خدا کا شکر ہے بے حد کہ کٹ گئی آخر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ظفر محمد ظفرؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: خدا کا شکر ہے بے حد کہ کٹ گئی آخر شبِ دراز شبِ انتظارِ افریقہ زہے نصیب کہ ہم میں امامِ وقت آیا خوشا نصیب کہ آئی بہارِ افریقہ دیارِ حبش میں آکرامانِ […]

نائیجیریا میں آغاز احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2004ء میں نائیجیریا میں احمدیت کے آغاز سے متعلق ایک مضمون بقلم مکرم عبدالستار خان صاحب شامل اشاعت ہے۔ نائیجیریا میں احمدی مبلغین کی آمد سے قبل ہی اللہ تعالیٰ نے بعض سعید روحوں کو رؤیا وکشوف کے ذریعہ حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کی اطلاع دیدی تھی جن میں دارالحکومت […]

مسرور کے قدم سے ہوئی سُرَّ مَنْ رَاٰی! – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 2005ء میں شامل اشاعت مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: مسرور کے قدم سے ہوئی سُرَّ مَنْ رَاٰی! افریقہ کی زمیں! تیری عظمت ہو بے حساب یہ دَور خسروی تو ہے اِک دَورِ انقلاب مافات کی تلافی سے راحت ہو بے حساب قول و عمل […]

غانا میں احمدیت کی آمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2004ء میں غانا مشن کی ابتدائی تاریخ سے متعلق مکرم فہیم احمد خادم صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ غانامیں اسلام 1872ء میں نائیجیریا کے اُن فوجی سپاہیوں کے ذریعہ آیا جو غانا کے اشانٹی قبیلہ کے خلاف برطانوی فوج میں شامل تھے۔ ان مسلم سپاہیوں میں ایک صاحب معلم […]

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس کا دورہ غانا

روزنامہ ’الفضل‘ ربوہ30؍اپریل 2005ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے 2004ء میں کئے جانے والے دورہ غانا کے چند روح پرور واقعات اور ایمان افروز جھلکیاں مکرم مولانا عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر و مبلغ انچارج غانا کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے علم میں […]

اے خاکِ ارضِ خادمِ سردار مرسلیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ یکم جون 2005ء میں طبع شدہ مکرم عبدالسلام اختر صاحب کی ایک نظم ’’قوم بلالؓ سے خطاب‘‘ سے انتخاب پیش ہے: اے خاکِ ارضِ خادمِ سردار مرسلیں اے سلکِ تابدار کے ٹوٹے ہوئے نگیں اے ارضِ پاک ۔ روحِ بلالیؓ کی سرزمیں دل کی نشاط ، روح کے ارماں قبول کر قومِ بلالؓ […]

محترم حافظ سخاوت علی صاحب شاہجہانپوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2004ء میں محترم حافظ سخاوت علی شاہجہانپوری صاحب مرحوم درویش قادیان کے خودنوشت حالات زندگی (مرسلہ: مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب) شامل اشاعت ہیں ۔ محترم حافظ سخاوت علی صاحب نے 1980ء میں بیان فرمایا کہ خاکسار1885ء میں پیدا ہوا۔ دادا محترم امانت علی صاحب محلہ کے رئیس کی جائیداد گاؤں وغیرہ […]

شرم سی کچھ حجاب ساکچھ ہے – غزل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 دسمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل سے انتخاب ملاحظہ کیجئے شرم سی کچھ حجاب ساکچھ ہے قرب بھی بے حساب سا کچھ ہے ماہ سا ، ماہتاب سا کچھ ہے ہوبہو آنجناب سا کچھ ہے مسکراتا ہوا ، حسین و جمیل ایک چہرہ گلاب […]

حضرت میاں عبد العزیز نونؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 و 17؍مئی 2004ء میں مکرم عبدالسمیع نون صاحب اپنے والد حضرت میاں عبدالعزیز نون صاحبؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میرے والد صاحب نے 1903ء میں بیعت کی تھی، 1915ء میں نظام وصیت میں شامل ہوئے اور 9؍مئی 1935ء کو وفات پائی۔ میں اُن کا اکلوتا بیٹا تھا۔ […]

مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب

دیرینہ خادم سلسلہ مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب (ر) مربی سلسلہ ابن حضرت فضل کریم صاحبؓ 23ستمبر2004ء کو یوسٹن امریکہ میں بعمر 76 سال وفات پاگئے۔ آپ مورخہ 23مارچ 1928ء کو گوجرانوالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ میٹرک 1944ء میں اسلامیہ ہائی سکول گوجرانوالہ سے کیا۔ 1950ء میں جامعہ احمدیہ پاس کرنے کے بعد عملی […]

سیدِ خیرالبشر کی شفقتیں سب کے لئے – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24ستمبر 2004ء میں مکرم اقبال صلاح الدین صاحب کی ایک نعت سے انتخاب ملاحظہ کیجئے: سیدِ خیرالبشر کی شفقتیں سب کے لئے رحمۃللعالمیں کی رحمتیں سب کے لئے شاخ شاخ آرزو ہے آپؐ ہی سے بارور تھیں مقدّر میں وگرنہ حسرتیں سب کے لئے علم و حلم و صدق و لطف و […]

ابن رُشد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 و 23؍اکتوبر 2004ء میں مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے قرطبہ کے جلیل القدر قاضی ابن رشدؒ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ابن رشد قرطبہ میں 1126ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد احمد رشد اور دادا محترم محمد رشد دونوں قرطبہ میں قاضی شہر رہ […]

میرا دوست۔ جھنگ کا عبقری

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ فروری 2005ء میں جناب کے، کے، کٹیال (سابق ایسوسی ایٹ ایڈیٹر دی ہندو، نیو دہلی) کا محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری اس سے ذاتی واقفیت ایم بی مڈل سکول اور گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج […]

دین احمدؐ کا جو آج سالار ہے – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘قادیان کی زینت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’مسجدیں اَور بھی بنائیں گے ہم‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: دین احمدؐ کا جو آج سالار ہے تیر ہاتھوں میں اس کے نہ تلوار ہے ساتھ فوجوں کی کوئی نہ یلغار ہے ابن منصور کی ایک للکار ہے ڈنکہ توحید […]

قیام نماز کے قابل تقلید نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4، 6 اور 8 دسمبر 2004ء میں مکرم عبدالسمیع خانصاحب نے اپنے مضمون میں تابعین کے قیام نماز سے متعلق چند خوبصورت اور قابل تقلید نمونے پیش کئے ہیں۔ مراکش کی ایک مسجد کے میناروں سے صدیوں بعد آج بھی بھینی بھینی خوشبو آتی ہے۔ یہ مسجد مراکش کے فرمانروا یعقوب المنصور […]

حضرت بابا شیر محمد صاحب بنگوی یکہ بان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍نومبر2004ء میں حضرت بابا شیر محمد صاحب بنگوی ؓ کا ذکر خیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ جماعت احمدیہ بنگہ ضلع جالندھر سرمائے کے لحاظ سے بہت مفلس اور کم مایہ تھی لیکن ایمان و اخلاص اور نور و روحانیت کی دولت سے مالا مال تھی۔ […]

بائیو میٹرکس – شناخت کا جدید طریقہ

اس وقت انفرادی شناخت کے لئے قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ وغیرہ استعمال ہورہے ہیں۔ نیز دستاویزات کی صحت کے لئے انگوٹھا لگانے، دستخط کرنے یا مہر لگانے کا طریقہ رائج ہے۔ چونکہ انسانی ہاتھوں اور انگلیوں پر پائی جانے والی مہین لکیروں کا جال ہر انسان میں مختلف ہوتا ہے اس لئے یہ […]

مکرم چوہدری اقبال احمد صاحب دھوتڑ

مکرم چوہدری اقبال احمد صاحب یکم اگست 1951ء کو پنڈی دھوتڑاں تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں پیدا ہوئے۔ آپ نے B.A., C.T. پاس کرنے کے بعد نارنگ میں مسلسل تیس سال تک تدریسی خدمات انجام دیں۔ آپ کا مختصر ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 دسمبر 2004ء میں مکرم محمد خورشید قریشی صاحب کے […]

