محترم پی-محمد کینانور صاحب درویش قادیان

ایک درویش کی یادگذشت تقسیم ملک کے وقت جب حضرت مصلح موعودؓ نے یہ تحریک فرمائی کہ حفاظت مرکز قادیان کے لئے ہر جماعت سے دو دو نوجوان خود کو پیش کریں تو اس تحریک پر جماعت احمدیہ بمبئی کے کئی افراد نے لبیک کہا۔ چنانچہ انتخاب کے لئے قرعہ اندازی ہوئی اور کنور (کیرلہ)…

پچاس سالہ کامیابیوں کا خاکہ – وقف جدید بیرون بھارت

مکرم مولوی محمد ایوب ساجد صاحب وقف جدید بیرون کی خدمات کے حوالے سے اپنے مضمون میں تحریر کرتے ہیں کہ اس تحریک کے تحت 9 سکول اور مدرسۃالمعلمین قادیان چلائے جا رہے ہیں۔ نیز یوپی میں 3 پرائمری اور بنگال میں 5 پرائمری اور ایک سیکنڈری سکول قائم ہیں۔ مضمون میں مختلف ریاستوں میں…

پچاس سالہ کامیابیوں کا خاکہ – تحریک جدید بھارت کا 50 سالہ مالی گوشوارہ

مکرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی اپنے مضمون میں تحریک جدید کا 50 سالہ مالی گوشوارہ پیش کرنے کے بعد نیپال، بھوٹان اور سکم میں تحریک جدید کی مساعی کا مختصر ذکر کرتے ہیں ۔ بھارت کے شمال میں واقع، دنیا کے سرکاری طور پر واحد ہندو ملک نیپال میں 1985ء میں احمدیہ مسلم مشن…

پچاس سالہ کامیابیوں کا خاکہ – جماعت احمدیہ بھارت کی پچاس سالہ تعلیمی خدمات

مکرم قریشی محمد فضل اللہ صاحب اپنے مضمون میں جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آزادی کے بعد 16؍فروری 1949ء کو از سر نو تعلیم الاسلام ہائی سکول کا اجراء 3 طلبہ سے ہوا۔ اِس وقت 292 بچے اور 15؍اساتذہ اس ادارہ سے منسلک ہیں۔ 1952ء میں…

پچاس سالہ کامیابیوں کا خاکہ – بھارت میں جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تبلیغی و تربیتی مساعی

بھارت میں جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تبلیغی و تربیتی مساعی بیان کرتے ہوئے مکرم مولانا محمد انعام غوری صاحب رقمطراز ہیں کہ تقسیم ملک کے وقت بیعتوں کی تعداد قریباً رک گئی تھی۔ اور 1953ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر جب مبلغین کا جال پورے ملک میں پھیلایا گیا تو پہلے سال…

داستانِ درویش – مکرم خورشید احمد پربھاکر صاحب

مکرم خورشید احمد پربھاکر صاحب کو بھی درویشِ قادیان ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ … بیوی کی وفات کے بعد ماتم پُرسی کے ایام ختم ہوئے تو میں نے اپنی ضعیفہ مریضہ والدہ سے قادیان جانے کی اجازت مانگی۔ والدہ نے بحسرت دیکھا، ممتا کے مارے روتے ہوئے پیار دے…

قادیان میں دورِ درویشی کی ابتداء

محترم ملک صلاح الدین صاحب 1947ء کے بعد کے ابتدائی درویشان کے حالات بیان کرتے لکھتے ہیں کہ ایک لمبے عرصہ تک درویشان قادیان میں محصور ہوکر رہ گئے۔ نہ کوئی باہر جاسکتا تھا اور نہ ہی کوئی چیز باہر سے منگوائی جا سکتی تھی۔ صرف گندم ابال کر کھائی جاتی اور مرکز کی حفاظت…

’’بدر‘‘ کا جلسہ سالانہ نمبر

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کا 18 تا 25؍دسمبر 1997ء کا شمارہ جلسہ سالانہ نمبر اور آزادی کی پچاسویں سالگرہ کے حوالے سے بھی خصوصی اشاعت ہے جس میں معمول کے مضامین کے علاوہ بہت سے تاریخی اور تحقیقی مضامین اور خصوصی پیغامات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے سفر قادیان…

