کشمیر میں تعلیم الاسلام سکول

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 25؍جنوری 1996ء کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں چھ انگلش میڈیم تعلیم الاسلام سکول چلائے جا رہے ہیں جہاں نرسری سے دسویں تک 1600 طلباء کو تعلیم دی جاتی ہے ۔ نامساعد معاشی حالات کے باعث فیس بہت کم ہے اور حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی…

مسجد فضل لندن کی تاریخی حیثیت

مجلہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ نومبر،دسمبر 1995ء کے مطابق وانڈزورتھ کونسل نے اپنے چوتھے سالانہ آرٹس میلہ کے لئے شائع کئے جانے والے کتابچہ میں مسجد فضل لندن کو قابل دید تاریخی عمارات میں شامل کیا ہے۔

ایبٹ آباد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 75 میل دُور پاکستان کی سب سے بڑی فوجی تربیت گاہ ’’کاکول اکیڈمی‘‘ کے قریب ہی خوبصورت وادی ایبٹ آباد ہے جسے 1847ء میں سکھوں کے ہزارہ پر اقتدار کے خاتمہ کے بعد اس علاقہ کے ڈپٹی کمشنر میجر جیمز ایبٹ نے منظم اور پرشکوہ طور پر آباد کیا…

ہنگری

ہنگری ایک ایسا ملک ہے جسے کوئی سمندر میسر نہیں۔ روسی گھڑسوار خانہ بدوش قوم Magyars نے 896ء میں اس کے کچھ علاقہ پر قبضہ کر کے ہنگری مملکت کی بنیاد ڈالی۔ سولہویں صدی میں ترکوں نے اس پر قبضہ کرلیا اور 1699ء میں آسٹرین اس ملک پر قابض ہوگئے لیکن کچھ عرصہ بعد مقامی…

احمدیہ ہاسٹل لاہور

احمدی طلباء کولاہور میں خالص دینی ماحول میں پروان چڑھانے کے لئے سیدنا حضرت مصلح موعودؓنے 11؍دسمبر1915ء کوکرایہ کی ایک بلڈنگ میں احمدیہ ہاسٹل لاہور کا اجراء کیا۔ محترم بابو عبدالحمید صاحب ہاسٹل کے پہلے سپرنٹنڈنٹ مقررہوئے۔ حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ روزانہ طلباء کو قرآن کریم پڑھایا کرتے تھے۔ حضرت مصلح موعودؓبھی شروع…

پادری عبداللہ آتھم کی شکست

1823ء میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے والے بچے کا نام ’’عبداللہ‘‘ رکھا گیا لیکن اس بد نصیب نے خدا کا عبد بننے کی بجائے 1873ء میں کراچی میں عیسائیت قبول کر کے مریم کے بیٹے یسوع کی بندگی کا طوق گلے میں ڈالا اور اپنا نام ’’عبدیاہ‘‘ رکھ لیا اور پھر گناہ گار…

جلسہ اعظم مذاہب لاہور

آج ہم ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1996ء (خصوصی اشاعت بحوالہ جلسہ اعظم مذاہب لاہور) میں شامل اشاعت مضامین کا جائزہ لیں گے جو اس جلسہ کے کئی پہلوؤں کا بخوبی احاطہ کرتے ہیں۔ حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانیؓ بیان کرتے ہیں کہ 1896ء کے نصف دوم میں ایک سادھو منش انسان جن کا نام شوگن چندر…

سندھ کی احمدیہ اسٹیٹس

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی 1995ء میں مکرم غلام احمد عابد صاحب اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی ہدایت کے مطابق صدر انجمن احمدیہ، تحریک جدید اور افراد خاندان حضرت اقدس علیہ السلام نے سندھ میں ہزاروں ایکڑ زمین خریدی جن پر کاشتکاری اور آباد کاری کے لئے ہزاروں احمدیوں…

جماعت احمدیہ اور دفاع وطن

’’جماعت احمدیہ اور دفاع وطن ۔ 16 غیرمعمولی اعزازات‘‘ کے عنوان سے میجر(ر) ایم۔ٹی کاہلوں صاحب کا مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اکتوبر 1995ء کی زینت ہے۔ ان اعزازات میں جہاد کشمیر میں فرقان بٹالین کی شاندار خدمات، 1965ء کی جنگ میں میجر جنرل افتخار جنجوعہ کی فتح اور پہلا ’’ہلال جرأت‘‘ پانے کا اعزاز، میجر…

