خلافت کی محبت میں دلوں کو یوں فنا رکھنا – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے صدسالہ جشن خلافت نمبر (مئی و جون 2008ء) میں شامل اشاعت مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے کلام سے انتخاب پیش ہے: خلافت کی محبت میں دلوں کو یوں فنا رکھنا کوئی مسلک اگر رکھنا تو تسلیم و رضا رکھنا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا میں چھپی روحِ خلافت ہے یہ نکتہ…

خلافت کا احترام و اطاعت

لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ کے صد سالہ خلافت نمبرمیں مکرمہ امۃالحئی خان صاحبہ کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں وہ ذاتی مشاہدات کے حوالہ سے خلافت کے احترام اور اطاعت کے واقعات بیان کرتی ہیں۔ آپ کہتی ہیں کہ مَیں نے اپنے نانا حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ کے…

مکرم منیر حامد صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرم منیر حامد صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ امریکہ کا تعارف بھی شامل اشاعت ہے۔ مکرم منیر حامد صاحب فلاڈیلفیا میں قیام رکھتے ہیں اور خلافت کے ساتھ گہری وابستگی کا اظہار آپ کی باتوں سے بخوبی ہوجاتا ہے۔ آپ کا حضرت مصلح موعودؓ سے پہلا…

محترم مولانا ظہور حسین صاحب مجاہد بخارا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2006ء میں محترم مولانا ظہور حسین صاحب کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جو دسمبر 1977 ء میں رسالہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میری پیدائش غالباً 1899ء کی ہے۔ ہم تین بھائی تھے۔ میرے والد محترم شیخ حسن بخش صاحب میرے بچپن میں ہی…

وصیت کیا ہے اظہار تمنائے اطاعت ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جون 2006ء میں ’’فرمان آرزو‘‘ کے عنوان سے مکرم جمیل الرحمٰن صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ حضور کی نظام وصیت میں شامل ہونے کی تحریک کے حوالہ سے کہی گئی اس نظم میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: وصیت کیا ہے اظہار تمنائے اطاعت ہے اشارے پر ہو مُرشد کے…

محترم کیپٹن ڈاکٹربشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 ؍جولائی 2006ء میں مکرمہ بشریٰ مظفر صاحبہ نے اپنے مضمون میں اپنے والد محترم کیپٹن ڈاکٹر بشیر احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب 27؍جولائی 1906ء کو سیالکوٹ کے گاؤں بوبک متراں میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی احمدی تھے۔ 21 سال کی عمر میں ڈاکٹری کا کورس پاس…

محترم چودھری فضل کریم صاحب آف کریم نگر فیصل آباد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30 ؍ اگست 2006ء میں محترم چودھری فضل کریم صاحب کے خودنوشت حالات شائع ہوئے ہیں جو اُن کے بیٹے مکرم حامد کریم محمود صاحب (مبلغ سلسلہ) نے مرتب کئے ہیں۔ محترم چودھری فضل کریم صاحب آف کریم میڈیکل ہال فیصل آباد، اپنے خاندان میں اکیلے احمدی ہوئے۔ آپ اپنے حالات یوں…

حضرت میاں عبدالرحمٰن صاحب بھیرویؓ

بھیرہ ایک قدیم قصبہ ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق 326ق م میں سکندراعظم نے یونان واپسی سے پہلے اپنی فوج کے ساتھ دو روز تک یہاں قیام کیا تھا۔ اس شہر میں حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ کے علاوہ بھی مسیح محمدی کے بہت سے جانثار پیدا ہوئے۔ اُنہی میں حضرت میاں قمرالدین صاحبؓ کے بیٹے…

نظام وصیت کے پہلے موصی – حضرت بابا محمد حسن صاحبؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا جون 2005ء کا شمارہ ’’وصیت نمبر‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ میں پہلے موصی حضرت بابا محمد حسن صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اگرچہ عملاً پہلی وصیت نورالدین صاحب ولد اللہ بخش صاحب آف لاہورنے کی تھی لیکن…

حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحبؓ

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے دو ماہی رسالہ ’’انصارالدین‘‘ مارچ، اپریل 2006ء میں مکرم سردار احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحبؓ کی سیرۃ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اسی موضوع پر ایک مضمون 30؍جنوری 1998ء کے شمارہ میں اسی کالم کی زینت بھی بن چکا ہے۔ حضرت…

حضرت مولانا عبد المالک خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 و 30جون 2005ء اور 2؍جولائی 2005ء میں حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب مرحوم کی خودنوشت سوانح حیات شائع ہوئی ہے جو آپ نے مئی 1968ء میں قلمبند فرمائی تھی۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہرؓ 1900ء میں احمدی ہوئے۔ پہلے سرکاری محکمہ آبکاری…

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 25 جون 2005ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے تفصیلی حالات مکرم مبشر احمد صاحب خالد کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضورؓ کے بارہ میں قبل ازیں متعدد مضامین اس کالم کی زینت بن چکے ہیں۔ ذیل میں چند وہ امور پیش ہیں جو مذکورہ مضامین میں اضافہ ہیں۔ سیّدنا…

مکرم چودھری عزیزاللہ چیمہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍ستمبر 2004ء میں مکرمہ عمارہ چیمہ صاحبہ نے اپنے دادا محترم چودھری عزیز اللہ چیمہ صاحب کا ذکر خیر تحریر کیا ہے۔ محترم چودھری عزیزاللہ چیمہ صاحب 1914ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد صوبیدار میجر دیوان علی چیمہ کا تعلق دیوبند فرقہ سے تھا اور وہ علاقہ کی بااثر…

حضرت طلحہ ؓ بن عبیداللہ

سہ ماہی ’’زینب‘‘ ناروے، اپریل ، مئی ، جون 2004ء میں مکرمہ نبیلہ رفیق صاحبہ کے قلم سے حضرت طلحہؓ بن عبیداللہ کے تفصیلی حالات شامل اشاعت ہیں جن کا شمار آنحضورﷺ کے عشرہ مبشرہ اصحاب میں ہوتا ہے۔ آپؓ کا تعلق قریش کے قبیلہ تیمی سے تھا۔ صحیح بخاری میں آپ کا نام حضرت…

حضرت منشی عبد اللہ صاحبؓ سنوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جولائی 2004ء میں مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب نے حضرت منشی عبداللہ سنوری صاحبؓ کا تفصیلی ذکر خیر کیا ہے۔   حضرت منشی صاحبؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کو ان کے دعویٰ سے بہت پہلے شناخت کر لیا تھا۔ آپؓ کی پیدائش 1861ء میں سنور ریاست پٹیالہ میں ہوئی۔ خاندان گوزمیندار تھا…

حضرت منشی محمد اروڑے خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 و 14؍نومبر 2003ء میں مکرم حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کے قلم سے حضرت منشی محمد اروڑے خان صاحبؓ آف کپور تھلہ کے بعض واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت منشی صاحب ایک معمولی نوکری سے تحصیلداری تک پہنچے اور ریاست کی طرف سے خانصاحب کا خطاب حاصل کیا۔ پھر جبراً پنشن لے…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی ذاتی زندگی کے بعض دلچسپ امور (مرتبہ مکرم عبدالستار خان صاحب) حضورؒ کے الفاظ میں ہی پیش کئے گئے ہیں۔ ترجمہ قرآن کریم۔ فرمایا : ’’یہ تو مَیں نے خود ہی پڑھا ہے۔ کلاس میں تو ہم پڑھا کرتے تھے، استاد بھی پڑھایا کرتے تھے…