برطانیہ میں احمدیہ مراکزِ تبلیغ

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ دسمبر 1997ء میں جماعت احمدیہ برطانیہ کے تبلیغی مراکز کی فہرست شائع ہوئی ہے۔ ان سولہ مراکز کے نام درج ذیل ہیں: مسجد فضل لندن، اسلام آباد (ٹلفورڈ)، مسجد بیت الفتوح (مارڈن)، ناصر ہال (جلنگھم)، مسجد دارالسلام (ساؤتھ آل)، مسجد بیت النور (ہنسلو)، مسجد بیت الشکور (آکسفورڈ)، مسجد بیت الاحد (ایسٹ…

دفاع قادیان سے متعلق کچھ یادیں

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ جولائی 1997ء میں مکرم ڈاکٹر میاں محمد طاہر صاحب اپنے مضمون میں 1947ء میں دفاع قادیان کا نقشہ کھینچتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ جب فسادات شدید ہوگئے تو ایک کمیٹی قائم کردی گئی جس کے اراکین قصر خلافت میں جمع ہوگئے اور ان میں سے اکثر کا…

فضل عمر ہسپتال میں جدید مشین

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 16؍مئی 1997ء کے مطابق فضل عمر ہسپتال ربوہ میں عورتوں کے اندرونی علاج کے سلسلہ میں ایک جدید ترین مشین Hysleoscop 29؍اپریل 1997ء کو نصب کی گئی ہے۔ جس کا افتتاح محترم چودھری حمیداللہ صاحب نے کیا۔

’’براہین احمدیہ‘‘ — اعتراف

’’براہین احمدیہ‘‘ ہندوؤں اور عیسائیوں کی اس جارحانہ یلغار کے جواب میں لکھی گئی تھی جس سے اُس زمانہ کے مسلمان عاجز آ چکے تھے۔ لیکن اس نے جہاں برہموسماج کی تحریک اور عیسائیت کے غلبہ کے دعوے کو زمیں بوس کردیا وہاں مسلمانوں کے بدعقائد کی اصلاح کرکے ہر طبقہ فکر سے داد و…

’’براہین احمدیہ‘‘ کے مالی معاونین

حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے خدائی بشارت کے تحت جب ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت کے لئے تحریک فرمائی تو ان میں نواب شاہجہان بیگم صاحبہ فرمانروائے بھوپال بھی تھیں جو 1868ء میں باضابطہ طور پر سریر آرائے سلطنت ہوئیں اور آپ کا عقد ثانی مولوی صدیق حسن خان صاحب کے ساتھ عمل میں آیا جنہیں…

براہین احمدیہ کی طباعت و اشاعت

براہین احمدیہ کی طباعت کے وقت حضرت مسیح موعودؑ کے سامنے بہت سی مشکلات تھیں۔ ایک گمنام بستی میں آپؑ رہائش پذیر تھے، اشاعتی کاموں کا کوئی تجربہ نہ تھا اور سرمایہ بھی پاس نہ تھا۔ ان ظاہری ناموافق حالات میں آپ نے دعا کی تو الہام ہوا کہ کھجور کا تنا اپنی طرف ہلا…

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا براہین احمدیہ نمبر

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا براہین احمدیہ نمبر1 ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا دسمبر 1997ء کا شمارہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پُرمعارف کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ کے حوالے سے خصوصی اشاعت کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ ’’براہین احمدیہ‘‘ حصہ دوم میں فرماتے ہیں ’’حقیقت میں یہ کتاب قرآن شریف…

قبولیت دعا کے دو واقعات

محترم میاں محمد ابراہیم صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍دسمبر1997ء میں ایسے دو واقعات بیان کرتے ہیں جب اللہ تعالیٰ نے عاجزانہ دعاؤں کو قبول فرمایا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ 1947ء میں ہم نقل مکانی کرکے چنیوٹ میں آباد ہوئے۔ جو سکول ہمیں الاٹ ہوا اس کی عمارت جل چکی تھی، فرنیچر غائب تھا۔ حضرت…

ایک صحرائی سفر

پاکستان کے صوبہ سندھ کے طویل صحراؤں میں دین اور انسانیت کی محبت میں سفر کرنے والی ایک خاتون مکرمہ سلمیٰ خالد صاحبہ کی آپ بیتی مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کے قلم سے (ماہنامہ مصباح کی ایک اشاعت کے حوالہ سے) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 1998ء کی زینت ہے۔ وہ اپنے سفر کا حال…

7 ستمبر کا مذموم فیصلہ

عرب کے سرداروں اور قریش کے رؤساء نے مکہ میں ایک خصوصی اجلاس میں بالاتفاق یہ فیصلہ صادر کیا کہ چونکہ محمد (ﷺ) ہمارے دین میں بگاڑ پیدا کرتا ہے اس لئے اسے محصور کردیا جائے یا قتل کردیا جائے یا مکہ سے جلاوطن کردیا جائے۔ یہ مذموم تاریخی فیصلہ 7 ستمبر 622ء کو کیا…