قیام پاکستان کے لئے جماعت احمدیہ کے بے لوث خدمات

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ اگست 1995ء میں مکرم عبدالقدیر صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ واحد مذہبی جماعت تھی جو برصغیر کے مسلمانوں کے تحفظ اور بقاء کے لئے سرگرم عمل رہی اور حضرت مصلح موعودؓ کے مضامین اور تقاریر نے مسلمانانِ ہند کی وہ راہ متعین کی جس پر چل…

ملکی دفاع اور احمدی سپوت

پاکستان میں ہر سال 6؍ستمبر کو یوم دفاع کے روز ریڈیو، ٹی۔وی اور اخبارات قوم کے ان سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملکی دفاع میں شاندار کارہائے نمایاں انجام دیئے تھے۔ چنانچہ 1995ء کے اخبارات کے ایسے تمام تراشوں کو مکرم خلیل احمد قمر صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9؍ستمبر1995ء میں یکجائی…

حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی خدمات

حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب مرحوم کا ذکر خیر کرتے ہوئے آپ کے انداز تربیت کے ضمن میں مکرم محمد سعید صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اگست 1996ء میں لکھتے ہیں کہ ایک مجلس شوریٰ کی ’’سب کمیٹی‘‘ میں کسی معاشرتی برائی کی روک تھام کے ذرائع زیربحث تھے۔ بعض نوجوان اراکین نے جذبات کی رَو میں…

حضرت صاحبزادہ پیر محمد سراج الحق نعمانی رضی اللہ عنہ

حضرت صاحبزادہ پیر محمد سراج الحق نعمانیؓ کا تعلق سرسادہ ضلع سہارنپور سے تھا اور آپ کا خاندان نسل در نسل گدی نشین چلا آرہا تھا۔ آپ کے والد نے پہلے آپ کا نام نصیرالدین رکھا اور پھر بدل دیا۔ آپؓ کے والد بچپن میں ہی آپ کو اپنے ہمراہ جنگلوں میں لے جاتے اور…

حضرت منشی کرم علی صاحب رضی اللہ عنہ

ایک وقت تھا کہ قادیان میں کوئی پریس تھا نہ کاتب۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو طباعت کے لئے امرتسر جانا پڑتا تھا اور اکثر حضور پاپیادہ ہی تشریف لے جاتے۔ ان دقّتوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے قادیان میں ایک دستی پریس لگایا گیا۔ حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب اور…

نائیجیریا کا پہلا مسلم اخبار

نائیجیریا میں پہلا مسلم اخبار 1951ء میں احمدیہ مسلم مشن نے ’’ٹرتھ‘‘ کے نام سے جاری کیا۔ اس پندرہ روزہ اخبار کے 22؍ نومبر 1996ء کے شمارہ میں محترم الحاج حسین صاحب امیر جماعت احمدیہ نائیجیریا کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں تاریخ کے حوالہ سے بعض باتیں بیان کرتے ہوئے وہ کہتے…

دوالمیال میں احمدیت کا آغاز

دوالمیال۔ ضلع چکوال کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جو اگر چہ قادیان سے بہت دُور کوہستان نمک میں واقع ہے لیکن یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کئی اصحاب پیدا ہوئے جن میں سے بعض نے پیدل مسافت طے کرکے قادیان جاکر حضور علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ دوالیال کی…

رسالہ ’’البصیرت‘‘ اور جماعت احمدیہ بریڈفورڈ (یوکے) کی تاریخ

جماعت احمدیہ بریڈفورڈ کی بنیاد 1962ء میں چودھری رحمت خان صاحب امام مسجد فضل لندن نے رکھی تھی اور لندن سے باہر انگلستان کی یہ پہلی جماعت تھی۔ محترم چودھری منصور احمد صاحب اس کے پہلے صدر تھے۔ 1967ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالثؒ نے بریڈفورڈ کا دورہ بھی فرمایا۔ 1978ء میں یہاں پہلے مرکزی…