نیوٹن کے علمی مجادلے اور اہم ایجادات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8ستمبر 2004ء میں مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے عظیم سائنسدان ڈاکٹر سر آئزک نیوٹن (1727-1642ء) کی علمی ترقیات کے حوالہ سے ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ نیوٹن کا نام سنہری الفاظ میں لکھے جانے کی وجہ اُس کے دریافت کردہ قوانین ہیں یعنی قوانین حرکت، کشش ثقل کا آفاقی […]

حضرت مصلح موعود ؓ کی روایات کی روشنی میں سیرۃ حضرت مسیح موعود ؑ کے بعض گوشے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اگست اور 24؍نومبر 2004ء میں مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب نے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی سیرت کے بعض ایسے درخشندہ گوشے قلمبند کئے ہیں جو حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمائے ہیں۔ ٭ جن دنوں کلارک کا مقدمہ تھا حضرت مسیح موعودؑ نے اَوروں کو دعا کیلئے کہا تو مجھے بھی […]

اصحاب احمدؑ کا قیامِ لیل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 ستمبر 2004ء میں مکرم عبد السمیع خانصاحب کے تحریر کردہ ایک مضمون میں اصحاب احمدؑ کی رات کی عبادات اور نماز تہجد میں باقاعدگی کا تذکرہ ہے۔ اس مضمون کا ایک حصہ قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 22؍اپریل کے کالم “الفضل ڈائجسٹ” کی زینت بن چکا ہے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ […]

سُستیاں چھوڑ دے، اُٹھ باندھ کمر آج کی رات – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11نومبر2004ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم میں سے انتخاب پیش ہے: سُستیاں چھوڑ دے، اُٹھ باندھ کمر آج کی رات آج تھکنا نہیں مغرب تا فجر، آج کی رات آنکھ لگتی نہیں عاشق کی تو لمحہ بھر بھی اور کب جاگے گا، جاگا نہ اگر آج کی رات […]

انگلستان مشن کی چند یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 دسمبر 2004ء میں مکرم بشیر احمد رفیق صاحب کے ایک مضمون میں قریباً نصف صدی قبل کی چند یادیں بیان کی گئی ہیں۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ 18؍فروری1959ء کو خاکسار ،اہلیہ اور ایک بیٹے کے ساتھ اٹھارہ روزہ بحری سفر کے بعد انگلستان کے ساحلی شہر لیورپول پہنچا جہاں سے […]

خلفاء سلسلہ کی یادوں کے انمٹ نقوش

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 27؍ دسمبر 2004ء میں شامل اشاعت مکرم عبد السمیع نون صاحب کا تفصیلی مضمون خلفاء سلسلہ کی یادوں سے مزین ہے۔ سیدنا حضرت مصلح موعود ؓ کالج کا زمانہ قادیان میں گزرا۔ اگر حضورؓ کا قیام یہیں ہوتا تو ہفتوں اور مہینوں کے گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا تھا۔ […]

کمسن مجاھدہ… حضرت اُمّ ابّانؓ

ماہنامہ ’’السلام‘‘ بیلجیم کے ایک شمارہ میں مکرمہ امۃالمنان ندیم صاحبہ کے قلم سے حضرت امّ ابّانؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ عُتبہ بن ربیعہ کی خوبصورت اور بہادر بیٹی تھیں۔ کمسن ہونے کے باوجود فنون حرب سے خوب واقف تھیں اورتیر اندازی میں اس قدر کمال تھا کہ اُڑتے […]

بانی پاکستان اور چوہدری محمد ظفر اللہ خان

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ کے ایک شمارہ میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے اپنے مضمون میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت چودھری سرمحمد ظفراللہ خان صاحبؓ کے باہمی تعلقات پر روشنی ڈالی ہے۔ حضرت چوہدری ظفر اللہ خانصاحبؓ کا قائد اعظم محمدعلی جناح سے تعلق قیام پاکستان سے بیس سال قبل […]