خلافت لائبریری ربوہ

خلافت لائبریری ربوہ کا شمار مواد اور انتظام کے لحاظ سے پاکستان کی ممتاز لائبریریوں میں ہوتا ہے۔ لائبریری میں اس وقت کتب کی تعداد ایک لاکھ تین ھزارسے زائد ہے جبکہ 110؍ رسائل اور 15؍اخبارات باقاعدہ آتے ہیں۔ لائبریری میں مختلف سیکشن قائم ہیں مثلاً بچوں،طلباء،نابینا افراد کے سیکشن اور آڈیو،وڈیو سیکشن وغیرہ۔ یہاں…

پاکستان کے چند قومی ہیرو میدانِ جہاد میں

ماہنامہ ’’خالد‘‘ گولڈن جوبلی نمبر میں مکرم فخرالحق شمس صاحب نے اپنے مضمون میں میدانِ جہاد میں عسکری خدمات بجالانے والے بعض احمدیوں کا تفصیلی ذکر کیا ہے: جنرل اختر حسین ملک آپ یکم اگست 1917ء کو پنڈوری ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ 1940ء میں مسلح افواج میں کمیشن حاصل…

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس، ایک ایسے بیدار مغز، منصف مزاج اور حق پسند شخص کا نام ہے جس کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے فرمایا ’’… جب تک دنیا قائم ہے اور جیسے جیسے یہ جماعت لاکھوں اور کروڑوں افراد تک پہنچے گی ویسی ویسی تعریف کے ساتھ اس نیک نیت حاکم کا…

مکرم عبدالوہاب آدم صاحب

مکرم عبدالوہاب آدم صاحب امیر و مشنری انچارج گھانا کا پوسٹل انٹرویو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍دسمبر 1997ء میں شائع ہوا ہے۔ آپ 1936ء میں Brofoyedru اشانٹی ریجن گھانا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد تعلیم الاسلام احمدیہ سیکنڈری سکول کماسی سے تعلیم حاصل کی اور پھر جامعہ احمدیہ ربوہ سے شاہد کی ڈگری لی۔…

Dr. Wolf Gang Schmidt

انسانی حواس کے ماہر ایک ڈاکٹر Wolf Gang Schmidt متعدّد ثقافتوں اور مذاہب کے موازنہ کے ماہر اور کئی زبانوں کے عالم ہیں۔ چینی زبان اور چینی علوم و فنون میں آخری سند شمار ہوتے ہیں۔ آپ 1950ء میں مشرقی جرمنی کے شہر Avnaberg میں پیدا ہوئے۔ چودہ سال کی عمر میں اپنا وطن چھوڑ…

سیرالیون میں پہلا احمدی ڈاکٹر… میجر ڈاکٹر شاہ نواز خان صاحب

ایک عیسائی مشنری سیل نارتھ کرسٹ نے ’’ورلڈ کرسچن ڈائجسٹ‘‘ جون 1961ء میں لکھا کہ جس دن میں نے سیرالیون چھوڑا اس دن جماعت احمدیہ کا پہلا میڈیکل مشنری پہنچا۔ یہاں کے مقامی پریس نے بہت تھوڑی اور مختصر سی خبریں اس کے متعلق شائع کیں۔ جہاں تک مجھے علم ہے کسی عیسائی لیڈر نے…

محترم شیخ امری عبیدی صاحب

محترم شیخ امری عبیدی صاحب جب دارالسلام تنزانیہ کے پہلے افریقن میئر منتخب ہوئے تو کئی اخبارات نے آپ کی تصاویر اور خبریں شائع کیں اور آپ کی قابلیتوں کو سراہا۔ ہفت روزہ Mwananchi نے 24؍جنوری 1960ء کو جو خبر شائع کی اس کا اردو ترجمہ (از مکرم محمد منور صاحب) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری…

پیراماؤنٹ چیف ناصرالدین گامانگا صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری 1998ء میں مکرم مولانا محمد صدیق شاہد گورداسپوری صاحب مربی سلسلہ اپنے سیرالیون میں قیام کا ذکر کرتے ہوئے پیراماؤنٹ چیف ناصرالدین گامانگا صاحب کا بھی ذکرِ خیر کرتے ہیں جو سیرالیون کی ریاست سمبارو کے پیرامونٹ چیف تھے۔ اگرچہ آپ کے والد پیراماؤنٹ چیف عثمان گامانگا مسلمان تھے لیکن ایک…