برطانیہ میں تاریخ اسلام

نو سو سال قبل انگلستان کے بادشاہ اوفاؔ نے اپنے ملک میں پہلا باقاعدہ سکہ رائج کیا۔ سونے سے تیار کیا جانے والا یہ سکہ برٹش میوزیم میں آج بھی موجود ہے جس کے ایک طرف بادشاہ کا نام درج ہے اور دوسری طرف کلمہ طیبہ کندہ ہے۔ امکان ہے کہ درپردہ بادشاہ مسلمان ہو…

’’البدر‘‘ قادیان کا اجراء

1897ء میں حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے اخبار ’’الحکم‘‘ امرتسر سے جاری کیا جو اگلے سال قادیان منتقل کردیا گیا۔ 1902ء میں حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ جو مشرقی افریقہ میں مقیم تھے، قادیان آئے اور حضرت مسیح موعودؑ کی اجازت سے اخبار ’’القادیان‘‘ جاری کیا جس کا نمونہ کا پرچہ یکم ستمبر…

رسالہ ’’مصباح‘‘ کا اجراء

مستورات کے لئے ’’احمدی خاتون‘‘ نامی رسالہ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے جاری کیا تھا جس کا نام حضرت مصلح موعودؓ نے بدل کر ’’تادیب النساء‘‘ رکھ دیا۔ جب یہ رسالہ بند ہوا تو اخبار ’’الفضل‘‘ میں خواتین کے مضامین شائع ہونے لگے اور ایک صفحہ اس مقصد کے لئے مخصوص کر دیا…

’’الفضل‘‘ کا اجراء

اخبار ’’الفضل‘‘ قادیان کا اجراء 18 و 19؍ جون 1913ء کو ہوا۔ اس وقت یہ حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ کا ذاتی پرچہ تھا اور وہی اس کے اوّلین ایڈیڑ اور پبلشر تھے۔ انہوں نے اخبار کا نام ’’فضل‘‘ تجویز کر کے حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی خدمت…

ماہِ اکتوبر کے اہم واقعات

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اکتوبر 1995ء میں ’’اکتوبر کے اہم واقعات‘‘ (مرتبہ مکرمہ صائمہ مریم صاحبہ) شائع ہوئے ہیں جو 1983ء تک کی تاریخ احمدیت سے مرتب کئے گئے ہیں: اخبار’ الحکم‘ کا اجراء 18؍اکتوبر 1897ء کو ہوا اور اخبار ’البدر‘ کا 31؍اکتوبر 1903ء کو۔اخبار ’نور‘ اکتوبر 1909ء میں اور اخبار ’فاروق‘ 7؍اکتوبر 1915ء کو جاری ہوا۔…

’لالیاں ‘میں جماعت احمدیہ کا قیام

ربوہ سے نو میل کے فاصلہ پر واقعہ قصبہ لالیاں میں احمدیت کے نفوذ کے بارہ میں مکرم ڈاکٹر محمد حیات صاحب کا مضمون ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1995ء میں شائع ہوا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دور میں یہاں کی جامع مسجد کے امام مولوی تاج محمود…

جلسہ سالانہ مستورات کی تاریخ

مستورات کے لئے سالانہ جلسوں کا باقاعدہ آغاز اگرچہ 1914ء سے ہوچکا تھا لیکن خواتین کے جلسہ کا علیحدہ انتظام پہلی بار 1917ء میں کیا گیا اور 1922ء میں پہلی بار لجنہ اماء اللہ کے زیر انتظام جلسہ کی کارروائی منعقد ہوئی۔ 1934ء میں جلسہ سالانہ مستورات کے لئے شعبہ جات کا نظام قائم ہوا…

جماعت احمدیہ کا پہلا جلسہ سالانہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍دسمبر 1995ء کا شمارہ سالانہ نمبر ہے اور اس میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کے آغاز کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ 27؍دسمبر 1891ء کو منعقد ہونے والے پہلے جلسہ سالانہ میں 75 احباب شامل ہوئے جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شرفِ مصافحہ بخشااور…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی بندش

1953ء کے دورِ ابتلاء میں جب لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ ’’الفضل‘‘ کو بند کردیا گیا تو الفضل کے مستعد عملہ نے خدام الاحمدیہ کراچی کے ترجمان پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کے ذریعہ نظام اور افراد کا رابطہ بحال رکھا۔ ’’المصلح‘‘ کے عملہ ادارت( جس میں محترم فیض چنگوی صاحب اور محترم تاثیر احمدی صاحب…