے گا نہیں اس کو خطرہ نہ پھر کوئی غم ہے خلافت سے ٹکرایا جو بھی […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جنوری 2010ء میں شائع ہونے والے ایک مختصر معلوماتی مضمون میں کولتار کی جھیل کا تعارف کروایا گیا ہے جسے 1595ء میں ٹرینیڈاڈ (ویسٹ انڈیز) میں سر والٹر ریلے نے پاریکو کے مقام پر دریافت کیا تھا۔ اس جھیل کا رقبہ 99 ہزار مربع ایکڑ ہے اور اس کی خصوصیت یہ ہے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 جنوری 2011ء میں مکرم اعظم نوید صاحب کی خلافت کے حوالہ سے ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: خلافت کی جس کو بھی خلعت ملی ہے بہت باوفا اس کو ملت ملی ہے خلافت کے سائے میں جو بھی پلا ہے اسے دین و دنیا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27اکتوبر 2010ء میں مکرم فہیم احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے مختصراً مکرم خضر حیات صاحب (آف سلانوالی ضلع سرگودھا) کے اوصاف بیان کئے ہیں جو 22جنوری 2010ء کو وفات پاگئے۔ مکرم خضر حیات صاحب میں بہت سی خوبیاں تھیں جماعتی کاموں میں بے لوث خدمت کا جذبہ آپ کے اندر بہت […]
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 2010ء میں مکرم پروفیسر محمد اسلم صابرؔ صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب پیش ہے: عشقِ رسولِ ہاشمی دل میں ہے جاگزیں سیرت ہے بے مثال تو صورت بھی ہے حسیں اس کا وجود غایت تخلیقِ کائنات اس کا ظہور باعثِ تزئینِ عالَمیں لوگو! […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22اکتوبر 2010ء میں مکرم محمد یونس صاحب نے اپنے مضمون میں اپنے والد محترم رشید احمد صاحب کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چوہدری رشید احمد صاحب 1938ء میں پیدا ہوئے۔ پرائمری تک تعلیم حاصل کی۔ آپ کے والد کُل 6 بھائی تھے جن میں سے ایک (یوسف صاحب) احمدی ہوچکے تھے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍نومبر 2010ء میں مکرم مظفر منصور صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: قربان ہر اک قطرۂ خوں ہو بھی تو کم ہے یہ خون شہیداں مرے لشکر کا عَلَم ہے لے جائے گی تنکوں سی بہا کر تمہیں تقدیر اے ظالمو! یہ چشم خلافت […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مارچ 2010ء میں مغفور احمد منیر صاحب کا مرسلہ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی ایک تحریر کے حوالہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سرخ چھینٹوں کے کشف کو بیان کیا گیا ہے۔ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ نے حضرت میاں عبداللہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 نومبر 2010ء میں مکرم مرزا محمد افضل صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب پیش ہے: اشکوں کی اک جھڑی سے مناجات ہو گئی پھر یوں ہوا کہ فضل کی برسات ہو گئی کس سے تصورات میں رہتے ہو ہمکلام ایسے میں کیا کرو گے اگر بات […]
قبولیت دعا کے حوالہ سے ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ فروری 2010ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب نے قبولیتِ دعا کے دو واقعات بیان کئے ہیں۔ ٭ محترم کیپٹن محمد حسین چیمہ صاحب مرحوم نے 1991ء کی ایک مجلس میں بیان کیا کہ ایک روز وہ اپنے گھر (واقع لندن) […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 جنوری 2011ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: چاہت کی یہ رُوداد رقم ہو کے رہے گی اک روز ختم شامِ اَلَم ہو کے رہے گی ہو جائیں گے سب دُور غمِ ہجر کے سائے دیوانوں پہ اب نظرِ […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ فروری 2010ء میں مکرم محمدلقمان صاحب کے قلم سے غزوۂ بدر کے تین شہداء کا مختصر تعارف شائع ہوا ہے۔ سن 2 ہجری میں جب ایک ہزار مسلح لشکر کا مقابلہ کرنے کے لئے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم 313 نہتے، غریب اور کمزور لوگ لے کر میدان بدر میں آئے تو […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2010ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: آہیں جھکڑ بن جاتی ہیں اور آنسو سیلاب ظلم کی بستی ہو جاتی ہے آخر کو غرقاب اجڑے ، بستے شہر یکایک ، ڈوب گئے دیہات مظلوموں کی آنکھ سے شائد ٹپکا […]
حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کے نانا جان حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کا سلسلہ نسب آٹھویں نویں پشت سے حضرت سید بدرالدین باکھریؒ سے جاملتا ہے جن کا مزار اوچ شریف ضلع بہاول پور میں واقع ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 ستمبر 2010ء میں آپؒ کا مختصر تعارف مکرم عطاء العلیم شاہد صاحب کے […]
لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ دسمبر 2010ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی کتب کے مطالعہ کے حوالہ سے مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے ۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: کیا تری تحریر کی تعریف ہو اے کامراں جامۂ انوار میں لپٹا ہوا طرزِ بیاں ہر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 ستمبر 2010ء میں شامل اشاعت مکرم ملک محمد اکرم طاہر صاحب نے اپنے مضمون میں اپنے والد محترم ملک محمد عبداللہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم ملک محمد عبداللہ صاحب 20؍اگست 1904ء کو سرگودھا کے گاؤں کالرہ میں ایک سنی العقیدہ بریلوی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ والدین کا رجحان عرس، […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ نومبر 2010ء میں مکرم اطہر حفیظ فراز صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خلافت کے امیں ہم ہیں ، امانت ہم سنبھالیں گے جو نعمت چھن چکی پہلے وہ نعمت ہم سنبھالیں گے خلیفہ کے لبوں سے جو گل و جوہر بکھرتے ہیں بڑے انمول موتی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18اکتوبر 2010ء میں مکرمہ م۔شاہین صاحبہ کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کے خاندان کی بعض خواتین کے اخلاق حسنہ کے بے مثال نمونے پیش کئے گئے ہیں۔ ٭ میری والدہ محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میں چھوٹی سی تھی جب ہم احمدی ہوئے اور […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جولائی 2010ء میں سانحہ لاہور کے حوالہ سے مکرم سید اسرار احمد توقیر صاحب کی حسب ذیل مختصر نظم شائع ہوئی ہے: ظلم کی انتہا ہے یہ ۔ یہ انتہا نئی نہیں پہلے بھی ہوچکی ہے اک ، یہ کربلا نئی نہیں پہلے بھی ہوچکے شہید پہلے بھی سر قلم ہوئے پھر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20اکتوبر 2010ء میں محترمہ سیدہ امۃ القدوس بیگم صاحبہ کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے خاوند محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کے اخلاق حسنہ پر روشنی ڈالی ہے۔ قبل ازیں محترم صاحبزادہ کا ذکرخیر الفضل انٹرنیشنل 9؍مئی 2008ء اور 28 جون 2013ء کے اسی کالم میں کیا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2010ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کا شہدائے لاہور کے حوالہ سے کہا گیا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: کتنی بدلی سارے گلشن کی فضا؟ کیسے کہوں اُڑ گئی امن و سکوں کی فاختہ، کیسے کہوں بے اماں ہیں سب پرندے کیا ہوا؟ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر 2010ء میں حضرت منشی صادق حسین صاحب مختار آف اٹاوہ ولد حکیم وارث علی صاحب کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ حضرت منشی صاحبؓ 11؍اپریل 1889ء کو پیدا ہوئے اور آپؓ کی وفات 6؍اکتوبر 1949ء کو ہوئی۔ رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت 80ویں نمبر پر درج ہے۔ حضرت مسیح موعود ؑ […]