افراد جماعت احمدیہ میں پاک تبدیلیوں کے ایمان افروز نظارے

حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا قول ہے: ’’ہرایک درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے‘‘۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’اس درخت کو اس کے پھلوں سے اور اس نیّر کو اس کی روشنی سے شناخت کروگے‘‘۔ حضرت مسیح موعودؑ پر ایمان لانے کے نتیجہ میں جو پاکیزہ تبدیلیاں افراد میں پیدا…

محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب – پہلے یورپین واقف زندگی اور مبلغ احمدیت

پہلے یورپین واقف زندگی اور فدائی مبلغ احمدیت محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب (محمود احمد ملک) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے- جنوری و فروری 2019ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ سے یہ آرزو ہے کہ یورپین لوگوں میں سے کوئی ایسا نکلے جو اس…

حضرت سیدہ محمودہ بیگم (امّ ناصر) صاحبہؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ دسمبر 2002ء میں حضرت سیدہ محمودہ بیگم (امّ ناصر) صاحبہؓ کے متعلق ایک تفصیلی مضمون تاریخ لجنہ اماء اللہ کے حوالہ سے شامل اشاعت ہے۔ 1895ء میں جب حضرت مصلح موعودؓ کی عمر صرف 7 برس تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓ کے باطنی اخلاص…

مکرم چودھری عبدالحمید صاحب مرحوم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اکتوبر 2002ء میں مکرم عبدالخالق صاحب اپنے برادر اکبر مکرم چودھری عبدالحمید صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ اہلحدیث مسلک سے تعلق رکھتے تھے اور احراری تھے۔ 1953ء میں جماعت کے خلاف ہنگاموں میں بہت جوش سے حصہ لیا لیکن اپنی ناکامی کے بعد سوچنا شروع کردیا۔ پھر…

حضرت مولوی سکندر علی صاحبؓ

حضرت مولوی سکندر علی صاحب ایک گاؤں لکھن کلاں (نزد کلانور) میں چودھری ولی داد صاحب کے ہاں 1865ء میں پیدا ہوئے۔پانچویں تک تعلیم حاصل کرکے قریبی گاؤں دیرووال کے عیسائی مشن سکول میں پڑھانا شروع کردیا۔ وہاں عیسائیوں سے مباحثے بھی ہوئے۔ پہلے آپ وہابی تھے، پھر آپ نے بہت فرقے تبدیل کئے لیکن…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍ جون 2003ء کی زینت مکرم خلیفہ صباح الدین صاحب کے مضمون میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرت کے مختلف پہلو بیان کئے گئے ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ حضورؒ بچپن سے ہی نہایت ذہین اور زیرک تھے۔ ہر وقت کسی نہ کسی کام میں مصروف رہتے۔ جب وقت ملتا تو کھیل…

محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب

محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب کا ذکر خیر ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 13؍اکتوبر 1995ئ، 2؍فروری 1996ء اور 22؍نومبر 2002ء کے اسی کالم میں قبل ازیں کیا جاچکا ہے۔ ایک تفصیلی مضمون آپ کے بیٹے مکرم شریف احمد بانی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ستمبر 2002ء میں بھی شامل اشاعت ہے۔ محترم بانی…

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2002ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض اصحاب کے ایمان افروز واقعات مکرم نصراللہ خان ناصر صاحب نے مرتب کئے ہیں۔ حضرت مولوی نورالدین صاحبؓ کے بارہ میں حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’مولوی صاحب نے وہ صدق قدم دکھلایا جو مولوی صاحب کی عظمت ایمان پر ایک محکم دلیل…

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ کی انکساری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍اگست 2002ء میں مکرم پروفیسر میاں محمد افضل صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم ثاقب زیروی صاحب نے ایک بار بتایا کہ حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے ارشاد پر جب آپ کو یورپ کے مختلف شہروں میں بھجوایا گیا تاکہ جماعتوں سے رابطہ کے علاوہ ادبی پروگراموں کے ذریعہ غیراحمدیوں سے بھی رابطہ…